Confirmado

سابق صدر ٹرمپ کی معطلی

بورڈ نے Facebook کے 7 جنوری، 2021 کو اُس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کے Facebook پیج اور Instagram اکاؤنٹ پر مواد پوسٹ کرنے کی رسائی پر پابندی لگانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

Tipo de decisión

Estándar:

Políticas y temas

Tema
Libertad de expresión, Política, Seguridad
Estándar comunitario
Personas y organizaciones peligrosas

Regiones/Países

Ubicación
Estados Unidos

Plataforma

Plataforma
Facebook

اس فیصلے کو PDF میں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کیس کا خلاصہ

بورڈ نے Facebook کے 7 جنوری، 2021 کو اُس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کے Facebook پیج اور Instagram اکاؤنٹ پر مواد پوسٹ کرنے کی رسائی پر پابندی لگانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

تاہم، Facebook کے لیے یہ مناسب نہیں تھا کہ وہ غیر معینہ مدت تک کی معطلی کا لا محدود اور غیر معیاری جرمانہ عائد کرے۔ Facebook کے عام جرمانے میں شامل ہے خلاف ورزی کرنے والے مواد کو ہٹانا، متعینہ مدت کے لیے معطلی عائد کرنا، یا پیج اور اکاؤنٹ کو مستقل طور پر غیر فعال کرنا۔

بورڈ کا اصرار ہے کہ Facebook متناسب رد عمل کا تعین کرنے اور اس کا جواز پیش کرنے کے لیے اس معاملے کا جائزہ لے جو اس کے پلیٹ فارم کے دوسرے یوزرس پر لاگو ہونے والے اصول کے مطابق ہے۔ Facebook اس معاملے پر اپنا جائزہ اس فیصلہ کی تاریخ کے چھ ماہ کے اندر مکمل کرے۔ بورڈ نے Facebook کے لیے واضح، ضروری، اور متناسب پالیسیاں تیار کرنے میں نافذ کرنے کے لیے پالیسی سفارشات بھی پیش کیں جو عوامی تحفظ کو فروغ دیتی ہیں اور اظہار خیال کی آزادی کا احترام کرتی ہیں۔

کیس کا تعارف

الیکشنز جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ 6 جنوری، 2021 کو، 2020 کے الیکٹورل ووٹوں کی گنتی کے دوران، ایک ہجوم زبردستی واشنگٹن، ڈی سی کی کیپیٹل بلڈنگ میں داخل ہو گیا۔ اس تشدد نے آئینی عمل کو خطرے میں ڈال دیا۔ تشدد کے دوران پانچ افراد ہلاک اور مزید کئی زخمی ہوئے۔ ان واقعات کے دوران، اُس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواد کے دو حصے پوسٹ کیے تھے۔

ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق شام 4 بج کر 21 منٹ پر، جب فساد جاری تھا، مسٹر ٹرمپ نے Facebook اور Instagram پر ایک ویڈیو پوسٹ کی:

I know your pain. I know you’re hurt. We had an election that was stolen from us. It was a landslide election, and everyone knows it, especially the other side, but you have to go home now. We have to have peace. We have to have law and order. We have to respect our great people in law and order. We don’t want anybody hurt. It’s a very tough period of time. There’s never been a time like this where such a thing happened, where they could take it away from all of us, from me, from you, from our country. This was a fraudulent election, but we can't play into the hands of these people. We have to have peace. So go home. We love you. You're very special. You've seen what happens. You see the way others are treated that are so bad and so evil. I know how you feel. But go home and go home in peace (میں آپ کے درد کو سمجھتا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو تکلیف پہنچی ہے۔ ہمارا الیکشن ہم سے چھین لیا گیا۔ یہ بھاری اکثریت والا الیکشن تھا اور ہر کوئی یہ جانتا ہے، خاص طور پر مخالفین، لیکن ابھی آپ کو گھر جانا ہوگا۔ ہمیں امن قائم کرنا ہے۔ ہمیں نظم و نسق قائم کرنا ہے۔ ہمیں نظم و نسق میں اپنے عظیم لوگوں کا احترام کرنا ہوگا۔ ہم کسی کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتے۔ یہ ایک بہت ہی مشکل وقت ہے۔ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، جہاں اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہو، جہاں وہ اسے ہم سب سے مجھ سے، آپ سے، ہمارے ملک سے دور لے جا سکیں۔ یہ ایک جعلی الیکشن تھا، لیکن ہم ان لوگوں کے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بن سکتے۔ہمیں امن قائم کرنا ہے۔لہذا گھر جائیں۔ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔آپ بہت خاص ہیں۔آپ نے دیکھا کہ کیا ہو رہا ہے۔آپ دیکھ رہے ہیں کہ دوسروں کے ساتھ کیسا سلوک ہو رہا ہے جو کہ بہت برا اور بہت مضر ہے۔میں جانتا ہوں آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔لیکن گھر جائیں اور امن کے ساتھ گھر جائیں۔)

ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق شام 5 بج کر 41 منٹ پر، Facebook نے خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق اپنے کمیونٹی معیارات کی خلاف ورزی کرنے پر اس پوسٹ کو ہٹا دیا تھا۔

ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق شام 6 بج کر 07 منٹ پر، جب پولیس کیپیٹل کی حفاظت کر رہی تھی، مسٹر ٹرمپ نے Facebook پر ایک تحریری بیان پوسٹ کیا:

These are the things and events that happen when a sacred landslide election victory is so unceremoniously viciously stripped away from great patriots who have been badly unfairly treated for so long. Go home with love in peace. Remember this day forever (اسی قسم کی چیزیں اور واقعات رونما ہوتے ہیں جب الیکشن میں ایک مقدس، بھاری اکثریت سے جیت کو غیر رسمی طور پر، سفاکانہ طریقے سے عظیم محب وطن لوگوں سے چھین لیا جائے، جن کے ساتھ طویل عرصے سے ناروا سلوک کیا جاتا رہا ہے۔ پیار سے، سکون کے ساتھ گھر جائیں!

ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر، Facebook نے خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق اپنے کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کرنے پر اس پوسٹ کو ہٹا دیا۔ اس نے مسٹر ٹرمپ کو 24 گھنٹے کے لیے Facebook یا Instagram پر پوسٹ کرنے سے بھی بلاک کر دیا۔

7 جنوری کو، مسٹر ٹرمپ کی پوسٹ، Facebook کے باہر ان کی حالیہ بات چیت، اور کیپیٹل میں تشدد کی شدت کے متعلق اضافی معلومات کا مزید جائزہ لینے کے بعد، Facebook نے بلاک میں توسیع کرکے اسے ’’غیر معینہ مدت تک اور کم از کم اگلے دو ہفتوں تک کر دیا جب تک کہ پر امن طریقے سے اقتدار کی منتقلی مکمل نہ ہو جائے۔‘‘

20 جنوری کو، صدر جو بائیڈن کے برسر اقتدار ہوتے ہی، مسٹر ٹرمپ امریکہ کے صدر نہیں رہے۔

21 جنوری کو، Facebook نے اعلان کیا کہ اس نے یہ کیس بورڈ کے حوالے کر دیا ہے۔ Facebook نے پوچھا کہ کیا اس نے 7 جنوری کو مسٹر ٹرمپ کے Facebook اور Instagram پر غیر معینہ مدت تک مواد پوسٹ کرنے کی رسائی پر پابندی لگانے کا فیصلہ صحیح کیا ہے۔ کمپنی نے معطلی کے متعلق سفارشات کی درخواست بھی کی جب یوزر ایک سیاسی لیڈر ہو۔

6 جنوری کی دو پوسٹوں کے علاوہ، Facebook نے ڈونلڈ جے ٹرمپ کے Facebook پیج پر آرگینک مواد میں اپنے کمیونٹی کے معیارات کی پانچ خلاف ورزیاں دیکھیں، جن میں سے تین پچھلے سال ہی کی گئی تھیں۔ حالانکہ خلاف ورزی کرنے والی پانچ پوسٹوں کو تو ہٹا دیا گیا تھا، لیکن اکاؤنٹ کی سطح پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تھی۔

کلیدی نتائج

بورڈ نے پایا کہ مسٹر ٹرمپ کی 6 جنوری کی دو پوسٹوں سے Facebook کمیونٹی کے معیارات اور Instagram کمیونٹی گائیڈ لائنز کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے۔ “We love you. You’re very special” in the first post and “great patriots” and “remember this day forever” (’’ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔آپ بہت خاص ہیں‘‘ پہلی پوسٹ میں اور دوسری پوسٹ میں ’’عظیم محب وطن ہیں‘‘ اور ’’اس دن کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنا‘‘)، سے Facebook کے اس اصول کی خلاف ورزی ہوئی ہے جس کے تحت تشدد میں ملوث لوگوں کی تعریف یا سپورٹ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

بورڈ نے پایا کہ الیکٹورل فراڈ کا بے بنیاد تذکرہ اور کارروائی کرنے کے اصرار میں، مسٹر ٹرمپ نے ایک ایسا ماحول بنایا جہاں تشدد کا شدید خطرہ ممکن تھا۔ مسٹر ٹرمپ کی پوسٹ کے وقت، ایک واضح، فوری طور پر نقصان کا خطرہ تھا اور فسادات میں ملوث افراد کی سپورٹ میں ان کے الفاظ نے ان کی پر تشدد کاررائیوں کو جائزہ ٹھہرایا۔ بحیثیت صدر، مسٹر ٹرمپ کا بڑے پیمانے پر اثر و رسوخ تھا۔ ان کی پوسٹ کی پہنچ بہت دور تک تھی، کیوں کہ Facebook پر ان کے 3 کروڑ 50 لاکھ اور Instagram پر 2 کروڑ 40 لاکھ فالوورز ہیں۔

خلاف ورزیوں کی سنگینی اور جاری تشدد کے خطرہ کے پیش نظر، 6 جنوری کو مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو معطل کرنے اور 7 جنوری کو اُس معطلی کو آگے بڑھانے کا Facebook کا فیصلہ صحیح تھا۔

تاہم، Facebook کے لیے یہ مناسب نہیں تھا کہ وہ ’غیر معینہ‘ معطلی نافذ کرے۔

Facebook کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ کسی یوزر کو پلیٹ فارم سے غیر معینہ مدت تک دور رکھے، جب کہ ایسا کوئی معیار نہ ہو کہ اکاؤنٹ کو کب بحال کیا جائے گا یا بحال کیا جائے گا بھی یا نہیں۔

اس جرمانے کا اطلاق کرنے میں، Facebook نے واضح، شائع کردہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔ کمپنی کی مواد سے متعلق پالیسیوں میں ’غیر معینہ‘ معطلی کا بیان نہیں کیا گیا ہے۔ Facebook کے عام جرمانے میں شامل ہے خلاف ورزی کرنے والے مواد کو ہٹانا، متعینہ مدت کے لیے معطلی عائد کرنا، یا پیج اور اکاؤنٹ کو مستقل طور پر غیر فعال کرنا۔

یہ Facebook کا کام ہے کہ وہ ایسے ضروری اور متناسب جرمانے طے کرے جو اس کے مواد کی پالیسیوں کی شدید خلاف ورزی ہونے پر رد عمل دیں۔ بورڈ کا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ Facebook کے اصول اور پراسسز، اس کی مواد کی پالیسیوں، اس کی قدروں اور اس کے حقوق انسانی سے متعلق وعدوں کے مطابق ہیں۔

ایک مبہم، غیر معیاری جرمانے کا اطلاق اور پھر اس کیس کو حل کرنے کے لیے اسے بورڈ کے حوالے کرنا، ایسا کرکے Facebook اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بورڈ Facebook کی درخواست کو مسترد کرتا ہے اور اصرار کرتا ہے کہ Facebook ایک معین جرمانہ لگائے اور اس کا جواز پیش کرے۔

اوور سائٹ بورڈ کا فیصلہ

اوور سائٹ بورڈ نے 7 جنوری، 2021 کو Facebook اور Instagram پر مواد پوسٹ کرنے کے لیے مسٹر ٹرمپ کی رسائی کو معطل کرنے کے Facebook کے فیصلہ کو برقرار رکھا ہے۔ تاہم، Facebook نے چونکہ مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹس کو ’غیر معینہ‘ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے، لہٰذا کمپنی اس جرمانے کا ازسرنو تعین کرے۔

اس فیصلہ کے چھ مہینے کے اندر، Facebook من مانے طریقے سے 7 جنوری کو لگائے گئے جرمانے پر نظرثانی کرے اور مناسب جرمانہ طے کرے۔ یہ جرمانہ خلاف ورزی کی سنگینی اور مستقل میں ہونے والے نقصان کے امکان پر مبنی ہونا چاہیے۔ یہ شدید خلاف ورزیوں کے لیے Facebook کے اصول کے مطابق بھی ہونا چاہیے، جو بدلے میں واضح، ضروری اور متناسب ہو۔

اگر Facebook مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو کمپنی کو اس فیصلہ میں اپنے اصول کا اطلاق کرنا چاہیے، جس میں نیچے دی گئی بورڈ کی پالیسی سے متعلق سفارشات کے جواب میں کی گئی تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔ اس منظرنامہ میں، Facebook کو کسی مزید خلاف ورزی کو تیزی سے اور اپنی قائم کردہ مواد سے متعلق پالیسیوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔

بورڈ کی ایک اقلیت نے اس بات پر زور دیا کہ Facebook کو منفی حقوق انسانی کے اثرات کو دوہرانے سے روکنے کے لیے قدم اٹھانا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جو یوزرس معطلی کے بعد بحالی کے خواہاں ہیں وہ اپنی غلطی کو تسلیم کریں اور مستقبل میں اصول پر عمل پیرا ہونے کا عہد کریں۔

Facebook نے جب یہ کیس بورڈ کے حوالے کیا تو اس نے خصوصی طور پر ’’یوزر کے سیاسی لیڈر ہونے پر اس کی معطلی کے متعلق بورڈ سے مشاہدات یا سفارشات‘‘ کی درخواست کی۔

پالیسی سے متعلق مشاورتی بیان میں، بورڈ نے سیاسی لیڈرز اور دیگر با اثر شخصیات کی طرف سے درپیش نقصان کے سنگین خطرات کے سلسلے میں Facebook کی پالیسیوں کی رہنمائی کے لیے متعدد سفارشات کیں۔

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ بڑی تعداد والے ناظرین کے دیگر یوزرس بھی نقصان کے سنگین خطرات پیش کر سکتے ہیں، بورڈ نے کہا کہ سیاسی لیڈرز اور دیگر با اثر یوزرس کے درمیان سختی سے امتیاز کرنا ہمیشہ فائدہ مند نہیں ہوتا۔

ویسے تو تمام یوزرس پر یکساں اصول کا اطلاق ہونا چاہیے، لیکن نقصان کے امکان اور ناگزیریت کا اندازہ لگاتے وقت سیاق و سباق اہمیت رکھتا ہے۔ جب با اثر یوزرس کی پوسٹوں کے ذریعے ناگزیر نقصان کا قوی امکان ہو تو Facebook کو اپنے اصول نافذ کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے چاہیے۔ حالانکہ Facebook نے وضاحت پیش کی تھی کہ اس نے اس کیس میں اپنے ’خبر کی اہمیت‘ کی اجازت دینے کا اطلاق نہیں کیا تھا، تاہم بورڈ نے Facebook سے با اثر یوزرس سے متعلق فیصلے کیسے لیے جاتے ہیں، اس کے متعلق بڑے پیمانے پر پھیلی الجھنوں کو دور کرنے کے لیے کہا۔ بورڈ نے زور دے کر کہا کہ جب بڑے نقصان کو روکنے کے لیے فوری قدم اٹھانے کی ضرورت ہو تو خبر کی اہمیت پر غور و فکر کو ترجیح نہیں دی جانی چاہیے۔

Facebook کو عوامی طور پر وہ اصول بیان کرنے چاہیے جن کا استعمال وہ با اثر یوزرس کے خلاف اکاؤنٹ کی سطح پر پابندیاں لگاتے وقت کرتی ہے۔ ان اصولوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ بڑے نقصان کے خطرے کو روکنے کے لیے جب Facebook کسی با اثر یوزر کے اکاؤنٹ کو محدود وقت کے لیے معطل کرتی ہے تو وہ اندازہ لگائے گی کہ آیا معطلی کے ختم ہونے سے پہلے خطرہ کم ہو گیا ہے۔ اگر Facebook نے نشاندہی کی کہ یوزر کی طرف سے اس وقت ناگزیر تشدد، امتیازی سلوک یا دیگر غیر قانونی کارروائی کے لیے بھڑکانے کا سنگین خطرہ درپیش ہو تو ایک اور وقتی معطلی نافذ کی جانی چاہیے جب عوام کی حفاظت کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات ضروری اور خطرہ کے متناسب ہوں۔

