सही ठहराया

سوڈان گرافک ویڈیو

اوور سائٹ بورڈ نے سوڈان میں ایک شہری کے خلاف تشدد کا اظہار کرنے والی Facebook پوسٹ کو بحال کرنے کیلئے Meta کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

निर्णय का प्रकार

मानक

नीतियां और विषय

विषय
न्यूज़ ईवेंट, सुरक्षा
सामुदायिक मानक
हिंसक और आपत्तिजनक कंटेंट

क्षेत्र/देश

जगह
सूडान

प्लैटफ़ॉर्म

प्लैटफ़ॉर्म
Facebook

کیس کا خلاصہ

اوور سائٹ بورڈ نے سوڈان میں ایک شہری کے خلاف تشدد کا اظہار کرنے والی Facebook پوسٹ کو بحال کرنے کیلئے Meta کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ اس مواد نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے آگاہی پیدا کی اور اس میں عوامی مفاد کی اہم قدر و قیمت تھی۔ بورڈ نے یہ تجویز کی کہ Meta متشدد اور گرافک مواد سے متعلق کمیونٹی معیار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے آگاہی پیدا کرنے یا انہیں تحریر کرنے کیلئے ایک مخصوص استثناء شامل کرے۔

کیس کا تعارف

21 دسمبر 2021 کو، Meta نے سوڈان میں تشدد کا نشانہ بنائے گئے شہری کو دکھانے والی گرافک ویڈیو کے سلسلے میں ایک کیس بورڈ کو بھیجا۔ اس مواد کو 25 اکتوبر 2021 کو ملک میں فوجی بغاوت کے بعد صارف کے Facebook پروفائل پر پوسٹ کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص کار کے پاس پڑا ہے جس کا سر شدید زخمی ہے اور اس کی آنکھ بظاہر الگ ہے۔ پس منظر میں عربی زبان میں یہ آوازیں سنی جا سکتی ہیں کہ کسی کو مار کر گلی میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایک کیپشن، یہ بھی عربی زبان میں ہے، لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایک ساتھ رہیں اور فوج پر بھروسہ نہ کریں، ساتھ ہی کچھ ہیش ٹیگز ہیں جن میں فوجی بدسلوکیوں اور شہری نافرمانی کا حوالہ دیا گیا ہے۔

Meta کے خودکار سسٹمز کے ذریعے شناخت کیے جانے اور انسانی ماڈریٹر کے ذریعے جائزہ لیے جانے کے بعد، پوسٹ کو Facebook کے متشدد اور گرافک مواد سے متعلق کمیونٹی معیار کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ تاہم، صارف کے اپیل کرنے کے بعد، Meta نے 29 اکتوبر، 2021 کو قابل خبر ہونے کی اجازت دی جس میں پوسٹ کو ہٹانے سے مستثنی قرار دیا گیا۔ داخلی طور پر غلط مواصلت کی وجہ سے، Meta نے اس کے بعد تقریباً پانچ ہفتوں تک مواد کو بحال نہیں کیا۔ جب Meta نے پوسٹ کو بحال کر دیا تو اس نے ویڈیو پر ایک وارننگ سکرین لگا دی۔

کلیدی نتائج

بورڈ اس مواد کو Facebook پر وارننگ سکرین کے ساتھ بحال کرنے کے Meta کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہے۔ تاہم، اس بارے میں Meta کی متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی واضح نہیں ہے کہ کیسے صارفین آگاہی پیدا کرنے یا خلاف ورزیوں کو تحریر کرنے کیلئے گرافک مواد شیئر کر سکتے ہیں۔

کمیونٹی معیار کا استدلال، جو پالیسی کے اہداف کو متعین کرتا ہے، پالیسی کے اصولوں کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ حالانکہ پالیسی استدلال بیان کرتا ہے کہ Meta صارفین کو گرافک مواد پوسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ”بیداری پیدا کرنے میں لوگوں کی مدد کر سکے“، مگر بذات خود پالیسی ”غیر طبی تناظر میں لوگوں یا لاشوں کے کٹے ہوئے اعضاء“ کی ویڈیوز سے منع کرتی ہے (چاہے آگاہی پیدا کرنے کیلئے شیئر کیا گیا ہو یا نہیں)۔

بورڈ نے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا ہے کہ اگرچہ اس کا استعمال اس کیس میں ہوا ہے، مگر قابل خبر ہونے کی اجازت Facebook پر بڑے پیمانے پر اس قسم کے مواد کی اجازت دینے کا مؤثر ذریعہ نہیں ہے۔ Meta نے بورڈ کو بتایا کہ اس نے ”گزشتہ 12 ماہ میں (8 مارچ، 2022 سے 12 ماہ پہلے) متشدد گرافک مواد کی پالیسی کے سلسلے میں 17 قابل خبر اجازتوں کو تحریر کیا ہے۔ اس کیس میں مواد ان 17 اجازتوں میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے۔“ اس کے بالمقابل، Meta نے 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں اس کمیونٹی معیار کے تحت مواد کے 90.7 ملین اجزاء کو ہٹا دیا ہے۔

