Overturned
ویمپم بیلٹ
December 9, 2021
اوور سائٹ بورڈ نے نفرت انگیز بیان سے متعلق Facebook کے کمیونٹی کے معیار کے تحت ایک دیسی شمالی افریقی فنکار کی پوسٹ کو ہٹانے کے Meta کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔
کیس کا خلاصہ
نوٹ: 28 اکتوبر، 2021 کو، Facebook نے اعلان کیا تھا کہ یہ اپنی کمپنی کا نام تبدیل کر کے Meta کر رہی ہے۔ اس متن میں، Meta کا مطلب کمپنی ہے اور Facebook کا مطلب بدستور مخصوص ایپ سے جڑی پراڈکٹ اور پالیسیاں ہے۔
اوور سائٹ بورڈ نے نفرت انگیز بیان سے متعلق Facebook کے کمیونٹی کے معیار کے تحت ایک دیسی شمالی افریقی فنکار کی پوسٹ کو ہٹانے کے Meta کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔ بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مواد نفرت انگیز مواد کی پالیسی کے حوالے سے دی گئی اجازتوں میں شامل ہے کیونکہ اس کا مقصد شمالی امریکہ میں مقامی لوگوں کے خلاف تاریخی جرائم کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔
کیس کا تعارف
اگست 2021 میں، ایک Facebook صارف نے انگریزی میں تفصیلی متن کے ساتھ کوڑیوں کی لڑی پر مشتمل ایک پٹے کی تصویر پوسٹ کی تھی۔ کوڑیوں کی لڑی پر مشتمل پٹا شمالی امریکا میں دیسی فن کی ایک شکل ہے جس میں تصاویر، ریکارڈنگ کی اسٹوریز اور معاہدے بنانے کے لیے سیپیوں کو ایک ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ یہ پٹّا تصاویر کے ایک سلسلے پر مشتمل ہے جو صارف کے مطابق "کاملوپس کی کہانی'' سے متاثر ہے، یہ کہانی برطانوی کولمبیا، کینیڈا میں دیسی بچوں کے سابقہ رہائشی سکول میں گمنام قبروں کی مئی 2021 کی دریافت کے متعلق ہے۔
متن میں اس آرٹ ورک کو ''ہندوستانی کا قتل کرو / آدمی کو بچاؤ'' کا عنوان دیا گیا ہے، اور صارف کی شناخت اس کے تخلیق کار کے طور پر ہوئی ہے۔ صارف نے پٹے پر تصاویر کے سلسلے کو یوں بیان کیا ہے: معصوموں کو اغوا کرنا،"شیطان کا مسیحا ہونے کا دعویٰ"، ''رہائشی سکول/حراستی کیمپ''، ''دریافت کا انتظار''، ''ہمارے بچوں کو گھر واپس لائیں۔" پوسٹ میں، صارف نے بتایا ہے کہ ان کے آرٹ ورک کا مفہوم، کوڑیوں کی لڑی کے پٹوں کی تاریخ اور ان کا مقصد تعلیم فراہم کرنا تھا۔ صارف نے بتایا کہ پٹا بنانا آسان نہیں تھا اور یہ کہ کاملوپس میں جو کچھ ہوا اس کہانی کو بیان کرنا جذبات سے بھرپور تھا۔ انہوں نے پٹّوں سے لواحقین کو ہونے والی تکلیف کیلئے اظہار معذرت کیا ہے، اور کہا کہ ان کا "مقصد صرف اس خوفناک کہانی سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے"
مواد کو پوسٹ کیے جانے کے اگلے ہی دن Meta کے خودکار نظاموں نے Facebook کے نفرت انگیز بیان کی کمیونٹی کے معیار کی ممکنہ طور پر خلاف ورزی کے طور پر شناخت کی۔ ایک انسانی جائزہ کار نے مواد کو خلاف ورزی کے طور پر جانچا اور اسے اسی دن ہٹا دیا۔ صارف نے اس فیصلے کے خلاف Meta سے اپیل کی جس کے باعث ایک بار پھر انسانی جائزہ لیا گیا جس میں بھی مواد کو خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ جب مواد کو ہٹایا گیا تھا تب اسے 4,000 سے زائد مرتبہ دیکھا، اور 50 سے زیادہ بار شیئر کیا جا چکا تھا۔ کسی صارف نے مواد کی رپورٹ نہیں کی۔
بورڈ کے اس کیس کو منتخب کرنے کے نتیجے میں، Meta نے اسے ہٹانے کے عمل کو "نفاذ کی غلطی" قرار دیا اور 27 اگست کو مواد کو بحال کر دیا۔ تاہم، Meta نے صارف کو 30 ستمبر تک بحالی کے بارے میں مطلع نہیں کیا، بورڈ کی جانب سے Meta سے صارف کو اس کے پیغام رسانی کے مندرجات سے مطلع کرنے کے دو دن بعد۔ Meta نے وضاحت کی کہ دیر سے پیغام رسانی انسانی غلطی کا نتیجہ تھی۔
کلیدی نتائج
Meta اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ اس مواد کو ہٹانے کا اس کا ابتدائی فیصلہ Facebook کمیونٹی کے معیارات کے خلاف تھا اور "نفاذ کی غلطی تھی"۔ بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ مواد 'جوابی بیان' کی واضح مثال ہے جہاں نفرت انگیز بیان کا حوالہ جبر اور امتیازی سلوک کے خلاف ہے۔
Facebookکی نفرت انگیز بیان کی پالیسی کا تعارف بتاتا ہے کہ جہاں صارف کا ارادہ واضح طور پر ظاہر ہو وہاں جوابی بیان کی اجازت ہے۔ پوسٹ کے مواد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نفرت انگیز بیان نہیں ہے۔ آرٹ ورک کاملوپس میں وقوع پذير ہونے والی کی کہانی بیان کرتا ہے، اور ساتھ والا بیانیہ اس کی اہمیت کی وضاحت کرتا ہے۔ اگرچہ ’ہندوستانی کو قتل کرو‘ کے الفاظ، تنہائی میں، نفرت انگیز بیان ہو سکتے ہیں، لیکن سیاق و سباق میں یہ جملہ نفرت اور امتیازی سلوک کی مخصوص کارروائیوں کی طرف توجہ مبذول کرتا اور ان کی مذمت کرتا ہے۔
بورڈ نے اس کیس کے اپنے فیصلے 2020-005-FB-UA کو واپس لیا جس میں ایک نازی اہلکار کا حوالہ شامل تھا۔ یہ کیس اسی طرح کے اسباق فراہم کرتا ہے کہ براہ راست بیانات کے علاوہ دیگر عوامل کے ذریعے نیت کا اندازہ کیسے لگایا جا سکتا ہے، جیسے کہ مواد اور حوالے کا مفہوم، پوسٹ کا وقت اور ملک، اور پوسٹ پر ردعمل اور تبصروں کا مواد۔
اس کیس میں، بورڈ نے نتیجہ اخذ کیا کہ صارف کو اپنی پوسٹ کو جوابی بیان کے طور پر تسلیم کروانے کے لیے کے لیے واضح طور پر یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ وہ بیداری پیدا کر رہے تھے۔ بورڈ نے ماڈریٹرز کے اندرونی "معلوم سوالات" کو نوٹ کیا کہ نیت کا واضح بیان ہمیشہ نفرت انگیز بیان پر مشتمل پوسٹ کے معنی کو تبدیل کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ ماڈریٹرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ نیت کا اندازہ لگانے کے لیے مواد سے اندازہ لگائیں، اور صرف واضح بیانات پر انحصار نہ کریں۔
دو الگ ماڈریٹرز نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ پوسٹ نفرت انگیز بیان کے زمرے میں آتی ہے۔ Meta خاص وجوہات فراہم کرنے کے قابل نہیں تھی کہ یہ خرابی دو بار کیوں واقع ہوئی۔
اوور سائٹ بورڈ کا فیصلہ
اوور سائٹ بورڈ نے مواد کو ہٹانے کے Meta کے اصل فیصلے کو کالعدم کر دیا۔
پالیسی کے مشاورتی بیان میں، بورڈ تجویز کرتا ہے کہ Meta:
- صارفین کو کمپنی کی ایسی کسی بھی کارروائی کا بروقت اور درست نوٹس فراہم کریں جو ان کے مواد کی اپیل سے متعلق ہے۔ جہاں قابل اطلاق ہو، بشمول نفاذ میں اس طرح کے نقائص کے کیسز میں، صارف کو دیے گئے نوٹس میں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ یہ کارروائی اوور سائٹ بورڈ کے جائزہ کے عمل کا نتیجہ تھی۔