بورڈ نے نوٹ کیا کہ سربراہان ریاست اور حکومت کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے پاس دیگر لوگوں کے مقابلے نقصان کرنے کی زیادہ طاقت ہو سکتی ہے۔ اگر کسی سربراہ مملکت یا اعلی حکومتی عہدیدار نے بارہا ایسے میسجز پوسٹ کیے ہیں جن سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کے تحت نقصان کا خطرہ درپیش ہو تو Facebook کو اس ناگزیر نقصان کو روکنے کے لیے خاطر خواہ مدت تک اکاؤنٹ کو معطل کر دینا چاہیے۔ معطلی کی مدت اتنی طویل ہونی چاہیے کہ بدکرداری رک جائے اور، مناسب کیسز میں، اس میں اکاؤنٹ یا پیج کو حذف کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

دیگر سفارشات میں، بورڈ نے تجویز پیش کی کہ Facebook:

  • انتہائی با اثر یوزرس کی جانب سے سیاسی تقریر پر مشتمل مواد کو خصوصی مہارت والے عملہ کو تیزی سے بڑھائے جو لسانی اور سیاسی سیاق و سباق سے واقف ہیں۔ اس عملہ کو سیاسی اور معاشی مداخلت کے ساتھ ساتھ غیر مناسب اثر و رسوخ سے الگ رکھنا چاہیے۔
  • عالمی سطح پر با اثر اکاؤنٹس سے ہونے والے نقصان کے خطرات کا اندازہ لگانے کے لیے موزوں وسائل اور مہارتیں وقف کرے۔
  • مزید معلومات تیار کرے تاکہ یوزرس کو خبر کی اہمیت کی اجازت دینے کا اطلاق کرنے کے لیے پراسس اور معیار کو سمجھنے اور اس کی قدر و قیمت کا اندازہ لگانے میں مدد ملے، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ اس کا اطلاق با اثر اکاؤنٹس پر کیسے ہوتا ہے۔ کمپنی کو کراس چیک جائزہ لینے کے استدلال، معیارات اور پراسسز کو بھی وضاحت کے ساتھ بیان کرنا چاہیے، اور عام نفاذ کے طریقہ کار کے مقابلے کراس چیک کے ذریعے کیے جانے والے تعین کی نسبتی غلطی کی شرح کے بارے میں رپورٹ کرنا چاہیے۔
  • الیکٹورل فراڈ کا تذکرہ اور اشتعال انگیز تناؤ جو 6 جنوری کو امریکہ میں تشدد کی شکل میں سامنے آیا، اس میں Facebook کے ممکنہ حصہ کا ایک جامع جائزہ لے۔ یہ Facebook کے ذریعے تیار کردہ ڈیزائن اور پالیسی سے متعلق اختیارات کی کھلی عکاسی ہونی چاہیے جو اپنے پلیٹ فارم کا غلط استعمال ہونے کی اجازت دے سکتا ہے۔
  • اپنی کارپوریٹ انسانی حقوق کی پالیسی میں واضح کرے کہ وہ کس طرح بین الاقوامی فوجداری، انسانی حقوق اور انسانیت پسند قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ممکنہ قانونی کارروائی میں معاونت کے لیے معلومات کو جمع کرتا، محفوظ کرتا اور، جہاں مناسب ہو، شیئر کرتا ہے۔
  • Facebook کے کمیونٹی کے معیارات اور Instagram کے کمیونٹی کے رہنما خطوط میں پروفائلز، پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس پر جزوی پابندی لگانے کے لیے اپنے ضرب اور جرمانے کا پراسس بیان کرے۔
  • اپنی شفافیت کی رپورٹنگ میں پروفائل، پیج، اور اکاؤنٹ پر جزوی پابندی لگانے کی تعداد شامل کرے، جس میں معلومات کو علاقہ اور ملک کے حساب سے تقسیم کیا گیا ہو۔
  • قابل رسائی معلومات کے ساتھ یوزرس کو فراہم کرے کہ ان کے خلاف کتنی خلاف ورزیوں، ضربوں اور جرمانوں کا اندازہ لگایا گیا ہے، اور اس کے نتائج جو مستقبل کی خلاف ورزیوں کے بعد ہوں گے۔
  • ایسی پالیسی تیار اور شائع کرے جو بحرانوں یا نئے حالات پر Facebook کے رد عمل کی نگرانی کرے جہاں اس کے باقاعدہ پراسسز ناگزیر نقصان کو روک نہ سکیں یا اس سے بچ نہ سکیں۔ یہ رہنمائی ایک مقررہ وقت کے اندر اس کے فیصلے کا جائزہ لینے کی ضرورت سمیت، ایسی کارروائیوں کے لیے مناسب پیرا میٹرز قائم کرے۔

*کیس کے خلاصے میں کیس کا عمومی جائزہ فراہم کیا جاتا ہے اور اس میں نظیری قدر نہیں ہوتی ہے۔

کیس کا مکمل فیصلہ

اس کیس میں، Facebook نے بورڈ سے دو سوالوں کا جواب دینے کے لیے کہا:

Facebook کی اقدار، خاص طور پر اس کی ’’آواز‘‘ اور ’’تحفظ‘‘ کی پابندی کے مطابق، کیا اس کا 7 جنوری 2021 کو ڈونلڈ جے ٹرمپ کے Facebook اور Instagram پر غیر معینہ مدت تک مواد شائع کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ صحیح تھا؟

آیا غیر معینہ مدت تک معطلی کو برقرار رکھا جائے یا اسے ختم کر دیا جائے، اس پر بورڈ کے تعین کے علاوہ، Facebook معطلی کے متعلق بورڈ کی جانب سے مشاہدات یا سفارشات کا خیر مقدم کرتا ہے جب یوزر ایک سیاسی لیڈر ہو۔

1۔ فیصلے کا خلاصہ

بورڈ Facebook کے 7 جنوری، 2021 کو اُس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے Facebook پیج اور Instagram اکاؤنٹ میں مواد پوسٹ کرنے کے لیے رسائی پر پابندی لگانے کے فیصلہ کو برقرار رکھتا ہے۔

تاہم، Facebook کے لیے یہ مناسب نہیں تھا کہ وہ غیر معینہ مدت تک کی معطلی کا لا محدود اور غیر معیاری جرمانہ عائد کرے۔ Facebook کے عام جرمانے میں شامل ہے خلاف ورزی کرنے والے مواد کو ہٹانا، متعینہ مدت کے لیے معطلی عائد کرنا، یا پیج اور اکاؤنٹ کو مستقل طور پر غیر فعال کرنا۔

بورڈ کا اصرار ہے کہ Facebook متناسب رد عمل کا تعین کرنے اور اس کا جواز پیش کرنے کے لیے اس معاملے کا جائزہ لے جو اس کے پلیٹ فارم کے دوسرے یوزرس پر لاگو ہونے والے اصول کے مطابق ہے۔ Facebook اس معاملے پر اپنا جائزہ اس فیصلہ کی تاریخ کے چھ ماہ کے اندر مکمل کرے۔ بورڈ Facebook کے لیے واضح، ضروری، اور متناسب پالیسیاں تیار کرنے میں نافذ کرنے کے لیے پالیسی سفارشات بھی پیش کرتا ہے جو عوامی تحفظ کو فروغ دیتی ہیں اور اظہار خیال کی آزادی کا احترام کرتی ہیں۔

2۔ کیس کی تفصیل

الیکشنز جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ وہ پوری دنیا کے لوگوں کو معاشرتی تنازعات کی نگرانی کرنے اور انہیں پر امن طریقے سے حل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ امریکہ میں، آئین کہتا ہے کہ صدر کو الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی گنتی کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔ 6 جنوری، 2021 کو، 2020 کے الیکٹورل ووٹوں کی گنتی کے دوران، ایک ہجوم زبردستی کیپیٹل میں داخل ہوگیا جہاں الیکٹورل ووٹوں کی گنتی کی جا رہی تھی اور آئینی پراسس کو خطرے میں ڈال دیا۔ تشدد کے دوران پانچ افراد ہلاک اور مزید کئی زخمی ہوئے۔

6 جنوری سے پہلے، اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا تھا کہ نومبر 2020 کے صدارتی الیکشن میں چوری ہوئی ہے۔ مسٹر ٹرمپ اور دیگر افراد کے ذریعے لائے گئے الیکٹورل فراڈ کے قانونی کلیمس کو 70 کیسز سے زیادہ میں مسترد کر دیا گیا، اور اس وقت کے اٹارنی جنرل نے، تفتیش کے بعد کہا کہ کوئی فراڈ نہیں ہوا ہے ’’اس پیمانے پر جو الیکشن میں مختلف نتیجہ کا باعث ہو سکے۔‘‘ بہرحال، مسٹر ٹرمپ نے یہ بے بنیاد کلیمس جاری رکھے، جس میں Facebook کا استعمال بھی شامل تھا، اور 6 جنوری کے لیے منصوبہ بند ریلی کا حوالہ دیا تھا۔

  1. 19 دسمبر، 2020 کو ٹرمپ کے Facebook پیج پر پوسٹ کیا گیا: ’’پیٹر نوارو نے 36 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں الیکشن فراڈ کو ٹرمپ کی زبردست جیت کے لیے ’کافی سے زیادہ‘ بتایا گیا ہے - پیٹر کے ذریعے ایک شاندار رپورٹ۔ شماریاتی لحاظ سے 2020 کا الیکشن ہار جانا ناممکن ہے۔ 6 جنوری کو ڈی سی میں بڑا احتجاج۔ وہاں پہنچیں، ہنگامہ ہوگا!‘‘
  2. 1 جنوری، 2021 کو ٹرمپ کے Facebook پیج پر پوسٹ کیا گیا: ’’واشنگٹن، ڈی سی میں بڑی احتجاجی ریلی 6 جنوری کو صبح 11.00 بجے ہوگی۔ لوکیشن کی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ چوری روکو!‘‘

6 جنوری، 2021 کی صبح، مسٹر ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس کے قریب ایک ریلی میں شرکت کی اور ایک تقریر دی۔ وہ بے بنیاد دعوے کرتے رہے کہ انہوں نے الیکشن جیت لیا ہے اور تجویز کی کہ نائب صدر مائیک پینس، منتخب صدر جو بائیڈن کی جیت کو پلٹ دیں، حالانکہ مسٹر پینس کے پاس یہ اختیار نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا، ’’ہم چوری کو روکیں گے،‘‘ اور ’’ہم کیپیٹل جا رہے ہیں۔‘‘

اس کے بعد ریلی میں شامل بہت سے لوگوں نے امریکی کیپیٹل بلڈنگ کی طرف کوچ کیا، جہاں پر وہ پہلے سے جمع دیگر مظاہرین کے ساتھ شامل ہو گئے۔ بہت سارے مظاہرین نے کیپیٹل سیکورٹی پر حملہ کیا، بلڈنگ میں پر تشدد طریقے سے داخل ہوئے، اور پورے کیپیٹل میں فساد برپا کیا۔ مسٹر پینس اور کانگریس کے دیگر ممبران کو ہدف بناکر کیے جانے والے تشدد کا سنگین خطرہ لاحق ہو گیا۔ پانچ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

ان واقعات کے دوران، مسٹر ٹرمپ نے اپنے Facebook پیج (جس کے کم از کم 35 ملین فالوورز تھے) پر ایک ویڈیو اور ایک بیان پوسٹ کیا، اور یہ ویڈیو ان کے Instagram اکاؤنٹ (جس کے کم از کم 24 ملین فالوورز تھے) پر بھی شیئر کیا گیا تھا۔ پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ 2020 کا الیکشن ’’چرا لیا گیا‘‘ اور ’’چھین لیا گیا‘‘۔ پوسٹ میں ان لوگوں کی تعریف اور سپورٹ بھی کی گئی تھی جو اُس وقت کیپیٹل کے اندر فساد کر رہے تھے، ساتھ ہی ان سے پر امن رہنے کے لیے بھی کہا جا رہا تھا۔ Facebook پیج اور Instagram اکاؤنٹ دونوں پر ہی پیج یا اکاؤنٹ نام کے آگے نیلے رنگ سے صحیح کا نشان لگا ہوا دکھائی دیتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ Facebook نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ اکاؤنٹ اُس ’’عوامی شخصیت کی مستند موجودگی‘‘ ہے جس کی یہ نمائندگی کرتا ہے۔

ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم (EST) کے مطابق شام 4 بج کر 21 منٹ، جب فساد جاری تھا، پر پوسٹ کی گئی ایک منٹ کی ویڈیو میں، مسٹر ٹرمپ نےکہا:

I know your pain. I know you’re hurt. We had an election that was stolen from us. It was a landslide election, and everyone knows it, especially the other side, but you have to go home now. We have to have peace. We have to have law and order. We have to respect our great people in law and order. We don’t want anybody hurt. It’s a very tough period of time. There’s never been a time like this where such a thing happened, where they could take it away from all of us, from me, from you, from our country. This was a fraudulent election, but we can't play into the hands of these people. We have to have peace. So go home. We love you. You're very special. You've seen what happens. You see the way others are treated that are so bad and so evil. I know how you feel. But go home and go home in peace (میں آپ کے درد کو سمجھتا ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو تکلیف پہنچی ہے۔ ہمارا الیکشن ہم سے چھین لیا گیا۔ یہ بھاری اکثریت والا الیکشن تھا اور ہر کوئی یہ جانتا ہے، خاص طور پر مخالفین، لیکن ابھی آپ کو گھر جانا ہوگا۔ ہمیں امن قائم کرنا ہے۔ ہمیں نظم و نسق قائم کرنا ہے۔ ہمیں نظم و نسق میں اپنے عظیم لوگوں کا احترام کرنا ہوگا۔ ہم کسی کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتے۔ یہ ایک بہت ہی مشکل وقت ہے۔ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، جہاں اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہو، جہاں وہ اسے ہم سب سے مجھ سے، آپ سے، ہمارے ملک سے دور لے جا سکیں۔ یہ ایک جعلی الیکشن تھا، لیکن ہم ان لوگوں کے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بن سکتے۔ہمیں امن قائم کرنا ہے۔لہذا گھر جائیں۔ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔آپ بہت خاص ہیں۔آپ نے دیکھا کہ کیا ہو رہا ہے۔آپ دیکھ رہے ہیں کہ دوسروں کے ساتھ کیسا سلوک ہو رہا ہے جو کہ بہت برا اور بہت مضر ہے۔میں جانتا ہوں آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔لیکن گھر جائیں اور امن کے ساتھ گھر جائیں۔)

EST کے مطابق شام 5 بج کر 41 منٹ پر، Facebook نے خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق اپنے کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کرنے پر اس پوسٹ کو ہٹا دیا تھا۔

EST کے مطابق شام کے 6 بج کر 07 منٹ پر جب پولیس کیپیٹل کی حفاظت کر رہی تھی، مسٹر ٹرمپ نے درج ذیل تحریری بیان پوسٹ کیا:

These are the things and events that happen when a sacred landslide election victory is so unceremoniously viciously stripped away from great patriots who have been badly unfairly treated for so long. Go home with love in peace. Remember this day forever (اسی قسم کی چیزیں اور واقعات رونما ہوتے ہیں جب الیکشن میں ایک مقدس، بھاری اکثریت سے جیت کو غیر رسمی طور پر، سفاکانہ طریقے سے عظیم محب وطن لوگوں سے چھین لیا جائے، جن کے ساتھ طویل عرصے سے ناروا سلوک کیا جاتا رہا ہے۔ پیار سے، سکون کے ساتھ گھر جائیں!