بورڈ کو یہ ناممکن لگتا ہے کہ، ایک سال کے دوران، اس پالیسی سے متعلقہ مواد کے صرف 17 اجزاء کو قابلِ خبر ہونے کے بطور اور عوامی مفاد میں پلیٹ فارم پر رہنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ Facebook پر اس طرح کے مواد کی اجازت ہو، بورڈ اس بات کی تجویز کرتا ہے کہ Meta متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی کے معیار میں ترمیم کرے تاکہ آگاہی پیدا کرنے یا خلاف ورزیوں کو تحریر کرنے کیلئے شیئر کرنے کے وقت لوگوں یا لاشوں کی ویڈیوز کی اجازت دی جا سکے۔

Meta کو دنیا بھر کے تنازعات اور بحران کے حالات کا فوری طور پر اور سسٹم سے جواب دینے کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے۔ ”سابق صدر ٹرمپ کی معطلی“ کے بارے میں بورڈ کے فیصلے نے تجویز کی ہے کہ Meta ”ایسی پالیسی کو فروغ دیتا اور شائع کرتا ہے جو بحرانوں کے تئیں Facebook کے رد عمل کی نگرانی کرتا ہے۔“ حالانکہ بورڈ اس پروٹوکول کے فروغ کا استقبال کرتا ہے، جس کے بارے میں Meta کا کہنا ہے کہ اس نے اسے اپنا لیا ہے، مگر کمپنی کیلئے اس پروٹوکول کو مزید تیزی سے نافذ کرنا اور اس بارے میں حتی الامکان زیادہ سے زیادہ تفصیل فراہم کرنا ضروری ہے کہ یہ کس طرح کام کرے گا۔

اوور سائٹ بورڈ کا فیصلہ

اوور سائٹ بورڈ نے ایسی وارننگ سکرین کے ساتھ پوسٹ کو بحال کرنے کے Meta کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے جو نابالغوں کو ایسا مواد دیکھنے سے روک دیتی ہے۔

پالیسی کی مشاورتی رائے کے طور پر، بورڈ تجویز کرتا ہے کہ Meta:

  • متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی کے معیار میں ترمیم کرے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے یا انہیں تحریر کرنے کے مقصد سے شیئر کردہ لوگوں یا لاشوں کی ویڈيوز کی اجازت دی جا سکے۔ ایک وارننگ سکرین کے ساتھ اس مواد کی اجازت دی جانی چاہیے تاکہ لوگ باخبر رہیں کہ مواد پریشان کن بھی ہو سکتا ہے:
  • پالیسی فروغ دینے کا ایسا پراسس اپنائے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے یا انہیں تحریر کرنے کے مقصد سے شیئر کرتے وقت لوگوں یا لاشوں کی ویڈيوز کی شناخت کرنے کا معیار فروغ دے۔
  • قابل خبر ہونے کی اجازت کی اپنی تفصیل میں ان تمام کارروائیوں کی وضاحت کرے جنہیں یہ اس پالیسی کی بنیاد پر کر سکتی ہے (مثلاً، وارننگ سکرین کے ساتھ بحالی)۔
  • جب یہ قابل خبر ہونے کی اجازت کی بنیاد پر صارفین کے مواد پر کارروائی کرے تو انہیں نوٹیفائی کرے جس میں وارننگ سکرین کے مواد یا ایپلی کیشن کی بحالی بھی شامل ہے۔ صارف نوٹیفیکیشن قابل خبر ہونے کی اجازت کے شفافیت مرکز کی وضاحت سے جڑا ہو سکتا ہے۔

*کیس کے خلاصے میں کیس کا عمومی جائزہ فراہم کیا جاتا ہے اور اس میں نظیری قدر نہیں ہوتی ہے۔

کیس کا مکمل فیصلہ

1۔ فیصلے کا خلاصہ

اوور سائٹ بورڈ نے سوڈان میں ایک شہری کے خلاف تشدد کا اظہار کرنے والی، کیپشن والی، ویڈیو پر مشتمل پوسٹ کو Facebook پر بحال کرنے کیلئے Meta کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ پوسٹ کو قابل خبر ہونے کی اجازت کے تحت بحال کیا گیا ہے جس پر وارننگ سکرین مواد کے حساس ہونے کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے عام طور پر یہ نابالغوں کیلئے ناقابل رسائی ہو جاتا ہے اور مواد کو دیکھنے کیلئے دیگر سبھی صارفین کو اس پر کلک کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ بورڈ کو پتا چلا کہ اس مواد، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا چاہتی ہے یا انہیں تحریر کرنا چاہتی ہے، کی عوامی مفاد میں بہت زیادہ قدر و قیمت تھی۔ اگرچہ مواد کا شروعاتی اخراج متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی کے معیار کے اصولوں کے مطابق تھا، مگر حساسیت کی سکرین کے ساتھ مواد کو بحال کرنے کا Meta کا فیصلہ اس کی پالیسیوں، اقدار اور انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے مطابق ہے۔

