أسقط

سڑک پر ایرانی خاتون کی مخالفت

اوور سائٹ بورڈ نے Meta کے ایک ویڈیو کو ہٹانے کے ابتدائی فیصلے کو کالعدم کر دیا ہے، اس ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جو ایران کی سڑکوں پر ایک عورت کے حجاب نہ پہننے پر اس کی مخالفت کر رہا ہے۔

نوع القرار

معيار

السياسات والمواضيع

عنوان
حرية التعبير، احتجاجات، سلامة
معيار المجتمع
العنف والتحريض

المناطق/البلدان

موقع
إيران

منصة

منصة
Instagram

خلاصہ

اوور سائٹ بورڈ نے Meta کے ایک ویڈیو کو ہٹانے کے ابتدائی فیصلے کو کالعدم کر دیا ہے، اس ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جو ایران کی سڑکوں پر ایک عورت کے حجاب نہ پہننے پر اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ اس پوسٹ سے تشدد اور اشتعال کے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے کیوں یہ پوسٹ لغوی نہیں بلکہ مجازی بیان پر مشتمل ہے اور اس سے تشدد کا کوئی قابل یقین خطرہ نہیں ہے۔ اسے ہنگامہ آرائی کے دوران، احتجاج کرنے والے لوگوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جبر اور تشدد کے دوران پوسٹ کیا گیا تھا، ایران میں سوشل میڈیا تک رسائی بہت اہم ہے جہاں انٹرنیٹ خواتین کے حقوق کی جدوجہد کے سلسلے میں ایک نیا میدان جنگ بن گیا ہے۔ کیوں کہ Instagram ان باقی ماندہ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جن پر ملک میں پابندی عائد نہیں کی گئی ہے، خواتین کو آن لائن خوف زدہ اور خاموش کرنے کی حکومت کی کوششوں کے باوجود حکومت مخالف تحریک "عورت، زندگی، آزادی" میں اس کا ایک عظیم کردار رہا ہے۔ بورڈ نے نتیجہ اخذ کیا کہ منظم ریاستی جبر کے تناظر میں اظہار خیال اور اجتماع کی آزادی کے احترام کو یقینی بنانے میں Meta کی کوششیں ناکافی رہی ہیں اور بورڈ کمپنی کے کرائسس پالیسی پروٹوکول میں تبدیلی کرنے کی تجویز کرتا ہے۔

کیس کا تعارف

جولائی 2023 میں، ایک صارف نے Instagram پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص ایک عورت کے حجاب نہ پہننے پر اس کی سر عام مخالفت کر رہا ہے۔ ویڈیو فارسی زبان میں ہے اور سب ٹائٹلز انگریزی میں ہیں، ویڈیو میں عورت جواب میں یہ کہ رہی ہے کہ وہ اپنے حق کیلئے لڑ رہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ موجود کیپشن میں عورت ذات کی حمایت کی گئی ہے اور حکومت کے خلاف کھڑی ہونے والی ایرانی خواتین کیلئے سپورٹ کا اظہار کیا گیا ہے۔ کیپشن میں، جس میں حکومت پر تنقید بھی کی گئی ہے، ایک فقرہ شامل ہے جس کا ترجمہ Meta کے مطابق یہ ہے "وہ دن دور نہیں جب تمہارے ٹکڑے کر دیے جائیں گے"۔

ایران کے ضابطہ تعزیرات کے تحت عوامی مقامات پر "مناسب حجاب" نہ پہننے والی خواتین کو سزا دی جاتی ہے، ان سے جرمانہ لیا جاتا ہے یا کوڑے مارے جاتے ہیں۔ ستمبر 2023 میں، ایران کی حکومت نے حجاب اور پاکیزگی کے تعلق سے ایک نیا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اگر خواتین لازمی حجاب قوانین کی حکم عدولی جاری رکھتی ہیں تو انہیں 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن سے یہ واضح ہے کہ ویڈیو میں موجود عورت کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Instagram کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی ممکنہ طور پر خلاف ورزی کے سبب Meta کے خودکار سسٹمز کی طرف سے فلیگ کئے جانے بعد پوسٹ کو انسانی جائزے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ اگرچہ متعدد صارفین نے Meta کی تشدد اور اشتعال سے متعلق پالیسی کے تحت مواد کا جائزہ لیا، تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے وہ ایک جیسے نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، جس کی وجہ سے پوسٹ برقرار رہی۔ اس کے بعد ایک صارف نے پوسٹ کی رپورٹ کی جس کے نتیجے میں اضافی جائزہ لیا گیا، اس بار یہ جائزہ Meta کی علاقائی ٹیم نے لیا جو زبان کی ماہر ہے۔ اس مرحلے میں، یہ تعین کیا گیا کہ پوسٹ سے تشدد اور اشتعال سے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور اسے Instagram سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد مواد پوسٹ کرنے والے صارف نے بورڈ سے اپیل کی۔ جب تک بورڈ نے اس کیس کا انتخاب نہیں کیا تھا، Meta کے نزدیک مواد کو برقرار رکھنے کا فیصلہ صحیح تھا، بورڈ کی طرف سے کیس کا انتخاب ہونے کے بعد کمپنی نے اپنا فیصلہ واپس لیا اور پوسٹ کو بحال کر دیا۔

اہم نتائج

بورڈ کو معلوم ہوا کہ اس پوسٹ سے تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی معیارات کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے کیوں کہ یہ پوسٹ لغوی نہیں بلکہ مجازی بیان پر مشتمل ہے اور اس سے تشدد کا کوئی قابل یقین خطرہ نہیں ہے جس سے کوئی آف لائن نقصان پیش آئے۔ حالانکہ Meta نے اصل میں پوسٹ کو جزوی طور پر ہٹا دیا تھا کیوں کہ اس نے فقرے "وہ دن دور نہیں جب تمہارے ٹکڑے کر دیے جائیں گے" کو انتہائی شدید تشدد کا ارتکاب کرنے کے ارادے والے بیان کے طور پر لیا، – ویڈیو میں موجود شخص کو زیر غور لاتے ہوئے – اس کی ترجمانی لفظی طور پر نہیں کی جانی چاہئے تھی۔ ایران میں بڑھتے ہوئے احتجاجات کے تناظر کے پیش نظر اور کیپشن اور ویڈیو کو ایک ساتھ دیکھنے پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ فقرہ مجازی ہے اور حکومت پر غصہ اور مایوسی کا اظہار کرتا ہے۔ بورڈ نے جن لسانی ماہرین سے مشاورت کی انہوں نے اس فقرے کا کچھ مختلف ترجمہ کیا ("ہم تمہیں جلد ہی ٹکڑوں میں بانٹ دیں گے") اور یہ وضاحت کی کہ یہ حکومت کے خلاف غصے، مایوسی اور ناراضگی کا اظہار کرتا ہے۔ حکومت کو نقصان پہنچانے کی شروعات کرنے کی بجائے اس پوسٹ کے نتیجے میں ہونے والے جس نقصان کا سب سے زیادہ امکان ہے وہ حکومت کی طرف سے انتقامی تشدد ہوگا۔

حالانکہ Meta کی پالیسی کے استدلال بتاتے ہیں کہ قابل یقین خطرے کا جائزہ لیتے وقت "زبان" اور "سیاق و سباق" کو زیر غور لایا جا سکتا ہے، ماڈریٹرز کیلئے Meta کی داخلی رہنمائی میں اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ ماڈریٹرز کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ مخصوص معیار (خطرہ اور ہدف) کی شناخت کرے اور جب وہ مواد اس معیار کے مطابق ہو تو اسے ہٹا دے۔ ایران کے احتجاجی نعرہ کے کیس میں بورڈ نے اپنی تشویش کا اظہار کیا، جس میں اس نے تجویز کی کہ Meta سیاق و سباق پر غور کرنے کے بارے میں اہم رہنمائی فراہم کرے، جس میں ماڈریٹرز کو مخالفت کا اظہار کرنے والی "مبالغہ آمیز زبان" کو ڈیفالٹ طور پر ہٹائے جانے سے روکنے کی ہدایت دی جائے۔ یہ تشویش برقرار ہے کہ ایران جیسے سیاق و سباق میں مجازی بیان کے غیر مطابق نفاذ کی گنجائش اب بھی ہے۔ مزید براں، جیسا کہ آٹومیشن کی درستگی انسانوں کے فراہم کردہ تربیتی ڈیٹا کی کوالٹی سے متاثر ہوئی ہے، اس بات کا امکان ہے کہ مجازی مواد کو ہٹانے کی غلطی بڑھ گئی ہے۔

اس پوسٹ کو "نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے" کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت بھی زیر غور لایا گیا تھا کیوں کہ ایک اصول ہے جس کے تحت "ایسے مواد کی ممانعت ہے جس میں خواتین کی مرضی کے خلاف یا بلا اجازت ان کی بے پردہ تصاویر ظاہر کر کے انہیں خطرے میں ڈالا جاتا ہو"۔ اس کے بعد سے پالیسی لائن میں ترمیم کر کے درج ذیل چیزوں کی ممانعت کی گئی ہے: "نمائش کرنا [بے پردہ خواتین]: کسی شخص کی شناخت ظاہر کرنا اور انہیں نقصان کے خطرے میں ڈالنا۔" اس بارے میں، بورڈ Meta سے متفق ہے کہ اس مواد سے ویڈیو میں موجود عورت کی "نمائش" نہیں ہوتی اور نقصان کا خطرہ کم ہو گیا کیوں کہ اس عورت کی شناخت پہلے ہی بڑے پیمانے پر ہو چکی تھی اور اسے پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا۔ اصل میں، اس پوسٹ کو خاتون کی گرفتاری کی طرف توجہ دلانے اور حکام پر اس کی رہائی کیلئے دباؤ بنانے کیلئے شیئر کیا گیا تھا۔

کیوں کہ ایران کو Meta کی کرائسز پالیسیوں بشمول کرائسس پالیسی پروٹوکول کے تحت خطرے میں مبتلا ملک قرار دیا گیا ہے، کمپنی کسی مخصوص صورتحال سے نمٹنے کیلئے پالیسی میں عارضی تبدیلیوں ("ترمیم") کا اطلاق کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ حالانکہ بورڈ ایران کے حوالے سے Meta کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے لیکن یہ منظم جبر کے ماحول میں لوگوں کے اظہار خیال کی آزادی اور اجتماع کے احترام کو یقینی بنانے کیلئے ناکافی ہے۔

اوور سائٹ بورڈ کا فیصلہ

اوور سائٹ بورڈ نے پوسٹ کو ہٹانے کے Meta کے اصل فیصلے کو کالعدم کر دیا۔

بورڈ کی تجویز ہے کہ Meta یہ کرے:

  • کرائسس پالیسی پروٹوکول میں ترمیم کرے تاکہ یہ واضح ہو جائے کہ مجازی (نہ کہ لفظی) بیانات کا مقصد تشدد کو بھڑکانا نہیں ہوتا اور نہ ہی ان سے تشدد کے بھڑکنے کا امکان ہوتا ہے، اور ان بیانات سے متعلقہ تناظر میں تشدد کے خطرات کو ممنوع قرار دینے والی تشدد اور اشتعال سے متعلق پالیسی لائن کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے۔ اس میں ماڈریٹرز کیلئے بڑے پیمانے پر اس حوالے سے معیار تیار کرنا شامل ہوگا کہ متعلقہ سیاق و سباق میں اس طرح کے بیانات کی نشاندہی کیسے کی جائے۔