EST کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر، Facebook نے خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق اس کے کمیونٹی معیارات کی خلاف ورزی کرنے پر اس پوسٹ کو ہٹا دیا تھا اور Facebook یا Instagram پر پوسٹ کرنے کی مسٹر ٹرمپ کی اہلیت کو 24 گھنٹے کے لیے بلاک کر دیا تھا۔

7 جنوری، 2021 کو، مسٹر ٹرمپ کی پوسٹوں، Facebook کے باہر ان کی حالیہ مواصلات، اور کیپیٹل میں تشدد کی شدت کے متعلق اضافی معلومات کا مزید جائزہ لینے کے بعد، Facebook نے بلاک میں توسیع کرکے اسے ’’غیر معینہ مدت تک اور کم از کم اگلے دو ہفتوں تک کر دیا جب تک کہ پر امن طریقے سے اقتدار کی منتقلی مکمل نہ ہو جائے۔‘‘ Facebook نے حوالہ دیا کہ مسٹر ٹرمپ نے ’’جمہوری طور پر منتخب حکومت کے خلاف پُر تشدد بغاوت کو بھڑکانے کیلئے ہمارے پلیٹ فارم کا استعمال‘‘ کیا۔

6 جنوری کے بعد کے دنوں میں، فساد میں شریک کچھ افراد نے سر عام بیان دیا کہ انہوں نے صدر کے کہنے پر ایسا کیا تھا۔ واشنگٹن پوسٹ (16 جنوری، 2021) میں ایک شریک کا قول نقل کیا گیا: “I thought I was following my president. . . . He asked us to fly there. He asked us to be there. So I was doing what he asked us to do.” (’’میں نے سوچا کہ میں اپنے صدر کی پیروی کر رہا ہوں. . . . انہوں نے ہم سے وہاں بھاگ کر جانے کے لیے کہا۔ انہوں نے ہم سے وہاں موجود ہونے کے لیے کہا۔ اس لیے میں وہی کر رہا تھا جو انہوں نے ہم سے کرنے کے لیے کہا۔‘‘) ایک ویڈیو میں ایک فسادی کو کیپچر کیا گیا جو کیپیٹل کی سیڑھیوں پر ایک پولیس افسر پر چیخ رہا تھا، ’’ہمیں یہاں آنے کی دعوت دی گئی تھی! We were invited by the president of the United States!” (ہمیں امریکہ کے صدر کی جانب سے دعوت دی گئی تھی!‘‘)

کولمبیا ضلعے میں 6 جنوری کو پبلک ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا اور اُسی دن اسے 21 جنوری تک بڑھا دیا گیا۔ 27 جنوری کو، ہوم لینڈ سیکورٹی کے محکمہ (DHS) نے نیشنل ٹیررزم ایڈوائزری سسٹم بلیٹن جاری کرکے آگاہ کیا کہ ’’پورے امریکہ میں بہت زیادہ خطرے کا ماحول ہے، DHS کے خیال میں کامیابی کے ساتھ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد کے ہفتوں میں بھی برقرار رہے گا۔‘‘ اس میں کہا گیا کہ ’’تشدد برپا کرنے والے 2021 کے اوائل میں موجود رہیں گے اور کچھ [گھریلو پر تشدد انتہا پسندوں] کی حوصلہ افزائی 6 جنوری، 2021 کو منتخب عہدیداروں اور حکومتی سہولیات کو نشانہ بنانے کے لیے واشنگٹن، ڈی سی میں واقع امریکہ کی کیپیٹل بلڈنگ کی خلاف ورزی سے ہو سکتی ہے۔

اگرچہ Facebook نے اپنے مواد کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والی پوسٹوں کو ہٹا دیا تھا، تاہم مسٹر ٹرمپ کا Facebook پیج اور Instagram اکاؤنٹ Facebook اور Instagram پر عوامی طور پر قابل رسائی بنا ہوا ہے۔ Facebook نے جو پابندیاں عائد کی تھیں اس کے بارے میں پیج یا اکاؤنٹ پر کوئی نوٹس نہیں ہے۔ 21 جنوری، 2021 کو Facebook نے اعلان کیا کہ اس نے کیس کو اوور سائٹ بورڈ کے حوالے کر دیا تھا۔

6 جنوری، 2021 کی دو پوسٹوں کے علاوہ، Facebook نے اس سے پہلے ڈونلڈ جے ٹرمپ کے Facebook پیج پر پوسٹ کی گئی آرگینک مواد میں اپنے کمیونٹی کے معیارات کی پانچ خلاف ورزیاں دیکھیں، جن میں سے تین پچھلے سال ہی کی گئی تھیں۔ خلاف ورزی کرنے والی پانچ پوسٹوں کو تو ہٹا دیا گیا تھا، لیکن اکاؤنٹ کی سطح پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تھی۔ بورڈ کے اس سوال کے جواب میں کہ آیا کسی ضرب کا اطلاق کیا گیا ہے، Facebook نے کہا کہ اگست 2020 میں ایک پوسٹ کے لیے پیج کو ایک ضرب موصول ہوئی تھی، جس میں اس کی COVID-19 کے بارے میں غلط معلومات اور نقصان سے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ Facebook نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ اس نے خلاف ورزی کرنے والے جس دیگر مواد کو ہٹایا تھا اس کے نتیجہ میں ضربیں کیوں نہیں لگائی گئیں۔

Facebook کے پاس ’’خبر کی اہمیت کی اجازت دینے‘‘ کا اختیار ہے جو اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو پلیٹ فارم پر برقرار رہنے کی اجازت دیتی ہے، اگر Facebook کو لگتا ہے کہ وہ مواد ’’خبر کی اہمیت والا اور عوام کے مفاد میں ہے۔‘‘ Facebook نے زور دے کر کہا کہ اس نے ’’ٹرمپ کے Facebook پیج یا Instagram اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کیے گئے مواد پر خبر کی اہمیت کی اجازت دینے کے اختیار کا کبھی اطلاق نہیں کیا۔‘‘

بورڈ کے سوالات کے جواب میں Facebook نے انکشاف کیا کہ ’’ٹرمپ کے Facebook پیج اور Instagram اکاؤنٹ میں مواد کے ایسے 20 حصے موجود تھے جنہیں مواد کا جائزہ لینے والوں یا خود کار عمل نے ابتدائی طور پر Facebook کے کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کرنے والے کے طور پر نشان زد کیا تھا لیکن بالآخر طے کیا گیا کہ یہ خلاف ورزیاں نہیں ہیں۔‘‘

Facebook نے بورڈ کو بتایا کہ وہ ’’نفاذ میں خرابیوں کے خطرے کو کم کرنے‘‘ کے لیے کچھ ’’ہائی پروفائل‘‘ اکاؤنٹس میں ’’کراس چیک‘‘ سسٹم کا اطلاق کرتا ہے۔ ان اکاؤنٹس کے لیے، Facebook جس مواد کو اپنے کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کرنے والا پاتا ہے اسے اضافی اندرونی جائزہ کے لیے بھیجتا ہے۔ اسے آگے بھیجنے کے بعد، Facebook فیصلہ کرتی ہے کہ اس مواد سے خلاف ورزی ہوتی ہے یا نہیں۔ Facebook نے بورڈ کو بتایا کہ ’’اس کے پاس کبھی بھی ایسا کوئی عام قاعدہ نہیں تھا جو سیاسی لیڈرز کے ذریعے پوسٹ کیے گئے مواد کے لیے زیادہ مجاز ہو۔‘‘ ویسے تو یہی عام اصول لاگو ہوتے ہیں، لیکن ’’کراس چیک‘‘ سسٹم کا مطلب ہے کہ کچھ ’’ہائی پروفائل‘‘ یوزرس کے لیے فیصلہ سازی کے پراسسز مختلف ہیں۔

3۔ اتھارٹی اور سکوپ

اوور سائٹ بورڈ کے پاس Facebook کے ذریعے حوالہ کیے گئے سوالات کے وسیع سیٹ کا جائزہ لینے کا اختیار ہے (چارٹر آرٹیکل 2، سیکشن 1؛ خصوصی قوانین آرٹیکل 2، سیکشن 2.1)۔ ان سوالات پر فیصلے واجب ہیں اور اس میں سفارشات کے ساتھ پالیسی کی مشاورت کے بیانات شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ تجاویز غیر واجب ہیں لیکن Facebook کو ان پر ردعمل دینا چاہیے (چارٹر آرٹیکل 3 سیکشن 4)۔ بورڈ تنازعات کو شفاف اور اصولی انداز میں دور کرنے کیلئے شکایت کرنے کا ایک آزاد طریق کار ہے۔

4. متعلقہ معیارات

اوور سائٹ بورڈ کے چارٹر کے تحت، اسے تمام کیسز پر درج ذیل معیارات کی روشنی میں غور کرنا چاہیے:

I۔ Facebook کی مواد کی پالیسیاں:

Facebook کے کمیونٹی معیارات موجود ہیں جو بیان کرتے ہیں کہ یوزرز کو Facebook پر کیا پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے، اور Instagram کی کمیونٹی گائیڈ لائنز ہیں جو بیان کرتی ہیں کہ یوزرس کو Instagram پر کیا پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق Facebook کا کمیونٹی کا معیار ایسے ’’مواد کو ممنوع قرار دیتا ہے، جو اُن ایونٹس کی تعریف، سپورٹ یا نمائندگی کرتا ہے جسے Facebook نے دہشت گردانہ حملے، نفرت انگیز واقعات، قتل عام یا قتل عام کی کوشش، سلسلہ وار قتل، نفرت انگیز جرائم اور خلاف ورزی کے ایونٹس قرار دیا ہے۔‘‘ یہ نفرت انگیز تنظیموں اور مجرمانہ تنظیموں وغیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے، اُس مواد کی بھی ممانعت کرتا ہے ’’جس میں اوپر کی کسی تنظیم یا افراد یا اُن کے ذریعے کی گئی کسی کارروائی کی تعریف کی گئی ہو‘‘۔

Instagram کمیونٹی گائیڈ لائنز میں بیان کیا گیا ہے کہ ’’Instagram دہشت گردی، منظم جرم، یا نفرت پھیلانے والے گروپس کو سپورٹ کرنے یا ان کی تعریف کرنے‘‘ اور خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق کمیونٹی کے معیار کا لنک فراہم کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

تشدد اور اشتعال پر Facebook کے کمیونٹی معیار میں بیان کیا گیا ہے کہ ’’عوام کے تحفظ کو جسمانی نقصان یا براہ راست خطرات کے حققیقی خطرے کا یقین ہونے کی صورت میں مواد کو ہٹا دیتا ہے، اکاؤنٹس کو غیر فعال کرتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کرتا ہے۔‘‘ معیار خاص طور پر درج ذیل کی ممانعت کرتا ہے: ’’انتہائی شدت والے تشدد کی وکالت کرنے والے بیانات‘‘ اور ’’ایسا کوئی بھی بیان جس میں ارادہ کا بیان، کارروائی کی کال، مشروط یا خواہش مندانہ بیان شامل ہو، یا ووٹنگ، ووٹر رجسٹریشن یا انتظامیہ یا الیکشن کے نتائج کی وجہ سے تشدد کی وکالت کی گئی ہو۔‘‘ یہ پابندی عائد کرتا ہے ’’غلط معلومات اور غیر تصدیق شدہ افواہوں پر جن سے ممکنہ تشدد یا جسمانی نقصان کا خطرہ زیادہ ہو۔‘‘

Instagram کی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں بیان کیا گیا ہے کہ Facebook ہٹا دیتی ہے اُس ’’مواد کو جس میں یقینی دھمکیاں ہوں‘‘ اور ’’عوامی اور ذاتی حفاظت کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیوں کی اجازت نہیں ہے۔‘‘ دونوں سیکشن میں تشدد اور اشتعال کے کمیونٹی کے معیار کے لنکس شامل ہیں۔

Facebook کی سروس کی شرائط میں بیان کیا گیا ہے کہ Facebook اس اکاؤنٹ کو ’’معطل یا اس کی رسائی کو مستقل طور پر غیر فعال کر سکتی ہے‘‘ اگر اسے پتہ چلتا ہے کہ یوزر نے ’’واضح طور پر، سنجیدگی سے، یا مکرر طور پر‘‘ اس کے شرائط یا پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ کمیونٹی کے معیارات کا تعارف نوٹ کرتا ہے کہ ’’ہمارے کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کے نتائج خلاف ورزی کی شدت اور پلیٹ فارم پر اس شخص کی سرگزشت کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے۔‘‘

Instagram کی استعمال کی شرائط میں بیان کیا گیا ہے کہ Facebook ’’ہماری کمیونٹی یا خدمات کی حفاظت کرنے کے لیے آپ کو فوری طور پر کلّی یا جزوی سروس کی فراہمی سے منع کر سکتی ہے یا فراہمی روک سکتی ہے (بشمول Facebook پراڈکٹس اور Facebook کمپنی کی پراڈکٹس تک آپ کی رسائی کو معطل یا غیر فعال کرنا)، یا اگر آپ ہمارے لیے جوکھم یا قانونی پریشانی کھڑی کرتے ہیں، استعمال کی ان شرائط یا ہماری پالیسیوں (بشمول ہماری Instagram کمیونٹی کے رہنما خطوط) کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔‘‘ Instagram کمیونٹی گائیڈ لائنز میں بیان کیا گیا ہے کہ ’’ان حدود کو پار کرنے کے نتیجے میں مواد کو ڈیلیٹ، اکاؤنٹس کو غیر فعال، یا دیگر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔‘‘

II۔ Facebook کی اقدار:

Facebook کی پانچ اقدار ہیں جن کی نشاندہی کمیونٹی کے معیارات کے تعارف میں کی گئی ہے جن کے بارے میں اس کا کلیم ہے کہ وہ اس کے پلیٹ فارم پر جن چیزوں کی اجازت ہے اس کو گائید کرتی ہیں۔ ان میں سے تین اقدار ہیں ’’آواز‘‘، ”تحفظ“ اور ”عظمت“۔

Facebook نے ’’آواز‘‘ کے بارے میں بیان کیا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ ’’لوگ اہم معاملات کے بارے میں کھل کر بات کرنے کے قابل بنیں، چاہے کچھ لوگ اس سے متفق نہ ہوں یا اس پر اعتراض ہی کیوں نہ کریں۔ […] اظہار رائے کیلئے ہمارا عہد سب سے اہم ہے لیکن ہم تسلیم کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے غلط استعمال کے نئے نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں۔‘‘

Facebook ’’تحفظ‘‘ کو ’’Facebook کو ایک محفوظ مقام بنانے‘‘ کے لیے Facebook کے عہد کے طور پر بیان کرتی ہے اور کہتی ہے کہ ’’Facebook پر ایسے اظہار خیال کی اجازت نہیں ہے جس میں لوگوں کو ڈرانے، خارج کرنے یا خاموش کرنے کی دھمکی دی جائے۔‘‘

Facebook ’’عظمت‘‘ کو اپنے اس یقین کے طور پر بیان کرتی ہے کہ ’’عظمت اور حقوق میں تمام لوگ برابر ہیں‘‘ اور کہتی ہے کہ وہ ’’توقع کرتی ہے کہ لوگ دوسروں کی عظمت کا احترام کریں گے اور دوسروں کو ہراساں یا رسوا نہیں کریں گے۔‘‘

III۔ انسانی حقوق کے معیارات:

16 مارچ، 2021 کو، Facebook نے اپنی کارپوریٹ انسانی حقوق کی پالیسی کا اعلان کیا تھا، جہاں اس نے بزنس اور انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ انسانی حقوق کاؤنسل کی حمایت یافتہ اقوام متحدہ رہنمائی کے اصول (UNGPs) کے مطابق حقوق کا احترام کرنے کے اپنے عہد کی یاددہانی کرائی تھی۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کاؤنسل کی حمایت یافتہ UNGPs نے 2011 میں پرائیویٹ بزنسز کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے رضاکارانہ فریم ورک کا قیام کیا۔ UNGPs کے تئیں پابند عہد ایک عالمی کارپوریشن کے طور پر، Facebook جہاں کہیں بھی کام کرتا ہے، اسے بین الاقوامی حقوق انسانی کے معیارات کا احترام کرنا چاہیے۔ اوور سائٹ بورڈ سے Facebook کے لیے قابل اطلاق بین الاقوامی حقوق انسانی کے معیارات کے پیش نظر Facebook کے فیصلہ کی جانچ کرنے کے لیے کہا گیا۔

بورڈ نے اس کیس میں Facebook کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کا تجزیہ حقوق انسانی کے معیارات پر غور کرتے ہوئے کیا بشمول:

  • اظہار رائے کی آزادی کا حق: معاشرتی اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی معاہدہ ( ICCPR)، آرٹیکلز 19 اور 20؛ جیسا کہ جنرل کمنٹ نمبر 34 میں ترجمانی کی گئی ہے، حقوق انسانی کی کمیٹی (2011) ( جنرل کمنٹ 34رباط پلان آف ایکشن، OHCHR، (2012)؛ اظہار رائے اور اظہار خیال کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ کی روداد نویس خصوصی رپورٹ A/HRC/38/35 (2018)؛ COVID-19 پر بین الاقوامی اظہار خیال مانیٹرز کا مشترکہ بیان (مارچ، 2020)۔
  • جینے کا حق: ICCPR آرٹیکل 6۔
  • کسی فرد کی سیکورٹی کا حق: ICCPR، آرٹیکل 9، پیرا 1۔
  • غیر امتیازی سلوک کا حق: ICCPR، آرٹیکل 2 اور 26؛ نسلی امتیاز کے تمام اقسام کے خاتمے کا بین الاقوامی کنونشن ( ICERD)، آرٹیکلز 1 اور 4۔
  • عوامی امور میں شریک ہونے اور ووٹ ڈالنے کا حق: ICCPR آرٹیکل 25۔
  • علاج کا حق: ICCPR آرٹیکل 2؛ جنرل کمنٹ نمبر 31، انسانی حقوق کمیٹی (2004) ( جنرل کمنٹ 31)؛ UNGPs، اصول 22۔

5. مواد کے خالق کا بیان

Facebook جب کوئی کیس بورڈ کے حوالے کرتی ہے، تو بورڈ مواد کے لیے ذمہ دار فرد کو بیان جمع کرانے کا موقع دیتا ہے۔ اس کیس میں، مسٹر ٹرمپ کی جانب سے امریکی سنٹر برائے قانون و انصاف اور پیج ایڈمنسٹریٹر کے توسط سے بورڈ کو ایک بیان ارسال کیا گیا تھا۔ اس بیان میں درخواست کی گئی ہے کہ بورڈ ’’Facebook امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے Facebook اکاؤنٹ کی غیر معینہ مدت تک معطلی کے Facebook کے فیصلہ کو پلٹ دے۔‘‘

بیان میں 6 جنوری، 2021 کو Facebook اور Instagram سے ہٹائی گئی پوسٹوں کے ساتھ ساتھ اُس دن کے شروع میں مسٹر ٹرمپ کی تقریر پر گفتگو کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ان پوسٹوں کے ذریعے ’’اُس دن کیپیٹل میں اور اس کے ارد گرد موجود لوگوں سے پر امن رہنے اور قانون کی پاسداری کرنے، اور پولیس کا احترام کرنے کے لیے کہا گیا‘‘ اور یہ کہ ’’یہ بات ناقابل فہم ہے کہ ان دونوں پوسٹوں میں سے کسی کو بھی عوامی تحفظ کے لیے خطرہ، یا تشدد کے لیے بھڑکانے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔‘‘ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’یہ پوری طرح سے واضح ہے کہ ان کی تقریر میں بغاوت کرنے کے لیے نہیں کہا گیا تھا، تشدد کے لیے نہیں بھڑکایا گیا تھا، اور کسی بھی طریقے سے عوامی تحفظ کو خطرہ نہیں تھا،‘‘ اور ’’ٹرمپ کی تقریر اور کیپیٹل بلڈنگ پر حملہ کے مابین کسی بھی سنگین رابطے کی مکمل عدم موجودگی‘‘ کو بیان کرتا ہے۔

بیان میں پابندیاں عائد کرنے کی Facebook کی وجوہات پر بھی بات کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ’’مسٹر ٹرمپ نے ریلی میں شریک ہونے والوں سے ایسا کچھ بھی نہیں کہا جس کی معقول ترجمانی عوامی تحفظ کے لیے خطرہ کے طور پر کی جا سکے،‘‘ اس لیے پابندیاں عائد کرنے کی Facebook کی بنیاد کو تحفظ سے متعلقہ نہیں کہا جا سکتا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’ایسا کوئی بھی مواد جس پر تحفظ پر اثرانداز ہونے کا شبہ ہو، اس کا تشدد کے حقیقی خطرہ کے ساتھ براہ راست اور واضح لنک ہونا ضروری ہے۔‘‘ بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ریلی میں دی گئی تقریر کے دوران استعمال کی گئی ’’لڑو‘‘ یا ’’لڑائی‘‘ کی اصطلاحات ’’جائز سیاسی اور شہری انگیجمنٹ کی کال سے لنک تھیں،‘‘ اور آخر میں کہا گیا ہے کہ ’’اُن الفاظ کا مقصد نہ تو پر تشدد بغاوت یا لا قانونیت کے لیے کال دینا تھا اور نہ ہی کسی معقول مبصر یا سننے والے کے ذریعے اس پر یقین کیا جائے گا۔‘‘

بیان میں ’’کیپیٹل پر حملہ‘‘ کو بھی مخاطب کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ’’ٹرمپ کے تمام اصلی سیاسی سپورٹرز قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں‘‘ اور یہ کہ حملہ ’’یقینی طور پر کسی سے متاثر تھا، اور شاید باہری قوتوں کے ذریعے بھڑکایا گیا تھا۔‘‘ اس میں حلف برداروں کے ممبران کے خلاف فیڈرل شکایت کی وضاحت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ وہ گروپ ’’کسی بھی طریقے سے مسٹر ٹرمپ یا ان کی سیاسی تنظیم سے وابستہ نہیں تھا۔‘‘ اس کے بعد اس میں کہا گیا ہے کہ حلف بردار "ٹرمپ کی ریلی کو طفیلی انداز میں استعمال کر رہے تھے اور الیکٹورل کالج کی بحث کے مسئلہ کو اپنے مقاصد کیلئے منتخب کر رہے تھے۔"

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کا معیار "ٹرمپ کے Facebook اکاؤنٹ کی معطلی کو سپورٹ نہیں کرتا" کیوں کہ دو پوسٹوں میں "صرف امن اور تحفظ کی بات کہی گئی تھی" اور "مسٹر ٹرمپ کی تقریر کے کسی بھی لفظ کو، جب ان پر ان کے صحیح سیاق و سباق میں غور کیا جائے، تشدد اور لا قانونیت کیلئے بھڑکانے والا نہیں سمجھا جا سکتا۔" اس میں ’’اقتدار کی پر امن منتقلی‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے Facebook کے ذریعے بورڈ سے رجوع کرنے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ’’پرامن طریقے سے حکومت کی منتقلی کو یقینی بنانے کا یہ نیا ایڈہاک ضابطہ نہ صرف حد سے زیادہ مبہم ہے، بلکہ ان واقعات کے رونما ہونے سے پہلے اس کا وجود بھی نہیں تھا جسے Facebook نے اس کے جواز کے طور پر استعمال کیا۔‘‘

بیان میں یہ بھی دلیل پیش کی گئی ہے کہ بورڈ کو ’’اس اپیل میں امریکی قانون کا احترام‘‘ کرنا چاہیے اور اظہار خیال کی آزادی، قانونی حیثیت، جائز مقصد، اور ضرورت اور تناسب کے حق پر پابندی لگانے کے لیے بین الاقوامی قانون کے معیار کی بات کرتا ہے، جس میں سے ہر ایک عنصر کی ترجمانی امریکہ کے آئینی قانون کے حوالے سے کی گئی ہے۔ قانونی حیثیت پر، بیان میں مبالغہ کا تحفظ اور حقیقت کی غلط بیانی اور Facebook کے ذریعے عوامی انکشاف کو دی جانے والی اہمیت کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ’’ جو کچھ ’معقول‘ لگتا ہے، یا کوئی ’معقول شخص‘ اُس مواد پر کیسا رد عمل دے گا، اس پر مبنی مواد کے فیصلے کو لاگو کرنا کافی نہیں ہے‘‘ اور Facebook کو ’’اس سے بھی زیادہ اونچی روک پر غور‘‘ کرنا چاہیے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ چاہتا ہے کہ ایسے قوانین کی سخت جانچ پڑتال کی جائے جو سیاسی تقریر پر بوجھ ڈالتے ہیں اور یہ کہ Facebook پر بازار کا غلبہ ہے۔ اس میں تشدد کو بھڑکانے کے آئینی معیارات پر بھی بات کی گئی ہے۔ جائز مقصد پر، اس میں کہا گیا ہے کہ عوامی تحفظ کو برقرار رکھنا ایک جائز مقصد ہے، لیکن مسٹر ٹرمپ کی تقریر میں تحفظ سے متعلق خدشات پیش نہیں کیے گئے تھے۔ ضرورت اور تناسب پر، یہ پابندیوں کی درستی سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ جرمانہ غیر متناسب تھا۔

بیان، معطلی جب یوزر کوئی سیاسی لیڈر ہو، پر بورڈ کی پالیسی سے متعلق سفارشات کے لیے تجاویز پر ختم ہوتا ہے۔ اس میں دلیل دی گئی ہے کہ بورڈ کو ’’اس قومی ریاست کے قانونی اصولوں کا احترام کرنا چاہیے جس میں وہ لیڈر حکمرانی کر رہا ہے، یا کر رہا تھا۔‘‘ اس کے بعد اس احترام کے متعلق قانون کی بالادستی، حقوق کی ضمانتوں، قانون سازی کے عمل، عدالتی جائزے کے عمل، اور مخصوص ممالک میں متعلقہ قانونی اصولوں کی موجودگی کے تجزیوں پر مبنی متعدد مستثنیات کو بیان کیا گیا ہے۔

6۔ اپنے فیصلہ پر Facebook کی وضاحت

ہر ایک کیس کے لیے، Facebook بورڈ کو اپنی کارروائیوں کی وضاحت فراہم کرتی ہے، اور بورڈ Facebook سے سوال کرتا ہے کہ وہ مزید معلومات کی وضاحت کرے جس کی ضرورت اسے اپنا فیصلہ لینے میں ہوتی ہے۔ اس کیس میں، Facebook کہتی ہے کہ اس نے خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق کمیونٹی کے معیار کی خلاف ورزی کرنے پر، 6 جنوری، 2021 کو پوسٹ کیے گئے مواد کے دو حصے ہٹا دیے تھے۔ خاص کر مواد کو ’’متعینہ پر تشدد واقعات کی تعریف، سپورٹ، اور نمائندگی کی ممانعت کرنے والی اس کی پالیسی‘‘ کی خلاف ورزی کرنے پر ہٹایا گیا تھا۔ Facebook نے یہ بھی کہا کہ اس میں ’’منظم طریقے سے تشدد برپا کرنے والی کارروائیوں میں ملوث افراد کی تعریف سے منع کرنے والی اس کی خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی‘‘ شامل تھی۔ کمپنی نوٹ کرتی ہے کہ اس کے کمیونٹی کے معیارات میں واضح طور پر ایسے مواد کی ممانعت ہے جو دہشت گردی، منظم طریقے سے تشدد یا مجرمانہ سرگرمی میں ’’ملوث گروپس، لیڈرز یا افراد کی سپورٹ یا تعریف کرتے ہوں‘‘، اور یہ کہ اس میں منظم طریقے سے حملہ کے ساتھ ساتھ تشدد کی منصوبہ بند کارروائیاں، جس کے تحت کسی سیاسی مقصد کے حصول کے لیے حکومت کو ڈرانے کے ارادے سے کسی شخص کو زخم پہنچانے کی کوشش کرنا بھی شامل ہے۔

Facebook نوٹ کرتا ہے کہ اس کے تجزیہ میں کیپیٹل میں جاری تشدد سمیت، اس کی پالیسی کا خط اور آس پاس کا سیاق و سباق جس میں یہ بیان دیا گیا تھا، دونوں کی عکاسی کی گئی تھی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ویسے تو مسٹر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو میں لوگوں سے ’’پرامن طریقے سے گھر جانے‘‘ کے لیے کہا تھا، لیکن انہوں نے ان الزامات کو بھی دوہرایا کہ الیکشن میں دھوکہ دہی ہوئی ہے اور یہ کہہ کر کہ ’’میں جانتا ہوں آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں‘‘ ایک عام مقصد کی طرف اشارہ کیا۔ ان کے کمنٹس کے وقت جاری عدم استحکام اور ان کے الفاظ کی مجموعی روش کو دیکھتے ہوئے، Facebook نے نتیجہ اخذ کیا کہ ’’ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔ آپ بہت خاص ہیں‘‘ ان لوگوں کی تعریف کرنے کے ارادے سے کہا گیا تھا جو بڑی تعداد میں کیپیٹل پہنچ کر قانون کو توڑ رہے تھے۔ اس کا یہ بھی ماننا ہے کہ دوسری پوسٹ میں اس واقعہ کی تعریف کی گئی تھی، کیوں کہ مسٹر ٹرمپ نے کیپیٹل پر حملہ کرنے والوں کو ’’عظیم محب وطن‘‘ کہا تھا اور لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ’’اس دن کو ہمیشہ یاد رکھیں۔‘‘

Facebook نوٹ کرتی ہے کہ وہ باقاعدگی سے اُن Facebook پیجز اور پروفائلس اور Instagram اکاؤنٹ کی فعالیت کو محدود کرتی ہے جو بار بار یا شدت کے ساتھ اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ جہاں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ’’تحفظ کو فوری اور سنگین خطرہ‘‘ درپیش ہے، Facebook ’’خلاف ورزی کرنے والے برتاؤ میں مشغول یوزرس اور پیجز کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے لیے نفاذ کے اپنے معیاری طور طریقوں سے آگے نکل جاتی ہے۔‘‘ ایسے کیسز میں، Facebook کا کہنا ہے کہ اس کی نفاذ کی کارروائیاں اس کے کمیونٹی کے معیارات اور Instagram کے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ’’مستقل طور پر پابندی لگانے سمیت، نفاذ کے تمام دستیاب ٹولز کی جانچ کرتا ہے، یہ فیصلہ کرنے سے پہلے کہ منفرد حالت میں لاگو کرنے کے لیے ان میں سب سے مناسب کون ہے۔ ایسے کیسز میں جہاں Facebook کو بڑے پیمانے پر مفاد کے لیے ناگہانی فیصلہ لینا ضروری ہو، وہ عوام کے ساتھ، اکثر اپنے نیوز روم میں پوسٹ کے توسط سے، اپنا فیصلہ اور اپنا استدلال شیئر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔‘‘

Facebook کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر پوسٹ کرنے یا مواد کے ساتھ تعامل کرنے کی پیجز کی صلاحیت کو بلاک نہیں کرتی ہے، بلکہ ان پیجز کو ہٹا دیتی ہے جو Facebook کی پالیسیوں کی شدت کے ساتھ یا بار بار خلاف ورزی کرتے ہیں۔ تاہم، Facebook نوٹ کرتی ہے کہ فیچر بلاکس سمیت، پروفائلس کے لیے اس کے نفاذ کے طور طریقوں کا اطلاق Facebook پیجز پر تب بھی کیا جا سکتا ہے جب ان کا استعمال کسی شخص کی واحد آواز میں کیا گیا ہو، جیسا کہ ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پیج کے ساتھ ہوا۔ اس کیس میں Facebook کا کہنا ہے کہ اس نے، نفاذ کے اپنے معیاری طور طریقوں کے موافق، شروع میں Facebook پیج اور Instagram اکاؤنٹ سے پوسٹ کرنے کی صلاحیت کو 24 گھنٹے کے لیے بلاک کیا تھا۔ کیپیٹل میں پیدا ہونے والی صورتحال اور سامنے آنے والی تفصیلات کا مزید تجزیہ کرنے کے بعد، Facebook نے نتیجہ اخذ کیا کہ ’’ٹرمپ تشدد کے خطرہ میں مزید اضافہ کرنے کے لیے Facebook اور Instagram پر اپنی موجودگی کا استعمال کر سکتے ہیں، اس خطرہ کو‘‘ دور کرنے کے لیے 24 گھنٹے کی پابندی کافی نہیں ہے۔