حالانکہ، بورڈ نے بیان کیا ہے کہ Meta کے ذریعے قابل خبر ہونے کی اجازت کا استعمال اس کی طرح بڑے پیمانے پر جاری رکھنے یا بحال کرنے کا مؤثر ذریعہ نہیں ہے۔ اس لیے بورڈ یہ تجویز کرتا ہے کہ Meta متشدد اور گرافک مواد سے متعلق کمیونٹی معیار میں خلاف ورزیوں کے تعلق سے آگاہی پیدا کرنے یا انہیں تحریر کرنے کیلئے ایک مخصوص استثناء شامل کرے۔ بورڈ Meta سے مزید یہ اصرار کرتا ہے کہ وہ اس مواد جمع کرنے، اس کی حفاظت کرنے اور اسے شیئر کرنے کے بارے میں پالیسی متعارف کرانے کیلئے اس کی پہلے کی تجویز کے نفاذ کو ترجیح دے جس میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا ثبوت شامل ہو سکتا ہے۔

2۔ کیس کی تفصیل اور پس منظر

21 دسمبر 2021 کو، Meta نے سوڈان میں تشدد کا نشانہ بنائے گئے شہری کو دکھانے والی گرافک ویڈیو کے سلسلے میں ایک کیس بورڈ کو بھیجا۔ یہ مواد 25 اکتوبر 2021 کو ملک میں فوجی بغاوت اور حکومت کے فوجی قبضے کے خلاف احتجاجات کے آغاز کے بعد 26 اکتوبر 2021 کو صارف کی Facebook پروفائل پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص جس کا سر شدید زخمی ہے اور اس کی آنکھ بظاہر الگ ہے، کار کے پاس پڑا ہے۔ پس منظر میں عربی زبان میں یہ آوازیں سنی جا سکتی ہیں کہ کسی کو مار کر گلی میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس پوسٹ میں ایک کیپشن شامل ہے، یہ بھی عربی زبان میں ہے، جس میں لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ ایک ساتھ رہیں اور فوج پر بھروسہ نہ کریں، ساتھ ہی کچھ ہیش ٹیگز ہیں جن میں فوجی بدسلوکیوں اور شہری نافرمانی کا حوالہ دیا گیا ہے۔

Meta نے وضاحت کی ہے کہ اس کی ٹیکنالوجی نے مواد پوسٹ کرنے والے دن یعنی 26 اکتوبر 2021 کو ہی اس کے بارے میں یہ شناخت کر لیا تھا کہ اس سے ممکنہ طور پر اس کی متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی کے معیار کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ انسانی جائزہ کے بعد، Meta نے یہ تعین کیا ہے کہ اس سے Facebook کی متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اسے ہٹا دیا۔ مواد کے خالق نے اس کے بعد اس فیصلے سے عدم اتفاق کیا۔ 28 اکتوبر، 2021 کو، پالیسی اور نفس مضمون کے ماہرین کے اضافی جائزہ کیلئے مواد کو ان کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔ جائزہ کے بعد، Meta نے 29 اکتوبر، 2021 کو متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کے تحت اس پوسٹ کو ہٹانے سے مستثنی قرار دیتے ہوئے قابل خبر ہونے کی اجازت جاری کی تھی۔ تاہم، داخلی طور پر غلط مواصلت کی وجہ سے، Meta نے اس کے بعد 2 دسمبر، 2021 تک تقریباً پانچ ہفتوں تک مواد کو حقیقت میں بحال نہیں کیا تھا۔ جب اس نے مواد کو بحال کیا تو اس نے ویڈیو پر ایک وارننگ سکرین بھی لگا دی جس میں اسے حساس کے طور پر نشان زد کر دیا گیا اور مواد کو دیکھنے کیلئے صارفین کو اس پر کلک کرنا ضروری ہوگیا۔ وارننگ سکرین کے ذریعے 18 سال سے کم عمر صارفین کو ویڈیو دیکھنے سے روک دیا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کو 1000 سے کم مرتبہ دیکھا گیا تھا اور کسی صارف نے مواد کی رپورٹ نہیں کی۔

مندرجہ ذیل حقائق پر مبنی پس منظر بورڈ کے فیصلے کیلئے موزوں ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے مطابق، اکتوبر 2021 میں سوڈان کی عوامی حکومت پر فوجی قبضے اور عوامی مظاہروں کی شروعات کے بعد، ملک کی سیکورٹی فورسز نے زندہ کارتوس داغے، آنسو گیس کا استعمال کیا اور مظاہرین کو ظالمانہ طور پر گرفتار اور قید کیا۔ سیکورٹی فورسز نے صحافیوں اور کارکنوں کے گھروں اور دفتروں کی تلاشی لے کر، ان کو بھی نشانہ بنایا۔ صحافیوں پر حملہ کیا گیا، انہیں گرفتار اور قید کیا گیا۔

بورڈ کے ذریعے رجوع کردہ ماہرین کے مطابق، ریاستی میڈیا پر فوجی قبضے اور سوڈانی پیپرز اور ناشرین پر کریک ڈاؤن کے ساتھ ہی، سوشل میڈیا معلومات کا اہم ذریعہ اور فوج کے ذریعہ کیے گئے تشدد کو ریکارڈ کرنے کی جگہ بن گیا ہے۔ فوج نے 25 اکتوبر، 2021 کو عوامی قیادت کی گرفتاری کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کو بند کر دیا اور اس وقت سے انٹرنیٹ تک متواتر رسائی پورے ملک میں لگاتار متاثر ہے۔