*کیس کے خلاصوں میں کیسز کا مجموعی جائزہ فراہم کیا جاتا ہے اور اس میں نظیری قدر نہیں ہوتی۔

کیس کا مکمل فیصلہ

1. فیصلے کا خلاصہ

اوور سائٹ بورڈ نے Meta کے ایک ویڈیو کو ہٹانے کے ابتدائی فیصلے کو کالعدم کر دیا ہے جس میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جو ایران کی سڑکوں پر ایک عورت کے حجاب نہ پہننے پر اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ Meta نے کیپشن میں موجود درج ذیل جملے – "وہ دن دور نہیں جب تمہارے ٹکڑے کر دئے جائیں گے" – کی وجہ سے Instagram سے پوسٹ کو ہٹا دیا تھا جسے کمپنی ایک دھمکی کے طور پر دیکھتی ہے، جس کا ہدف ویڈیو میں موجود وہ شخص ہے جس نے حجاب نہ پہننے کی وجہ سے عورت کی مخالفت کی تھی۔ بورڈ کو معلوم ہوا کہ اس پوسٹ سے تشدد اور اشتعال کے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے کیوں کہ متعلقہ بیان لغوی نہیں بلکہ مجازی ہے اور سیاق و سباق کے پیش نظر اس سے تشدد کا کوئی قابل یقین خطرہ نہیں ہے۔ بورڈ کے کیس کا انتخاب کرنے کے بعد، Meta نے شروعات میں پوسٹ کو ہٹانے کے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا – تاہم، بورڈ کو اپنا استدلال ارسال کرنے سے قبل Meta نے تعین کیا کہ مواد کو ہٹانے کا اس کا ابتدائی فیصلہ غلط تھا اور اس نے پوسٹ کو پلیٹ فارم پر بحال کر دیا۔ بورڈ نے نتیجہ اخذ کیا کہ اظہار خیال کی آزادی کے حوالے سے منظم ریاستی جبر کے تناظر میں اظہار خیال اور اجتماع کی آزادی کے احترام کو یقینی بنانے میں Meta کی کوششیں ناکافی رہی ہیں اور بورڈ کمپنی کے کرائسس پالیسی پروٹوکول میں تبدیلی کرنے کی تجویز کرتا ہے۔

2. کیس کی تفصیل اور پس منظر

جولائی 2023 میں، ایک Instagram صارف نے ویڈیو پوسٹ کی تھی جو کہ فارسی زبان میں تھی اور سب ٹائٹل انگریزی میں تھے، جس میں ایک شخص ایک عورت کے حجاب نہ پہننے پر اس کی سر عام مخالفت کر رہا ہے، عورت جواب میں یہ کہ رہی ہے کہ وہ اپنے حق کیلئے لڑ رہی ہے۔ ویڈیو میں موجود آدمی ناقابل شناخت ہے جبکہ عورت واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ یہ ویڈیو ایک ریکارڈنگ کی دوبارہ پوسٹ معلوم ہوتی ہے جسے شروع میں کسی ایسے شخص نے شیئر کیا تھا جو ایرانی حکومت سے وابستہ ہے یا اس کی سپورٹ کرتا ہے۔ ویڈیو میں موجود کیپشن بھی فارسی زبان میں تھا جس میں عورت ذات اور حکومت کے خلاف کھڑی ہونے والی ایرانی خواتین کیلئے سپورٹ کا اظہار کیا گیا ہے اور حکومت اور اس کے سپورٹرز پر تنقید کی گئی ہے۔ کیپشن میں ایک جملہ شامل ہے جس کا ترجمہ Meta کے مطابق یہ ہے "وہ دن دور نہیں جب تمہارے ٹکڑے کر دئے جائیں گے" اور بتایا کہ اس واقعے کے بعد اس عورت کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پوسٹ کو تقریباً 47000 بار دیکھا گیا، 2000 بار لائک کیا گیا، 100 کمنٹس موصول ہوئے اور 50 بار شیئر کیا گیا تھا۔

پہلی بار اس مواد کو ایک خودکار کلاسیفائر نے Instagram کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے کے سبب فلیگ کیا تھا اور انسانی جائزے کیلئے بھیجا تھا، خودکار کلاسیفائر ایک الگورتھم ہے جس کا استعمال Meta اپنی پالیسیوں کی ممکنہ خلاف ورزی کی شناخت کرنے کیلئے استعمال کرتی ہے۔ متعدد جائزہ کاروں نے مواد کا جائزہ لیا لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے اور کیوں کہ جائزہ لینے والے متفق نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ آیا پوسٹ سے تشدد اور اشتعال کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے، لہذا ابتدائی طور پر اسے نہیں ہٹایا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک صارف نے مواد کی رپورٹ کی تھی، جس کے جواب میں ایک خودکار کلاسیفائر نے دوبارہ تعین کیا کہ مواد سے Meta کی پالیسیوں کی ممکنہ طور پر خلاف ورزی ہوئی ہے اور اسے اضافی جائزے کیلئے بھیج دیا۔ اس مواد کی ایک صارف نے رپورٹ کی تھی اور صرف ایک بار ہی اس کی رپورٹ کی گئی تھی۔ Meta کے علاقے اور زبان کی ماہر ٹیم کے اس اضافی جائزہ کے بعد، Meta نے اپنی تشدد اور اشتعال کی پالیسی کے تحت پوسٹ کو Instagram سے ہٹا دیا تھا۔ پوسٹ کو ہٹانے کے Meta کے فیصلے کی بنیاد کیپشن میں موجود درج ذیل جملہ تھا: "وہ دن دور نہیں جب تمہارے ٹکڑے کر دئے جائیں گے۔" کمپنی اس جملے کو ایک دھمکی کے طور پر دیکھتی ہے، جس کا ہدف ویڈیو میں موجود وہ شخص ہے جس نے حجاب نہ پہننے کی وجہ سے عورت کی مخالفت کی تھی۔ پوسٹ بنانے والے صارف نے پوسٹ کو ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف Meta سے اپیل کی۔ جائزہ لینے والے نے پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اس کے بعد مواد پوسٹ کرنے والے صارف نے ہٹائے جانے کے خلاف بورڈ سے اپیل کی۔ جب بورڈ نے قانونی جائزہ کیلئے کیس کا انتخاب کیا تو Meta نے مواد کو ہٹانے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔ جائزے کے اس مرحلے میں، Meta نے نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے کے متعلق کمیونٹی کے معیار پر بھی غور کیا تھا، جس میں بے پردہ خواتین کی "نمائش" کی ممانعت ہے کیوں کہ اس سے عورت کو نقصان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ جس وقت مواد پوسٹ کیا گیا تھا اس وقت اس عورت کو پہلے ہی حکومت کی طرف سے گرفتار کیا جا چکا تھا۔ بورڈ کے کیس کا انتخاب کرنے کے بعد، کمپنی نے اپنی علاقائی ٹیم کے اضافی ان پٹ کی بنیاد پر اور کیوبا میں خواتین سے احتجاج کا مطالبہ کیس میں بورڈ کے فیصلے کی بنیاد پر اپنا فیصلہ بدل دیا اور مواد کو بحال کر دیا۔

جیسا کہ بورڈ نے ایران کا احتجاجی نعرہ کیس کے فیصلے میں نوٹ کیا تھا، ایران میں لوگ کم از کم 1979 کے انقلاب کے بعد سے حکومت کے خلاف اور معاشرتی اور سیاسی حقوق اور جنسی مساوات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ 2023 میں، قید میں موجود انسانی حقوق کی دفاع کار نرگس محمدی کو نوبل پیس پرائز سے نوازا گیا تھا، انہیں عورتوں کے حقوق کیلئے لڑتے ہوئے 20 سال سے زیادہ گزر چکے، [جس کی وجہ سے] وہ آزادی کی علامت اور ایرانی دینی طرز حکومت کے خلاف جدو جہد کی علمبردار بن گئیں۔" ایران کے ضابطہ تعزیرات کے تحت عوامی مقامات پر "مناسب حجاب" نہ پہننے والی خواتین کو سزا دی جاتی ہے، ان سے جرمانہ لیا جاتا ہے یا کوڑے مارے جاتے ہیں۔ ایران میں عورتوں کیلئے تعلیم کے بعض شعبوں اور کئی عوامی مقامات پر جانا، اور لوگوں کیلئے دیگر چیزوں سمیت مخالف جنس کے لوگوں کے ساتھ ناچنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ مردوں کو گھر کا سربراہ مانا جاتا ہے اور خواتین کیلئے نوکری، شادی، یا سفر کرنے کیلئے والد یا شوہر کی اجازت لینا ضروری ہوتا ہے۔ عدالت میں دو عورتوں کی شہادت ایک مرد کی شہادت کے برابر تصور کی جاتی ہے، جس سے خواتین کیلئے انصاف محدود ہو جاتا ہے۔

2022 میں ایرانی حکام کے سخت پابندی عائد کرنے اور لازمی حجاب سے متعلق اقدامات نافذ کرنے کے بعد، خواتین کی جانچ پڑتال میں اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اکثر زبانی اور جسمانی ہراسانی اور گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ ستمبر 2022 میں، ملک کے قوانین کے مطابق "مناسب حجاب" نہ پہننے کے الزام میں گرفتار کی گئی 22 سالہ ژینا مھسا امینی کی تین دن بعد پولس حراست میں موت ہو گئی تھی۔ اس کی موت کے بعد ملک بھر میں غم و غصے اور احتجاجوں کی لہر دوڑ گئی، ساتھ ہی ایک حکومت مخالف تحریک کا آغاز ہوا جس کا نام یہ ہے: "زن، زندگی، آزادی" ("عورت، زندگی اور آزادی)۔ اس کے نتیجے میں حکام نے متشدد نفاذ کیا، جس میں 2022 کے آخر تک 500 سے زیادہ تصدیق شدہ اموات ہوئیں اور تقریباً 14000 لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ساتھ وہ صحافی، وکلاء، کارکنان، فنکاران اور ایتھلیٹس شامل تھے جنہوں نے اس تحریک کی سپورٹ میں آواز اٹھائی تھی۔

ستمبر 2023 میں، ایران کی پارلیمنٹ نے "حجاب اور پاکیزگی" کے تعلق سے ایک نیا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اگر خواتین ملک کے لازمی حجاب قوانین کی حکم عدولی جاری رکھتی ہیں تو انہیں 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ایسے بزنسز جو بغیر حجاب والی خواتین کو سروس فراہم کرتے ہیں ان پر بھی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں اور انہیں بند کیا جا سکتا ہے۔

ایران میں خواتین کے احتجاج کی تحریک میں سوشل میڈیا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، یہ مظاہروں کیلئے لوگوں کی اکٹھا کرنے اور اہم معلومات براڈکاسٹ کرنے (پبلک کمنٹس PC 21007, PC-21011 دیکھیں)، اور بدسلوکی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق دستاویز کا ریکارڈ رکھنے اور عوامی طور پر ثبوت محفوظ کرنے میں (PC-21008، اٹیچمنٹ) اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تاہم، آن لائن کمپینز سے خواتین کو حکومت کی طرف سے مزید جبر کے خطرات بھی ہوتے ہیں، جن میں دھمکیاں، توہین آمیز کمپینز، گرفتاریاں اور قید کی سزائیں شامل ہیں۔ بورڈ نے جن ماہرین سے مشاورت کی انہوں نے نوٹ کیا کہ Instagram اور Telegram کا استعمال کرنے والی "Islamic Revolutionary Guard Corps" (اسلامی انقلابی محافظ فوج) اور ایرانی حکومت سے بڑے پیمانے پر کئی اداروں کا نیٹ ورک وابستہ ہے جو بعد میں قصور وار مظاہرین اور مخالفین.کو براہ راست نشانہ کیلئے کثرت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