Facebook نوٹ کرتی ہے کہ اس نے مسٹر بائیڈن کے ذریعے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد غیر معینہ مدت تک معطلی کو جزوی طور پر اس تجزیہ کی وجہ سے برقرار رکھا کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ جڑا ہوا تشدد ختم نہیں ہوا ہے۔ وہ 27 جنوری کو، ہوم لینڈ سیکورٹی کے محکمہ (ڈی ایچ ایس) کے ذریعے جاری کردہ نیشنل ٹیررزم ایڈوائزری سسٹم بلیٹن کا حوالہ دیتا ہے جس میں بیان کیا گیا تھا کہ ’’پورے امریکہ میں بہت زیادہ خطرے کا ماحول ہے، جو ڈی ایچ ایس کے خیال میں کامیابی کے ساتھ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد کے ہفتوں میں بھی برقرار رہے گا‘‘ اور یہ کہ ’’تشدد برپا کرنے والے 2021 کے اوائل میں موجود رہیں گے اور کچھ [گھریلو پر تشدد انتہا پسندوں] کی حوصلہ افزائی 6 جنوری، 2021 کو منتخب عہدیداروں اور حکومتی سہولیات کو نشانہ بنانے کے لیے واشنگٹن، ڈی سی میں واقع امریکہ کی کیپیٹل بلڈنگ کی خلاف ورزی سے ہو سکتی ہے۔ Facebook نوٹ کرتی ہے کہ بھلے ہی تشدد کا خطرہ کم ہو گیا ہے، تاہم مسٹر ٹرمپ کی پوسٹ کرنے کی صلاحیت کو مستقل طور پر بلاک کرنا شاید مناسب ہو، 6 جنوری کو ان کی خلاف ورزیوں کی سنگینی، ان کے مسلسل اصرار کہ مسٹر بائیڈن کا انتخاب دھوکہ دہی سے ہوا ہے، ان کے ذریعے دیگر غلط معلومات کو شیئر کرنے، اور اس حقیقت کی بنیاد پر کہ وہ اب صدر نہیں ہیں۔

Facebook کا کہنا ہے کہ اس کا فیصلہ ’’ICCPR کے آرٹیکل 19، اور اظہار خیال پر اقوام متحدہ کے جنرل کمنٹ نمبر 34 سے باخبر ہے، جو عوامی ایمرجنسی کی ایسی حالت جس سے ملک کی زندگی کو خطرہ درپیش ہو، میں اظہار خیال کی آزادی پر ضروری اور متناسب پابندیاں لگانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کیس میں، کولمبیا ضلع/حلقہ ایمرجنسی کی حالت میں کام کر رہا تھا جس کا اعلان امریکہ کے کیپیٹل کے احاطہ کی حفاظت کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ Facebook نوٹ کرتی ہے کہ اس نے قومی، نسلی یا مذہبی منافرت کی وکالت کو روکنے والے رباط پلان آف ایکشن کے چھ سیاقی عوامل کو بھی مدنظر رکھا۔ رباط پلان آف ایکشن کو ماہرین نے اقوام متحدہ کے تعاون سے ریاستوں کی رہنمائی کے لیے تیار کیا تھا کہ وہ ایسی حالت سے نمٹ سکیں جب نسلی، مذہبی یا قومی منافرت کی وکالت کرنے سے امتیازی سلوک، دشمنی یا تشدد اتنا بڑھ جائے کہ ریاست کی جانب سے مجرمانہ پابندیاں لگانا ضروری ہو، ساتھ ہی آرٹیکل 19 اور آرٹیکل 20، ICCPR کے پیرا 2 کے مطابق، اظہار خیال کی آزادی کی حفاظت بھی کی جائے۔

Facebook کی دلیل ہے کہ 6 جنوری کے واقعات نے امریکہ کے جمہوری عمل اور آئینی نظام کے لیے ایک بے نظیر خطرہ کی نمائندگی کی۔ اگرچہ Facebook اس بات پر زور دیتی ہے کہ وہ عوامی تقریر کو کم کرنے میں متناسب طریقے اور جوابدہی کے ساتھ کارروائی کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن بے نظیر اور نازک حالات کے پیش نظر، Facebook کا ماننا ہے کہ اسے مستقل پابندی سمیت مزید کارروائی کرنے کے لیے کام کاجی لچک کو برقرار رکھنا چاہیے۔

اس کیس میں، بورڈ نے Facebook سے 46 سوالات پوچھے، اور Facebook نے سات کا پوری طرح، اور دو کا جزوی طور پر جواب دینے سے انکار کر دیا۔ جن سوالات کے جواب Facebook نے نہیں دیے ان میں کیسے Facebook کے نیوز فیڈ اور دیگر فیچرز نے مسٹر ٹرمپ کے مواد کی مرئیت پر اثر ڈالا؛ آیا Facebook نے 6 جنوری، 2021 کو رونما ہونے والے واقعات کے متعلق لیے گئے اُن فیصلوں کی تحقیق کی ہے، یا تحقیق کرنے کا منصوبہ بنایا ہے؛ اور مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹس سے خلاف ورزی کرنے والے مواد کے متعلق معلومات کے متعلق سوالات شامل تھے۔ بورڈ نے دیگر سیاسی شخصیات کی معطلی اور دیگر مواد کو ہٹانے کے متعلق بھی سوالات پوچھے؛ آیا مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹس کی معطلی کے متعلق سیاسی عہدیداروں یا ان کے عملہ کے ذریعے Facebook سے رابطہ کیا گیا تھا؛ اور آیا اکاؤنٹ کو معطل یا ڈیلیٹ کرنے سے فالوورز کے اکاؤنٹس کو ہدف بنانے کی ایڈورٹائزرس کی صلاحیت اثرانداز ہوتی ہے۔ Facebook نے کہا کہ یہ معلومات چارٹر کے ارادے کے مطابق فیصلہ سازی کے لیے معقول طور پر درکار نہیں تھی؛ فراہم کرنے کے لیے تکنیکی طور پر ممکن نہیں تھی؛ وکیل/مؤکل کے استحقاق کے ذریعے احاطہ کی گئی تھی؛ اور/یا قانونی، رازداری، تحفظ، یا ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خدشات کی وجہ سے فراہم نہیں کی جا سکتی یا نہیں کی جانی چاہیے۔

7۔ فریق ثالث کی جمع کرائی گئی معلومات

اوور سائٹ بورڈ کو اس کیس سے متعلق 9,666 پبلک کمنٹس موصول ہوئے۔ ان میں سے اَسّی کمنٹس ایشیا پیسیفک اور اوشیانیا سے، سات وسطی اور جنوبی ایشیا سے، 136 یورپ سے، 23 لاطینی امریکہ اور کیریبین سے، 13 مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے، 19 ذیلی صحارائی افریقہ سے، اور 9,388 امریکہ اور کینیڈا سے جمع کرائے گئے تھے۔

جمع کرائی گئی معلومات میں درج ذیل تھیمس کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں وہ امور بھی شامل ہیں جس کے متعلق بورڈ نے خصوصی طور پر عوامی کمنٹس کے لیے اپنی کال میں پوچھا تھا:

  • Facebook کے ذریعے مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹس کی غیر معینہ مدت تک معطلی، اظہار خیال اور انسانی حقوق کا احترام کرنے کی کمپنی کی ذمہ داریوں کی ممکنہ تعمیل، اور متبادل اقدام کیے جانے چاہیے تھے۔
  • اپنے کمیونٹی کے معیارات کو نافذ کرنے میں Facebook کے باہر کے سیاق و سباق کا جائزہ لینے کے متعلق Facebook کی پالیسیاں اور طور طریقے، خاص کر اگر وہ مواد تشدد بھڑکانے والا ہو۔
  • اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنے کے لیے Facebook کے اصول کی وضاحت میں شامل امور۔
  • سیاسی امیدواروں، آفس ہولڈرز، اور سابق آفس ہولڈرز کے حوالے سے Facebook کی عالمی مواد سے متعلق پالیسیاں، جس میں Facebook کی ’’خبر کی اہمیت‘‘ کی اجازت دینے اور عوام کے حق معلومات کی مطابقت بھی شامل ہے۔
  • سیاسی تعصب پر مبنی Facebook کے کمیونٹی کے معیارات کے نفاذ میں مستقل مزاجی کے متعلق خدشات۔
  • مسٹر ٹرمپ کی سابقہ پوسٹوں کے حوالے سے Facebook کے کمیونٹی کے معیارات کے نفاذ کے متعلق خدشات، جن میں وہ خدشات بھی شامل ہیں جو لوگوں کے مخصوص گروپس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور غلط معلومات پھیلا سکتے ہیں۔
  • مسٹر ٹرمپ کے اظہار خیال نے 6 جنوری کو اور اس سے پہلے بھی، تشدد کو بھڑکایا تھا یا نہیں۔
  • امریکی الیکشن کا نتیجہ اور ٹرمپ کی صدارت۔

اس کیس کیلئے جمع کئے گئے پبلک کمنٹ پڑھنے کیلئے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

8. اوور سائٹ بورڈ کا تجزیہ

8.1 مواد کی پالیسیوں کی تعمیل

بورڈ Facebook کے اس فیصلہ سے اتفاق کرتا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کی 6 جنوری کی دو پوسٹوں سے Facebook کے کمیونٹی کے معیارات اور Instagram کے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہوئی تھی۔ خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق Facebook کے کمیونٹی کے معیار میں کہا گیا ہے کہ یوزرس ایسے مواد پوسٹ نہ کریں جس میں خلاف ورزی کرنے والے واقعات ’’میں ملوث گروپس، لیڈرز یا افراد کی سپورٹ یا تعریف کی گئی ہو۔‘‘ Facebook نے کیپیٹل پر حملے کو ’’خلاف ورزی کرنے والا ایونٹ‘‘ قرار دیا اور نوٹ کیا کہ یہ مقررہ ’’پرتشدد‘‘ ایونٹس کو شامل کرنے کے لیے خلاف ورزی کرنے والے ایونٹس کی ترجمانی کرتا ہے۔

جس وقت پوسٹ کیا گیا، اس وقت کیپیٹل میں تشدد جاری تھا۔ دونوں پوسٹوں میں تشدد میں ملوث لوگوں کی تعریف یا سپورٹ کی گئی تھی۔ یہ الفاظ کہ “We love you (’’ہم آپ سے محبت کرتے ہیں)۔ You’re very special” in the first post and “great patriots” and “remember this day forever” (آپ بہت خاص ہیں‘‘ پہلی پوسٹ میں اور ’’عظیم محب وطن ہیں‘‘ اور ’’اس دن کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنا‘‘) دوسری پوسٹ میں، کے ذریعے اُس دن کیپیٹل میں ہونے والے تشدد اور واقعات میں ملوث افراد کی تعریف یا سپورٹ کی گئی تھی۔

بورڈ نوٹ کرتا ہے کہ اس کیس میں تشدد اور اشتعال کے معیار سمیت دیگر کمیونٹی کے معیارات کی بھی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ چونکہ Facebook کا فیصلہ اس معیار پر مبنی نہیں تھا اور خلاف ورزی کی اضافی دریافت سے اس کارروائی کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لہٰذا بورڈ کی اکثریت اس متبادل بنیاد پر کسی فیصلہ پر پہنچنے سے پرہیز کرتی ہے۔ Facebook کے ذریعے مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کرنے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق کمیونٹی کے معیار کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔

بورڈ کی ایک اقلیت اضافی بنیاد پر غور کرے گی اور پتہ لگائے گی کہ تشدد اور اشتعال سے متعلق معیار کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ اقلیت بتائے گی کہ، سیاق و سباق میں پڑھیں، جن پوسٹوں میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کو ’’ہم سے چرا لیا گیا ہے‘‘ اور ’’اتنے غیر رسمی طور پر، سفاکانہ طریقے سے چھین لیا گیا ہے‘‘، اس کے ساتھ ہی فسادیوں کی تعریف کرنا، ’’کارروائیوں کی کالس‘‘، ’’تشدد کے لیے وکالت‘‘ اور ’’غلط معلومات اور غیر مصدقہ افواہیں جن سے ناگزیر تشدد یا جسمانی نقصان کا خطرہ لاحق ہوا‘‘ کے زمرے میں آتا ہے جو تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے ذریعے ممنوع ہے۔

بورڈ کو پتہ چلتا ہے کہ دونوں پوسٹوں سے Facebook کی پالیسیوں کی شدید خلاف ورزی ہوئی تھی اور نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ 6 اور 7 جنوری کو اکاؤنٹ اور پیج پر پابندی لگانے کا Facebook کا فیصلہ صحیح تھا۔ یوزر نے جاری فساد میں ملوث لوگوں کی تعریف اور سپورٹ کی جہاں لوگ ہلاک ہوئے، قانون سازوں کو نقصان کے سنگین خطرہ سے دوچار کیا گیا، اور کلیدی جمہوری عمل میں رخنہ ڈالا گیا۔ مزید برآں، 7 جنوری کو جب ان پابندیوں میں توسیع کی گئی، حالت غیر مستحکم اور تحفظ سے متعلق سنگین خدشات برقرار تھے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے، 6 اور 7 جنوری کے بعد Facebook اور Instagram تک مسٹر ٹرمپ کی رسائی پر پابندی لگانے سے تشدد اور رکاوٹ کے جاری خطرے کی روشنی میں ایک مناسب توازن پیدا ہوا۔ حالانکہ، جیسا کہ ذیل میں مکمل طور پر بتایا گیا ہے، اُن پابندیوں کو ’’غیر متعینہ‘‘ بنانے کے Facebook کے فیصلہ کو کمیونٹی کے معیارات سے کوئی سپورٹ نہیں ملتا اور یہ اظہار خیال کی آزادی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

بورڈ نوٹ کرتا ہے کہ کراس چیک سسٹم اور خبر کی اہمیت کی اجازت دینے کے متعلق محدود تفصیلی عوامی معلومات ہیں۔ حالانکہ Facebook کا کہنا ہے کہ ہائی پروفائل اکاؤنٹس اور ریگولر اکاؤنٹس پر یکساں اصول کا اطلاق ہوتا ہے، لیکن مختلف پراسسز مختلف ٹھوس نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ Facebook نے بورڈ کو بتایا کہ اس نے اس کیس میں مسئلہ پیدا کرنے والی پوسٹوں پر خبر کی اہمیت کی اجازت دینے کے اختیار کا اطلاق نہیں کیا تھا۔ بدقسمتی سے، ایسا لگتا ہے کہ فیصلہ سازی کے ان پراسسز کے بارے میں شفافیت کا فقدان ان تصورات کو جنم دیتا ہے کہ اس کمپنی کو سیاسی یا تجارتی نظریات سے بلا جواز متاثر کیا جا سکتا ہے۔

8.2 Facebook کی اقدار کی تعمیل

مذکورہ بالا تجزیہ ’’آواز‘‘ اور ’’تحفظ‘‘ کے بارے میں Facebook کے بیان کردہ اقدار کے مطابق ہے۔ اس رائے میں بیان کردہ اسباب کی بناپر، اس کیس میں عوامی نظم کے تحفظ نے اظہار خیال کی آزادی کو محدود کرنے کو صحیح ٹھہرایا۔

ایک اقلیت کا ماننا ہے کہ اس بات پر زور دینا خاص طور سے اہم ہے کہ ’’عظمت‘‘ بھی متعلقہ تھی۔ Facebook ’’عظمت‘‘ کو مساوات سے جوڑتی ہے اور یہ کہ لوگوں کو دوسروں کو ’’ہراساں یا رسوا‘‘ نہیں کرنا چاہیے۔ اقلیت کا نیچے یہ ماننا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کے ذریعے پلیٹ فارم پر پچھلی پوسٹوں نے نسلی کشیدگی اور اخراج میں اضافہ کیا اور یہ کہ یہ سیاق و سباق مسٹر ٹرمپ کے مواد کے اثرات کو سمجھنے کی بنیاد تھا۔ دیگر بنیادوں پر اس کیس سے نمٹنے کے بعد، اکثریت ان پوسٹوں پر کمنٹ نہیں کرتی ہے۔

8.3 ‏Facebook کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی تعمیل

بورڈ کے فیصلے ریاستوں کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں یا قومی قوانین کے اطلاق پر تشویش کا اظہار نہیں کرتے، بلکہ Facebook کی مواد کی پالیسیوں، اس کے اقدار اور بزنس کے طور پر اس کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ بزنس اور انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے رہنمائی کے اصول، جس کی Facebook نے سپورٹ کی ہے (سیکشن 4 دیکھیں)، قائم کرتے ہیں کہ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے رضاکارانہ بنیاد پر بزنسز کو کیا کرنا چاہیے۔ اس میں انسانی حقوق کو نقصان پہنچانے کا سبب بننے یا اس میں حصہ لینے سے گریز کرنا شامل ہے، جزوی طور پر ممکنہ اور حقیقی نقصانات کی نشاندہی کرنے اور انہیں روکنے یا ان سے نمٹنے کے لیے کام کرنے کے ذریعے (UNGP کے اصول 11، 13، 15، 18)۔ یہ ذمہ داریاں تیسرے فریق کی وجہ سے ہونے والے نقصانات تک پھیل جاتی ہیں (UNGP کا اصول 19)۔