- جائزہ لینے والے کی درستگی پر اثرات کا مطالعہ کریں جب مواد کے ماڈریٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ثانوی جائزے میں مصروف ہیں، تاکہ وہ جان سکیں کہ ابتدائی فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
- نفرت انگیز بیان کی پالیسی کی اجازتوں پر مرکوز جائزہ کار کی درستگی کا جائزہ لیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں فنکارانہ اظہار اور اظہار کا احاطہ کرتا ہے(مثلاً، مذمت، بیداری پیدا کرنا، خود حوالہ استعمال، بااختیار بنانا)۔ جائزے میں یہ بھی خاص طور پر دیکھنا چاہیے کہ جائزہ کار کا مقام اسی مقام یا مختلف مقامات سے ماڈریٹرز کی نفرت انگیز تقریر اور جوابی تقریر کا درست اندازہ لگانے کی صلاحیت کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔ Meta کو بورڈ کو اس جائزے کے نتائج سے آگاہ کرنا چاہیے، اور یہ بھی بتانا چاہیے کہ ان نتائج سے نفاذ کی کارروائیوں اور پالیسی کی تشکیل میں بہتری کیسے آئے گی اور کیا وہ ان اجازتوں پر جائزہ کار کی درستگی کے جائزوں کا اہتمام باقاعدہ طور پر کرے گا۔ بورڈ Meta سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ شفافیت سے متعلق اپنی سہ ماہی معلومات میں بھی ان جائزوں کے نتائج کے خلاصوں کو عام عوام کے ساتھ شیئر کرے تاکہ وہ اس سفارش کی پاسداری کا مظاہرہ کر سکے۔
*کیس کے خلاصے میں کیس کا عمومی جائزہ فراہم کیا جاتا ہے اور اس میں نظیری قدر نہیں ہوتی ہے۔
کیس کا مکمل فیصلہ
1۔ فیصلے کا خلاصہ
اوور سائٹ بورڈ نے شمالی امریکہ کے ایک مقامی فنکار کی ایک ایسی پوسٹ کو ہٹانے کے Meta کے اصل فیصلے کو رد کر دیا ہے جس میں ان کے فن کی بمع اس کے عنوان کی تصویر تھی جس میں نفرت انگیز مواد کے ایک تاریخی واقعے کا حوالہ دیا گیا تھا۔ Meta نے اتفاق کیا کہ پوسٹ نفرت انگیز مواد پر Facebook کے کمیونٹی کے معیارات کے تحت اجازتوں میں شمار ہوتی ہے کیونکہ اس کا واضح مقصد شمالی امریکہ میں دیسی لوگوں کے خلاف تاریخی جرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
2۔ کیس کی تفصیل
اگست 2021 کے شروع میں، ایک Facebook صارف نے انگریزی میں تفصیلی متن کے ساتھ کوڑیوں کی لڑی پر مشتمل ایک پٹے کی تصویر پوسٹ کی تھی۔ کوڑیوں کی لڑی پر مشتمل پٹا شمالی امریکا میں دیسی فن کی ایک شکل ہے جس میں تصاویر، ریکارڈنگ کی اسٹوریز اور معاہدے بنانے کے لیے سیپیوں کو ایک ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ یہ پٹّا تصاویر کے ایک سلسلے پر مشتمل ہے جو صارف کے مطابق "کاملوپس کی کہانی'' سے متاثر ہے، یہ کہانی برطانوی کولمبیا، کینیڈا میں دیسی بچوں کے سابقہ رہائشی سکول میں گمنام قبروں کی مئی 2021 کی دریافت کے متعلق ہے۔
متن میں اس آرٹ ورک کو ''ہندوستانی کا قتل کرو / آدمی کو بچاؤ'' کا عنوان دیا گیا ہے، اور صارف کی شناخت اس کے تخلیق کار کے طور پر ہوئی ہے۔ صارف نے تب جملوں کی ایک فہرست فراہم کی جو پٹے پر دکھائی گئی تصاویر کے سلسلے سے ہم آہنگ ہے: معصوموں کو اغوا کرنا،"شیطان کا مسیحا ہونے کا دعویٰ"، ''رہائشی سکول/حراستی کیمپ''، ''دریافت کا انتظار''، ''ہمارے بچوں کو گھر واپس لائیں۔" پوسٹ میں، صارف نے بتایا ہے کہ ان کے آرٹ ورک کا مفہوم، کوڑیوں کی لڑی کے پٹوں کی تاریخ اور ان کا مقصد تعلیم فراہم کرنا تھا۔ صارف نے بتایا کہ پٹا بنانا آسان نہیں تھا اور یہ کہ کاملوپس میں جو کچھ ہوا اس کہانی کو بیان کرنا بہت جذبات سے بھرپور تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہانی کو عوام کو کہانی سے ایک بار پھر بے خبر نہیں رکھا جا سکتا اور انہیں امید ہے کہ پٹا ایسا ہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ صارف نے اپنی پوسٹ کے آخر میں کہا کہ وہ آرٹ ورک سے لواحقین کو ہونے والی تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں، اور کہا کہ ان کا "مقصد صرف اس خوفناک کہانی سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے"
مواد کو پوسٹ کیے جانے کے اگلے ہی دن Meta کے خودکار نظاموں نے Facebook کے نفرت انگیز مواد پر کمیونٹی کے معیار کی ممکنہ طور پر خلاف ورزی کے طور پر شناخت کی گئی۔ ایک انسانی جائزہ کار نے مواد کو خلاف ورزی کے طور پر جانچا اور اسے اسی دن ہٹا دیا۔ صارف نے اس فیصلے کے خلاف Meta سے اپیل کی جس کے باعث ایک بار پھر انسانی جائزہ لیا گیا جس میں بھی مواد کو خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ جب مواد کو ہٹایا گیا تھا تب اسے 4,000 سے زائد مرتبہ دیکھا، اور 50 سے زیادہ بار شیئر کیا جا چکا تھا۔ کسی صارف نے مواد کی رپورٹ نہیں کی۔ بورڈ کے اس کیس کو منتخب کرنے کے نتیجے میں، Meta نے اسے ہٹانے کے عمل کو "نفاذ کی غلطی" قرار دیا اور 27 اگست کو مواد کو بحال کر دیا۔ تاہم، Meta نے صارف کو 30 ستمبر تک بحالی کے بارے میں مطلع نہیں کیا، بورڈ کی جانب سے Meta سے صارف کو اس کے پیغام رسانی کے مندرجات سے مطلع کرنے کے دو دن بعد۔ Meta نے وضاحت کی کہ دیر سے پیغام رسانی انسانی غلطی کا نتیجہ تھی۔ پیغام رسانی نے خودبخود صارف کو مطلع نہیں کیا تھا کہ بورڈ کو ان کی اپیل اور بورڈ کی جانب سے اس کیس کو منتخب کرنے کے نتیجے میں ان کا مواد بحال کر دیا گیا تھا۔
امریکی ہندوستانی ایسوسی ایشن کے عوامی تبصرے (عوامی تبصرہ-10208) نے نشاندہی کی کہ آرٹ ورک کے عنوان کے طور پر بیان کیا گیا اقتباس ایک فوجی افسر رچرڈ ہینری پریٹ کا ہے جنہوں نے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں پہلا وفاقی ہندوستانی اسکول قائم کیا تھا۔ فقرہ رہائیشی اسکولوں کی تشکیل کے پس پردہ پالیسیوں کا خلاصہ پیش کرتا ہے جن کا مقصد مقامی لوگوں کو زبردستی 'مہذب' بنانا اور 'ہندوستانی ثقافت کی تمام نشانیوں کومٹانا' تھا۔ کیںیڈا میں بھی اسی طرح کی پالیساں اپنائی گئیں اور سچائی و مصالحتی کمیشن کینیڈا کی جانب سے ثقافتی نسل کشی قرار دی گئیں۔
صارف کا 'کاملوپس' میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں صارف کا حوالہ کاملوپس ہندوستانی رہائیشی اسکول کی طرف حوالہ تھا، جو کہ برطانوی کولمبیا، کینیڈا میں 'فرسٹ نیشنز' بچوں کے لیے ایک سابق رہائیشی اسکول تھا۔ Tk’emlúps te Secwépemc First Nationکے رہنماؤں نے مئی 2021 میں کاملوپس میں غیر نشان زدہ قبروں کی دریافت کا اعلان کیا اتھارٹیز نے علاقے میں 200 ممکنہ قبروں کی تصدیق کی ہے۔