بورڈ کو سبمٹ کیے گئے کئی پبلک کمنٹس میں بھی حکومت کے حربے کو نمایاں کیا گیا ہے کہ "سوشل میڈیا کمپنیوں پر مخالفین کا مواد ہٹانے یا مخالفین کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے پر پابندی عائد کرنے کا دباؤ ڈالنے کی غرض سے صارف کی رپورٹنگ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے Instagram پر احتجاجی مواد کی بڑے پیمانے پر رپورٹنگ کی جاتی ہے (PC-21011، ‏PC-21009 پبلک کمنٹس دیکھیں)۔ ایسی رپورٹیں بھی سامنے آئی ہیں کہ حکومت پر تنقید کرنے والوں کی طرف سے شیئر کردہ مواد کو ہٹانے کیلئے ایرانی انٹیلیجنس کے عہدیداران مواد کے ماڈریٹرز کو رشوت کی پیش کش کر رہے ہیں۔

فروری 2023 میں، ایران کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس نے سول سوسائٹی کے کارکنان، انسانی حقوق کے محافظین، خواتین کے حقوق کے کارکنان وکیلوں اور صحافیوں پر مسلسل جبر کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کے متعلق تشویشات کی رپورٹ کی تھی، اس میں بتایا گیا کہ حکام اختلاف رائے کے اظہار کے راستے بند کر رہے ہیں جس میں انٹرنیٹ میں رکاوٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سنسرشپ شامل ہے۔

3. اوور سائٹ بورڈ اتھارٹی اور دائرۂ کار

جس فرد کا مواد ہٹا دیا گیا ہو اس کی اپیل کے بعد بورڈ کو Meta کے فیصلے کا جائزہ لینے کا اختیار ہے (چارٹر آرٹیکل 2، سیکشن 1؛ خصوصی قوانین آرٹیکل 3، سیکشن 1)۔

بورڈ چاہے تو Meta کے فیصلے کو برقرار رکھے یا کالعدم کر دے (چارٹر آرٹیکل 3، سیکشن 5) اور یہ فیصلہ کمپنی ماننا پڑے گا (چارٹر آرٹیکل 4)۔ Meta کو متوازی سیاق و سباق کے ساتھ یکساں مواد کے سلسلے میں اپنے فیصلے کا اطلاق کرنے کے فائدے کا بھی اندازہ کرنا چاہیے (چارٹر آرٹیکل 4)۔ بورڈ کے فیصلے غیر مشروط تجاویز پر مشتمل ہو سکتے ہیں جن کا Meta کو جواب دینا لازمی ہے (چارٹر آرٹیکل 3، سیکشن 4؛ آرٹیکل 4)۔ جب Meta تجاویز پر عمل کرنے کا عزم کرتی ہے، بورڈ ان تجاویز کے نفاذ کی نگرانی کرتا ہے۔

جب بورڈ اس جیسے کیسز کا انتخاب کرتا ہے، جس میں Meta بعد میں تسلیم کرتی ہے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے، بورڈ مواد کے ماڈریشن پراسس کی سمجھ بوجھ بڑھانے اور غلطیوں کو کم کرنے کیلئے تجاویز فراہم کرنے اور Facebook اور Instagram استعمال کرنے والے لوگوں کیلئے انصاف پسندی کو بڑھانے کیلئے ابتدائی فیصلے کا جائزہ لیتا ہے۔

4۔ اتھارٹی کے ذرائع اور رہنمائی

اس کیس میں بورڈ کا تجزیہ مندرجہ ذیل معیارات اور مثالوں پر مشتمل ہے:

I۔ اوور سائٹ بورڈ کے فیصلے

اوور سائٹ بورڈ کے سب سے زیادہ متعلقہ گزشتہ فیصلے مندرجہ ذیل ہیں:

II. Meta کے مواد کی پالیسیاں

بورڈ نے Meta کی اظہار رائے کے عزم، جسے کمپنی "بہت اہم" مانتی ہے، اور اپنے "تحفظ"، "رازداری" اور "عظمت و وقار" کی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے جائزہ لیا ہے۔

Instagram کی کمیونٹی گائیڈ لائنز

Instagram کی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں بیان کیا گیا ہے کہ کمپنی "ایسے مواد کو ہٹا دے گی جس میں قابل یقین خطرات" ہوتے ہیں، اور جو تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کے معیار سے جڑا ہوتا ہے۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کا نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے کے متعلق کمیونٹی کے معیار سے براہ راست تعلق نہیں ہے۔ 2023 کے Q1 کی Meta کی کمیونٹی کے معیارات کے نفاذ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "Facebook اور Instagram کے مواد کی پالیسیاں مشترکہ ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی مواد کو Facebook پر خلاف ورزی کرنے والا سمجھا جاتا ہے تو اسے Instagram پر بھی خلاف ورزی کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔"

اس مواد کو تشدد اور اشتعال کی پالیسی کے تحت ہٹا دیا گیا تھا۔ بورڈ کے کیس کا انتخاب کرنے کے بعد، Meta نے بھی "نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے" کے متعلق اپنی پالیسی کے تحت مواد کا جائزہ لیا۔

تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کا معیار

پالیسی کے استدلال کے مطابق تشدد اور اشتعال سے متعلق کمیونٹی کے معیار کا مقصد "ایسے ممکنہ آف لائن تشدد کو روکنا ہے جو ہو سکتا ہے Meta کے پلیٹ فارمز پر ظاہر ہونے والے مواد کی وجہ سے ہو۔" ساتھ ہی، Meta تسلیم کرتی ہے کہ "لوگ عام طور پر غیر سنجیدہ اور بے تکلف انداز سے دھمکی دے کر یا تشدد کا مطالبہ کر کے تحقیر یا اختلاف کا اظہار کرتے ہیں۔" لہذا جب کمپنی کو یقین ہوتا ہے کہ مواد میں تشدد کے ایسے خطرات موجود ہیں جو کسی کی موت کی وجہ بن سکتے ہیں تو Meta ایسے مواد کو ہٹا دیتی ہے، بشمول ایسا مواد جو "انتہائی شدید تشدد" کے ارتکاب "کے ارادے والے بیانات" کے ذریعے کسی کو نشانہ بناتا ہے۔ Meta کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا اندازہ لگانے کیلئے کہ آیا خطرہ قابل یقین ہے یا نہیں، بیان کے سیاق و سباق پر بھی غور کرتی ہے، یہ کوئی بھی اضافی معلومات ہو سکتی ہے جیسے کہ فرد کی "عوامی مرئیت اور ہدف کی کمزوری۔"

اس پالیسی کے "پوسٹ نہ کریں" سیکشن میں "تشدد کی ایسی دھمکیوں (اور انتہائی شدید تشدد کی دوسری شکلوں) کو ممنوع قرار دیا گیا ہے جو موت کا باعث بن سکتی ہیں۔" اس لفظ "خطرہ" میں انتہائی شدید تشدد کے ارتکاب کے "ارادے والے بیانات" شامل ہیں۔

نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے سے متعلق کمیونٹی کا معیار

پالیسی کے استدلال کے مطابق، نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے کے متعلق کمیونٹی کے معیار کا مقصد "آف لائن نقصان اور نقل کرنے والے رویے کو روکنا ہے، لہذا اس معیار کے تحت لوگوں کو ایسی مجرمانہ یا نقصان دہ سرگرمیوں کی سہولت فراہم کرنے، اہتمام کرنے، پروموٹ کرنے یا تسلیم کرنے سے منع کیا گیا ہے جن میں افراد، بزنسز، املاک یا جانوروں کو نشانہ بنایا گیا ہو" اس میں "نمائش" شامل ہے جس کی وضاحت Meta ایسے مواد کے طور پر کرتی ہے جس میں دیگر چیزوں سمیت کسی ایسے فرد کی شناخت یا لوکیشن ظاہر کی جاتی ہے جو مبینہ طور پر کسی "نمائش کے خطرے میں مبتلا گروپ کا ممبر ہو۔" بعض مخصوص گروپس کے تعلق سے ماڈریٹرز نے بڑے پیمانے پر اس پالیسی لائن کا نفاذ کیا۔ ایسکیلیشن پر، اضافی سیاق و سباق کے ساتھ، جس وقت مواد پوسٹ کیا گیا اس وقت Meta کی پالیسی میں یہ بیان کیا گیا تھا کہ وہ "ایسا مواد ہٹا سکتی جس میں عورتوں کی خواہش یا اجازت کے بغیر ان کی بغیر حجاب والی تصاویر کو ظاہر کر کے بے پردہ عورتوں کو خطرہ میں ڈالا جاتا ہے"۔ اب اس پالیسی میں ترمیم کر کے: "نمائش [بے پردہ خواتین] کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے: نمائش سے مراد کسی شخص کی شناخت ظاہر کرنا اور انہیں نقصان کے خطرے میں ڈالنا ہے۔"

III. ‏Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریاں

‏2011 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے تائید یافتہ بزنس اور انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے رہنما اصول (UNGPs) نے پرائیویٹ بزنسز کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے رضاکارانہ فریم ورک کا قیام کیا۔ Meta کی کارپوریٹ سے متعلق انسانی حقوق کی پالیسی میں، جس کا اعلان 16 مارچ، 2021 میں کیا گیا تھا، اس بات کی اعادہ کیا گیا ہے کہ کمپنی حقوق کا احترام کرنے کیلئے اتنی ہی پرعزم ہے جیسا کہ UNGPs میں بیان کیا گیا ہے۔

اس کیس میں Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے بارے میں بورڈ کا تجزیہ درج ذیل بین الاقوامی معیارات سے متعلقہ ہو سکتا ہے:

  • اظہار رائے کی آزادی کا حق: آرٹیکل 19، معاشرتی اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی معاہدہ ( ICCPRجنرل کمنٹ نمبر 34، حقوق انسانی کمیٹی 2011؛ اظہار رائے اور اظہار خیال کی آزادی پر اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس کی رپورٹس: A/HRC/38/35 (2018) اور A/74/486 (2019)؛ اور رباط پلان آف ایکشن، یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ: A/HRC/22/17/Add.4 (2013)۔
  • پُرامن اسمبلی کی آزادی کا حق: آرٹیکل 21، ICCPR؛ جنرل کمنٹ نمبر 37، انسانی حقوق کمیٹی، 2020۔
  • حق زندگی: آرٹیکل 6، ICCPR۔
  • ⁦⁩شخص کی آزادی اور سیکورٹی کا حق: آرٹیکل 9، ICCPR۔
  • غیر امتیازی سلوک کا حق: آرٹیکلز 2(1)، 3 اور 26، ICCPR؛ آرٹیکل 1 اور آرٹیکل 7، (ملک کی سیاسی اور عوامی زندگی میں شرکت کرنے پر غیر امتیازی سلوک) عورتوں کے خلاف ہونے والے ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے پر کنونشن ( CEDAWانسانی حقوق کے محافظین کے بارے میں اعلان بھی دیکھیں، آرٹیکل 8، غیر امتیازی سلوک کی بنیاد پر، عوامی امور کے انعقاد میں شرکت کرنے کیلئے مؤثر رسائی کا حق۔
  • رازداری کا حق: آرٹیکل 17، ICCPR۔