Facebook سیاسی گفتگو کا تقریباً ایک ناگزیر ذریعہ بن گیا ہے، خاص طور پر الیکشن کے دوران۔ اس کی ذمہ داری ہے کہ سیاسی اظہار رائے کی اجازت دے اور ساتھ ہی دیگر انسانی حقوق کو سنگین خطرات پیش کرنے سے بچے۔ دیگر ڈجیٹل پلیٹ فارمز اور میڈیا کمپنیز کی طرح Facebook پر بھی، غلط معلومات تقسیم کرنے اور متنازع اور اشتعال انگیز میٹریل کو طول دینے پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ Facebook کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کو بعض اوقات مسابقتی خیالات کی روشنی میں سمجھنا چاہیے۔

بورڈ Facebook کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کا تجزیہ اظہار رائے کی آزادی کے بین الاقوامی معیارات اور زندگی، سیکورٹی، اور سیاسی شرکت کے حقوق کے توسط سے کرتی ہے۔ ICCPR کا آرٹیکل 19 اظہار رائے کی آزادی کا حق متعین کرتا ہے۔ آرٹیکل 19 کہتا ہے کہ ’’ہر ایک کو اظہار رائے کی آزادی کا حق حاصل ہوگا؛ اس حق میں ہر قسم کی معلومات اور نظریات کو تلاش کرنے، موصول کرنے اور فراہم کرنے کی آزادی شامل ہوگی، محاذوں سے قطع نظر، یا تو زبانی، تحریری یا پرنٹ میں، آرٹ کی شکل میں، یا اس کی پسند کے کسی دیگر میڈیا کے توسط سے۔‘‘ بورڈ امریکی آئین کی پہلی ترمیم کا اطلاق نہیں کرتا ہے، جو پرائیویٹ کمپنیوں کے طرز عمل کی نگرانی نہیں کرتا ہے۔ تاہم، بورڈ نوٹ کرتا ہے کہ متعدد متعلقہ معاملوں میں پہلی ترمیم میں ظاہر کیے گئے اظہار رائے کی آزادی کے اصول ICCPR کے آرٹیکل 19 میں اظہار رائے کی آزادی کے اصولوں جیسے ہیں ان سے مشابہت رکھتے ہیں۔

جمہوری بحث کی اہمیت کی وجہ سے سیاسی تقریر کو انسانی حقوق کے قانون کے تحت اعلیٰ تحفظ حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کمیٹی نے جنرل کمنٹ نمبر 34 میں آرٹیکل 19 ICCPR کے بارے میں مستند رہنمائی فراہم کی جس میں کہا گیا ہے کہ ’’شہریوں، امیدواروں اور منتخب عہدیداروں کے مابین عوامی اور سیاسی امور کے متعلق معلومات اور نظریات کی آزادانہ ترسیل ضروری ہے‘‘ (پیرا 20)۔

مسٹر ٹرمپ کے Facebook پیج اور Instagram اکاؤنٹ کو معطل کرنے کے Facebook کے فیصلہ کے اظہار خیال کی آزادی کے مضمرات نہ صرف مسٹر ٹرمپ کے لیے ہیں بلکہ سیاسی لیڈرز کو سننے کے لوگوں کے حقوق کے لیے بھی ہیں، خواہ وہ انہیں سپورٹ کریں یا نہ کریں۔ اگرچہ سیاسی شخصیات کو دوسرے لوگوں کے مقابلے اظہار خیال کی آزادی کا زیادہ حق نہیں ہے، لیکن ان کی تقریر پر پابندی لگانے سے دوسروں لوگوں کے باخبر رہنے اور سیاسی امور میں شریک ہونے کے حقوق کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم، بین الاقوامی حقوق انسانی کے معیارات ریاستی اداکاروں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ تشدد کی مذمت کریں گے (رباط پلان آف ایکشن)، اور عوامی مفاد کے معاملے میں عوام کو درست معلومات فراہم کریں گے، ساتھ ہی غلط معلومات کو بھی درست کریں گے (COVID-19 پر بین الاقوامی اظہار رائے کی آزادی کے نگراں کا 2020 مشترکہ بیان)۔

بین الاقوامی قانون مخصوص شرائط پوری کرنے پر اظہار خیال کو محدود کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ کسی بھی پابندی کے لیے تین تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے – اصول واضح اور قابل رسا ہوں، انہیں کسی جائز مقصد کے لیے تیار کیا گیا ہو، اور وہ نقصان کے خطرہ کے لیے ضروری اور متناسب ہو۔ Facebook جب مواد یا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرتی ہے تو بورڈ اس کی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے اس تین حصے والے ٹیسٹ کا استعمال کرتا ہے۔ امریکی قانون کے تحت پہلے ترمیمی اصولوں نے اس پر بھی اصرار کیا ہے کہ ریاستی کارروائی کے توسط سے بولنے کی آزادی پر عائد کی گئی پابندیاں مبہم نہیں ہو سکتی ہیں، انہیں اہم حکومتی اسباب کی بناپر ہونا چاہیے اور اس کو لازمی طور پر نقصان کے خطرہ کے مطابق بنایا جانا چاہیے۔

I۔ قانونی حیثیت (اصول کی وضاحت اور رسائی پذیری)

اظہار خیال کی آزادی کے بین الاقوامی قانون میں، قانونی حیثیت کے اصول کے لیے ضروری ہے کہ اظہار رائے کو محدود کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا کوئی بھی اصول واضح اور قابل رسا ہو۔ لوگوں کو یہ سمجھنے کے قابل ہونا چاہیے کہ کس کی اجازت ہے اور کس کی اجازت نہیں ہے۔ یکساں اہم یہ بھی ہے کہ اظہار خیال کو محدود کرنے کا فیصلہ لینے والوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے اصول اتنے واضح ہوں کہ یہ اصول قید و بند سے آزاد شعور عطا نہ کریں، جس کا نتیجہ اصول کے منتخب اطلاق کی شکل میں سامنے آ سکتا ہے۔ اس کیس میں، یہ اصول Facebook کے کمیونٹی کے معیارات اور Instagram کمیونٹی گائیڈ لائنز ہیں۔ ان پالیسیوں کا مقصد اس بات کا تعین کرنا ہے کہ لوگ کیا پوسٹ نہیں کر سکتے، اور Facebook کی پالیسیاں کہ وہ کب Facebook اور Instagram اکاؤنٹس میں رسائی پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔

خطرناک افراد اور تنظیموں کی تعریف اور سپورٹ کے خلاف معیار کی وضاحت بہت سی مطلوبہ چیزوں کو چھوڑ دیتی ہے، جیسا کہ بورڈ نے سابقہ فیصلے میں نوٹ کیا تھا (کیس 2020-005-FB-UA)۔ اظہار رائے کی آزادی سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس نے خطرناک افراد اور تنظیموں کے ابہام کے متعلق بھی تشویش ظاہر کیا ہے (A/HRC/38/35، پیرا 26، حاشیہ 67)۔ جیسا کہ بورڈ نے اس سے پہلے کیس 2020-003-FB-UA میں نوٹ کیا ہے، ایسے اوقات بھی ہو سکتے ہیں جن میں چند الفاظ قانونی حیثیت کے متعلق خدشات ظاہر کریں، لیکن جیسا کہ مخصوص کیس میں اس کا اطلاق ہوتا ہے ان خدشات کی ضرورت نہیں ہے۔ معیار کی شرائط کے تحت کوئی بھی ابہام اس کیس کے حالات پر اطلاق کو مشکوک نہیں بناتا ہے۔ 6 جنوری کو کیپیٹل میں ہونے والا فساد Facebook کی پالیسی میں بتائے گئے نقصاندہ واقعات کی اقسام کے تحت رونما ہوا اور مسٹر ٹرمپ کی پوسٹوں نے ان لوگوں کی تعریف و سپورٹ کی جو اس وقت جاری تشدد میں ملوث تھے، اور جب کانگریس کے ممبران مدد کے لیے انہیں کال کر رہے تھے۔ ان حقائق کے سلسلے میں، Facebook کی پالیسیوں نے یوزر کو موزوں نوٹس اور اصول کو نافذ کرنے والوں کو رہنمائی عطا کی۔

خلاف ورزیوں کے جرمانے کے سلسلے میں، اکاؤنٹ پر پابندیاں عائد کرنے کے متعلق کمیونٹی کے معیارات اور متعلقہ معلومات متعدد ماخذوں میں شائع کیے گئے ہیں، جن میں سروس کی شرائط، کمیونٹی کے معیارات کا تعارف، اکاؤنٹ کی سالمیت اور اصلی شناخت کے متعلق کمیونٹی کا معیار، Facebook نیوز روم، اور Facebook ہیلپ سنٹر شامل ہیں۔ جیسا کہ کیس 2020-006-FB-FBR میں نوٹ کیا گیا، بورڈ نے بیان کیا ہے کہ قابل اطلاق اصول کے پیچیدہ انداز یوزر کے لیے اس بات کو سمجھنے میں مشکل پیدا کرتے ہیں کہ Facebook کیوں اور کب اکاؤنٹس پر پابندی لگاتی ہے اور قانونی حیثیت کے متعلق خدشات ظاہر کرتی ہے۔

اگرچہ بورڈ اس بات سے مطمئن ہے کہ خطرناک افراد اور تنظیموں کے متعلق معیار اظہار رائے کی آزادی کے اصول کی وضاحت اور ابہام کو مطمئن کرنے کے لیے اس کیس کے حالات کے تحت کافی حد تک واضح ہے، تاہم Facebook کے ذریعے ’’غیر معینہ‘‘ مدت تک پابندی لگانا مبہم اور غیر یقینی ہے۔ ’’غیر معینہ‘‘ پابندیاں کمیونٹی کے معیارات میں بیان نہیں کی گئی ہیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ کون سے معیارات اس جرمانے کا سبب بنیں گے یا اسے برقرار رکھنے یا ہٹانے کے لیے کون سے معیارات کو استعمال کیا جائے گا۔ Facebook نے اس سے پہلے کسی بھی دوسرے کیس میں غیر معینہ مدت تک معطلی نافذ کرنے کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔ بورڈ جنوری جیسی ہنگامی صورتحال میں Facebook کے ذریعے اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی کچھ صوابدید کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے، لیکن یوزرس کو غیر معینہ وقت کے لیے غیر یقینی کی حالت میں نہیں چھوڑا جا سکتا۔

بورڈ Facebook کی جانب سے غیر معینہ پابندیوں کو واضح معیار کے بغیر عائد کرنے اور ختم کرنے کی درخواست کو مسترد کرتا ہے۔ پوری دنیا کے ممکنہ منظر ناموں سے صوابدید کے جائز استعمال کا فرق کرنے کے لیے صوابدیدی طاقتوں پر مناسب حدود بہت ضروری ہیں جس میں Facebook غیر موزوں طور پر ایسی تقریر کو خاموش کر سکتا ہے جو لوگوں کی حفاظت کرنے کے لیے ضروری کارروائی کو نقصان پہنچانے یا مؤخر کرنے سے جڑی نہیں ہے۔

II۔ جائز مقصد

جائز مقصد کے تقاضے کا مطلب یہ ہے کہ اظہار خیال پر پابندی عائد کرنے کا کوئی بھی قدم کسی ایسے مقصد کیلئے ہونا چاہیے جس کا ذکر ICCPR کے آرٹیکل 19، پیرا 3 میں کیا گیا ہے، اور مقاصد کی یہ لسٹ مکمل نہیں ہے۔ جائز مقاصد میں شامل ہے عوامی نظم کی حفاظت، اس کے ساتھ ہی دوسروں کے حقوق کا احترام کرنا، جس میں زندگی، سیکورٹی، اور الیکشنز میں شریک ہونے کے حقوق اور نتائج کا احترام کیا جانا اور انہیں نافذ کرنا شامل ہیں۔ اس مقصد کو جائز نہیں سمجھا جائے گا جہاں اسے اظہار رائے کو دبانے کے لیے بہانہ کے طور پر استعمال کیا جائے، مثال کے طور پر، تقریر کو سنسر کرنے کے لیے سیکورٹی یا دوسروں کے حقوق کی حفاظت کرنے کے مقاصد کا حوالہ صرف اس لیے دیا جائے کیوں کہ یہ ناپسندیدہ یا ناگوار ہے (جنرل کمنٹ نمبر 34، پیرا 11, 30, 46, 48). ’’خلاف ورزی کرنے والے ایونٹس‘‘، تشدد یا مجرمانہ سرگرمی میں ملوث افراد کی تعریف اور سپورٹ کرنے سے متعلق Facebook کی پالیسی درج بالا مقاصد کے مطابق تھی۔

III۔ ضرورت اور تناسب

ضرورت اور تناسب کے تقاضے کا مطلب یہ ہے کہ اظہار خیال پر کوئی بھی پابندی، دوسری چیزوں کے ساتھ، کسی جائز مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کم از کم مداخلت کا طریقہ ہونا چاہیے (جنرل کمنٹ نمبر 34، پیرا 34)۔

بورڈ کا ماننا ہے کہ، جہاں ممکن ہو، Facebook کو مواد کو ہٹانے اور اکاؤنٹ پر پابندی عائد کرنے سے پہلے ممکنہ طور پر نقصان دہ مواد سے نمٹنے اور دوسروں کے حقوق کی حفاظت کرنے کے لیے کم پابندی والے اقدام کا استعمال کرنا چاہیے۔ کم از کم، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تقریر پر سیدھے پابندی لگانے کی بجائے، جہاں ممکن اور متناسب ہو، اس تقریر کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مؤثر طریقہ کار تیار کیا جائے جن سے ناگزیر تشدد، امتیاز، یا دیگر غیر قانونی کارروائی کا خطرہ درپیش ہو۔

Facebook نے بورڈ کو بتایا کہ اس نے غور کیا کہ مسٹر ٹرمپ نے ’’الیکشن کی سالمیت پر اعتماد کو کم کرنے کے لیے Facebook اور دیگر پلیٹ فارموں کا بار بار استعمال کیا (جس کی وجہ سے Facebook کو غلط معلومات کو درست کرنے والے مستند لیبلوں کے ذریعے بار بار درخواست دینے کی ضرورت پڑی)، جو کہ پلیٹ فارم کا غیر معمولی طور پر غلط استعمال ہے۔‘‘ بورڈ نے Facebook سے اس بارے میں وضاحت طلب کی کہ پلیٹ فارم کے ڈیزائن سے متعلق فیصلوں، جس میں الگورتھم، پالیسیاں، طریقہ کار اور تکنیکی فیچرز شامل ہیں، نے الیکشن کے بعد مسٹر ٹرمپ کی پوسٹوں کو کتنا پھیلایا اور کیا Facebook نے اس بارے میں کوئی داخلی تجزیہ کیا تھا کہ آیا اس قسم کے ڈیزائن سے متعلق فیصلوں نے شاید 6 جنوری کے واقعہ میں کردار نبھایا ہوگا۔ Facebook نے ان سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ اس سے بورڈ کے لیے یہ اندازہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ آیا کم سخت اقدام، اگر پہلے کیے گئے ہوتے، تو وہ دوسروں کے حقوق کی حفاظت کرنے کے لیے کافی ہو سکتے تھے۔

اہم سوال یہ ہے کہ آیا 6 اور 7 جنوری کو مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹس تک رسائی پر پابندی عائد کرنے کا Facebook کا فیصلہ دوسروں کے حقوق کی حفاظت کرنے کے لیے ضروری اور متناسب تھا۔ 6 جنوری کی پوسٹوں سے لاحق خطرات کو سمجھنے کے لیے بورڈ نے مسٹر کی Facebook اور Instagram پوسٹوں اور نومبر کے الیکشن کے وقت سے ان کے اس پلیٹ فارم سے باہر کے کمنٹس کی جانچ کی۔ الیکٹورل فراڈ کا بے بنیاد تذکرہ اور کارروائی کرنے کے اصرار میں، مسٹر ٹرمپ نے ایک ایسا ماحول بنایا جہاں تشدد کا شدید خطرہ ممکن تھا۔ 6 جنوری کو، فساد میں ملوث افراد کی حمایت میں مسٹر ٹرمپ کے الفاظ نے ان کی پر تشدد کارروائیوں کو جائز ٹھہرایا۔ اگرچہ ان پیغامات میں لوگوں کو پر امن طریقے سے کام کرنے کی بظاہر رسمی کال بھی شامل تھی، لیکن یہ کشیدگیوں کو کم کرنے اور نقصان کے اس خطرہ کو دور کرنے کے لیے ناکافی تھا جس میں ان کے حمایتی بیان نے اہم کردار نبھایا تھا۔ Facebook کے لیے یہ مناسب تھا کہ وہ مسٹر ٹرمپ کی 6 جنوری کی پوسٹوں کی ترجمانی امریکہ میں بڑھتی کشیدگیوں اور دیگر میڈیا اور عوامی ایونٹس میں مسٹر ٹرمپ کے بیانات کے سیاق و سباق میں دیکھے۔