کینیڈین حکومت نے اندازہ لگایا ہے کہ 1997 میں آخری سکول کی بندش سے پہلے کم از کم 150,000 دیسی بچے رہائشی سکول سسٹم کا نشانہ بنے ہیں۔ دیسی بچوں کو اکثر ان کے خاندانوں سے زبردستی دور کیا جاتا تھا اور دیسی ثقافت کے کسی بھی پہلو کے اظہار سے روکا جاتا تھا۔ سکولوں نے سخت اور ظالمانہ جسمانی سزائیں دیں، اور عملے نے کئی طالبعلموں کے جنسی استحصال اور سنگین تشدد کا ارتکاب کیا یا اسے برداشت کیا۔ طالبعلموں کی خوراک ناقص تھی، سکولوں میں حرارت اور صفائی کا نظام ناقص تھا، اور کئی بچوں غیر مؤثر طبی توجہ کی وجہ سے تپ دق اور دیگر بیماریوں سے مر گئے۔ سچائی و مصالحتی کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ کم از کم 4,100 طالبعلم سکول میں حاضری کے دوران مر گئے، کئی برے سلوک یا نظر انداز ہونے کی وجہ سے، دیگر بیماریوں یا حادثے کی وجہ سے۔
3۔ اتھارٹی اور سکوپ
جس صارف کا مواد ہٹا دیا گیا ہو اس کی اپیل کے سلسلے میں بورڈ کو Meta کے فیصلے کا جائزہ لینے کا اختیار ہے (چارٹر آرٹیکل 2، سیکشن 1؛ خصوصی قوانین آرٹیکل 3، سیکشن 1)۔ بورڈ Meta کے فیصلے کو برقرار رکھ سکتا ہے یا اسے رد کر سکتا ہے، اور کمپنی اس کے فیصلے کی پابند ہوگی (چارٹر آرٹیکل 4؛ آرٹیکل 3، سیکشن 5)۔ بورڈ کے فیصلوں میں غیر واجب التعمیل سفارشات کے ساتھ پالیسی کے مشاورتی بیانات شامل ہو سکتے ہیں جن کا Meta کو جواب دینا لازمی ہے (چارٹر آرٹیکل 4؛ آرٹیکل 3، سیکشن 4)۔
جب بورڈ اس طرح کے کیسز منتخب کرتا ہے جن میں Meta بعدازاں مانتی ہے کہ اس نے غلطی کی تھی، تو بورڈ پھر اصل فیصلے کا جائزہ لیتا ہے تاکہ یہ سمجھنے میں بہتری آ سکے کہ غلطیاں کیوں سرزد ہوتی ہیں، اور ایسے مشاہدات یا سفارشات ہو سکیں جو غلطیوں پر قابو پانے اور باضابطہ قانونی کارروائی میں اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکیں۔ چھاتی کے سرطان کی علامات اور عریانیت میں بورڈ کے فیصلے کے بعد، ( 2020-004-IG-UA، سیکشن 3) بورڈ نے ایسا طریقہ کار اپنایا جس نے Meta کو کسی پینل کو کیس منتقل کرنے سے قبل نفاذ سے متعلق غلطیوں کی تشخیص کے قابل بنا دیا ہے( ملاحظہ کریں: شفافیت کی رپورٹیں ، صفحہ 30)۔ یہ غیر مناسب ہو گا کہ Meta اپنی منطق کی بنیاد صرف اور صرف اپنے جائزہ کردہ فیصلے کو بنائے، یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ صارف کے مواد کے ساتھ کیا ہونا چاہیے تھا ، جبکہ بورڈ کو یہ دعوت دیتے ہوئے کہ وہ اسے کمپنی کے ''حتمی'' فیصلے کے طور پر برقرار رکھے۔ یہ وضاحت کرنے کے ساتھ کہ وہ فیصلہ جس کے خلاف صارف نے اپیل کی تھی کس طرح غلط تھا، بورڈ تجویز کرتا ہے کہ Meta غلطی کا سبب بیان کرے، یہ بھی بتائے کہ کمپنی کا اندرونی جائزے کا نظام اس کی نشاندہی کرنے یا اسے درست کرنے میں ناکام کیسے رہا۔ بورڈ اپنے جائزوں کی بنیاد اس فیصلے کو بناتا رہے گا جس کے خلاف صارف نے اپیل کی تھی۔
4. متعلقہ معیارات
اوور سائٹ بورڈ نے اپنے فیصلے میں درج ذیل معیارات پر غور کیا ہے:
I. Facebook کمیونٹی کے معیارات:
Facebook کے کمیونٹی کے معیارات نفرت انگیز مواد کی وضاحت ”نسل، قومیت، قومی نژاد، مذہبی وابستگی، جنسی رجحان، ذات پات، جنس، صنف، جنسی شناخت، اور سنگین بیماری یا معذوری – جنہیں ہم تحفظ یافتہ خصوصیات کہتے ہیں، کی بنیاد پر لوگوں پر براہ راست حملہ“ کے طور پر کرتے ہیں۔ "درجہ 1،" ممنوعہ مواد میں ''تحریری یا بصری شکل میں پر تشدد مواد یا حمایت'' شامل ہے۔" خلاف ورزی نہ کرنے والے مواد کو ممتاز رکھنے کے لیے دی گئی اجازتیں بھی کمیونٹی کے معیارات کا حصہ ہیں۔
ہم تسلیم کرتے ہیں کہ بعض اوقات لوگ مذمت کرنے یا آگاہی بڑھانے کیلئے کسی اور کا نفرت انگیز بیان پر مشتمل مواد شیئر کرتے ہیں۔ دیگر معاملات میں، ہمارے معیارات کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کا استعمال خود کے حوالے سے یا با اختیار بنانے کے مقصد سے کیا جا سکتا ہے۔ ہماری پالیسیوں میں اس طرح کے کلام کی اجازت دی گئی ہے لیکن ہم لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ واضح طور پر اپنے ارادے ظاہر کریں۔ اگر ارادہ غیر واضح ہوتا ہے تو ہم مواد کو ہٹا سکتے ہیں۔
II۔ Meta کی اقدار:
Meta کی اقدار Facebook کے کمیونٹی کے معیارات کے تعارف میں بیان کی جاتی ہیں۔ "آواز" کی قدر کو "بہت اہم" کے طور پر بیان کیا گیا ہے:
لوگوں کیلئے اظہار خیال اور لوگوں تک اپنی بات پہنچانے کیلئے ایک جگہ بنانا ہماری کمیونٹی کے معیارات کا ہمیشہ سے ہدف رہا ہے۔ […] ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اہم معاملات کے بارے میں کھل کر بات کریں، چاہے کچھ لوگ اس سے متفق نہ ہوں یا اس پر اعتراض ہی کیوں نہ کریں۔
Meta چار اقدار کی خدمت میں "آواز" کو محدود کرتی ہے اور یہاں دو متعلقہ ہیں:
”تحفظ“: ہم Facebook کو ایک محفوظ مقام بنانے کیلئے پُر عظم ہیں۔ Facebook پر ایسے اظہار خیال کی اجازت نہیں ہے جس میں لوگوں کو ڈرانے، خارج کرنے یا خاموش کرنے کی دھمکی دی جائے۔
”عظمت“: ہمارا ماننا ہے کہ عظمت اور حقوق کے لحاظ سے تمام لوگ برابر ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ لوگ دوسروں کی عظمت کا احترام کریں گے اور دوسروں کو ہراساں یا رسوا نہیں کریں گے۔
III۔ انسانی حقوق کے معیارات:
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے منظور شدہ، کاروبار اور انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے رہنما اصول (UNGPs) نے 2011 میں نجی کاروبار کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے لیے ایک رضاکارانہ فریم ورک قائم کیا۔ 2021 میں، Meta نے اپنی کارپوریٹ انسانی حقوق کی پالیسی کا اعلان کیا، جہاں اس نے UNGPs کے مطابق انسانی حقوق کا احترام کرنے کے اپنے عزم کی دوبارہ تصدیق کی۔ اس کیس میں بورڈ کا Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے بارے میں تجزیہ انسانی حقوق کے درج ذیل معیارات پر غور کرتے ہوئے کیا گیا ہے:
- اظہار رائے کی آزادی: بین الاقوامی عہد کے معاشرتی اور ریاستی حقوق ( ICCPR) کا آرٹیکل 19؛ عمومی تبصرہ نمبر 34، انسانی حقوق کمیٹی، 2011۔ آرٹیکل 5، نسلی امتیاز کے تمام اقسام کے خاتمے کا بین الاقوامی کنونشن ( ICERD)؛ نفرت انگیز مواد کے حوالے سے اقوام متحدہ کا روداد نویس خصوصی رپورٹ، A/74/486، 2019؛ آن لائن مواد ماڈریشن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس کی رپورٹ، A/HRC/38/35، 2018۔
- مساوات اور عدم امتیاز: آرٹیکل 2، پیرا 1 اور آرٹیکل 26 (ICCPR)؛ آرٹیکل 2، ICERD؛ عام سفارش 35، نسلی امتیاز کے خاتمے کیلئے کمیٹی، 2013۔