5. صارف کی جمع کرائی گئی معلومات

مواد پوسٹ کرنے والے صارف نے ہٹائے جانے کے خلاف بورڈ سے اپیل کی۔ اپنے بیان میں، صارف نے وضاحت کی کہ پوسٹ میں ایرانی حکومت کا نمائندہ دکھائی دے رہا ہے جو ایک عورت کے حجاب نہ پہننے پر اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ صارف نے بتایا کہ اس ویڈیو میں اس ایرانی خاتون کی بہادری کو دکھایا گیا ہے جو اپنے حق کیلئے لڑ رہی ہے۔ صارف نے بتایا کہ دیگر لوگوں نے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی ویڈیوز شیئر کی تھیں اور وہ مواد نقصان دہ یا خطرناک نہیں تھا اور اس سے Instagram کی کسی بھی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہوئی تھی۔

6. ‏Meta کی جمع کرائی گئی معلومات

تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کا معیار

Meta نے بورڈ کو بتایا کہ اس کیس میں مواد کو ہٹانے کا اس کا ابتدائی فیصلہ تشدد اور اشتعال سے متعلق پالیسی کی بنیاد پر تھا۔ Meta نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ پوسٹ کے کیپشن کی بنیاد پر لیا گیا تھا، جس کا ترجمہ کمپنی نے اس طرح کیا تھا کہ: "وہ دن دور نہیں جب تمہارے ٹکڑے کر دئے جائیں گے۔" کمپنی اس جملے کو ایک دھمکی کے طور پر دیکھتی ہے جس کا ہدف ویڈیو میں موجود وہ شخص ہے جس نے حجاب نہ پہننے کی وجہ سے عورت کی مخالفت کی تھی۔ اس کی علاقائی ٹیم نے تعین کیا کہ ایرانی سیاق و سباق میں اس فقرے "تمہارے ٹکڑے کر دئے جائیں گے" میں جانی و مالی نقصان کی دھمکی شامل ہے۔ اس وضاحت کے پیش نظر، Meta نے اپنی تشدد اور اشتعال سے متعلق پالیسی کے تحت مواد کو ہٹانے کا فیصلہ ابتدائی طور پر برقرار رکھا۔

حالانکہ جب بورڈ نے پہلی بار قانونی جائزہ لینے کیلئے کیس کا انتخاب کیا تو Meta نے مواد کو ہٹانے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا، اس کے بعد بورڈ کی طرف سے اس کیس کا انتخاب کرنے بعد اس نے اپنی علاقائی ٹیم کے اضافی ان پٹ کی بنیاد پر اپنا فیصلہ بدل دیا اور مواد کو بحال کر دیا تھا۔ اس ان پٹ کی بنیاد پر، Meta نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ویڈیو میں موجود شخص کو ہدف بنانے کی لفظی دھمکی کے بجائے کیپشن میں استعمال کی گئی زبان کی ترجمانی میں سب سے زیادہ امکان ایرانی حکومت کو گرائے جانے یا لازمی حجاب کی سپورٹ کرنے والوں کو ہٹانے کے حوالے سے تھا۔

اس آخری جائزے میں، Meta نے پایا کہ مواد کا مقصد خواتین کے خلاف ہونے والی بدسلوکی کے متعلق آگاہی بڑھانا اور توجہ دلانا تھا، جیسے کہ حجاب نہ پہننے پر ویڈیو میں اس عورت کو ایک آدمی کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ صارف نے ایرانی خواتین کی طاقت کا حوالہ دیا ہے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کا یا مجموعی طور پر حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے "کمینے پن" پر تنقید کی ہے، اور ویڈیو میں موجود عورت کی گرفتاری کے خلاف آگاہی بڑھائی ہے۔ Meta نے وضاحت کی کہ ممکنہ طور پر دھمکی آمیز زبان کو اس مجموعی سیاق و سباق کی روشنی میں پڑھا اور سمجھا جانا چاہئے۔ Meta نے اپنے استدلال میں بتایا کہ "ایران کا احتجاجی نعرہ" کیس میں بورڈ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے، اس قسم کا آگاہی بڑھانے کا عمل ایران میں خاص طور پر ضروری ہے جہاں آزادانہ اظہار رائے کیلئے ذرائع محدود ہیں۔

Meta نے بھی بورڈ کو یہ بتایا کہ علاقائی ٹیموں نے اضافی تحقیق کے بعد جو تجویز کی وہ اس زبان کا سب سے معقول ترجمہ ہے، "وہ دن دور نہیں جب تمہارے ٹکڑے کر دئے جائیں گے" کوئی حقیقی دھمکی نہیں تھی بلکہ ایک سیاسی تنقید تھی جو کلی طور پر حکومت یا ان لوگوں پر تھی جو عام طور پر لازمی حجاب کے تقاضوں کی حمایت کرتے ہیں۔ حالانکہ "تمہارے ٹکڑے کر دئے جائیں گے" عام طور پر کسی شخص کے جسم کے ٹکڑے کر کے قتل کرنے سے منسوب ہے لیکن یہاں اسے "حکومت کو ختم کرنے" کے طور پر تسلیم کیا جا سکتا ہے، (پیرو کے صدر کے خلاف استعاراتی بیان کیس کے خلاصے میں استعمال کی گئی استعاراتی زبان کی طرح)۔

Meta نے بورڈ کو بتایا کہ بالآخر کمپنی کا مواد کو بحال کرنے کے فیصلہ کے پیچھے دوسرا سبب کیوبا میں خواتین سے احتجاج کا مطالبہ کیس میں بورڈ کا حالیہ فیصلہ تھا، جس میں بورڈ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پوسٹ کے سیاق و سباق کو پڑھنے میں ریاستی جبر کی لہر اور تاریخی احتجاج میں نمایاں عوامی دلچسپی کو مدنظر رکھا جانا چاہیے جو کہ پوسٹ کا موضوع تھے۔ مزید براں، کمپنی نے ایران کے احتجاجی نعرہ کیس پر بھی غور کیا، جس میں بورڈ نے ایران میں خواتین کے حقوق کے متعلق سیاسی تحریک کا تجزیہ کیا۔ جس میں، بورڈ نے احتجاجی تحریک کے تناظر میں اظہار رائے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر ایرانی حکومت کے آزادانہ اظہار رائے کے تعلق سے منظم جبر کے مدنظر اور مخالفت کے اظہار کیلئے ایک فورم کے طور پر ڈیجیٹل مقام کی اہمیت پر زور دیا۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ اس نے "پیرو کے صدر کے خلاف استعاراتی بیان" میں بورڈ کے حالیہ فیصلے کے خلاصے پر غور کیا، جو کہ بالخصوص سیاسی تقریر کی حفاظت کیلئے "سیاق و سباق کے لحاظ سے حساس ماڈریشن کے سسٹمز کو ستم ظریفی، طنز یا بیان بازی سے متعلق آگاہی کے ساتھ ڈیزائن کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے سے متعلق کمیونٹی کا معیار

Meta نے بورڈ کو بتایا کہ اس نے ویڈیو میں نظر آنے والی عورت کو اس کی مرضی کے بغیر بے نقاب دکھانے کیلئے مواد کو نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے سے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت ہٹانے پر بھی غور کیا تھا۔ Meta اس پالیسی کا نفاذ صرف ایسکیلیشن پر یا اس وقت کرتی ہے جب اضافی سیاق و سباق فراہم کیا گیا ہو۔ نفاذ کیلئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ان پٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی توجہ اس بات کا تعین کرنے پر مرکوز ہوتی ہے کہ آیا مواد میں کسی بے نقاب خاتون کو دکھایا گیا ہے، عورت کی اجازت کے بغیر اس شناخت ظاہر کی گئی ہے، اور کیا اس سے خاتون کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، بجائے اس کے کہ مواد یا کیپشن میں کون سی مخصوص اصطلاحات استعمال ہوئی ہیں یا کس لہجے کا استعمال کیا گیا ہے۔ Meta نے بتایا کہ کوئی شخص خود کی "نمائش" نہیں کر سکتا – پالیسی کی خلاف ورزی کرنے کیلئے نمائش غیر رضاکارانہ ہونی چاہئے۔

اس کیس میں، Meta نے تعین کیا کہ غیر رضاکارانہ نمائش کیلئے اس مواد کو ہٹایا نہیں جانا چاہئے تھا کیوں کہ اس عورت کی شناخت پہلے ہی بڑے پیمانے پر ہو چکی تھی اور آن لائن دستیاب تھی، اور جس وقت اس کیس کا مواد پوسٹ کیا گیا تھا وہ خاتون پہلے ہی گرفتار چکی تھی۔ اس سیاق و سباق نے پلیٹ فارم پر مواد کو برقرار رکھنے سے وابستہ نقصان کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر دیا۔

بورڈ نے تحریری طور پر Meta سے 11 سوالات اور دو فالو اپ سوالات پوچھے ہیں۔ ایران کیلئے نفاذ کے طریقۂ کار اور وسائل، ایران میں عمومی طور پر اور خاص طور پر ویڈیو میں موجود عورت کے حوالے سے Meta کی خطرے کی تشخیص، خودکار اور انسانی جائزہ کے پراسیسز، بڑے پیمانے پر اور ایسکیلیشن پر بے نقاب خواتین کی تصویر کشی کرنے اور خطرے سے دوچار گروپ کی نمائش کرنے والے مواد کے نفاذ سے متعلق سوالات۔ ‏Meta نے تمام سوالات کے جواب دیے۔

7. پبلک کمنٹس

اوور سائٹ بورڈ کو اس کیس سے متعلق 12 پبلک کمنٹس موصول ہوئے۔ ان میں سے سات کمنٹس امریکہ اور کینیڈا سے، دو وسطی اور جنوبی ایشیا سے، دو یورپ سے اور ایک مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے موصول ہوئے تھا۔

جمع کرائی گئی معلومات میں درج ذیل موضوعات شامل تھے: ایران کے احتجاجات میں سوشل میڈیا کا کردار، بشمول "عورت، زندگی، آزادی" تحریک، اور ڈیجیٹل کمپینز میں بے نقاب خواتین کی تصاویر کا کردار؛ ایران میں سوشل میڈیا پر بے نقاب خواتین کو دکھانے والی تصاویر کے پھیلنے کے خطرات؛ ایرانی حکام کا سوشل میڈیا کا استعمال؛ ایران کی سیاسی صورتحال سے متعلق فارسی زبان میں اظہار کیلئے Meta کی مواد کی ماڈریشن کی پالیسیوں کا نفاذ؛ اظہار خیال کی آزادی، انسانی حقوق، خواتین کے حقوق، ایران میں حکومت کا جبر اور سوشل میڈیا پر پابندیاں۔

اس کیس کیلئے سبمٹ کیے گئے پبلک کمنٹس پڑھنے کیلئے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

8. اوور سائٹ بورڈ کا تجزیہ

بورڈ نے کمپنی کی مواد سے متعلق پالیسیوں، انسانی حقوق کی ذمہ داریوں اور اقدار کے تحت مواد کو ہٹانے کے Meta کے ابتدائی فیصلے کا جائزہ لیا۔

بورڈ نے اس کیس کا انتخاب اس لئے کیا کیوں کہ اس کیس نے Meta کی تشدد اور اشتعال کی پالیسیوں اور نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے سے متعلق پالیسیوں کے بارے میں مزید جاننے کا موقع فراہم کیا، نیز ستمبر 2022 سے ایران میں خواتین کے حقوق اور عوامی زندگی میں خواتین کی شرکت کیلئے بڑے پیمانے احتجاج کے سیاق و سباق میں متعلقہ نفاذ کے پراسس کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا۔ خاص طور پر یہ لازمی حجاب کے قوانین کی مخالفت کرنے والے لوگوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی اہمیت بیان کرتا ہے۔