3۔ اوور سائٹ بورڈ اتھارٹی اور دائرۂ کار

بورڈ کو ان فیصلوں پر نظرثانی کرنے کا اختیار ہے جو Meta نظرثانی کیلئے ارسال کرتا ہے (چارٹر آرٹیکل 2، سیکشن 1؛ خصوصی قوانین آرٹیکل 2، سیکشن 2.1.1)۔ بورڈ Meta کے فیصلے کو برقرار رکھ یا کالعدم کر سکتا ہے (چارٹر آرٹیکل 3، سیکشن 5)، اور یہ فیصلہ کمپنی پر لازم ہے (چارٹر آرٹیکل 4)۔ Meta کو متوازی سیاق و سباق کے ساتھ یکساں مواد کے سلسلے میں اپنے فیصلے کا اطلاق کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لینا چاہیے (چارٹر آرٹیکل 4)۔ بورڈ کے فیصلے غیر مشروط تجاویز کے ساتھ پالیسی کے مشاورتی بیانات پر مشتمل ہو سکتے ہیں جن کا Meta کو جواب دینا لازمی ہے (چارٹر آرٹیکل 3، سیکشن 4؛ آرٹیکل 4)۔

4. اتھارٹی کے ذرائع

اوور سائٹ بورڈ نے اتھارٹی کے درج ذیل ذرائع پر غور کیا ہے:

I.اوور سائٹ بورڈ کے فیصلے:

سابقہ فیصلوں میں، بورڈ نے Meta کی پالیسیوں اور پراسسز کے بارے میں تجاویز پر غور کیا ہے اور انہیں فراہم کیا ہے۔ سب سے زیادہ متعلقہ میں شامل ہیں:

  • کیس کا فیصلہ 2021-010-FB-UA (”کولمبیا کے مظاہرے“): اس کیس میں، بورڈ نے بیان کیا ہے کہ Meta قابل خبر ہونے کی اجازت کا جائزہ لیے جانے کیلئے مواد کو آگے بڑھانے کے اپنے معیار کو عوامی طور پر دستیاب نہیں بناتا ہے (جو معیار کو لاگو کرانے کا واحد طریقہ ہے) اور بیان کیا کہ ”ایک ایسے ماحول میں جہاں سیاسی اظہار کے آؤٹ لیٹس محدود ہیں، سوشل میڈیا نے تمام لوگوں، بشمول صحافیوں، کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، تاکہ وہ مظاہروں کے بارے میں معلومات شیئر کر سکیں۔“ بورڈ نے تجویز کی کہ Meta ”مواد کے جائزہ کاروں کیلئے واضح معیار فروغ دے اور عام کرے تاکہ مفاد عامہ کے مواد کے اضافی جائزہ کیلئے اس کو آگے بڑھایا جا سکے… ان معیارات میں سیاسی مسائل پر ہونے والے بڑے احتجاج کا اظہار کرنے والا مواد شامل کیا جانا چاہیے، خاص طور پر ایسے سیاق و سباق میں جہاں ریاستوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور جہاں ایونٹس کا عوامی ریکارڈ برقرار رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔“
  • کیس کا فیصلہ 2021-001-FB-FBR (”سابق صدر ٹرمپ کی معطلی“): اس کیس میں، بورڈ نے تجویز کی ہے کہ Meta ”ایسی پالیسی تیار اور شائع کرے جو بحرانوں یا نئے حالات پر Facebook کے رد عمل کی نگرانی کرے جہاں اس کے باقاعدہ پراسسز ناگزیر نقصان کو روک نہ سکیں یا اس سے بچ نہ سکیں۔“ جنوری 2022 میں، Meta نے ”بحران کی پالیسی کے پروٹوکول“ کے بارے میں ایک پالیسی فورم منعقد کیا تھا جسے بورڈ کی تجویز کے جواب میں فروغ دیا گیا تھا۔ تاہم، Meta نے بورڈ کے ذریعے پیش کردہ سوالات کے ایک جواب میں کنفرم کیا تھا کہ سوڈان میں بغاوت اور اس کے بعد مواد ہٹانے اور اس کیس میں فیصلوں کی بحالی کے وقت یہ پروٹوکول لاگو نہیں تھا۔

II۔Meta کی مواد کی پالیسیاں:

Facebook کمیونٹی کے معیارات:

اپنی متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کے استدلال کے تحت، Meta نے کہا کہ وہ ایسے مواد کو ہٹا دیتی ہے جس میں "تشدد کی تعریف کی جاتی ہے یا مصائب کا جشن منایا جاتا ہے" لیکن ایسے گرافک مواد کی اجازت دیتی ہے جس سے "لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے۔" پالیسی کے اصولوں میں "غیر طبی تناظر میں لوگوں یا لاشوں کے کٹے ہوئے اعضاء کی ویڈیو" پوسٹ کرنے کی ممانعت ہے۔ اس کی قابلِ خبر ہونے کی اجازت کے مطابق، Meta اپنے پلیٹ فارمز پر خلاف ورزی والے مواد کی اجازت دیتی ہے اگر یہ قابلِ خبر ہوتا ہے اور "اگر اسے دکھانا عوامی مفاد میں ہوتا ہے۔"

III۔ Meta کی اقدار:

Meta کی اقدار کو Facebook کمیونٹی کے معیارات کے تعارف میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کیس سے متعلق اقدار ”آواز"، ”حفاظت“، ”رازداری“ اور ”وقار“ سے متعلق ہوتی ہیں۔ "آواز" کی قدر کو "بہت اہم" کے طور پر بیان کیا گیا ہے:

لوگوں کیلئے اظہار خیال اور لوگوں تک اپنی بات پہنچانے کیلئے ایک جگہ بنانا ہماری کمیونٹی کے معیارات کا ہمیشہ سے ہدف رہا ہے۔ [ہم چاہتے ہیں] کہ لوگ اپنے اہم مسائل کے بارے میں کھل کر بات کریں، چاہے کچھ لوگ اس سے متفق نہ ہوں یا اس پر اعتراض ہی کیوں نہ کریں۔

Meta دیگر چار اقدار کی دستیابی "آواز" کو محدود کرتا ہے، اور تین یہاں متعلقہ ہیں:

"تحفظ": Facebook پر ایسے مواد کی اجازت نہیں ہے جس میں لوگوں کو ڈرانے، ان کا بائیکاٹ کرنے یا انہیں خاموش کرنے کی دھمکی دی جائے۔

"رازداری": ہم ذاتی رازداری اور معلومات کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں۔ رازداری کے برقرار رہنے سے لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی ملتی ہے، وہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ Facebook پر کیسے اور کب شیئر کرنا ہے اور وہ زیادہ آسانی سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

"وقار": ہمارا ماننا ہے کہ عظمت اور حقوق کے لحاظ سے تمام لوگ برابر ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ لوگ دوسروں کے وقار کا احترام کریں گے اور دوسروں کو ہراساں یا رسوا نہیں کریں گے۔

IV: بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات:

بزنس اور انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ انسانی حقوق کاؤنسل کی حمایت یافتہ اقوام متحدہ رہنمائی کے اصول (UNGPs) نے 2011 میں پرائیویٹ بزنسز کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے رضاکارانہ فریم ورک کا قیام کیا۔ 2021 میں، Meta نے اپنی کارپوریٹ انسانی حقوق کی پالیسی کا اعلان کیا تھا، جہاں اس نے UNGPs کے مطابق انسانی حقوق کا احترام کرنے کے اپنے عزم کی دوبارہ تصدیق کی تھی۔ اس کیس میں بورڈ کا Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے بارے میں تجزیہ انسانی حقوق کے درج ذیل معیارات پر غور کرتے ہوئے کیا گیا ہے:

  • اظہار خیال کی آزادی کا حق، بشمول معلومات طلب کرنے اور موصول کرنے کی اہلیت: آرٹیکل 19، معاشرتی اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی معاہدہ ( ICCPRجنرل کمنٹ نمبر 34، انسانی حقوق کی کمیٹی، 2011، اظہار رائے اور اظہار خیال کی آزادی کے بارے میں اقوام متحدہ کے روداد نویس خصوصی کی رپورٹس: ‎A/HRC/38/35 (2018) اور A/73/348 (2018)۔
  • بچے کا بہترین مفاد: آرٹیکل 13 اور 17، بچے کے حقوق پر کنونشن (CRCجنرل کمنٹ نمبر 25، ڈیجیٹل ماحول کے سلسلے میں بچوں کے حقوق کے بارے میں کمیٹی برائے حقوق اطفال، 2021۔
  • رازداری کا حق: آرٹیکل 17، ICCPR۔
  • مؤثر تدارک تک رسائی: آرٹیکل 2، ICCPR؛ جنرل کمنٹ نمبر 31، انسانی حقوق کمیٹی، (2004)؛ UNGPs، اصول 22، 29، 31۔

5. صارف کی جمع کرائی گئی معلومات

Meta کے حوالہ اور کیس کو قبول کرنے کے بورڈ کے فیصلے کے بعد، صارف کو ایک پیغام بھیجا گیا جس میں اسے بورڈ کے جائزے کے بارے میں مطلع کیا گیا اور اسے بورڈ کے پاس بیان جمع کرانے کا موقع فراہم کیا گیا۔ صارف نے بیان جمع نہیں کرایا۔

6۔ Meta کی جمع کرائی گئی معلومات

اپنے حوالے میں، Meta نے کہا کہ اس مواد پر فیصلہ کرنا مشکل تھا کیوں کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو قلمبند کرنے کی مفاد عامہ کی قدر اور اس طرح کے گرافک مواد کے اشتراک سے وابستہ نقصان کے خطرے کے درمیان تناؤ کو نمایاں کرتا ہے۔ Meta نے بغاوت اور ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی بند ہونے کے دوران صارفین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو قلمبند کرنے کی اجازت دینے کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا۔

Meta نے بورڈ کو اطلاع دی کہ سوڈان میں فوجی بغاوت پیش آنے کے فوراً بعد، Meta نے بحران کا جواب دینے والی ایک بین عملی ٹیم تخلیق کی تاکہ صورتحال کی نگرانی کر سکے اور ظاہر ہونے والے رجحانات اور خطرات کی مواصلت کر سکے۔ Meta کے مطابق، اس ٹیم نے ”اس وقت جب مظاہرے سب سے زیادہ فعال تھے، گرافک تشدد اور اشتعال کو دکھانے والے مواد کی رپورٹوں کے سلسلے میں اضافوں کا مشاہدہ کیا۔ [ٹیم] کو ہدایت دی گئی تھی کہ ایسے گرافک تشدد کی مثالوں کی اجازت دینے کیلئے درخواستوں کو آگے بڑھائیں جس سے بصورت دیگر گرافک اور متشدد مواد کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوتی، بشمول ریاستی حمایت والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دکھانے والا مواد۔“