- ثقافتی حقوق: آرٹیکل 27, ICCPR; آرٹیکل 15، معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حقوق پر بین الاقوامی عہد (ICESCR)؛ ثقافتی حقوق کے شعبے میں اقوام متحدہ کا خصوصی رودار نویس، فنکارانہ آزادی اور تخلیقی صلاحیتوں پر رپورٹ، A/HRC/23/34, 2013
- دیسی لوگوں کے حقوق: دیسی لوگوں کے حقوق پر اقوام متحدہ کا اعلامیہ، آرٹیکل 7، پیرا 2؛ آرٹیکل 8، پیرا 1 اور آرٹیکل 19۔
5. صارف کا بیان
بورڈ کو کی گئی اپیل میں صارف نے کہا کہ ان کی پوسٹ تاریخ کو قلبمند کرنے کے لیے روایتی آرٹ ورک کا نمونہ تھی، اور یہ کہ اس کا نفرت انگیز مواد سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ صارف نے مزید کہا کہ یہ تاریخ دکھانے کی ضرورت ہے'' اور Meta کی جانب سے پوسٹ کو ہٹانے کے حوالے سے کہا کہ ''یہ سنسرشپ'' ہے۔
6۔ Meta کے فیصلے کی وضاحت
Meta نے بورڈ کو بتایا کہ ''ہندوستانیوں کو قتل کرو'' Facebook کے نفرت انگیز کلام پر کمیونٹی کے معیاراتکے تحت درجہ 1 حملہ ہے، جو نسل یا قومیت سمیت محفوظ خصوصیات کی بنیاد پر لوگوں کو ''پر تشدد کلام'' کا نشانہ بنانے سے منع کرتی ہے۔ تاہم، Meta نے تسلیم کیا کہ مواد کو ہٹانا غلط فیصلہ تھا کیونکہ پالیسی لوگوں کو مذمت کرنے یا آگاہی بڑھانے کیلئے کسی اور کے نفرت انگیز مواد پر مشتمل مواد کو شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ Meta نے نوٹ کیا کہ صارف نے پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کا مقصد کامپلوس میں وقوع پذیر ہونے والی خوفناک کہانی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔
Meta نے نوٹ کیا کہ فقرے ''ہندوستانی کو قتل کرو/ مرد کو بچاؤ'' کا آغاز دیسی بچوں کے جبری انضمام سے ہوا تھا۔ کاملوپس کہانی کے بارے میں کہانی بیدار کر کے، صارف نے رہائشی سکولوں کے ذریعے جبری انضمام کے متعلق بھی بیداری پیدا کی تھی۔ بورڈ کے ایک سوال کے جواب میں، نے واضح کیا کہ جائزہ کار کے لیے درست طور پر پالیسی نافذ کرنے کے لیے اس تاریخ سے باخبر ہونا ضروری نہیں تھا۔ صارف کی پوسٹ میں کہا گیا کہ وہ خوفناک کہانی کے بارے میں بیداری پیدا کر رہے ہیں اور چنانچہ ایک جائزہ معقولیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ پوسٹ بیان کردہ نفرت انگیز کلام کے بارے میں آگاہی پھیلا رہی تھی۔
Meta نے بورڈ کو بتایا کہ کسی صارف نے مواد کی رپورٹ نہیں کی۔ Meta ایسے مشین لرننگ درجہ بندی کرنے والوں کو آپریٹ کرتی ہے جن کو Facebook کمیونٹی کے معیارات کی ممکنہ خلاف ورزیوں کا خودکار طور پر پتا لگانے کے لیے تربیت دی گئی ہے۔ اس کیس میں، دو کلاسیفائرز نے خودکار طور پر پوسٹ کو ممکنہ طور پر نفرت انگیز کلام قرار دیا۔ پہلا کلاسیفائر، جس نے مواد کا تجزيہ کیا تھا، زيادہ پر اعتماد نہیں تھا کہ پوسٹ کمیونٹی کے معیار کے خلاف ہے۔ تاہم، دوسرے کلاسیفائر نے سیاق و سباق سے متعلقہ کئی عوامل کی بنیاد پر کہا کہ پوسٹ کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا سکتا ہے اور بہت سے لوگ اسے دیکھ سکتے ہیں۔ نفرت انگیز مواد کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ نے ہونے والے ممانکہ نقصان کے پیش نظر، Meta کا نظام خودکار طور پر پوسٹ کو انسانی جائزے کے لیے بھیجتا ہے۔
Meta نے واضح کیا کہ ایشیا-پیسیفک علاقے میں واقع ایک انسانی جائزہ کار نے پوسٹ کو نفرت انگیز کلام قرار دیا اور اسے پلیٹ فارم سے ہٹایا۔ صارف نے اپیل کی اور ایشیا- پیسیفک علاقے میں ایک دوسرے انسانی جائزہ کار نے مواد کا جائزہ لیا اور اس نے بھی اسے نفرت انگیز کلام قرار دیا۔ Meta نے بورڈ کو تصدیق کی کہ ماڈریٹرز انفرادی مواد کے فیصلوں کی وجوہات قلمبند نہیں کرتے ہیں۔
7.فریق ثالث کی جمع کرائی گئی معلومات
اوور سائٹ بورڈ نے آٹھ عوامی تبصروں پر غور کیا: چار امریکہ اور کینیڈا سے، دو یورپ سے، ایک سب صحارا افریقہ سے، اور ایک ایشیا- پیسیفک اور اوشینیا سے۔ جمع کروائی گئی معلومات جن موضوعات کے متعلق تھیں ان میں وہ اقتباس شامل تھا جسے صارف نے اپنے فن کے عنوان کی بنیاد بنایا تھا، شمالی امریکہ میں رہائشی سکولوں کے استعمال کا سیاق و سباق، اور یہ کہ Meta کی متعدل مواد کی پالیسی فنکارانہ آزادیوں اور دیسی شناخت کا نژاد کے لوگوں کے حق اظہار کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔
اس کیس کیلئے جمع کیے گئے پبلک کمنٹس پڑھنے کی خاطر براہ کرم یہاں کلک کریں۔
8.اوور سائٹ بورڈ کا تجزیہ
بورڈ اس سوال کا تین زاویوں سے جائزہ لیا کہ کیا اس مواد کو بحال کرنا چاہیے: Facebook کے کمیونٹی کے معیارات، Meta کی اقدار، اور اس کی انسانی حقوق کی ذمہ داریاں۔
8.1 کمیونٹی کے معیارات کی تعمیل
Meta نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس مواد کو ہٹانے کا اس کا اصل فیصلہ Facebook کے کمیونٹی کے معیارات کے خلاف تھا اور "نفاذ کی غلطی تھی"۔ بورڈ کو معلوم ہوا کہ اس کیس میں مواد واضح طور پر نفرت انگیز کلام نہیں ہے۔ یہ مواد 'جوابی بیان' کی واضح مثال ہے جہاں نفرت انگیز کلام جبر اور امتیازی سلوک کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے استعمال کیا گیا ہے۔
نفرت انگیز کلام پر کمیونٹی کا معیار ،"ایسے مواد جس میں کسی اور کا نفرت آمیز کلام شامل ہو تاکہ اس کی مذمت کی جا سکے یا بیداری پیدا ہو" کی واضح اجازت دیتا ہے۔ دو الگ الگ ماڈریٹرز نے پھر بھی نتیجہ اخذ کیا کہ یہ پوسٹ نفرت انگیز بیان کے زمرے میں آتی ہے۔ Meta خاص وجوہات فراہم کرنے کے قابل نہیں تھا کہ یہ خرابی دو بار کیوں واقع ہوئی۔
نازی اقتباس کیس ( 2020-005-FB-UA) میں، بورڈ نے نوٹ کیا کہ اقتباس کا مفہوم سمجھنے کے لیے اقتباس کے استعمال کا سیاق و سباق سمجھنا ضروری ہے۔ اس کیس میں، اقتباس کا مواد اور مفہوم، پوسٹ کا وقت اور ملک جہاں اسے پوسٹ کیا گیا، نیز پوسٹ پر ردعمل اور تبصرے واضح اشارے تھے کہ صارف نے نامزد کردہ نفرت انگیز شخصیت کی تعریف کا ارادہ نہیں کیا تھا۔
