Anulado
چینی کمیونسٹ پارٹی کے بارے میں بیان
1 de agosto de 2024
ایک صارف نے Instagram کمنٹ ہٹانے کے Meta کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی "موت" کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فیصلوں کے خلاصے میں ایسے کیسز کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں بورڈ کی جانب سے کمپنی کی توجہ مبذول کرانے کے بعد Meta نے مواد کے حوالے سے اپنا اصل فیصلہ تبدیل کر دیا ہے اور اس میں Meta کی تسلیم شدہ غلطیوں کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ وہ مکمل بورڈ کے بجائے بورڈ ممبر پینل کے ذریعے منظور کیے جاتے ہیں، ان میں پبلک کمنٹس شامل نہیں ہوتے اور بورڈ کیلئے کوئی نظیری قدر نہیں ہوتی۔ فیصلوں کے خلاصے Meta کے فیصلوں میں براہ راست تبدیلیاں لاتے ہیں، ان اصلاحات کے بارے میں شفافیت فراہم کرتے ہیں، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ Meta اپنے نفاذ کو کہاں بہتر بنا سکتی ہے۔
خلاصہ
ایک صارف نے Instagram کمنٹ ہٹانے کے Meta کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی "موت" کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جب بورڈ نے اپیل پر Meta کی توجہ مبذول کرائی تو کمپنی نے اپنا ابتدائی فیصلہ واپس لے لیا اور پوسٹ کو بحال کر دیا۔
کیس کا تعارف
مارچ 2024 میں، ایک Instagram صارف نے کمنٹ پوسٹ کیا جس میں "چینی کمیونسٹ پارٹی مردہ باد!" کہا گیا تھا اور اس کے بعد کھوپڑی کے ایموجیز تھے۔ یہ کمنٹ ایک خبر رساں ادارے کے اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ کے جواب میں کیا گیا تھا، اس پوسٹ میں چین کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان Wang Wenbin کی ایک ویڈیو نمایاں کی گئی تھی، جس میں امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ایک بل کی منظوری کی مذمت کی گئی تھی جس سے ملک میں TikTok کی موجودگی متاثر ہو سکتی تھی۔
Meta نے شروع میں Facebook سے صارف کی پوسٹ کو اپنے تشدد اور اشتعال سے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت ہٹا دیا تھا، جس میں "تشدد کی دھمکیوں" کی ممانعت ہے۔ کمپنی نے وضاحت کی کہ ممانعت "موت کے کچھ مطالبات کی ہے اگر ان میں تشدد کا ہدف اور طریقہ شامل ہو۔"
بورڈ کی جانب سے اس کیس پر Meta کی توجہ دلانے کے بعد کمپنی نے یہ تعین کیا کہ کمنٹ کو غلطی سے ہٹایا گیا تھا اور مواد کو Instagram پر بحال کر دیا گیا۔ Meta نے وضاحت کی کہ، جیسا کہ مواد کا جائزہ کاروں کیلئے اس کے داخلی گائیڈ لائنز میں وضاحت کی گئی ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی جیسے ادارے کی موت کے مطالبات کو خلاف ورزی نہیں سمجھا جاتا ہے۔
بورڈ کی اتھارٹی اور دائرہ کار
جس صارف کا مواد ہٹا دیا گیا ہو اس کی اپیل کے بعد بورڈ کو Meta کے فیصلے کا جائزہ لینے کا اختیار ہے (چارٹر آرٹیکل 2، سیکشن 1؛ خصوصی قوانین آرٹیکل 3، سیکشن 1)۔
جہاں Meta تسلیم کرتی ہے کہ اس نے غلطی کی ہے اور بورڈ کے جائزے کیلئے زیر غور کیس میں اپنا فیصلہ واپس لے لیتی ہے تو بورڈ اس کیس کو فیصلے کے خلاصے کیلئے منتخب کر سکتا ہے (خصوصی قوانین آرٹیکل 2، سیکشن 2.1.3)۔ بورڈ مواد کی ماڈریشن کے پراسس کی تفہیم میں اضافہ کرنے، غلطیوں کو کم کرنے اور Facebook، Instagram اور Threads کے صارفین کیلئے انصاف میں اضافہ کرنے کیلئے اصل فیصلے کا جائزہ لیتا ہے۔
کیس کی اہمیت
اس کیس میں Meta کے سیاسی تناظر میں استعاراتی یا مجازی بیانات کے خلاف اپنی تشدد اور اشتعال سے متعلق پالیسی کے نفاذ کی غیر مطابقت کو نمایاں کیا گیا ہے، جس کا غیر متناسب اثر ریاستی، نیز حکومتی اداروں پر تنقید کرنے والے سیاسی اظہار رائے پر پڑ سکتا ہے۔ اس کیس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اپنی ماڈریشن کے سسٹمز ڈیزائن کرتے وقت اس بات کو مدنظر رکھنا Meta کیلئے بہت اہم ہے کہ تقریر میں کسے نشانہ بنایا گیا ہے (جو کہ اس کیس میں ایک سیاسی پارٹی ہے)، بشمول ایسے مبالغہ آمیز، لفاظی پر مبنی، طعن آمیز اور طنزیہ کلام کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے جو لوگ اداروں پر تنقید کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