اپنے تجزیہ میں بورڈ نے امتیاز، تشدد، یا دیگر غیر قانونی کارروائی کے لیے بھڑکانے کا سنگین خطرہ پیدا کرنے والی تقریر کی گنجائش کا اندازہ لگانے کے لیے رباط پلان آف ایکشن کے چھ عوامل پر توجہ دلائی:

  • سیاق و سباق: یہ پوسٹیں اس بے بنیاد دعوی، کہ نومبر 2020 کا صدارتی الیکشن چرا لیا گیا ہے، پر مرکوز اعلی سیاسی کشیدگی کے دوران کی گئی تھیں۔ ٹرمپ کمپین نے ان دعووں کو عدالت کے سامنے پیش کیا تھا، لیکن کم ثبوت یا کوئی ثبوت نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں لگاتار مسترد کر دیا گیا۔ باوجود اس کے مسٹر ٹرمپ نے ان دعووں کو معتبریت عطا کرنے کے لیے سربراہ مملکت کی اپنی مستند حیثیت کا استعمال کرتے ہوئے، Facebook اور Instagram سمیت، سوشل میڈیا پر انہیں پیش کرنا جاری رکھا۔ انہوں نے اپنے حامیوں کو ’’چوری روکنے‘‘ کے لیے 6 جنوری کو ملک کی دارالحکومت آنے کی ترغیب دی، اس تجویز کے ساتھ کہ ایونٹس ’’ہنگامہ خیز‘‘ ہوں گے۔ 6 جنوری کو، مسٹر ٹرمپ نے الیکٹورل ووٹوں کی گنتی کو چیلنج کرنے کے لیے حامیوں سے کیپیٹل بلڈنگ کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کی۔ پوسٹ کرنے کے وقت، شدید تشدد جاری تھا۔ 7 جنوری کو جب پابندیوں میں توسیع کر دی گئی، تب بھی صورتحال نازک بنی ہوئی تھی۔ سیاق و سباق کے دیگر اشاریوں کے علاوہ، کولمبیا ضلع/حلقہ نے کیپیٹل میں رونما ہونے والے واقعات سے منسلک بڑے پیمانے پر تشدد برپا ہونے کے خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے قدم اٹھائے۔
  • مقرر کا سٹیٹس: مسٹر ٹرمپ کی امریکہ کے صدر اور ایک سیاسی لیڈر کے طور پر ان کی پہچان نے ان کی Facebook اور Instagram پوسٹوں کو اعلی درجے کا اثر و رسوخ عطا کیا۔ بورڈ نوٹ کرتا ہے کہ صدر کے طور پر، مسٹر ٹرمپ کی عوام کے ممبران کے درمیان معتبریت اور اتھارٹی تھی، جس نے 6 جنوری کے ایونٹس میں کردار ادا کیا۔ اعتماد کی اعلی سطح کے ساتھ سربراہ مملکت کے طور پر مسٹر ٹرمپ کے سٹیٹس کی وجہ سے ان کے الفاظ نے نہ صرف پوری قوت اور معتبریت کے ساتھ لوگوں کے دلوں پر اثر کیا بلکہ ایسے خطرات بھی پیدا کیے کہ ان کے پیروکار یہ سمجھیں کہ وہ بغیر کسی پکڑ کے کارروائی کر سکتے ہیں۔
  • ارادہ: بورڈ مسٹر ٹرمپ کے ارادوں کا حتمی طور پر جائزہ لینے کی حالت میں نہیں ہے۔ مسٹر ٹرمپ کے بیانات سے وابستہ تشدد کا امکان واضح تھا، اور بورڈ نے غور کیا کہ وہ شاید جانتے تھے یا انہیں جاننا چاہیے تھا کہ ان مواصلات سے تشدد کو جائز ٹھہرانے یا اس کی حوصلہ افزائی کرنے کا خطرہ پیدا ہوگا۔
  • مواد اور شکل: 6 جنوری کی دو پوسٹوں نے فسادیوں کی تعریف اور حمایت کی، حالانکہ اس میں ان سے پرامن طریقے سے گھر جانے کے لیے بھی کہا گیا تھا۔ پوسٹوں میں اس بے بنیاد دعوی کو بھی دوہرایا گیا تھا کہ الیکشن چرا لیا گیا ہے۔ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ فسادیوں نے سمجھا کہ یہ دعوی ان کی کارروائیوں کو جائز ٹھہراتا ہے۔ یہاں موجود شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے کیپیٹل پر حملہ کرنے والوں کی حمایت میں عہدہ صدارت کے مواصلاتی اختیار کا استعمال کیا اور قانونی طریقے سے الیکٹورل ووٹوں کی گنتی کو روکنے کی کوشش کی۔
  • وسعت اور پہنچ: مسٹر ٹرمپ کے ناظرین کی تعداد بہت زیادہ ہے، Facebook پر ان کو کم از کم 3 کروڑ 50 لاکھ اکاؤنٹس اور Instagram پر کم از کم 2 کروڑ 40 لاکھ اکاؤنٹس فالو کرتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا کی ان پوسٹوں کو ماس میڈیا چینلوں کے ساتھ ساتھ مسٹر ٹرمپ کے ہائی پروفائل حامیوں کے ذریعے کثرت سے اٹھایا اور وسیع پیمانے پر ناظرین کی بڑی تعداد کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے، جس سے ان کی پہنچ میں کافی اضافہ ہوتا ہے۔
  • نقصان کا امکان: یہ پوسٹیں جاری تشدد کی متحرک اور سیال مدت کے دوران کی گئی تھیں۔ زندگی، الیکٹورل سالمیت، اور سیاسی شرکت کو نقصان پہنچنے کا واضح طور پر فوری خطرہ تھا۔ کیپیٹل میں یہ تشدد Facebook اور دیگر سوشل میڈیا کے استعمال کے ذریعے منعقدہ ریلی کے ایک گھنٹہ کے اندر ہی شروع ہو گیا۔ درحقیقت، مسٹر ٹرمپ جس وقت پوسٹ کر رہے تھے، فسادی کانگریس کے ہال میں توڑ پھوڑ کرنے میں مصروف تھے اور کانگریس کے ممبران وہائٹ ہاؤس کو کال کرکے خوف کا اظہار کر رہے تھے اور صدر سے ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی التجا کر رہے تھے۔ اس فساد نے کانگریس کی الیکٹورل ووٹوں کی گنتی کرنے کی اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے کی صلاحیت میں براہ راست مداخلت کی اور اس عمل کو کئی گھنٹوں تک مؤخر کر دیا۔

ان عوامل کا تجزیہ کرنے کے بعد، بورڈ نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس کیس میں خلاف ورزی، انسانی حقوق کو ہونے والے نقصانات کے معاملے میں، شدید تھی۔ Facebook کے ذریعے 6 جنوری کو اکاؤنٹ کی سطح پر پابندیاں عائد کرنا اور 7 جنوری کو ان پابندیوں میں توسیع کرنا ضروری اور متناسب تھا۔

بورڈ کی اقلیت کے لیے، ویسے تو صرف 6 جنوری کے ایونٹس کی بنیاد پر توسیعی مدت کے لیے معطلی یا مستقل طور پر غیر فعال کرنے کو صحیح ٹھہرایا جا سکتا ہے، لیکن متناسب تجزیہ کو نومبر 2020 کے صدارتی الیکشن سے قبل مسٹر ٹرمپ کے ذریعے Facebook کے پلیٹ فارموں کے استعمال کے بارے میں بھی معلومات ہونی چاہیے۔ خاص طور پر، اقلیت نے 28 مئی، 2020 کی پوسٹ کو نوٹ کیا ’’لوٹ شروع ہونے پر گولی باری شروع ہوتی ہے‘‘، جو نسلی انصاف کے لیے ہونے والے مظاہروں کے سیاق و سباق میں کی گئی تھی، اس کے ساتھ ہی ’’چینی وائرس‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے متعدد پوسٹیں۔ Facebook نے غیر امتیازی سلوک کے حق کا احترام کرنے (آرٹیکل 2، پیرا 1 ICCPR، آرٹیکل 2 ICERD) اور، اظہار خیال کی آزادی پر پابندیاں عائد کرنے کے تقاضوں کے مطابق (آرٹیکل 19، پیرا 3 ICCPR)، دشمنی، امتیازی سلوک یا تشدد کیلئے بھڑکانے کیلئے نسلی یا قومی منافرت کی وکالت کرنے کیلئے اپنے پلیٹ فارموں کا استعمال روکنے (آرٹیکل 20 ICCPR، آرٹیکل 4 ICERD) کے وعدے کیے ہیں۔ رباط کے اشتعال کے تجزیہ کے وقت نقصان دہ مواصلات کا تعدد، مقدار اور وسعت کی معلومات ہونی چاہیے (رباط پلان آف ایکشن، پیرا 29)، خاص طور پر سیاق و سباق اور ارادے کے عوامل کے بارے میں۔ اقلیت کیلئے یہ وسیع تجزیہ 7 جنوری کو Facebook کے متناسب جرمانے کے تجزیہ کو مطلع کرنے کیلئے اہم ہوگا، جو دوسرے سیاسی لیڈرز کو روکنے، اور جہاں مناسب ہو، بحالی کا موقع ہوگا۔ مزید برآں، اگر Facebook نے محدود وقت کے لیے معطلی کو نافذ کرنے کا انتخاب کیا ہے، تو بحالی سے قبل جس خطرے کے تجزیہ کی ضرورت ہے، اس میں بھی ان عوامل کو مد نظر رکھا جانا چاہیے۔ دیگر بنیادوں پر اس کیس سے نمٹنے کے بعد، اکثریت ان معاملوں پر کمنٹ نہیں کرتی ہے۔

9. اوور سائٹ بورڈ کا فیصلہ

6 جنوری کو، مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کرنے کا Facebook کافیصلہ درست تھا۔ زیر بحث پوسٹوں سے Facebook اور Instagram کے ان اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی تھی جن میں خلاف ورزی کرنے والے ایونٹس کی سپورٹ یا تعریف کی ممانعت ہے، جس میں وہ فساد بھی شامل ہے جو اُس وقت امریکی کیپیٹل میں جاری تھا۔ خلاف ورزیوں کی سنگینی اور جاری تشدد کے خطرہ کے پیش نظر، اکاؤنٹ کی سطح پر پابندیاں عائد کرنے اور 7 جنوری کو اُن پابندیوں میں توسیع کرنے کا Facebook کا فیصلہ صحیح تھا۔

تاہم، Facebook کے لیے یہ مناسب نہیں تھا کہ وہ غیر معینہ مدت تک معطلی کو نافذ کرے۔

Facebook نے اس کیس میں واضح، شائع کردہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔ Facebook کے اصول کی خلاف ورزی کرنے کے لیے اس کے عام اکاؤنٹ کی سطح پر جرمانے میں شامل ہے یا تو محدود مدت کے لیے معطلی کو نافذ کرنا یا یوزر کے اکاؤنٹ کو مستقل طور پر غیر فعال کرنا۔ بورڈ کو معلوم ہوا کہ Facebook کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ کسی یوزر کو پلیٹ فارم سے غیر معینہ مدت تک دور رکھے، جب کہ ایسا کوئی معیار نہ ہو کہ اکاؤنٹ کو کب بحال کیا جائے گا یا بحال کیا جائے گا بھی یا نہیں۔

یہ Facebook کا کام ہے کہ وہ ضروری اور متناسب جرمانے طے کرے اور ان کے بارے میں بتائے جن کا اطلاق وہ اپنی مواد سے متعلق پالیسیوں کی شدید خلاف ورزیوں کے رد عمل میں کرتی ہے۔ بورڈ کا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ Facebook کے اصول اور پراسسز، اس کی مواد کی پالیسیاں، اس کے اقدار، اور اس کے انسانی حقوق کا احترام کرنے سے متعلق وعدوں کے مطابق ہیں۔ ایک غیر متعین اور غیر معیاری جرمانے کا اطلاق اور پھر اس کیس کو حل کرنے کے لیے اسے بورڈ کے حوالے کرنا، ایسا کر کے Facebook اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بورڈ Facebook کی درخواست کو مسترد کرتا ہے اور اصرار کرتا ہے کہ Facebook ایک معین جرمانہ لگائے اور اس کا جواز پیش کرے۔

اس فیصلہ کے چھ مہینے کے اندر، Facebook من مانے طریقے سے 7 جنوری کو لگائے گئے جرمانے پر نظرثانی کرے اور مناسب جرمانہ طے کرے۔ یہ جرمانہ خلاف ورزی کی سنگینی اور مستقل میں ہونے والے نقصان کے امکان پر مبنی ہونا چاہیے۔ یہ شدید خلاف ورزیوں کے لیے Facebook کے اصول کے مطابق بھی ہونا چاہیے، جو بدلے میں واضح، ضروری اور متناسب ہو۔

اگر Facebook مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، تو Facebook کو اس فیصلہ میں اپنے اصول کا اطلاق کرنا چاہیے، جس میں نیچے دی گئی پالیسی سے متعلق سفارشات کی تعمیل میں کی گئی ترامیم بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر Facebook انہیں پلیٹ فارم پر واپس لانے کا فیصلہ کرتی ہے تو اسے کسی مزید خلاف ورزی کو تیزی سے اور اپنی قائم کردہ مواد سے متعلق پالیسیوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔

ایک اقلیت کا ماننا ہے کہ کم از کم ایسے کچھ معیار کی نشاندہی کرنا ضروری ہے جن سے Facebook کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے بورڈ کے تجزیہ کی عکاسی ہوتی ہو۔ بجائے اس کے اکثریت کی ترجیح ہے کہ اس رہنمائی کو پالیسی سے متعلق سفارشات کے طور پر فراہم کیا جائے۔ اقلیت اس بات کو صراحتاً نوٹ کرتی ہے کہ انسانی حقوق کے احترام کی Facebook کی ذمہ داریوں میں انسانی حقوق کے منفی اثرات کو دور کرنے میں مدد کرنا بھی شامل ہے، جو اس کی وجہ سے ہوئے ہیں ( UNGPs، اصول 22)۔ علاج UNGP کے ’تحفظ، احترام، علاج‘ کے فریم ورک کا ایک بنیادی جزو ہے جو بین الاقوامی حقوق انسانی کے قانون کی عکاسی زیادہ تفصیل سے کرتا ہے (آرٹیکل 2، پیرا 3، ICCPR، جیسا کہ انسانی حقوق کی کمیٹی کے ذریعے جنرل کمنٹ نمبر 31، پیرا 15 - 18) میں ترجمانی کی گئی ہے۔ یہ گارنٹی دینے کی اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے کہ منفی اثرات کو دوہرایا نہیں جائے گا، Facebook کو اندازہ لگانا چاہیے کہ آیا مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے سے ناگیز امتیازی سلوک، تشدد یا دیگر غیر قانونی کارروائی کے لیے بھڑکانے کا سنگین خطرہ تو نہیں پیدا ہوگا۔ خطرے کا یہ اندازہ ان احوال پر مبنی ہونا چاہیے جس کی تفصیل بورڈ نے مذکورہ بالا سیکشن 8.3.III میں ضرورت اور مناسبت کے تجزیہ میں پیش کی ہے، جس میں Facebook اور Instagram کے اندر اور باہر کے سیاق و سباق اور حالات بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، Facebook کو مطمئن ہو جانا چاہیے کہ مسٹر ٹرمپ نے اس طریقے سے الیکشن فراڈ کے متعلق بے بنیاد دعوے کرنا بند کر دیے ہیں، جس نے 6 جنوری کو معطلی کو صحیح ٹھہرایا تھا۔ Facebook کے نفاذ کے طریقہ کار کا مقصد بحال کرنا ہے، اور اقلیت کا ماننا ہے کہ یہ مقصد انسانی حقوق کے قانون میں اطمینان کے اصول کے عین موافق ہے۔ بورڈ کی ایک اقلیت نے اس بات پر زور دیا کہ Facebook کے اصول کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جو یوزرس معطلی کے بعد بحالی کے خواہاں ہیں وہ اپنی غلطی کو تسلیم کریں اور مستقبل میں اصول پر عمل پیرا ہونے کا عہد کریں۔ اس کیس میں، اقلیت کی تجویز ہے کہ، اس سے پہلے کہ مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بحال کیا جا سکے، Facebook کا مقصد فسادات میں ملوث افراد کی تعریف اور سپورٹ کو واپس لینے کو یقینی بنانا بھی ہونا چاہیے۔