بورڈ نے کہا کہ پوسٹ کرنے کے ارادہ اور مفہوم ظاہر کرنے کے لیےصارف کے لیے واضح طور پر یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ وہ پوسٹ کے ذریعے آگاہی پھیلا رہے تھے۔ آرٹ ورک کاملوپس میں کیا ہوا اس کی کہانی بیان کرتا ہے، اور اس کے ساتھ جڑا بیانیہ اس کی اہمیت کی وضاحت کرتا ہے۔ جب کہ ’ہندوستانی کو قتل کرو‘ کے الفاظ، تنہائی میں، نفرت انگیز بیان ہو سکتے ہیں، لیکن مواد کے اجتماعی جائزے سے واضح ہو جاتا ہے کہ یہ فقرہ نفرت اور امتیازی سلوک کے متعلق آگاہی پھیلانے اور ان کی مذمت کرنے کے لیے استعمال کیا گيا ہے۔ مواد میں نفرت انگیز فقرے کو اس کے عنوان جو کہ مکمل طور پر ''ہندوستانی کو قتل کرو/ مرد کو بچاؤ'' تھا، سے الگ رکھنے کے لیے کوٹیشن مارکس استعمال کیے گئے۔ اس سے جائزہ کار کو تفصیلی جائزہ لینے کا اشارہ ملنا چاہیے تھا۔ صارف نے جس طرح سے کامپلوس کی کہانی بتائی اور کوڑیوں کی لڑی کے پٹے کی ثقافتی اہمیت واضح کی ہے، اس سے صاف پتا چلتا ہے کہ انہیں امتیازی سلوک اور تشدد کے متاثرین سے منسلک کیا گيا ہے، نا کہ اس کے مجرموں سے۔ یہ بیانیہ کامپلوس میں منظر عام پر آنے والے واقعات کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔ پوسٹ پر ہونے والے تبصروں اور ردعمل سے واضح تھا کہ صارف کے سامعین جانتے تھے کہ اس کا ارادہ مذمت کرنا اور آگاہی پھیلانا تھا۔
بورڈ نے نوٹ کیا کہ Facebook کے اندرونی ''معلوم سوالات'' جو ماڈریٹرز کو دی گئی رہنمائی کا حصہ ہیں، ماڈریٹرز کو ایسا مواد ہٹانے کے حوالے سے غلطی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں جس میں نفرت انگیز کلام ہو اور صارف کا ارادہ واضح نہ ہو۔ معلوم سوالات یہ بھی کہتے ہیں کہ نیت کا واضح بیان ہمیشہ نفرت انگیز کلام پر مشتمل پوسٹ کے معنی کو تبدیل کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ یہ اندرونی رہنمائی ماڈریٹریز کو اس حوالے سے محدود ہدایت فراہم کرتے ہیں کہ انہوں نے نفرت انگیز کلام کو ایسے جوابی کلام سے ممتاز کیسے کرنا ہے جو نفرت انگیز کلام کی مذمت کے لیے اس کا حوالہ دے یا اس کے بارے میں آگاہی پھیلائے۔ جہاں تک بورڈ کو علم ہے، اس حوالے سے کوئی رہنمائی موجود نہیں کہ فنکارانہ مواد کا حوالہ دینے، یا نفرت انگیز کلام والی اصطلاحات کے استعمال، یا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بحث کرنے والے مواد پر شہادت کا جائزہ کیسے لیا جائے، جہاں اس طرح کے مواد کو پالیسی اجازتوں کا تحفظ حاصل ہو۔
8.2 Meta کی اقدار کی تعمیل
بورڈ کو معلوم ہوا کہ اس مواد کو ہٹانے کا اصل فیصلہ Meta کی ''آواز'' اور ''عظمت'' کی اقدار سے غیر ہم آہنگ تھا اور ''تحفظ'' کی قدر کے تقاضوں پر پورا نہیں اترا تھا۔ اگرچہ Meta کے پلیٹ فارم پر نفرت انگیز کلام کے پھیلاؤ کو محدود کرنا اس کی اقدار سے ہم آہنگ ہے، بورڈ کو اندیشہ ہے کہ کے اعتدال پسندی کے طریق ہائے کار ان لوگوں کی مناسب نشاندہی یا تحفظ کے قابل نہیں جو جوابی بیان کے ذریعے اپنے اظہار کے لیے بدسلوکی یا امتیازی سلوک کا نشانہ بنتے ہیں۔
Meta نے جوابی بیان کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے:
بطور ایک کمیونٹی، ایک سماجی پلیٹ فارم، اور مشترکہ انسانی تجربے کے اجتماع کی حیثیت سے، دنیا بھر میں جوابی بیان کے فروغ کے لیے مواد سے متعلق سخت پالیسیوں کے نفاذ کے ذریعے اور مقامی کمیونٹیوں، پالیسی سازوں، ماہرین، اور تبدیلی لانے والوں کے ساتھ کام کر کے جوابی ناقدانہ جوابی بیان والے منصوبوں کی حمایت کرتا ہے۔
Meta کا دعویٰ ہے کہ ''آواز'' کمپنی کی سب سے اہم قدر ہے۔ فن جو ماضی مظالم کی خوفناکیوں سے پردہ اٹھائے اور ان کے دیرپا اثرات سے لوگوں کو باخبر کرے ''آواز'' جیسی قدر کے سب سے اہم اور طاقتور اظہاریوں میں سے ایک ہے، خاص طور پر پسے ہوئے گروہوں کے لیے جو اپنی ثقافت کا اظہار کر رہے ہیں اور جدوجہد کر رہے ہیں کہ ان کی اپنی تاریخ کو سنا جائے۔ جوابی بیان نہ صرف ''آواز'' کا اظہار ہے بلکہ نفرت انگیز کلام کا نشانہ بننے والوں کے لیے ایک اہم آلہ ہے تاکہ وہ اپنی شناخت کا تحفظ کر سکیں اور جابرانہ، امتیازي اور توہین آمیز رویے کا مقابلہ کر سکیں۔ Meta نے یقینی بنایا ہے کہ اس کی مواد کی پالیسیاں اور اعتدال پسندی کے اقدامات اظہار کی اس شکل کا خیال رکھیں اور اس کی حفاظت کریں۔
ایک ایسے صارف کے لیے جو بڑے پیمانے کے مظالم اجاگر کرنے کے لیے آگاہی پھیلا رہے ہیں، کو یہ کہنا کہ ان کے کلام کو نفرت انگیز بیان قرار دے دبا جا رہا ہے ان کی عظمت پر حملہ ہے۔ یہ الزام، خاص طور پر جب اپیل کے مرحلے پر Meta کی توثیق حاصل کر لے سیلف سنرسپ کا سبب بن سکتا ہے۔
8.3 Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی تعمیل
بورڈ نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس پوسٹ کو ہٹایا جانا بطور کاروبار Meta پر انسانی حقوق کے حوالے سے عائد ذمہ داریوں کے منافی ہے۔ Meta کاروبار اور انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے رہنما اصولوں ( UNGPs) کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ اس کی کارپوریٹ انسانی حقوق کی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اس میں معاشرتی اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی معاہدہ (ICCPR) شامل ہے۔
یہ فنکارانہ اظہار کے حوالے سے بورڈ کا پہلا کیس ہے، نیز ایسے اظہار کے حوالے سے بھی پہلا کیس ہے جہاں صارف نے اپنی شناخت ایک دیسی فرد کے طور پر کروائی ہو۔ یہ بورڈ کے منتخب کردہ ان کئی کیسز میں شامل ہے جہاں صارف نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف توجہ چاہی ہے۔
اظہار رائے کی آزادی (آرٹیکل 19 ICCPR)
انسانی حقوق کے عالمی معیارات سیاسی اظہار کی قدر پر زور دیتے ہیں (انسانی حقوق کی کمیٹی عمومی تبصرہ 34، پیرا 38) اس حق کے تحفظ کا دائرہ کار ICCPR کے آرٹیکل 19، پیرا 2 میں مذکور ہے جہاں ''فن کی شکل میں'' اس کا خصوصی اظہار کیا گیا ہے۔ نسلی امتیاز کی تمام صورتوں کے خاتمے کا بین الاقوامی کنونشن (ICERD)، اظہار رائے کی آزادی کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے (آرٹیکل 5)، اور ریاستوں کی تعمیل کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے "کمزور گروپوں کو معاشرے کے اجزاء کے درمیان طاقت کے توازن کو دور کرنے میں مدد" کے حق کی اہمیت اور مباحثوں میں "متبادل خیالات اور نقطہ نظر" پیش کرنے پر زور دیا ہے (CERD کمیٹی، عمومی سفارش 35، پیرا 29)۔
فن اکثر سیاسی ہوتا ہے، عالمی معیارات موجودہ حالت کو چیلنج کرنے کے لیے ابلاغ کی اس شکل کے منفرد اور طاقتور کردار کو تسلیم کرتے ہیں (ثقافتی حقوق کے شعبے میں اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس، A/HRC/23/34 پیرا 3 سے 4 میں)۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈيا پیلٹ فارمز، خاص طور پر Facebook اور Instagram نئے اور زیادہ سامعین تک رسائی کے حوالے سے فنکاروں کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا ذریعہ معاش ہو سکتا ہے کہ سوشل میڈيا پلیٹ فارمز پر منحصر ہو جو انٹرنیٹ پر غالب ہیں۔