مزید براں، یہ کیس بورڈ کو Meta کے داخلی طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ان طریقوں سے یہ تعین کیا جاتا ہے کہ مجازی بیان، جسے اگر لفظی طور پر سمجھا جائے، کو کب اور کیوں دھمکی آمیز سمجھا جا سکتا ہے، لیکن سیاق و سباق کے پیش نظر اسے قابل یقین خطرہ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ یہ کیس بنیادی طور پر بورڈ کے الیکشنز اور سِوِک سپیس کی ترجیح کے زمرے میں آتا ہے، لیکن اس میں بورڈ کی صنف، حکومت کا Meta کے پلیٹ فارمز کا استعمال اور بحران اور تنازعات کی صورتحال کی ترجیحات بھی شامل ہوتی ہیں۔

8.1 ‏Meta کے مواد کی پالیسیوں کی تعمیل

تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کا معیار

بورڈ کو معلوم ہوا کہ کیس کے مواد سے تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے کیوں کہ یہ پوسٹ حکومت کے جبر پر غصے کے اظہار والے لغوی نہیں بلکہ مجازی بیان پر مشتمل ہے اور اس سے تشدد کا قابل یقین خطرہ ہے۔

Meta نے وضاحت کی کہ اس نے اس کیس کے مواد کو ابتدا میں ہٹا دیا تھا کیوں کہ یہ "انتہائی شدید تشدد کے ارتکاب کے ارادے والے بیان" پر مشتمل تھا۔ Meta انتہائی شدید تشدد کی وضاحت ایسے خطرے کے طور پر کرتی ہے جو موت کا باعث بن سکتا ہو یا جس کے مہلک ہونے کا امکان ہو۔

اپنی علاقائی ٹیم کے جائزہ کی بنیاد پر، Meta نے پوسٹ کے کیپشن میں موجود اس فقرے "وہ دن دور نہیں جب تمہارے ٹکڑے کر دئے جائیں گے" کو ایرانی سیاق و سباق میں جانی و مالی نقصان کے خطرے کے طور پر مانا، جس سے تشدد اور اشتعال کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

بورڈ نے جن لسانی ماہرین سے مشاورت کی انہوں نے وضاحت کی کہ کیپشن کے متعلقہ حصے کا ترجمہ "ہم تمہیں جلد ہی ٹکڑوں میں بانٹ دیں گے!" یا "جلد ہی، ہم تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے" کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ ایرانی سیاق و سباق میں یہ فقرہ ظالموں کے خلاف غصے، مایوسی اور ناراضگی کا اظہار کرتا ہے اور اس خیال کا اظہار کرتے ہیں کہ آخرکار صورتحال بدل سکتی ہے کیوں کہ اقتدار پر ظالموں کا قبضہ ابدی نہیں ہوگا۔ اس فقرے کو لفظی طور پر جانی و مالی نقصان پہنچانے کے ارادے سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہئے، اس کی بجائے یہ ایک "مبالغہ آمیز بیان" ہے جس کا مقصد توجہ حاصل کرنا ہے، اس میں جذباتی طور پر بھڑکانے والی زبان سے زور دیا گیا ہے اور سخت افعال جیسے "ٹکڑے کرنا" یا "حصوں/ٹکروں میں بانٹنا" شامل ہیں۔ ان ماہرین نے بتایا کہ اس طرح کے لغوی بیان سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا ہے اور یہ غصہ مواد پوسٹ کرنے والے صارف اور ان کے ناظرین دونوں کے درمیان مشترکہ ہے۔ لہذا اس سے جانی و مالی تشدد کی حقیقی دھمکیاں ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔

اگرچہ Meta نے بورڈ کو بتایا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیتے وقت کہ آیا خطرہ قابل یقین ہے یا نہیں وہ بیان کے سیاق و سباق پر بھی غور کرتی ہے لیکن ماڈریٹرز کو دی گئی ہدایات سے ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ وہ "انتہائی شدید تشدد [کے ارتکاب] کے ارادے والے بیان" کا جائزہ لیتے وقت سیاق و سباق پر غور کر سکتے ہیں۔ جب تک اصول کے تقاضے پورے ہوتے رہیں گے، خاص طور پر جب کہ مواد میں دھمکی اور ہدف دونوں شامل ہوں تو پوسٹ کو خلاف ورزی کرنے والی مانا جائے گا، جیسا کہ اس کیس میں ہوا تھا۔ اس کیس میں، Meta نے بیان کو عورت کا پیچھا کرنے والے مرد کو ہدف بنانے سے تعبیر کیا۔ اصول کے مطابق ہدف کا نظر آنا یا قابل شناخت ہونا ضروری نہیں ہے۔ اصولوں میں دھمکی پر مبنی بیان کی صرف ایک مثال فراہم کی گئی ہے جو کہ مستثنیٰ ہے یا اسے مندرجہ ذیل اصول کے لحاظ سے قابل یقین دھمکی نہیں مانا گیا ہے: "مخصوص پُرتشدد مرتک جیسے دہشت گروپس کو دی گئی دھمکیاں"۔

یہاں "تمہارے ٹکڑے کر دئے جائیں گے" جملے سے قابل یقین خطرہ لاحق نہیں ہوتا ہے۔ ہنگامہ آرائی کے ماحول، ایران کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر بڑھتے ہوئے جبر اور تشدد کے پیش نظر اور کیپشن اور ویڈیو پر کلی طور پر غور کرتے ہوئے، بورڈ کو معلوم ہوا کہ یہ جملہ لغوی نہیں مجازی ہے، اس میں حکومت کے خلاف غصے اور مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور یہ "انتہائی شدید تشدد [کے ارتکاب] کے ارادے والا بیان" نہیں ہے۔ یہ ترجمانی اظہار رائے کے حوالے سے Meta کے عزم اور سیاسی عدم اطمینان کے اظہار کے تحفظ کی اہمیت کے مطابق ہے۔

نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے سے متعلق کمیونٹی کا معیار

بورڈ کو معلوم ہوا کہ اس کیس میں مواد سے نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے کے متعلق کمیونٹی کے معیار کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔

بورڈ نے اس اصول کی بناء پر پوسٹ کو ہٹایا جس میں "ایسے مواد پر پابندی ہے جس میں عورتوں کی خواہش یا اجازت کے بغیر ان کی بغیر حجاب والی تصاویر کو ظاہر کر کے بے پردہ عورتوں کو خطرہ میں ڈالا جاتا ہے"۔ لہذا اس پالیسی لائن میں ترمیم کر کے "[بے پردہ خواتین کی] نمائش پر پابندی عائدہ کی گئی: جس میں شحص کی شناخت ظاہر ہوتی ہے اور اسے نقصان کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔" کمپنی کیلئے "نمائش" سے مراد ایسا مواد ہے جس میں بے پردہ خاتون کی تصویر شیئر کی جاتی ہے، اس کی اجازت کے بغیر اس کی شناخت ظاہر کی جاتی ہے اور اسے نقصان کے خطرے میں ڈالا جاتا ہے۔ اس پالیسی لائن کا اطلاق صرف ایسکیلیشن پر ہوتا ہے اور نفاذ کیلئے کئی سٹیک ہولڈر کی رائے مطلوب ہوتی ہے (اوپر سیکشن 4 ملاحظہ کریں)۔

اس کیس میں بورڈ Meta سے متفق ہے کہ مواد میں عورت کی "نمائش" نہیں ہوئی ہے، کیوں کہ اس کی شناخت بڑے پیمانے پر ہو چکی تھی اور مواد سے نقصان کا خطرہ بھی کم تھا کیوں کہ جس وقت مواد پوسٹ کیا گیا تھا وہ خاتون اس سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ لہذا ویڈیو کو پلیٹ فارم پر برقرار رکھنے سے خاتون کیلئے خطرے میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور درحقیقت اس کے کیس میں آگاہی بڑھانے میں فائدہ ہوگا۔ اس بات کا تعین کرنا سیاق و سباق پر مبنی ہوتا ہے کہ پوسٹ میں کسی خاتون کی "نمائش" ہوئی ہے اور اسے خطرہ لاحق ہے؛ صرف ایسکیلیشن پر پالیسی کا نفاذ کرنے سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ جو ٹیم اس کا نفاذ کر رہی ہے اس کے پاس متعلقہ سیاق و سباق کی مؤثر طریقے سے شناخت کرنے اور اس پر غور کرنے کا وقت اور وسائل موجود ہیں۔

8.2 Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی تعمیل

بورڈ نے پایا کہ مواد کو پلیٹ فارم سے ہٹانا Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں تھا۔

اظہار رائے کی آزادی (آرٹیکل 19 ICCPR)

ICCPR کے آرٹیکل 19 میں اظہار رائے کا بڑے پیمانے پر تحفظ فراہم کیا گیا ہے، "اس میں محاذوں سے قطع نظر، یا تو زبانی، تحریری یا پرنٹ میں، آرٹ کی شکل میں، یا اس کی پسند کے کسی دیگر میڈیا کے ذریعے ہر قسم کی معلومات اور نظریات کو تلاش کرنے، موصول کرنے اور فراہم کرنے کی آزادی شامل ہے۔" جب ریاست کی طرف سے اظہار رائے پر پابندیاں عائد ہوتی ہوں انہیں قانونی حیثیت، جائز مقصد اور ضرورت اور تناسب کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے (آرٹیکل 19، پیراگراف 3، ICCPR)۔ بورڈ اس فریم ورک کو Meta کے رضاکارانہ انسانی حقوق کے عزم کی تشریح کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے، جائزے کے تحت مواد کے انفرادی فیصلے اور مواد کی نگرانی کے سلسلے میں Meta کے وسیع تر نقطہ نظر کے بارے اپنی رائے، دونوں کیلئے استعمال کرتا ہے۔ جیسا کہ اظہار رائے کی آزادی پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ اگرچہ "کمپنیوں کے پاس حکومتوں کی ذمہ داریاں نہیں ہوتی ہیں، ان کا اثر اس طرح کا ہے جس میں ان سے اپنے صارفین کی اظہار رائے کی آزادی کے حق کے تحفظ کے بارے میں ایک ہی قسم کے سوالات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے،" ( A/74/486، پیراگراف 41)۔

ایران جیسے تنگ نظر سماج میں سوشل میڈیا تک رسائی بہت اہم ہے۔ بطور "ڈیجیٹل گیٹ کیپرز"، معلومات تک عوام کی رسائی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا "گہرا اثر" پڑتا ہے ( A/HRC/50/29، پیراگراف 90)۔ اس کیس میں جس پوسٹ کا ذکر کیا گیا ہے وہ ایک بڑے پیمانے کی احتجاجی تحریک کا حصہ ہے جو باقی رہنے کیلئے ڈیجیٹل سوک سپیسز پر منحصر ہے۔ عورت کو کیا پہننا چاہیے یہ تعین کرنے والے قوانین ان کی آزادی اور عظمت و وقار پر اثر انداز ہوتے ہیں ( A/68/290، پیراگراف 38)، چاہے وہ قانون حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی مانگ کرتا ہو یا اسے بغیر پہنے لوگوں کے درمیان جانے کو ممنوع قرار دیتا ہو (مثال طور پر Yaker v France, CCPR/C/123/D/2747/2016 ملاحظہ کریں)۔ اس حوالے سے، "انٹرنیٹ خواتین کے حقوق کی جدوجہد کے سلسلے میں ایک نیا میدان جنگ بن گیا ہے جو خواتین کو اظہار رائے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر رہا ہے" (A/76/258 پیراگراف 4)۔ خواتین کو آزادانہ اظہار رائے کرنے کی سہولت فراہم کرنے سے ان کی سیاسی شرکت ممکن ہوتی ہے اور ان میں اپنے انسانی حقوق کی سمجھ پیدا ہوتی ہے ( A/HRC/Res/23/2، پیراگراف 1-2؛ A/76/258، پیرا گراف 5)۔