Meta نے بیان کیا کہ اس ویڈيو کو سوڈان میں وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں اور پریس کی آزادی کے سلسلے میں اصل تشویشات کے سیاق و سباق میں لیا گیا تھا۔ Meta نے یہ بھی بیان کیا کہ اس قسم کا مواد ”صارفین کو خطرے والی جگہ میں ان کی حفاظت کے بارے میں متنبہ کر سکتا ہے اور یہ ایسی جگہ پر انٹرنیٹ کی پابندی کے دوران خاص طور پر اہم ہے جہاں اس مقام تک صحافیوں کی رسائی محدود ہو سکتی ہے۔“

Meta نے یہ بھی بیان کیا کہ مواد کو بحال کرنے کا فیصلہ اس کی اقدار کے مطابق تھا، خاص طور پر "آواز" کی قدر، جو بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ Meta نے بورڈ کے پچھلے فیصلوں کا حوالہ دیا ہے اور بیان کیا ہے کہ سیاسی گفتگو "آواز" کی قدر کا محور ہے۔ کیس کے فیصلے 2021-010-FB-UA (”کولمبیا کے مظاہرے“)؛ 2021-003-FB-UA (”ہندوستان میں آر ایس ایس کے بارے میں پنجابی تشویش“)؛ 2021-007-FB-UA (”میانمار بوٹ“)؛ اور 2021-009-FB-UA (”شیئر کردہ الجزیرہ پوسٹ“)۔

Meta نے بورڈ کو بتایا کہ اس نے تعین کیا ہے کہ مواد کو ہٹانے کا اس کا شروعاتی فیصلہ ICCPR کے آرٹیکل 19، خاص طور پر ضرورت کے اصول، کے ساتھ مطابقت پذیر تھا۔ اس لیے، اس نے قابل خبر ہونے کی اجازت کے مطابق اس کو بحال کر دیا۔ کسی گرافک مواد کو بحال کیے جانے کے بعد پلیٹ فارم پر اس کو باقی رکھنے کی اجازت دینے میں شامل نقصان کے کسی ممکنہ خطرے کو ہلکا کرنے کیلئے، Meta نے اس تک رسائی کو 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں تک محدود کر دیا ہے اور ایک وارننگ سکرین لاگو کر دی ہے۔ Meta نے اپنے کیس کے استدلال میں یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ مواد کو بحال کرنے کا فیصلہ اظہار رائے کی آزادی کے حق، خاص طور پر ”انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے حق، کے پروموشن اور تحفظ کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس کی رپورٹ کے ساتھ مطابقت پذیر تھا۔“

Meta نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ چونکہ اس نے وارننگ سکرین لاگو کی ہے جو 18 سال سے کم عمر کے صارفین کو مواد دیکھنے کی اجازت نہیں دیتی ہے، اس نے بچوں کے حقوق کے متعلق فیصلے کے اثر پر بھی غور کیا ہے۔ Meta نے اپنا فیصلہ کرتے وقت بورڈ کو بتایا کہ اس نے اظہار خیال کی آزادی، بشمول ”سرحدوں سے قطع نظر، تمام اقسام کی معلومات اور افکار کی درخواست کرنے، انہیں وصول کرنے اور فراہم کرنے کی آزادی“ کے تئیں بچوں کے حق کا تحفظ کرنے میں، بچوں کے حقوق کے بارے میں کنونشن کے آرٹیکل 13 اور ڈيجیٹل ماحول کے سلسلے میں بچوں کے حقوق کے بارے میں جنرل کمنٹ نمبر 25 پر غور کیا ہے۔ Meta نے اپنے کیس کے استدلال میں وضاحت کی ہے کہ مواد پر بالغوں کو دکھائی دینے کی پابندی لگانے سے نابالغوں کے تحفظ کا جائز مقصد پورا ہوگیا اور اس مقصد کیلئے متناسب تھا۔

بورڈ نے Meta سے 21 سوالات پوچھے۔ Meta نے 17 کے پورے اور 4 کے جزوی جواب دیے۔ جزوی جوابات کا تعلق پلیٹ فارم پر مواد کے بارے میں Meta کے خودکار سسٹم کے اثر کے بارے میں سوالات سے تھا اور اس بارے میں تھا کہ کیونکہ متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی معیار میں آگاہی پیدا کرنے کا استثناء شامل نہیں ہے۔

7۔ پبلک کمنٹس

بورڈ کو اس کیس کیلئے پانچ پبلک کمنٹس موصول ہوئے۔ دو کمنٹس یورپ، ایک سب صحارا افریقہ اور دو امریکہ اور کینیڈا سے تھے۔