اظہار کی آزادی کا حق بلا امتیاز تمام لوگوں کو حاصل ہے (آرٹیکل 19، پیرا 2، ICCPR)۔ بورڈ کو معلومات ملی تھیں کہ دیسی لوگوں کے آزادانہ، پیشگی اور باخبر رضامندی کے حقوق جہاں ریاست ایسے قانونی و انتظامی اقدامات کرے جو ان کمیونٹیوں کو متاثر کرتے ہیں، Meta پر ذمہ داری عائد کرتے ہیں کہ وہ مواد سے متعلق پالیسیاں مرتب کرتے وقت ان کمیونٹیوں سے مشاورت کرے (عوامی تبصرہ- 10240، اقلیتوں کے حقوق کا گروپ؛ ملاحظہ کریں دیسی لوگوں کو حقوق پر اقوام متحدہ کا اعلامیہ، آرٹیکل 19)۔ اظہار رائے کی آزادی پر اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس نے سوشل میڈيا پلیٹ فارموں کی ذمہ داری کے تناظر میں اسی طرح کا خدشہ ظاہر کیا تھا ( A/HRC/38/35, پیرا 54 )۔
اس کیس میں مواد میں کئی دیگر حقوق بھی شامل ہیں، بشمول قومی، نسلی یا لسانی اقلیتوں کے افراد کا اپنی کمیونٹی میں اپنے گروپ کے دیگر اراکین کے ساتھ، اپنی ثقافت سے لطف اندوز ہونے کا حق، اور ثقافتی زندگی میں شرکت کرنے (ICCPR، آرٹیکل 27) اور فنون سے لطف اندوز ہونے کا حق۔ (ICCPR، آرٹیکل 15)۔ کوڑیوں کی لڑیوں سے پٹا بنانے کا فن جس کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کے جاری ورثے کو قلمبند کرنا اور آگاہی پھیلانا ہے، کو انسانی حقوق کے دفاع کاروں پر اقوام متحدہ کے اعلامیہ ، آرٹیکل 6 (ج) نیز مظالم کے متعلق سچائی کے حق کے تحت تحفظ حاصل ہے (استثنا کے مقابلے کے لیے اقوام متحدہ کے اصولوں کا مجموعہ)۔ دیسی لوگوں کے حقوق پر اقوام متحدہ کا اعلامیہ واضح طور پر تسلیم کرتا ہے کہ بچوں کو جبری طور پر دور کرنا تشدد اور نسل کشی کا اقدام ہو سکتا ہے (آرٹیکل 7، پیرا 2) اور جبری انضمام اور ثقافتی تباہی کے خلاف مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے (آرٹیکل 8، پیرا 1)۔
ICCPR کےآرٹیکل 19 کا تقاضہ ہے کہ جہاں ریاست کی طرف سے اظہار رائے پر پابندیاں عائد ہوں انہیں قانونی حیثیت، جائز مقصد اور ضرورت اور تناسب کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے (آرٹیکل 19، پیرا 3، ICCPR)۔ اظہار کی آزادی پر اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس نے ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈيا کی کمپنیاں آن لائن اظہار کی ماڈریٹنگ کے وقت ان اصولوں سے رہنمائی لیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ نجی کمپنیوں کی جانب سے اظہار کی ریگولیشن تحفظات کو جنم دے سکتی ہے خاص طور پر اس تناظر میں۔ (A/HRC/38/35 پیرے۔ 45 اور 70) کے تقاضوں کے مطابق ہوں۔ بورڈ نے آج تک اپنے تمام فیصلوں میں ICCPR کے آرٹیکل 19 کی روشنی میں تین حصوں والے معائنے کا استعمال کیا ہے۔
I۔ قانونی حیثیت (اصول کی وضاحت اور رسائی پذیری)
نفرت انگیز مواد پر کمیونٹی کا معیار واضح طور پر ایسے مواد کی اجازت دیتا ہے جو نفرت انگیز مواد کی مذمت کرتا یا آگاہی پھیلاتا ہے۔ پالیسی کا یہ حصہ مناسب طور پر واضح اور قواعد اور قانون سمجھنے کے حوالے سے صارف کی پہنچ میں ہے ( عمومی تبصرہ 34 ، پیرا 25) اظہار خیال کو محدود کرنے والے اصول کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ ’’جن پر اس کا الزام ہے انہیں مناسب رہنمائی فراہم کرے تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ کس قسم کے اظہار خیال کو مناسب طریقے سے محدود کیا جاتا ہے اور کس قسم کو نہیں‘‘ (Ibid۔) اس مواد پر پالیسی کی اجازتوں کے اطلاق کے مناسب جائزے میں دو ماڈریٹرز کی ناکامی ظاہر کرتی ہے کہ ماڈریٹرز کو مزید اندرونی رہنمائی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
II۔ جائز مقصد
اظہار کی آزادی پر کوئی بھی ریاستی پابندی ICCPR کے آرٹیکل 19، پیرا 3 میں مذکور جائز مقاصد میں سے کسی ایک مقصد کے حصول کے لیے ہونی چاہیے۔ بورڈ کو جمع کرائی گئی معلومات میں، Meta نے تقریر کو دبانے کے لیے کی گئی اپنی کارروائی کو جائز قرار دینے کے لیے اس فہرست میں درج مقاصد پر انحصار کیا ہے۔ ماضی میں بورڈ نے تسلیم کیا کہ نفرت انگیز کلام پر Facebook کا کمیونٹی کا معیار دوسروں کے حقوق کے تحفظ کے جائز مقصد کی پیروی کرتا ہے۔ ان حقوق میں مساوات اور عدم امتیاز کا حق، اظہار کی آزادی، جسمانی عظمت کا حق شامل ہے۔
III۔ ضرورت اور تناسب
اس کیس میں واضح غلطی کا مطلب ہے کہ مواد کو ہٹانا ظاہری طور پر ضروری نہیں تھا، جسے Metaنے قبول کیا تھا۔ بورڈ فکرمند ہے کہ اس طرح کی واضح غلطی Meta کے خودکار اور انسانی جائزے کے طریق ہائے کار کے تناسب میں گھمبیر مسائل کی طرف اشارہ کر سکتی ہے۔ آزادی اظہار رائے پر کوئی بھی پابندی اپنے حفاظتی فنکشن کو حاصل کرنے کیلئے مناسب ہونا چاہئے جو ان کے حفاظتی فنکشن کو حاصل کر سکتے ہیں انہیں کم از کم مداخلت والے آلات ہونا چاہئے (عمومی تصبرہ 34، پیرا 34)۔ آیا کہ کا معتدل مواد کا نظام ضرورت اور تناسب کے معیار پر پورا اترتا ہے کہ نہیں اس کا زيادہ تر انحصار اس بات پر ہے کہ یہ اصلی نفرت انگیز کلام کو ہٹانے جبکہ اس دوران غلط تشخیص اور مواد کو غلطی سے ہٹائے جانے کے واقعات میں کمی لانے میں کس حد تک مؤثر ہے۔
ہر وہ پوسٹ جو غلط طور پر ہٹائی جاتی ہے اظہار کی آزادی کو نقصان پہنچاتی ہے۔ بورڈ کو احساس ہے کہ غلطیاں ناگزیر ہیں، انسانوں اور مشینوں، دونوں کے لیے۔ نفرت انگیز مواد اور اس پر ردعمل ہمیشہ سیاق و سباق سے جڑے رہیں گے، اور اس کی حدود ہمیشہ واضح نہیں ہوں گی۔ تاہم، غلطیوں کی اقسام، اور ان غلطیوں کا بوجھ برداشت کرنے والے لوگ اور کمیونٹیاں ڈیزائن سے متعلق اختیارات کی عکاسی کرتے ہیں جن کا مستقل طور پر جائزہ اور معائنہ ہوتے رہنا چاہیے۔ اس کیس میں یہ غلطی کی بنیادی وجوہ کی مزید تحقیقات، اور اس بات کی وسیع تر جانچ کا تقاضا کرتی ہے کہ کتنے مؤثر طریقے سے جوابی بیان کا خیال رکھا گیا ہے۔