I. قانونی حیثیت (اصولوں کی وضاحت اور ان تک رسائی)

قانونی حیثیت کا یہ تقاضہ ہے کہ اظہار رائے پر کوئی بھی پابندی قائم شدہ اصول کے مطابق ہونی چاہیے، جو صارفین کیلئے قابل رسائی اور واضح ہو۔ یہ اصول لازمی طور پر "اتنی باقاعدگی سے بنا ہوا ہونا چاہیے کہ کوئی فرد اس کے مطابق اپنی کارکردگی انجام دے سکے اور وہ اصول عوام کیلئے قابل رسائی ہونا چاہیے،" (پیراگراف 25 پر جنرل کمنٹ نمبر 34)۔ اس کے علاوہ اظہار خیال پر پابندی عائد کرنے والے اصول "جن لوگوں پر (ان کے) تعمیل کا الزام ہے ان پر اظہار خیال کی آزادی کی پابندی کے پیش نظر قید و بند سے آزاد صوابدید مرحمت نہیں کر سکتے" اور وہ "جن پر اس کا الزام ہے انہیں مناسب رہنمائی فراہم کرے تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ کس قسم کے اظہار خیال کو مناسب طریقے سے محدود کیا جاتا ہے اور کس قسم کو نہیں،" (پیراگراف 25 پر جنرل کمنٹ نمبر 34؛ پیراگراف 46 پر A/HRC/38/35 (undocs.org)،)۔ وضاحت یا درستگی کی کمی اصولوں کے متضاد اور من مانی نفاذ کا باعث بن سکتی ہے۔ Meta کے معاملے میں صارفین کو Facebook اور Instagram پر مواد پوسٹ کرنے کے نتائج کا اندازہ لگانے کے قابل ہونا چاہیے، اور مواد کے جائزہ کاروں کو ان کے نفاذ کے متعلق واضح رہنمائی حاصل ہونی چاہیے۔

تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کا معیار

بورڈ نے پایا کہ اگرچہ تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے پالیسی کے استدلال – جس میں کمیونٹی کے معیار کے مقاصد بیان کیے ہیں لیکن وہ خود اس اصول کیا حصہ نہیں ہے – میں یہ تجویز کی گئی ہے کہ "سیاق و سباق اہم ہے"، اور "قابل اعتماد دھمکی" کا جائزہ لیتے وقت اسے زیر غور لایا جا سکتا ہے، ماڈریشن کے حوالے سے Meta کی اندرونی گائیڈ لائنز اور نقطۂ نظر میں اسے عمل میں نہیں لایا جاتا ہے۔ جیسا کہ بورڈ نے ایران کے احتجاجی نعرہ کے کیس میں غور کیا، ایک بڑے پیمانے پر مواد کے ماڈریٹر کو پوسٹ میں مخصوص معیار، یا عناصر کا جائزہ لینے کی ہدایت دی جاتی ہے، اور جب وہ عناصر مل جاتے ہیں تو ماڈریٹرز کو پوسٹ کو ہٹانے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں، اگر پوسٹ میں دھمکی (مثلاً "قتل" یا "میں تمہارے تکڑے کر دوں گا") اور ہدف شامل ہو تو نتیجتاً مواد کو ہٹا دجا جائے گا۔ مواد کے جائزہ کاران کو یہ تشخیص کرنے کا اختیار نہیں ہے کہ آیا دھمکی قابل اعتماد ہے یا نہیں۔ جیسا کہ Meta نے اس کیس میں بھی بتایا ہے کہ یہ نقطۂ نظر رٹا رٹایا یا فارمولہ پر مبنی اس لیے ہے کیوں کہ "خاص طور پر بڑے پیمانے پر اس بات کی تشخیص کرنا مشکل ہوتا ہے کہ آیا [کسی فقرے] کا مبالغہ آمیز استعمال واقعی کوئی دھمکی ہے یا نہیں۔ دھمکی کے حقیقی ہونے کے متعلق غور و فکر اصول کے نفاذ کے وقت نہیں بلکہ اصول کی تخلیق کے وقت کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ایران کے احتجاجی نعرہ کے کیس میں بورڈ نے غور کیا، حالانکہ "پالیسی کے استدلال میں احتجاج کے تناظر میں اس قسم کی بیان بازی والے مواد کے ساتھ مطابقت دکھائی دیتی ہے لیکن تحریری اصولوں اور جائزہ لینے والوں کیلئے متعلقہ رہنمائی میں ایسا نہیں ہے۔ درحقیقت، عملی طور پر نفاذ، خاص طور پر بڑے پیمانے پر، اصولوں سے زیادہ فارمولے کے مطابق ہے، اور اس سے صارفین کو غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے کہ اصولوں کے نفاذ کا کتنا امکان ہے۔ جائزہ لینے والوں کیلئے رہنمائی، جیسا کہ فی الحال تیار کی گئی ہے، سیاق و سباق کے تجزیے کے امکان کو خارج کرتی ہے، یہاں تک کہ جب مواد میں ہی واضح اشارے موجود ہوں کہ دھمکی آمیز زبان بیان بازی ہے۔ کمپنی کی طرف سے بیان کردہ پالیسی کے استدلال اور اس کے حقیقی نفاذ کے عمل کے درمیان غیر مطابقت جاری ہے اور اس سے قانونی حیثیت کے اصول کا تسلی بخش استعمال نہیں ہوتا ہے۔

بورڈ نے ایران کے احتجاجی نعرہ کے کیس سے حاصل شدہ نتائج کا اعادہ کیا کہ Meta کو تناظر پر غور کرنے کے متعلق تفصیلی رہنمائی فراہم کرنی چاہیے، ماڈریٹرز کو ہدایت دینی چاہیے کہ وہ خاص طور پر ایران جیسے حساس سیاسی ماحول میں "مبالغہ آمیز" یا غیر لغوی زبان میں اختلافات کے اظہار پر مشتمل مواد کو ڈیفالٹ طور پر ہٹانے سے گریز کریں۔

نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے سے متعلق کمیونٹی کا معیار

بورڈ نے پایا کہ ‏Meta کی طرف سے "اس مواد پر پابندی جس میں عورتوں کی خواہش یا اجازت کے بغیر ان کی بغیر حجاب والی تصاویر کو ظاہر کر کے بے پردہ عورتوں کو خطرہ میں ڈالا جاتا ہے" مناسب طور پر واضح ہے، جیسا کہ اس کیس میں اطلاق کیا گیا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ Meta پلیٹ فارمز پر ایسا مواد ممنوع قرار دیا گیا ہے جس میں بے پردہ عورتوں کی "نمائش" کی جاتی ہے اور نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم، بورڈ فکر کے ساتھ یہ نوٹ کرتا ہے کہ Instagram کی کمیونٹی گائیڈ لائنز نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کی تشہیر کرنے کے متعلق کمیونٹی کے معیار سے براہ راست تعلق نہیں رکھتی ہے۔ یہ Instagram صارفین کی اصولوں تک رسائی کی قابلیت کو کمزور کرتا ہے۔ گزشتہ کیسز میں ( چھاتی کے کینسر کی علامات اور عریانیت، Öcalan کی قید تنہائی)، بورڈ نے Meta کو تجویز کی ہے کہ وہ اپنے صارفین کیلئے عوامی طور پر یہ واضح کرے کہ Facebook کے کمیونٹی کے معیارات کا اطلاق Instagram پر کیسے ہوتا ہے۔ جواب میں Meta نے کمیونٹی کے معیارات کو Instagram کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے ساتھ ضم کرنے اور یہ وضاحت کرنے کیلئے پراسس انجام دیا ہے کہ پلیٹ فارمز کی پالیسیوں کے درمیان کچھ فرق کہاں ہے۔ شفافیت کے متعلق بعد کی سہ ماہی رپورٹس میں Meta نے بورڈ کو یہ یقین دلایا کہ اس کوشش کو اب بھی ترجیح دی جاتی ہے لیکن یہ بتایا کہ قانونی اور انضباطی غور و فکر کا اثر ان کی ٹائم لائنز پر ہوا ہے۔ بورڈ نے فوری طور پر آگے بڑھ کر اس پراسس کو مکمل کرنے اور قابل اطلاق اصولوں کی وضاحت کو یقینی بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔

II. جائز مقصد

ICCPR کے آرٹیکل 19، پیراگراف 3 کے تحت ہو سکتا ہے اظہار خیال پر مخصوص اور محدود وجوہات کی فہرست کی بناء پر پابندی عائد کی گئی ہو، جس میں دوسروں کے حقوق کے تحفظ کی وجہ بھی شامل ہے۔ اس کیس میں، بورڈ کے پایا کہ تشدد اور اشتعال کے کمیونٹی معیار کا مقصد ایسے مواد کو ہٹا کر "ممکنہ آف لائن نقصان کو روکنا" ہے جو "جانی و مالی نقصان کا حقیقی خطرہ یا عوامی تحفظ کیلئے براہ راست خطرات" پیدا کرتا ہے۔ لہذا یہ پالیسی "حق زندگی" (آرٹیکل 6، ICCPR) اور "کسی شخص کے جانی تحفظ کے حق" کی حفاظت کے جائز مقصد کو پورا کرتی ہے (آرٹیکل 9 ‏‏ICCPR؛ جنرل کمنٹ نمبر 35، پیراگراف 9)۔

نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کی تشہیر کرنے سے متعلق پالیسی ایران کی خواتین کے ساتھ غیر امتیازی سلوک کے حقوق کے تحفظ کے جائزہ مقصد کو پورا کرتی ہے (آرٹیکل 2، 3 اور 26، ‏ICCPR؛ آرٹیکلز 1 اور 7، CEDAW)، جس میں ان کے اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی کے حقوق (آرٹیکلز 19 اور 21، ICCPR)، عوامی زندگی میں حصہ لینے کے حق (آرٹیکلز 1 اور 7، CEDAW)، رازداری کے حق (آرٹیکل 17، ICCPR) اور ان کا حق زندگی (آرٹیکلز 6، ICCPR ) اور آزادی اور شخص کی سیکورٹی کے حق (آرٹیکل 9 ICCPR) سے لطف اندوز ہونا شامل ہے۔

III. ضرورت اور تناسب

آزادی اظہار رائے پر کوئی بھی پابندی "ان کے حفاظتی عمل کو مکمل کرنے کیلئے مناسب ہونی چاہئے؛ وہ تمام پابندیاں جن سے شاید ان کے حفاظتی فنکشن کو مکمل کیا جا سکتا ہے کم از کم پریشان کُن ہونی چاہئیں؛ جن استحقاق کا تحفظ کرنا ہے یہ پابندیاں ان کے متناسب ہونی چاہئیں،" (جنرل کمنٹ 34، پیراگراف 34)۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو حذف کرنے کے علاوہ پریشان کُن مواد کے ممکنہ بہت سے ردعمل کے بارے میں سوچنا چاہیے تاکہ پابندیوں پر باریکی سے غور کو یقینی بنایا جا سکے ( A/74/486 پیراگراف 51)۔

تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کا معیار

بورڈ نے پایا کہ اس کیس میں Meta کا مواد کو ہٹانے کا ابتدائی فیصلہ ضروری نہیں تھا۔ یہ ویڈیو لینے والے فرد یا دوسروں کے تحفظ کی حفاظت کیلئے ضروری نہیں تھا، کیوں کہ پوسٹ کے کیپشن میں جس دھمکی کا ذکر کیا گیا ہے وہ لغوی نہیں ہے۔ بورڈ اس بارے میں فکر مند ہے کہ ایران کے احتجاجی نعرہ کے کیس میں ہدایت دینے کے بعد بھی، کمپنی کے کمیونٹی کے معیارات اور ماڈریٹرز کو فراہم کردہ رہنمائی میں ایران کی صورتحال، جہاں ایک سال سے زیادہ وقت سے احتجاج چل رہے ہیں، کے باوجود بھی مجازی (غیر لغوی) دھمکیوں کیلئے غیر مطابق نفاذ کیلئے کچھ گنجائش باقی رہتی ہے۔ اُس کیس میں، اسی کی طرح، ایک جملہ شامل تھا جس کی غیر لغوی دھمکی کے بیان کے طور پر شناخت کرنے میں Meta ناکام رہی تھی۔ مناسب رہنمائی میں مسلسل کمی اس حقیقت سے مزید نمایاں ہوئی کہ اس کیس کے مواد کا جائزہ بڑے پیمانے پر متعدد ماڈریٹرز اور Meta کی اندرونی ٹیموں نے لیا تھا اور بارہا خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا۔

اپنے تجزیہ میں بورڈ نے اس کیس میں امتیاز، تشدد، یا دیگر غیر قانونی کارروائی کے لیے بھڑکانے کا سنگین خطرہ پیدا کرنے والے مواد کی گنجائش کا اندازہ لگانے کے لیے رباط پلان آف ایکشن کے چھ عوامل پر توجہ دلائی۔ بورڈ نے نوٹ کیا کہ اگرچہ رباط کے عوامل قومی، نسلی یا مذہبی منافرت کی ایڈووکیسی، جو اشتعال کا سبب بنتی ہے، کیلئے تیار کیے گئے تھے، اور نہ کہ عام اشتعال کیلئے، چھ عوامل کا ٹیسٹ عام حالات میں اشتعال کا اندازہ لگانے کیلئے مفید ہے، اور بورڈ نے اس طریقے سے پہلے اس کا استعمال کیا ہے (مثال کے طور پر، ایران کا احتجاجی نعرہ اور کیوبا میں خواتین سے احتجاج کا مطالبہ، ملاحظہ کریں):

  • تناظر: مواد جولائی 2023 میں ہنگامہ آرائی کے دوران، حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جبر اور تشدد کے دوران پوسٹ کیا گیا تھا۔ بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ تک رسائی میں روکاٹوں اور Facebook، Telegram اور X جیسے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندیوں کے پیش نظر ملک میں احتجاج کرنے کیلئے کافی محدود مقامات ہیں۔ چونکہ Instagram ان پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جو باقی ہے، لہذا "عورت، زندگی، آزادی" تحریک میں اس کا ایک عظیم کردار رہا ہے۔ جن ماہرین سے بورڈ نے مشاورت کی انہوں نے نوٹ کیا کہ اس تحریک کا مقصد احتجاج کو معمول پر لانا اور خواتین کے خلاف چار دہائیوں سے جاری امتیازی قوانین کی مخالفت کرنا ہے۔ ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ تحریک کی شروعات سے عورتوں میں ڈر پیدا کرنا اور انہیں آن لائن اظہار خیال کرنے سے روکنا بڑے رجحانات رہے ہیں۔ نئے قوانین کی تخلیق اور ہائی پروفائل لوگوں کی گرفتاریوں کا مقصد احتجاج کے اظہار خیال کو دبانا اور حجاب کے قوانین کی مخالفت کو معمول پر لانے سے روکنا ہے۔
  • مقرر کی شناخت: Meta نے بورڈ کو بتایا کہ کمپنی مواد کو پوسٹ کرنے والے صارف کو عوامی شخصیت نہیں مانتی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن کی بنیاد پر ایسا لگتا ہے کہ صارف "عورت، زندگی، آزادی" تحریک کا یا اس کے کچھ حصے کا سپورٹر ہے۔ اس لیے، متکلم کو یہاں اختیار کا مقام حاصل نہیں ہے اور وہ اپنے سپورٹ کا اظہار کر کے اور اس مواد کو پوسٹ کر کے ممکنہ طور پر خود اپنے تحفظ کو خطرے میں بھی ڈال رہے ہیں۔
  • ارادہ: حالانکہ بڑے پیمانے پر مواد کو ماڈریٹ کرتے وقت ارادے کا جائزہ لینا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے لیکن مکمل پوسٹ کو معروضی اور معمولی طور پر پڑھنے سے دکھائی گئی خاتون اور اس کی گرفتاری کے بارے میں آگاہی بڑھانے کیلئے سپورٹ کرنے کا پتہ چلتا ہے۔ بورڈ نے جن ماہرین سے مشورہ کیا ان کے مطابق ایران میں احتجاج کرنے والوں کا کسی بے پردہ خاتون کی گرفتاری کے بعد اس کی تصویر اور اس کے نام کو پھیلانا عام بات ہے تاکہ حکام پر اسے محفوظ رکھنے کا دباؤ ڈالا جا سکے۔ احتجاج کرنے والوں نے جانا ہے کہ ایسے افراد کی تشہیر کر کے وہ مظلوموں کو مزید ہراساں کیے جانے کو روک سکتے ہیں۔
  • مواد اور اظہار کی شکل: بورڈ نے جن لسانیاتی ماہرین سے مشورہ کیا ان کے مطابق اس سیاق و سباق میں اس فقرے، یعنی "تمہارے ٹکڑے کر دئے جائیں گے" کو فارسی زبان بولنے والے کسی گہرے جذبے، جیسے غصے یا مایوسی کا اظہار سمجھیں گے، مگر اسے لغوی طور پر تشدد کی دھمکی نہیں سمجھیں گے۔ یہ تحریک حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے اثر انگیز اور بظاہر دھمکی آمیز زبان کا باقاعدگی سے استعمال کرتی آ رہی ہے۔ ایران کا احتجاجی نعرہ کیس میں بورڈ نے پایا کہ "خمینی مردہ باد" نعرہ ایک "مبالغہ آمیز دھمکی" کے مترادف ہے، اور نوٹ کیا کہ Meta نے اسی طرح کی وجوہات کی خاطر "I will kill whoever kills my sister/brother" (جو ہماری بہن/بھائیوں کو مارے گا ہم اسے قتل کر دیں گے) فقرے کیلئے "پالیسی کے حقیقی مقصد" کا استثناء جاری کیا تھا۔ اس کیس میں یہ فقرہ ایک ایسے کیپشن کے بیچ میں نظر آتا ہے جس میں ایک خاتون کی جو اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہوئی ہے تعریف کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر، اس کیپشن سے حکومت کے امتیازی قوانین اور بے ہودہ طرز عمل کے خلاف احتجاج کرنے والی ایرانی خواتین کیلئے سپورٹ ظاہر ہوتا ہے۔
  • وسعت اور پہنچ: پوسٹ کو تقریباً 47000 بار دیکھا گیا، 2000 بار لائک کیا گیا، 100 کمنٹس موصول ہوئے اور 50 بار شیئر کیا گیا تھا۔ اس بات کے پیش نظر کہ رباط تجزیے میں دیگر عوامل کو دیکھتے ہوئے اس بیان سے بظاہر اشتعال تشکیل نہیں پاتا، مواد کا بہت زیادہ لوگوں تک پہنچنا بذات خود کوئی عامل نہیں ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہو کہ ہٹانا ضروری تھا۔
  • امکان اور ناگزیریت: یہ عامل اس بات کی تشخیص کرتا ہے کہ آیا اس بیان سے اس کے ممکنہ ہدف، جو کہ اس کیس میں حکومت تھی، کے خلاف ناگزیر اور ممکنہ نقصان کے وجود میں آنے کا امکان ہے یا نہیں۔ احتجاجی تحریک اور اس کے سپورٹرز ایک ایسی حکومت کے خلاف کھڑے ہیں جو احتجاج کرنے والوں کے خلاف پُر تشدد جبر اور انتقامی کارروائیوں کا مسلسل استعمال کر رہی ہے۔ اس کیس میں اس بیان کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی جس شکل کا سب سے زیادہ امکان ہے وہ حکومت یا اس کے سپورٹرز کے خلاف تشدد کی بجائے پوسٹ کرنے والے صارف یا ویڈیو میں دکھائی گئی خاتون کے خلاف حکومت کی جانب سے انتقامی تشدد ہے۔ ماہرین نے اُن خطرات پر زور دیا جن کا اِن احتجاجات میں شریک ہونے والے افراد نے سامنا کیا ہے، اور یہ کہ کیسے یہ تحریک تشدد کے منڈلاتے ہوئے خطرے کے باوجود رواں رہ رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن بے پردہ خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی تصاویر کو پھیلانے کا مقصد ان کی گرفتاری کی طرف توجہ دلانا ہے اور حکام پر ان کو محفوظ رکھنے کا دباؤ ڈالنا ہے۔

مذکورہ بالا عوامل کے تجزیے کی بنیاد پر بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ مواد سے کوئی قابل یقین خطرہ تشکیل نہیں پایا اور وہ اس قابل نہیں تھا کہ اس سے آف لائن نقصان پیش آئے۔ جب مجازی بیان کا استعمال بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجات، جن میں پُر تشدد جبر پایا جائے، کے تناظر میں ہوتا ہے تو Meta کو چاہیے کہ وہ اپنے جائزہ کاروں کو زبان اور مقامی سیاق و سباق کی تشخیص کرنے کی اہلیت دے، جس سے ماڈریٹرز کیلئے رہنمائی کو پالیسی کے بنیادی استدلال کے مطابق کیا جا سکے۔ اس بات کی درست تشخیص کو یقینی بنانا کہ آیا کوئی پوسٹ "مجازی بیان" ہے یا اس سے تشدد بھڑکنے کا امکان ہے، بحرانی صورتحال میں مزید وسیع پیمانے پر ماڈریشن کو بہتر بنانے کیلئے نہایت ضروری ہے۔ انسانی ماڈریٹرز کے ذریعے فراہم کردہ ٹریننگ ڈیٹا کے معیار سے آٹومیشن کی درستگی پر اثر پڑے گا۔ جہاں انسانی ماڈریٹرز کسی اصول کے سخت نفاذ کی وجہ سے "مجازی" بیانات کو ہٹا دیتے ہیں، وہاں آٹومیشن کے ذریعے اس غلطی کے دوبارہ اور بڑے پیمانے پر ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