جمع کرائی گئی معلومات میں مندرجہ ذیل تھیمز کا احاطہ کیا گیا ہے: سیاق و سباق کیلئے مزید حساس طریقۂ کار کو اپنانے کی ضرورت جو مسلح تنازعات والے علاقوں میں مواد کو ہٹانے کی مزید اعلی حد متعین کرے، تاکہ کم مواد کو ہٹایا جائے؛ مستقبل کی ممکنہ تحقیقات کیلئے مواد کی حفاظت کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جوابدہ بنانے کی ضرورت؛ اور یہ کہ قابل خبر ہونے کی اجازت کو ممکنہ طور پر ایڈ ہاک اور قابل تنازع انداز میں لاگو کیا جا سکتا ہے اور یہ کہ اس پریکٹس پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

مارچ 2022 میں، سٹیک ہولڈر کے جاری انگیجمنٹ کے حصے کے بطور، بورڈ نے وکالت کرنے والی تنظیم کے تقریباً 50 نمائندوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، تعلیمی تحقیقی اخلاقیات، انسانی حقوق اور دستاویز سازی کی رپورٹ اور دستاویز سازی پر کام کرنے والے افراد اور متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی کے معیار سے اٹھنے والے مسائل اور بحران یا مظاہرے کے سیاق و سباق میں اس کے نفاذ کے بارے میں بورڈ کے ساتھ مصروف ہونے میں دلچسپی رکھنے والے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی۔ جاری انگیجمنٹس کو Chatham House کے اصول کے تحت منعقد کیا گیا ہے تاکہ واضح مباحثے اور شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مباحثے میں کئی تھیمز کو شامل کیا گیا ہے جن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو تحریر کرنے اور بین الاقوامی میڈیا اور عوامی توجہ کو ریاست کے عائد کردہ تشدد کی طرف مبذول کرنے کیلئے ظالم حکومتوں کے ذریعے کنٹرول کردہ ملکوں کے اندر سوشل میڈیا کا اہم کردار شامل ہے؛ ایسی تشویشات کو شیئر کیا گیا ہے جن میں متشدد اور گرافک مواد کے بارے میں عالمی معیار عملاً ایک امریکی توجہ والا معیار ہے؛ اور یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ وارننگ سکرین کا استعمال ٹراما کے حقیقی مسئلے کو حل کرنے کیلئے مفید ہے، حالانکہ کچھ تنظیموں نے اطلاع دی ہے کہ وارننگ سکرینیں ان کے مواد کی رسائی کو محدود کر سکتی ہیں۔

اس کیس کیلئے جمع کیے گئے پبلک کمنٹس پڑھنے کی خاطر براہ کرم یہاں کلک کریں۔

8. اوور سائٹ بورڈ کا تجزیہ

بورڈ تین طریقوں سے اس کا تعین کرنا چاہتا ہے کہ آیا اس مواد کو پلیٹ فارم پر رہنا چاہیے: Meta کے مواد کی پالیسیاں، کمپنی کی اقدار، اور اس کی انسانی حقوق کی ذمہ داریاں۔

8.1.‎ Meta کے مواد کی پالیسیوں کی تعمیل

مواد کے اصول

بورڈ وارننگ سکرین اور عمر کی پابندی کے ساتھ پلیٹ فارم پر اس مواد کو بحال کرنے کے Meta کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہے، لیکن بیان کرتا ہے کہ Meta کے مواد کی پالیسیوں میں وضاحت کی کمی ہے اور اس رد عمل کو بڑے پیمانے پر ملتے جلتے مواد پر نافذ کرنے کا کوئی مؤثر ذریعہ نہیں ہے۔

مواد کو ہٹانے کا Meta کا شروعاتی فیصلہ اس کے متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی کے معیار کے اندر موجود اصولوں کے ساتھ مطابقت پذیر تھا – غیر طبی سیاق و سباق میں انسانی اعضاء کو دکھا کر اس مواد نے پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی (ایسا شخص جس کے سر میں نمایاں زخم تھا اور بظاہر اس کی آنکھیں الگ تھیں)۔ تاہم، متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی کے معیار سے متعلق پالیسی استدلال میں بیان کیا گیا ہے کہ ”[Meta] (کچھ پابندیوں کے ساتھ) گرافک مواد کی اجازت دیتا ہے تاکہ مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ [Meta] کو معلوم ہے کہ لوگ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں یا دہشت گردی کے واقعات جیسے اہم مسائل پر گفتگو کرنے کی اہلیت کو اہمیت دیتے ہیں۔“ پالیسی استدلال میں اس حوالے کے باوجود، کمیونٹی کے معیار کے اندر بعض اصولوں میں ”آگاہی پیدا کرنے“ کا استثناء شامل نہیں ہوتا ہے۔ Meta کے جائزہ کاروں کیلئے اس کے داخلی معیارات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے یا ان کو تحریر کرنے کا مطالبہ کرنے والے مواد کیلئے بھی استثناء شامل نہیں ہوتا ہے۔