نفرت اور جبر کے مقابلے میں مدد کے لیے دیسی فنکاروں کے ناقدانہ فن کی اہمیت کے پیش نظر، بورڈ Meta سے توقع کرتا ہے کہ وہ اس کیس میں اور Facebook اور Instagram پر اس سے ملتے جلتے مواد کے غلط طور پر ہٹنے کے امکان کو خاص طور پر مدنظر رکھے۔ Facebook کی نفرت انگیز مواد کی پالیسی کے مجموعی نفاذ میں Meta کی کارکردگی کا جائزہ کافی نہیں ہے۔ ایک نظام جو اوسط طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، مواد کے ذیلی زمروں کے ضمن میں ممکنہ طور ناقص کارکردگی دکھا سکتا ہے، ایسی صورتحال میں جہاں غلط فیصلے انسانی حقوق پر نمایاں اثر ڈالتے ہیں۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ جس قسم کی غلطیاں اس کیس میں واقع ہوئیں وہ خال خال ہی واقع ہوتی ہوں؛ تاہم، بورڈ کے مشاہدے میں آیا ہے کہ کمزور گروپس کے اراکین غلط طور پر ہٹائے گئے مواد کی شرح اور اثر کے متعلق کئی برسوں سے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کیس میں غلطیاں ظاہر کرتی ہیں کہ یہ ثابت کرنا Meta پر لازم ہے کہ اس نے انسانی حقوق کے حوالے سے مناسب احتیاط برتی ہے تاکہ وہ یقینی بنا سکے کہ اس کے نظام شفاف طریقے سے چل رہے ہیں اور تاریخی و رواں جبر میں اضافہ نہیں کر رہے۔ (UNGPs، اصول 17)۔
Meta نفرت انگیز کلام سے نبٹتے ہوئے اپنے نفاذ کے نظاموں کی درستگی کا معمول کے مطابق جائزہ لیتی ہے۔ یہ جائزہ درستگی کے جائزوں میں شمار نہیں ہوتا جو خاص طور پر نفرت انگیز مواد کی مذمت کرنے یا آگاہی پھیلانے والے اجازت شدہ مواد اور نفرت انگیز مواد میں تمیز پیدا کرنے کی Meta کی صلاحیت کو پرکھتے ہیں۔
Meta کے موجود طریق ہائے کار میں غلطی کے رجحانات کی نشاندہی کرنے اور ان کے بنیادی اسباب کی تحقیقات کرنے والے عارضی طریق ہائے کار بھی شامل ہیں، اس کے لیے مواد کے بڑے نمونے چاہییں جن کی بنیاد پر نظام کی کارکردگی کو جانچا جا سکے۔ بورڈ نے جانچ پرکھ کی کہ آیا Meta نے فنکارانہ اظہار پر مشتمل جوابی کلام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پھیلانے والے جوابی کلام کے درست جائزے کے حوالے سے اپنے جائزہ کار نظاموں کی کارکردگی کی خاص طور پر جانچ پرکھ کی ہے۔ Meta نے بورڈ کو بتایا کہ فنکارانہ اظہار دیسی شناخت یا نژاد کے لوگوں کے اظہار والے مواد کو ہٹائے جانے سے پیدا ہونے والے اثر پر خاص تحقیق نہیں کی۔
نے ایسے جائزوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے بورڈ کو آگاہ کیا، جس میں ایسے مواد کے نمونے کے موازنے کے خودکار نظام کا فقدان شامل ہے جو پالیسی اجازتوں سے مستفید ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جائزہ کار مواد کی نشاندہی خلاف ورزی کرنے اور خلاف ورزی نہ کرنے والے مواد کے طور پر کرتے ہیں، اور نشاندہی کرنے کے پابند نہیں جہاں خلاف ورزی نہ کرنے والا مواد پالیسی اجازت کو انگیج کرتا ہے۔ جوابی کلام کا نمونہ اس اجازت کے معیار پر پورا اترتا ہے، دستی طور پر اکٹھا ہونا چاہیے۔
بورڈ کی درخواست پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران بورڈ کو Meta کی طرف سے کارکردگی کے جائزے پر دی گئی تفصیلی معلومات بورڈ کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنی، مگر یہ واضح ہے کہ نفرت انگیز کلام کی پالیسی اجازتوں کے نفاذ کی درستگی کی جانچ پرکھ اور غلطی کے رجحانات سے سیکھنے کے لیے زيادہ سرمائے کی ضرورت ہے۔ Meta کے ڈیزائن کے فیصلوں اور اس کے انسانی و خودکار نظاموں کی کارکردگی کے متعلق اضافی معلومات کے بغیر، بورڈ یا Metaکے لیے، نفرت انگیز کلام پر Meta کی حالیہ حکمت عملی کے تناسب کا جائزہ لینا مشکل کام ہے۔
جب یہ جانچ کی جائے کہ آیا ممکنہ طور پر نفرت انگیز کلام کی تشخیص کے لیے اس کیس میں کام کے دوران مخصوص مشینی معلومات کے آلات کا استعمال ضروری اور مناسب ہے، تو پھر ان آلات کی درستگی کو سمجھنا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ مشینی معلومات کے کلاسیفائرز میں غلط مثبت اور غلط منفی کی شرحوں کے مابین ہمیشہ سمجھوتہ کارفرما ہوتا ہے۔ کلاسیفائر جتنا زيادہ حساس ہوتا ہے، اتنا زيادہ امکان ہوتا ہے کہ وہ نفرت انگیز مواد کی درست نشاندہی کا اتنا زيادہ امکان ہوتا ہے، مگر ایسے مواد کی غلط نشاندہی کا امکان بھی زيادہ ہوتا ہے جو نفرت انگیز کلام نہیں۔ مختلف طور پر تربیت یافتہ کلاسیفائرز اور مختلف نمونے مختلف اہداف کے لیے اپنی افادیت اور مؤثر پن میں مختلف ہوتے ہیں۔ کسی بھی دستیاب شدہ نمونے کے لیے، مختلف تھریشولڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں جو مختلف طرح کی غلطیوں سے بچاؤ کی مختلف اہمیت کے بارے میں فیصلے کی عکاسی کرتے ہیں۔ غلطیوں کے امکان اور شدت سے کلاسیفائر کے استعمال کے متعلق فیصلوں کے بارے میں بھی رہنمائی ملنی چاہیے، بشمول اس فیصلے کے کہ آیا یہ فوری کاروائی کر سکتا ہے یا آیا اسے انسانی منظوری درکار ہے، اور کونسے حفاظتی اتنظامات کیے گئے ہیں۔
Meta نے واضح کیا کہ اس کیس میں زير غور پوسٹ کو اس کے خودکار نظاموں کے جائزے کے لیے بھیجا گیا کیونکہ اسے بہت زيادہ سامعین ملنے کا امکان تھا۔ یہ حکمت عملی نقصان دہ مواد کے پھیلاؤ کو محدود کر سکتی ہے، اس سے یہ خطرہ بڑھنے کا امکان بھی ہے کہ نفرت کا مقابلہ کرنے والا طاقتور فن بھی غلط طور پر ہٹ جائے گا۔ Meta نے بورڈ کو بتایا کہ یہ وقت کے ساتھ ساتھ غلط مثبت کی شرح کا باقاعدگی کے ساتھ جائزہ لیتی ہے، ماہر جائزہ کاروں کے کئی فیصلوں کے ساتھ موازنہ کیا۔ Meta نے یہ بھی نوٹ کیا کہ مشینی معلومات کےان مخصوص نمونوں کی درستگی کو جانچنا ممکن تھا جو اس کیس سے متعلقہ تھے اور یہ اپنے کلاسیفائرز کی پشین گوئیوں کے بارے میں معلومات کم از کم 90 دنوں تک رکھتی ہے۔ بورڈ نے معلومات کی فراہمی کی درخواست کی جو ہمیں کلاسیفائر کی کارکردگی اور تھریشولڈز جو Meta نے اس کیس میں استعمال کیے، کی موزونیت کا جائزہ لینے کا موقع دے گی Meta نے بورڈ کو بتایا کہ وہ معلومات نہیں دے سکتی جو بورڈ نے مانگی ہیں کیونکہ اس کے پاس ہماری خاطر ان معلومات کی تیاری کے لیے درکار وقت نہیں ہے۔ تاہم، Metaنے نوٹ کیا کہ وہ مستقبل کے کیسز میں اس معلومات کی فراہمی کے پہلو پر غور کرے گی۔
انسانی جائزہ Meta کے کلاسیفائرز کی کارروائیوں پر دو اہم حفاظتی انتظامات فراہم کرتا ہے: پہلا پوسٹ کے ہٹنے سے قبل، اور تب دوبارہ اپیل پر۔ اس کیس میں غلطیاں ظاہر کرتی ہیں کہ جوابی بیان کے جائزے کے دوران ماڈریٹرز کو Meta کی رہنمائی ناکافی ہو سکتی ہے۔ کئی ایسی وجوہات ہیں جنہوں نے اس کیس میں انسانی ماڈریٹرز کو دوبار غلط فیصلے تک پہنچانے میں کردار ادا کیا ہو گا۔ بورڈ کو فکر لاحق ہے کہ اس کیس میں نظر آنے والی غلطی کی روک تھام کے لیے جائزہ کاروں کے پاس وقت یا تربیت کے حوالے سے مناسب وسائل کی کمی ہو سکتی ہے، خاص طور پر پالیسی کی اجازتوں کے تحت اجازت شدہ مواد کے احترام کے ضمن میں (بشمول، مثال کے طور پر، ''مذمت کرنا'' نفرت انگیز کلام، ''آگاہی پھیلانا'')۔