10۔ پالیسی کا مشاورتی بیان

بورڈ اس کیس کے ذریعے اٹھائے گئے مشکل مسائل کو تسلیم کرتا ہے اور اسے بڑی تعداد میں جو متفکر اور مشغول عوامی تبصرے موصول ہوئے اس کے لیے وہ ان کا احسان مند ہے۔

Facebook نے جب یہ معاملہ اوور سائٹ بورڈ کے حوالے کیا، تو اس نے خصوصی طور پر ’’یوزر کے سیاسی لیڈر ہونے پر اس کی معطلی کے متعلق بورڈ سے مشاہدات یا سفارشات‘‘ کی درخواست کی۔ بورڈ نے Facebook سے اس کی اصطلاح "سیاسی رہنما" کے بارے میں ان کی تفہیم کو واضح کرنے کے لئے کہا۔ Facebook نے وضاحت کی کہ انھوں نے "منتخب یا تقرری شدہ حکومتی عہدیداروں اور لوگوں کو کور کرنے کی کوشش کی ہے جو آئندہ انتخابات میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، بشمول امیدوار کا انتخاب نہ ہونے پر انتخابات کے بعد ایک مختصر مدت" لیکن تمام ریاستی افراد نہیں۔ بورڈ کے ذریعے اس کیس کے تجزیہ کی بنیاد پر، یہ اپنی رہنمائی کو عوامی تحفظ کے مسائل تک محدود رکھتا ہے۔

بورڈ کا خیال ہے کہ سیاسی لیڈرز اور دیگر با اثر یوزرس کے درمیان سختی سے امتیاز کرنا ہمیشہ فائدہ مند نہیں ہوتا۔ اس بات کو تسلیم کرنا اہم ہے کہ بڑی تعداد میں ناظرین والے دیگر یوزرس بھی نقصان کے سنگین خطرات پیش کر سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم کے تمام یوزرس پر یکساں اصول کا اطلاق ہونا چاہیے؛ لیکن ہلاکت کے مسائل اور نقصان کے امکان اور ناگزیریت کا اندازہ لگاتے وقت سیاق و سبق اہمیت رکھتا ہے۔ سب سے اہم ہے اثر و رسوخ کا وہ درجہ جو ایک یوزر دیگر یوزرس پر رکھتا ہے۔

جب با اثر یوزرس کی پوسٹوں سے ناگزیر نقصان کا بہت زیادہ امکان ہو، جیسا کہ بین الاقوامی حقوق انسانی کے معیارات کے تحت اندازہ لگایا گیا، تو Facebook کو اپنے اصول تیزی سے نافذ کرنے کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔ Facebook کو با اثر یوزرس کی پوسٹوں کا تجزیہ سیاق و سباق کے مطابق اس طرح کرنا چاہیے جس طرح ان کے سمجھے جانے کا امکان ہے، خواہ ان کے اشتعال انگیز پیغام کو ذمہ داری سے بچنے کے لیے ترتیب دی گئی زبان میں پیش کیا گیا ہو، جیسے کہ پر امن طریقے سے یا قانونی طور پر کام کرنے کی بناوٹی حوصلہ افزائی۔ Facebook نے اس کیس میں رباط پلان آف ایکشن کے چھ سیاق و سباق پر مبنی عوامل کا استعمال کیا اور بورڈ کا خیال ہے کہ امکانی نقصاندہ مواد کے سیاق و سباق سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے کا یہ ایک کارآمد طریقہ ہے۔ بورڈ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایسے حالات میں وقت کی بنیادی اہمیت ہے؛ اس سے پہلے کہ با اثر یوزرس بڑا نقصان پہنچا سکیں، کارروائی کرنے کو خبر کی اہمیت اور سیاسی مواصلات کی دیگر اقدار پر ترجیح حاصل ہونی چاہیے۔

ویسے تو تمام یوزرس کو یکساں مواد کی پالیسی کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے، لیکن ایسے منفرد عوامل ہیں جنہیں سیاسی لیڈرز کی تقریر کا تجزیہ کرتے وقت ملحوظ نظر رکھنا چاہیے۔ سربراہان ریاست اور حکومت کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے پاس دیگر لوگوں کے مقابلے نقصان کرنے کی زیادہ طاقت ہو سکتی ہے۔ Facebook کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ سربراہان مملکت اور حکومت کے دیگر اعلی عہدیداروں کی پوسٹوں سے تشدد کی حوصلہ افزائی، اسے جائز ٹھہرانے، یا اسے بھڑکانے کا بہت زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے - یا تو اس لیے کہ اعتماد کی ان کی اعلی سطح ان کے الفاظ سے پوری قوت اور معتبریت کے ساتھ لوگوں کے دلوں پر اثر کرتی ہے یا اس لیے کہ ان کے فالوورز یہ سمجھ سکتے ہیں کہ وہ بغیر کسی پکڑ کے کارروائی کر سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ، سیاسی تقریر سننے کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے۔ بہرحال، اگر سربراہ مملکت یا اعلی حکومتی عہدیدار نے بارہا ایسے میسجز پوسٹ کیے ہیں جن سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کے تحت نقصان کا خطرہ درپیش ہو، تو Facebook کو اس ناگزیر نقصان کو روکنے کے لیے خاطر خواہ مدت تک اکاؤنٹ کو معطل کر دینا چاہیے۔ معطلی کی مدت اتنی طویل ہونی چاہیے کہ بدکرداری رک جائے اور، مناسب کیسز میں، اس میں اکاؤنٹ یا پیج کو حذف کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

تقریر پر پابندیاں اکثر طاقتور ریاستی اداکاروں کے ذریعے یا ان کی جانب سے ناپسندیدہ آوازوں اور سیاسی حریفوں کے ممبران کے خلاف عائد کی جاتی ہیں۔ Facebook کو حکومتوں کی جانب سے اپنے سیاسی حریفوں کو خاموش کرنے کے لیے دباؤ کی مزاحمت کرنی چاہیے۔ امکانی خطرات کا جائزہ لیتے وقت، Facebook کو متعلقہ سیاسی سیاق و سباق پر غور کرنے کے لیے خاص طور سے محتاط رہنا چاہیے۔ انتہائی با اثر یوزرس کی سیاسی تقریر کا جائزہ لیتے وقت، Facebook کو مواد کے ماڈریشن کا طریقہ کار خصوصی مہارت والے عملہ کو تیزی سے بڑھانا چاہیے جو لسانی اور سیاسی سیاق و سباق سے واقف ہوں اور سیاسی و اقتصادی مداخلت اور نا واجب اثر و رسوخ سے الگ ہوں۔ اس تجزیہ میں انتہائی با اثر یوزرز کے طرز عمل کی جانچ Facebook اور Instagram پلیٹ فارموں کے باہر بھی ہونی چاہیے تاکہ ممکنہ نقصاندہ مواد کے مکمل متعلقہ سیاق و سباق کا اچھی طرح جائزہ لیا جا سکے۔ مزید برآں، Facebook کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس نے عالمی سطح پر با اثر اکاؤنٹس سے ہونے والے نقصان کے خطرات کا اندازہ لگانے کے لیے موزوں وسائل اور مہارتیں وقف کی ہیں۔

Facebook کو عوامی طور پر وہ اصول بیان کرنے چاہیے جن کا استعمال وہ با اثر یوزرس کے خلاف اکاؤنٹ کی سطح پر پابندیاں لگاتے وقت کرتی ہے۔ ان اصولوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ بڑے نقصان کے خطرے کو روکنے کے لیے جب Facebook کسی با اثر یوزر کے اکاؤنٹ کو محدود وقت کے لیے معطل کرتی ہے تو وہ اندازہ لگائے گی کہ آیا معطلی کے ختم ہونے سے پہلے خطرہ کم ہو گیا ہے۔ اگر Facebook نے نشاندہی کی کہ یوزر کی طرف سے اس وقت ناگزیر تشدد، امتیازی سلوک یا دیگر غیر قانونی کارروائی کے لیے بھڑکانے کا سنگین خطرہ درپیش ہو، تو ایک اور وقتی معطلی نافذ کی جانی چاہیے جب عوام کی حفاظت کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات ضروری اور خطرہ کے متناسب ہوں۔

جب Facebook خاص طریقہ کار نافذ کرتی ہے جس کا اطلاق با اثر یوزرس پر ہو، تو ان کی اچھی طرح دستاویز کاری ہونی چاہیے۔ یہ واضح نہیں تھا کہ Facebook نے اس کیس میں مختلف معیاروں کا اطلاق کیا ہے، اور بورڈ نے خبر کی اہمیت کی اجازت دینے کے ممکنہ اطلاق کے متعلق بہت سے خدشات سنیں۔ یہ ضروری ہے کہ Facebook شفافیت کی اس کمی اور اس کی وجہ سے جو الجھن پیدا ہوئی ہے، اسے دور کرے۔ Facebook کو مزید معلومات پیش کرنا چاہیے تاکہ یوزرس کو خبر کی اہمیت کی اجازت دینے کا اطلاق کرنے کے لیے پراسس اور معیار کو سمجھنے اور اس کی قدر و قیمت کا اندازہ لگانے میں مدد ملے۔ Facebook کو وضاحت کے ساتھ بیان کرنا چاہیے کہ خبر کی اہمیت کی اجازت دینے کا اطلاق با اثر اکاؤنٹس پر کیسے ہوتا ہے، جس میں سیاسی لیڈرز اور دیگر عوامی شخصیات بھی شامل ہیں۔ کراس چیک جائزہ کے سلسلے میں، Facebook کو جائزہ کے استدلال، معیارات اور پراسسز کو وضاحت سے بیان کرنا چاہیے، جس میں یہ متعین کرنے کا معیار بھی شامل ہے کہ کن پیجز اور اکاؤنٹس کو شامل کرنے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ Facebook کو عام نفاذ کے طریقہ کار کے مقابلے کراس چیک پراسس کے توسط سے متعلقہ خامی کی شرحوں اور تعین کی موضوعاتی استقامت کے بارے میں بھی رپورٹ کرنی چاہیے۔

جب با اثر یوزرس کے ذریعے Facebook پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے کے نتیجہ میں انسانی حقوق پر سنگین منفی اثرات مرتب ہوئے ہوں تو اسے اس واقعہ کی گہرائی کی تفتیش کرانی چاہیے۔ Facebook کو اندازہ لگانا چاہیے کہ اس کے کیا اثرات ہوئے تھے اور تجزیہ کرنا چاہیے کہ مستقبل میں یہ منفی اثرات کی شناخت، روک تھام، کمی، اور جوابدہی کے لیے کیا تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ اس کیس کے تعلق سے، Facebook الیکٹورل فراڈ کا تذکرہ اور اشتعال انگیز تناؤ جو 6 جنوری، 2021 کو امریکہ میں تشدد کی شکل میں سامنے آیا، اس میں اپنے ممکنہ کردار کا ایک جامع جائزہ لے۔ یہ Facebook کے ذریعے تیار کردہ ڈیزائن اور پالیسی سے متعلق اختیارات کی کھلی عکاسی ہونی چاہیے جو اپنے پلیٹ فارم کا غلط استعمال ہونے کی اجازت دے سکتا ہے۔ Facebook کو اس مناسب احتیاط کو اپنانا چاہیے، اپنے نتائج پر عمل در آمد کرنے کے لیے ایک منصوبہ نافذ کرنا چاہیے، اور کھلے عام بتانا چاہیے کہ وہ جن انسانی حقوق کے منفی اثرات میں ملوث تھا اسے کیسے دور کیا۔

ایسے کیسز جہاں Facebook یا Instagram کے یوزرس مظالم کے جرائم یا حقوق انسانی کی شدید خلاف ورزیوں میں مصروف ہو سکتے ہیں، ساتھ ہی ICCPR کے آرٹیکل 20 کے تحت اشتعال انگیزی، مواد کو ہٹانا اور اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنا، تاکہ نقصان کے امکانی خطرہ کو کم کیا جا سکے، جوابدہی کی کوششوں کو بھی کم تر کر سکتے ہیں، جس میں شواہد کا ہٹانا بھی شامل ہے۔ Facebook کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مجاز حکام اور احتساب کے طریقہ کار سے بین الاقوامی فوجداری، انسانی حقوق اور انسانیت پسند قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ممکنہ قانونی کارروائی میں سپورٹ کے لیے معلومات کو جمع، محفوظ اور، جہاں مناسب ہو، شیئر کرے۔ Facebook کی کارپوریٹ انسانی حقوق کی پالیسی میں ان طور طریقوں کی وضاحت کرنا چاہیے جو اس سلسلے میں کمپنی کے پاس موجود ہیں۔ پالیسی میں اس بات کی بھی وضاحت ہونی چاہیے کہ پلیٹ فارم پر پہلے سے عوامی معلومات ان محققین کو دستیاب کرائی جا سکتی ہیں جو بین الاقوامی معیارات اور قابل اطلاق ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کے متعلق تفتیش کر رہے ہیں

یہ کیس Facebook کی پالیسیوں کی مزید خامیوں کو اجاگر کرتا ہے جن پر اسے توجہ کرنی چاہیے۔ خاص طور سے، بورڈ کو معلوم ہوا کہ Facebook کا جرمانہ لگانے کا نظام یوزرس کے لیے کافی حد تک واضح نہیں ہے اور وہ Facebook کے صوابدیدی عمل کو منظم کرنے کے لیے مناسب رہنمائی فراہم نہیں کرتا۔ Facebook کو اپنے کمیونٹی کے معیارات اور رہنما خطوط میں Facebook اور Instagram پر موجود پروفائلز، پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس پر پابندی لگانے کے لیے اپنے ضرب اور جرمانے کا پراسس واضح، جامع، اور قابل رسائی طریقے سے بیان کرنا چاہیے۔ ان پالیسیوں کے ذریعے یوزرس کو یہ سمجھنے کے لیے کافی معلومات فراہم کی جانی چاہئیں کہ ضربیں کب لگائی جاتی ہیں (بشمول قابل اطلاق مستثنیات یا اجازت نامے) اور جرمانے کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے۔ Facebook کو قابل رسائی معلومات کے ساتھ یوزرس کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ ان کے خلاف کتنی خلاف ورزیوں، ضربوں اور جرمانوں کا اندازہ لگایا گیا ہے اور ساتھ ہی اس کے نتائج جو مستقبل کی خلاف ورزیوں کے بعد ہوں گے۔ اپنی شفافیت کی رپورٹنگ میں Facebook کو پروفائل، پیج، اور اکاؤنٹ پر پابندیاں لگانے کی تعداد شامل کرنی چاہیے، بشمول سبب اور طریقہ جس سے نفاذ کی کارروائی کی گئی، جس میں معلومات کو علاقہ اور ملک کے حساب سے تقسیم کیا گیا ہو۔

آخر میں، بورڈ Facebook سے التجا کرتا ہے کہ وہ ایسی پالیسی تیار اور شائع کرے جو بحرانوں یا نئے حالات پر اس کے رد عمل کی نگرانی کرے جہاں اس کے باقاعدہ پراسسز ناگزیر نقصان کو روک نہ سکیں یا اس سے بچ نہ سکیں۔ اگرچہ ان حالات کی ہمیشہ توقع نہیں کی جا سکتی، تاہم Facebook کی رہنمائی ایک مقررہ وقت کے اندر اس کے فیصلے کا جائزہ لینے کی ضرورت سمیت، ایسی کارروائیوں کے لیے مناسب پیرا میٹرز قائم کرے۔

*طریقۂ کار کا نوٹ:

اوور سائٹ بورڈ کے فیصلے پانچ ممبروں کی پینلز تیار کرتی ہیں اور اسے بورڈ کی اکثریت منظور کرتی ہے۔ ضروری نہیں کہ بورڈ کے فیصلے تمام ممبرز کے ذاتی خیالات کی نمائندگی کرتے ہوں۔

Volver a Decisiones de casos y opiniones consultivas sobre políticas