لفاظی پر مبنی گفت و شنید کے حوالے سے، بورڈ نے روسی نظم کیس میں مشاہدہ کیا کہ "Kill him!" (اسے قتل کرو!) نظم کے پُرتشدد لہجے پر مشتمل اشعار کو لوگوں کو ورغلانے کے حوالے سے نہیں بلکہ ذہنی کیفیت کی وضاحت کے لحاظ سے پڑھا جا سکتا ہے۔ بورڈ نے اس بات کا تعین کیا کہ صارف کے پیغام کو پہنچانے کیلئے اس مبالغہ آمیز انداز کا استعمال کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں، مواد کے اس حصے کو Meta کی تشدد اور اشتعال سے متعلق پالیسی کی داخلی گائیڈ لائنز کے تحت اجازت دی گئی تھی۔
اگرچہ یہاں جس کمیونٹی کے معیار (نفرت انگیز مواد) کے بارے میں بات کی گئی ہے وہ اس کیس میں زیر بحث مسئلے (تشدد اور اشتعال) سے مختلف ہے، پھر بھی میانمار بوٹ کا فیصلہ متعلقہ ہے کیونکہ اس میں بھی ریاستوں یا سیاسی اداروں کی طرف اشارہ کرنے والی تقریر کے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہاں، بورڈ نے نتیجہ اخذ کیا کہ چونکہ اس پوسٹ میں نسل، قومیت، یا قومی نژاد کی بنیاد پر لوگوں کو نہیں، بلکہ ریاست کو تحقیر کا ہدف بنایا گیا تھا، لہذا، اس سے نفرت انگیز مواد سے متعلق کمیونٹی کے معیار کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ بورڈ نے اس بات پر زور دیا: "اس بات کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے کہ تحفظ یافتہ خصوصیات کی بنیاد پر لوگوں کی ہدف بندی کو ممنوع قرار دینا، حکومتوں یا اداروں کو تنقید سے بچانے کے معنوں میں نہیں لینا چاہیے۔"
بورڈ نے پہلے Meta کو تاکید کی تھی کہ وہ متعلقہ سیاق و سباق میں مواد کا جائزہ لینے کیلئے مناسب طریقہ کار وضع کرے (" دو بٹنز" میم، تجویز نمبر 3)۔ اس نے یہ بھی تجویز کی کہ: "ممنوعہ بیانات کی اقسام کے بارے میں صارفین کو اچھی طرح باخبر کرنے کیلئے، Meta کو تشدد اور اشتعال سے متعلق کمیونٹی کے معیار میں ترمیم کرنی چاہیے تاکہ (i) یہ وضاحت کی جائے کہ عام طور پر "X کی موت ہو جائے" بیانات جیسے لفاظی پر مبنی دھمکیوں کی اجازت ہے، بجز اس کے دھمکی ایسے شخص کو دی گئی ہو جس کی جان کو بہت زیادہ خطرہ ہے…" ( ایران کا احتجاجی نعرہ، تجویز نمبر 1)، اور "Meta کو مستثنیات کا مناسب اطلاق اس وقت کرنا چاہئے جب (i) اس کے تشدد کا باعث بننے کا امکان نہ ہو؛ (ii) ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کا استعمال احتجاج کے تناظر میں کیا گیا ہو؛ اور (iii) عوامی مفاد زیادہ ہو، ( ایران کا احتجاجی نعرہ، تجویز نمبر 2)۔
Meta نے "دو بٹنز" میم کی تجویز اور "ایران کا احتجاجی نعرہ" کے فیصلے سے تجویز نمبر 2 کے نفاذ کی اطلاع دی، لیکن اس کا ثبوت پیش کرنے کیلئے معلومات شائع نہیں کی۔ "ایران کا احتجاجی نعرہ" کیس کے فیصلے کی تجویز نمبر 1 کیلئے، اپنی بورڈ کیلئے Q4 2023 سہ ماہی اپ ڈیٹ میں Meta نے بتایا کہ: "ہم نے تشدد اور اشتعال سے متعلق اپنی کمیونٹی کے معیارات کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے اور وہاں اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں کہ کون سا مواد 'دھمکی' مانا جاتا ہے اور ہماری طرف سے ہونے والا نفاذ اس بنیاد پر مختلف ہوگا کہ مواد میں نشانہ کسے بنایا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہم نے داخلی رہنمائی بھی اپ ڈیٹ کر دی ہے۔"
بورڈ کا خیال ہے کہ ان تجاویز پر مکمل عمل کرنے سے تشدد اور اشتعال سے متعلق پالیسی کے تحت ہونے والے نفاذ کی غلطیوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔
فیصلہ
بورڈ نے Meta کے مواد کو ہٹانے کے ابتدائی فیصلے کو کالعدم کر دیا ہے۔ بورڈ یہ تسلیم کرتا ہے کہ جب بورڈ نے اس کیس پر Meta کی توجہ مبذول کرائی تو Meta نے اپنی ابتدائی غلطی کی اصلاح کر لی۔
Volver a Decisiones de casos y opiniones consultivas sobre políticas