اس کیس میں، دونوں جائزہ کار ایشیا- پیسیفک علاقے میں مقیم تھے۔ Meta بورڈ کو مطلع کرنے کے قابل نہیں تھا کہ آیا ممکنہ طور پر نفرت انگیز کلام کا جائزہ لینے والے ان ماڈریٹرز کی جائزے کی درستگی کی شرحیں مختلف تھیں جو ان علاقوں میں مقیم نہیں تھے جہاں سے مواد کا آغاز ہوا تھا۔ بورڈ نے نفرت انگیز کلام کے جائزے کی پچیدگی، اور مقامی تناظر اور تاریخ کی سمجھ بوجھ میں مشکل کا مشاہدہ کیا ہے، خاص طور پر مواد کے حجم جس کا ماڈریٹرز ہر روز جائزہ لیتے ہیں، کو پیش نظر رکھتے ہوئے۔ یہ تصور کیا جا سکتا ہے کہ ماڈریٹرز جنہوں نے اس کیس میں مواد کا جائزہ لیا، کو شمالی امریکا میں دیسی لوگوں پر ہونے والے جبر کے متعلق واقفیت کم ہو۔ مواد کے مکمل جائزے کے حوالے سے واضح ہدایت اور سیاق و سباق کے زيادہ درست جائزے کے لیے ماڈریٹرز کی حمایت رہنمائی کا حصہ ہونی چاہیے تاکہ ارادے اور مفہوم کا تعین ہو سکے۔
بورڈ نے اپنے دو بٹن میم فیصلے میں سفارش کی 2021-005-FB-UA) کہ صارفین کو اپنی اپیلوں میں یہ ظاہر کرنے کی اجازت دے کہ ان کا مواد نفرت انگیز کلام پر کے کمیونٹی کے معیارات سے متعلق اجازتوں میں سے کسی اجازت کے معیار پر پورا اترتا ہے۔ فی الوقت، جب صارف Meta کے فیصلوں کے خلاف اپیل کرے جو انسانی جائزے کے لیے بھیجی جاتی ہے، جائزہ کار کو آگاہ نہیں کیا جاتا کہ صارف نے پہلے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور اسے پہلے جائزے کے نتیجے کا علم نہیں ہوتا۔ اگرچہ Meta نے بورڈ کو آگاہ کیا کہ اسے یقین ہے کہ یہ معلومات جائزے پر اثرانداز ہو گی, بوڑد یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا ہے کہ آیا یہ معلومات زیادہ حساس فیصلہ سازی کے امکان میں اضافہ کر سکتی ہے۔ یہ ایسا سوال ہے جس کا Meta حسیاتی طور پر جائزہ لیے سکتا ہے؛ ان جائزوں کے نتائج مخصوص اقدامات کے تناسب کو جانچنے کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں جن کے انتخاب کا Metaنے فیصلہ کیا ہے
UNGPs کے تحت Meta پر انسانی حقوق کے لیے مناسب احتیاط کرنے کی ذمہ داری عائد ہے (اصول 17)۔ فنکارانہ اظہار اور امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے والے دیسی لوگوں کے سیاسی اظہار پر مواد کے ماڈریشن کے منفی اثرات کی نشاندہی اس کا حصہ ہونی چاہیے۔ Meta کو مزيد یہ بھی اندازہ لگانا چاہیے کہ وہ ان منفی اثرات کی روک تھام، تخفیف اور ان سے نبٹنے کے لیے کیا کچھ کر سکتی ہے۔ بورڈ Meta کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے پر عزم ہے اور توقع کرتا ہے کہ کمپنی کمزور گروپوں کے خطرات کو ترجیح دے گی اور بہتریوں کے تسلسل کا ثبوت دے گی۔
9.اوور سائٹ بورڈ کا فیصلہ
اوور سائٹ بورڈ نے مواد کو ہٹانے کے Meta کے اصل فیصلے کو کالعدم کر دیا۔
10. پالیسی کا مشاورتی بیان
نفاذ
1. صارفین کو کمپنی کی ایسی کسی بھی کارروائی کا بروقت اور درست نوٹس فراہم کریں جو ان کے مواد کی اپیل سے متعلق ہے۔ جہاں قابل اطلاق ہو، بشمول نفاذ میں اس طرح کے نقائص کے کیسز میں، صارف کو دیے گئے نوٹس میں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ یہ کارروائی اوور سائٹ بورڈ کے جائزہ کے عمل کا نتیجہ تھی۔ جب بورڈ کے اقدامات مواد کے فیصلوں کو متاثر کرتے ہیں جن کے خلاف صارفین اپیل کرتے ہیں تو اس صورت میں Meta کو صارف کی ارسال کردہ پیغام رسانی کو بھی شیئر کرنا چاہیے تاکہ وہ اس سفارش کی تعمیل کا عملی مظاہرہ کر سکے۔ یہ اقدامات ایسے تمام کیسز کے حوالے سے کیے جائیں جو بورڈ کی کارروائی کے لیے اہلیتی مرحلے پر درست کر دیے جاتے ہیں۔
2. جائزہ کار کی درستگی اور کارگزاری پر ثانوی جائزے کے ترمیم شدہ طریقہ کار پر اثرات کا مطالعہ کریں۔ بورڈ درخواست کرتا ہے کہ اس وقت خاص طور پر جائزہ کار کی درستگی کی شرحوں پر کا مطالعہ کریں جب مواد کے ماڈریٹرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ثانوی جائزے میں مصروف ہیں، تاکہ وہ جان سکیں کہ ابتدائی فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اصولی طور پر، اس تجربے میں صارفین کو متعلقہ سیاق و سباق بتانے کا موقع دیا جائے تاکہ جائزہ کاروں کو بورڈ کی پچھلی سفارشات کی مطابقت میں ان کے مواد کا جائزہ لینے میں مدد مل سکے۔ Meta کو بورڈ کو اس جائزے کے نتائج سے آگاہ کرنا چاہیے، اور شفافیت سے متعلق اپنی سہ ماہی رپورٹس میں بھی ان جائزوں کے نتائج کے خلاصے پیش کرنے چاہییں تاکہ وہ اس سفارش کی تعمیل کا عملی مظاہرہ کر سکے۔
3. نفرت انگیز بیان کی پالیسی سے متعلقہ اجازتوں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں فنکارانہ اظہار اور اظہار کا احاطہ کرتی ہیں (مثلاً، مذمت، بیداری پیدا کرنا، خود حوالہ استعمال، بااختیار بنانا) پر مرکوز جائزہ کار کی درستگی کا جائزہ لیں ۔ جائزے میں یہ بھی خاص طور پر دیکھنا چاہیے کہ جائزہ کار کا مقام اسی مقام یا مختلف مقامات سے ماڈریٹرز کی نفرت انگیز تقریر اور جوابی تقریر کا درست اندازہ لگانے کی صلاحیت کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔ بورڈ سمجھتا ہے کہ اس تجزیے کے لیے متعلقہ مواد کے مناسب اور درست طور پر لیبل شدہ نمونوں کی ضرورت ہے۔ Meta کو بورڈ کو اس جائزے کے نتائج سے آگاہ کرنا چاہیے، اور یہ بھی بتانا چاہیے کہ ان نتائج سے نفاذ کی کارروائیوں اور پالیسی کی تشکیل میں بہتری کیسے آئے گی اور کیا وہ ان اجازتوں پر جائزہ کار کی درستگی کے جائزوں کا اہتمام باقاعدہ طور پر کرے گا، اور شفافیت سے متعلق اپنی سہ ماہی رپورٹس میں بھی ان جائزوں کے نتائج کے خلاصے پیش کرے تاکہ وہ اس سفارش کی تعمیل کا عملی مظاہرہ کر سکے۔
*طریقۂ کار کا نوٹ:
اوور سائٹ بورڈ کے فیصلے پانچ ممبروں کی پینلز تیار کرتی ہیں اور اسے بورڈ کی اکثریت منظور کرتی ہے۔ ضروری نہیں کہ بورڈ کے فیصلے تمام ممبرز کے ذاتی خیالات کی نمائندگی کرتے ہوں۔
اس کیس کے فیصلے کیلئے بورڈ کی جانب سے آزاد تحقیق کا آغاز کیا گیا تھا۔ گوٹنبرگ یونیورسٹی میں واقع ایک آزاد تحقیقی ادارہ اور چھ براعظموں کے 50 سے زائد سماجی سائنس دانوں کی ٹیم کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ممالک سے 3200 سے زائد ماہرین اور Duco Advisers جو مشاورتی کمپنی ہے جس کی توجہ کا مرکز جغرافیائی سیاست کا مقام انقطاع، بھروسہ اور تحفظ، اور ٹیکنالوجی ہے، نے سماجی و سیاسی اور ثقافتی تناظر میں اپنی ماہرانہ خدمات انجام دیں۔