بورڈ نوٹ کرتا ہے کہ Meta کے پاس بحرانی صورتحال کے دوران اپنی پالیسیوں اور ان کے نفاذ کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے متعدد طریقہ کار دستیاب ہیں، جن میں ملک کو "خطرے میں مبتلا" درجہ دینے کا سسٹم اور اپنا کرائسز پالیسی پروٹوکول شامل ہیں۔ ملک کو "خطرے میں مبتلا" درجہ دینے کے سسٹم کا استعمال ایسے ممالک کی شناخت کرنے کیلئے کیا جاتا ہے جہاں "آف لائن نقصان اور تشدد" کا خطرہ ہو تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کمپنی کو کس طرح اپنی پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کو ترجیح دینی چاہیے یا وہ کیسے اپنے وسائل کی سرمایہ کاری کرے۔ اس تشخیص کو دیگر پراسسز کیلئے بھی زیر غور رکھا جا سکتا ہے (مثلاً، خواہ مخصوص آپریشنز ٹیم کو قائم کرنا ہو یا اپنی کرائسز پالیسی پروٹوکول کے استعمال کو حرکت میں لانا ہو)۔ Meta نے بورڈ کو بتایا کہ 2023 کے دوسرے نصف کیلئے ایران کو "خطرے میں مبتلا ملک" نامزد کیا گیا ہے۔ ایران کو 21 ستمبر 2022 سے کرائسز پالیسی پروٹوکول کے تحت بھی نامزد کیا گیا ہے، اور تب سے لے کر آج تک وہ نامزد رہا ہے۔ کرائسز پالیسی پروٹوکول Meta کو اس بات کی اہلیت دیتا ہے کہ وہ پالیسی میں بعض عارضی تبدیلیاں کرے، جنہیں "پالیسی لیورز" بھی کہا جاتا ہے، تاکہ کسی خاص صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ Meta نے اُن پالیسی لیورز کی کچھ مثالیں فراہم کیں جن کا استعمال ایران میں اس سے پہلے ہو چکا ہے، بشمول "ایسے مواد کی اجازت کا استثناء جس میں 'I will kill whoever kills my sister/brother' (جو ہماری بہن/بھائیوں کو مارے گا ہم اسے قتل کر دیں گے) نعرہ یا اس کے ماخوذات شامل ہوں، ہماری پالیسیوں کی دیگر خلاف ورزیوں کو ترک کر دیتا ہے۔" (پالیسی لیورز کی مزید مثالوں کیلئے پالیسی فورم کی رودادیں، 25 جنوری 2022، کرائسز پالیسی پروٹوکول ملاحظہ کریں۔)

حالانکہ بورڈ کمپنی کے تحفظ فراہم کرنے کے عزم کو اور ایران کیلئے کرائسز پالیسی پروٹوکول فعال کر کے مواد کی ماڈریشن سے متعلق ممکنہ خطرات کو کم کرنے کی اس کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے، مگر یہ کوششیں مخالفت اور سماجی تناؤ کے منظم جبر کے ماحول میں لوگوں کی اظہار خیال اور اجتماع کی آزادی کے احترام کو یقینی بنانے کیلئے ناکافی رہی ہیں۔ بورڈ سے مامور کردہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ Meta پلیٹ فارمز پر ایران میں حجاب پہننے پر تبادلہ خیال کرنے کے تناظر میں بے پردہ خواتین کی تصویر کشی کرنے والے مواد کی غالب اکثریت کو احتجاجی تحریک نے یا اس کی سپورٹ میں شیئر کیا گیا ہے۔ یہاں، Meta کا نفاذ کا عمل متعلقہ سیاق و سباق میں مجازی یا غیر لغوی بیانات، اور حقیقی خطرات اور تشدد کے بھڑکاؤ جو کہ مزید آف لائن نقصان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میں امتیاز کرنے میں بار بار ناکام ہوا ہے۔

بورڈ تجویز کرتا ہے کہ Meta کرائسز پالیسی پروٹوکول میں پالیسی لیور شامل کرے، اور اس کے مطابق بڑے پیمانے پر ماڈریشن کرنے والوں کو اس بات پر اندرونی معیار فراہم کرے کہ متعلقہ سیاق و سباق میں مجازی یا غیر لغوی طور پر دھمکی آمیز زبان کا استعمال کرنے والے بیانات کی شناخت کس طرح کی جائے تاکہ انہیں تشدد اور اشتعال سے متعلق پالیسی، جس میں تشدد کی دھمکیوں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے، کی خلاف ورزی کرنے والے نہ سمجھا جا سکے۔ آیا کوئی دھمکی مجازی اور غیر لغوی ہے یا نہیں، یہ متعین کرنے کے طریقے کے متعلق بحران کے لحاظ سے مخصوص معیار تیار کرنے میں Meta رباط پلان کے عوامل (مثلاً، ریاستی جبر کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاجات کا سیاق و سباق، آیا متکلم لوگوں کو نقصان کرنے کے عمل میں ملوث ہونے کیلئے بھڑکانے کی قابلیت یا اس کا خطرہ رکھتا ہے یا نہیں، متعلقہ لسانیاتی اور سماجی تناظر جو مبالغہ آمیز طاقت کیلئے مضبوط/جذباتی زبان کے عام استعمال کی طرف اشارہ کرتا ہو، مقامی علم کے پیش نظر نقصان کا امکان، وغیرہ) پر غور کر سکتی ہے۔ کمپنی ماڈریشن کے تعلق سے معیار بنانے یا اس کا جائزہ لینے میں مدد حاصل کرنے کیلئے اپنے قابل اعتماد پارٹنرز پر انحصار بھی کر سکتی ہے۔ خود Meta نے 32 زبانوں میں رباط پلان آف ایکشن کا ترجمہ کرانے میں اقوام متحدہ کی مدد کر کے مواد کی ماڈریشن کیلئے اس پلان آف ایکشن کی عملی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اس پالیسی لیور سے حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاجات کے تناظر میں "مجازی بیان" کی اجازت دی جانی چاہیے بشرطیکہ ان سے تشدد بھڑکانے کا نہ ارادہ ہو اور نہ ہی اس کا امکان ہو۔

نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے سے متعلق کمیونٹی کا معیار

اس کیس میں، بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ نقصان پہنچانے میں مدد کرنے اور جرم کو پروموٹ کرنے سے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت مواد کو ہٹانا ضروری نہیں تھا، اس لیے کہ دکھائی گئی خاتون کی شناخت بڑے پیمانے پر معروف تھی، اور مواد کو صاف طور پر اس کی گرفتاری کی طرف توجہ دلانے کیلئے پوسٹ کیا گیا تھا، اس امید میں کہ یہ توجہ دلانا اس کی رہائی کا باعث بنے گا۔ اس کے علاوہ، کئی عوامی تبصرہ نگاروں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ جو خواتین سر عام حجاب ہٹاتی ہیں وہ یہ کام بالقصد اور احتجاج کی شکل کے طور پر کرتی ہیں، اور وہ اس کے ممکنہ انجام سے آگاہ ہوتی ہیں، ایسا کر کے وہ "حاکم سے حکمت عملی پر مبنی مخالفت کے طور پر مدافعت" کا انتخاب کرتی ہیں، (ٹیک گلوبل انسٹی ٹیوٹ، PC-21009 پبلک کمنٹ دیکھیں)۔ حکومت نے ویڈیو میں دکھائی گئی خاتون کی پہلے ہی شناخت کر لی تھی اور اسے گرفتار کر لیا تھا۔ یہ پوسٹ اسی گرفتاری کی طرف توجہ دلانے کیلئے شیئر کی گئی تھی۔ حکومت نے جن احتجاج کرنے والوں اور مخالفت کرنے والوں کو حراست میں رکھا انہیں اذیت پہنچائی گئی، ان پر صنف پر مبنی تشدد کیا گیا یا انہیں غائب کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے جن ماہرین سے مشورہ کیا انہوں نے اور کئی عوامی تبصرہ نگاروں نے خاص طور پر نوٹ کیا کہ ایران میں یہ تحریک اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے لوگ اس طرز عمل، یعنی گرفتاریوں کی طرف توجہ دلانے اور زیر حراست شخص کی رہائی کا مطالبہ کرنے کا باقاعدگی سے استعمال کر رہے ہیں، اور اس سے حکومت کی جانب سے پکڑے گئے افراد کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

خطرے کی زد میں آنے کی چاہت رکھنے والوں کیلئے سنسرشپ کے عمل سے گریز کرتے ہوئے ضرر پذیر صارفین کی شناخت کو محفوظ رکھنے کی ضرورت کو جانچنا ایک باریک مسئلہ ہے اور یہ سیاق و سباق سے متعلق تجزیے، بر وقت جائزے اور فوری کارروائی کا تقاضہ کرتا ہے۔

9. اوور سائٹ بورڈ کا فیصلہ

اوور سائٹ بورڈ نے مواد کو ہٹانے کے Meta کے اصل فیصلے کو کالعدم کر دیا۔

10. تجاویز

  1. نفاذ

منظم ریاستی جبر کے ماحول میں صارفین کی اظہار خیال اور اجتماع کی آزادی کے احترام کو یقینی بنانے کیلئے Meta کو چاہیے کہ وہ کرائسز پالیسی پروٹوکول میں پالیسی لیور شامل کرے اور اس میں یہ بات فراہم کرے کہ مجازی (یا غیر لغوی) بیانات جن سے تشدد بھڑکانے کا نہ ارادہ ہو اور نہ ہی اس کا امکان ہو، متعلقہ سیاق و سباق میں تشدد کی دھمکیوں کو ممنوع قرار دینے والی تشدد اور اشتعال سے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرتے ہیں۔ اس میں ماڈریٹرز کیلئے بڑے پیمانے پر اس حوالے سے معیار تیار کرنا شامل ہوگا کہ متعلقہ سیاق و سباق میں اس طرح کے بیانات کی نشاندہی کیسے کی جائے۔

بورڈ کی نظر میں اس تجویز کا نفاذ اس وقت ہوگا جب Meta ایران میں پالیسی لیور نافذ کرنے کے طریقوں اور اس کے نتیجے میں ماڈریشن کیلئے تیار کیے جانے والے معیار دونوں کو بورڈ کے ساتھ شیئر کرے گی۔

*طریقہ کار کا نوٹ:

اوور سائٹ بورڈ کے فیصلے پانچ رکنی پینلز تیار کرتے ہیں اور اسے بورڈ کی اکثریت منظور کرتی ہے۔ ضروری نہیں کہ بورڈ کے فیصلے تمام ممبروں کے ذاتی خیالات کی نمائندگی کر رہے ہوں۔

اس کیس کے فیصلے کیلئے بورڈ کی جانب سے آزاد تحقیق کا آغاز کیا گیا تھا۔ بورڈ کو گوتھینبرگ یونیورسٹی میں صدر دفتر رکھنے والے ایک خود مختار تحقیقی ادارہ کی اعانت حاصل تھی، جس میں چھ براعظموں کے 50 سے زائد سماجی سائنس دانوں کی ٹیم کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک سے 3,200 سے زائد ماہرین شامل ہیں۔ بورڈ کو Duco Advisors نے بھی مدد فراہم کی، جو کہ جغرافیائی سیاست، اعتماد و تحفظ اور ٹیکنالوجی کے درمیان تعلیق پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک مشاورتی کمپنی ہے۔ Memetica، ایک ایسی تنظیم ہے جو سوشل میڈیا کے رجحانات پر اوپن سورس ریسرچ میں مشغول ہے، نے بھی تجزیہ فراہم کیا۔ ترجمہ کی خدمات Lionbridge Technologies, LLC نے فراہم کی ہے، جس کے مترجمین 350 سے زیادہ زبانوں میں ماہر ہیں اور وہ دنیا بھر کے 5,000 شہروں سے کام کرتے ہیں۔

العودة إلى قرارات الحالة والآراء الاستشارية المتعلقة بالسياسة