کمیونٹی کے معیار میں کسی مخصوص استثناء کی عدم موجودگی کی صورت میں، بورڈ قابل خبر ہونے کی اجازت استعمال کرنے والے مواد کو بحال کرنے کے Meta کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہے۔ Meta بیان کرتا ہے کہ اگر یہ تعین کرتا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والا مواد قابلِ خبر ہے اور ”اس کو مرئی رکھنا عوامی مفاد میں ہے [اور] ایسا بیلینسنگ ٹیسٹ کرنے کے بعد جو نقصان کے خطرے کے بالمقابل عوامی مفاد کا موازنہ کرتا ہے“ تو یہ قابلِ خبر ہونے کی اجازت کے تحت اس کو پلیٹ فارم پر باقی رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

II۔نفاذ کی کارروائی

بورڈ بیان کرتا ہے کہ اگرچہ Meta نے 29 اکتوبر، 2021 کو ہی قابل خبر ہونے کی اجازت جاری کرنے اور وارننگ سکرین کے ساتھ پوسٹ کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مگر اس پوسٹ کو 2 دسمبر، 2021کو در حقیقت تقریباً پانچ ہفتے بعد تک پلیٹ فارم پر بحال نہیں کیا گیا تھا۔ Meta نے بتایا کہ مواد کے متعلق حتمی فیصلے کے بارے میں بات چیت اس کے معمول کے ایسکیلیشن کا انتظام کرنے والے ٹولز کے باہر پیش آئی، ”جس کی وجہ سے اس مواد پر مناسب کارروائی کرنے میں تاخیر ہوگئی۔“ بورڈ نے اس وضاحت اور تاخیر کو بہت ہی پریشان کن پایا اور وہ اس بات کی اہمیت پر زور دیتا ہے کہ عوامی بحران کے سیاق و سباق میں اور جب پریس کی آزادی پر شدید پابندی عائد کر دی جائے تو Meta اس طرح کے فیصلوں کے سلسلے میں وقت پر کارروائی کرے۔ جب Meta نے شروع میں اس مواد کو ہٹایا تھا تو اس نے اس مدت کے دوران 30 دنوں کی فیچر کی حد لاگو کی تھی جس نے صارف کو نیا مواد تخلیق کرنے سے روک دیا تھا، جب سڑکوں پر موجود مظاہرین اور بغاوت کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی اور فوجی کریک ڈاؤن شدید تشدد اور جبر کا سامنا کر رہے تھے۔

8.2.‎ Meta کی اقدار کی تعمیل

بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وارننگ سکرین کے ساتھ پلیٹ فارم پر اس مواد کو رکھنا Meta کی ”آواز“ اور ”تحفظ“ کی اقدار کے مطابق ہے۔

بورڈ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین کا تحفظ کرنے کے سیاق و سباق میں ”وقار“ اور ”رازداری“ کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ مواد ویڈیو میں زخمی شخص اور اس کے خاندان کے وقار اور رازداری کو متاثر کرتا ہے؛ دکھایا گیا شخص قابل شناخت ہے اور وہ یا اس کا خاندان یا اس کے چاہنے والے ہو سکتا ہے کہ اپنی اس قسم کی فوٹیج کو نشر نہ کرنا چاہتے ہوں۔

بورڈ نے اس سیاق و سباق میں ”تحفظ“ کی مطابقت کو بھی بیان کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کی ایسے مواد سے حفاظت کرنا ہے جس سے ”لوگوں کی جسمانی سیکورٹی کو نقصان کا خطرہ“ ہوتا ہے۔ ایک طرف، صارف جاری بغاوت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا چاہتا ہے، جس کی وجہ سے اس علاقے کے لوگوں کا تحفظ بہتر ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف، ویڈيو میں دکھائے گئے شخص اور/ یا اس کے خاندان کیلئے خطرات بھی پیدا کر سکتا ہے۔

بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایسے سیاق و سباق میں جس میں ریاست کے ذریعے عوامی جگہ اور میڈیا کی آزادی محدود کر دی جاتی ہے، ”آواز“ کی قدر و قیمت مزید اہم ہو جاتی ہے۔ یہاں، ”آواز“ یہ یقینی بنا کر کہ لوگوں کو معلومات تک رسائی حاصل رہے اور ریاستی تشدد آشکارا ہو جائے، ”تحفظ“ کی قدر کو بھی بہتر کرتی ہے۔

8.3.‎ Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی تعمیل

بورڈ نے پایا کہ وارننگ سکرین کے ساتھ پلیٹ فارم پر مواد کو رکھنا Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے مطابق ہے۔ تاہم، بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ Meta کی پالیسیوں میں ترمیم کی جانی چاہیے تاکہ ان صارفین کیلئے اظہار کی آزادی کے حق کا بہتر احترام ہو سکے جو خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا چاہتے ہیں یا انہیں تحریر کرنا چاہتے ہیں۔

اظہار رائے کی آزادی (آرٹیکل 19 ICCPR)

ICCPR کا آرٹیکل 19 اظہار رائے کی آزادی کیلئے وسیع تحفظ فراہم کرتا ہے، اس میں معلومات طلب کرنے اور موصول کرنے کا حق بھی شامل ہے۔ تاہم، بعض مخصوص شرائط کے تحت حق پر جزوی پابندی لگائی جا سکتی ہے، جسے قانونی حیثیت (وضاحت)، قانونی جواز، اور ضرورت اور تناسب کے تین حصوں کے ٹیسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حالانکہ ICCPR ریاستوں کی طرح Meta کے لیے ضروری نہیں ہے، Meta نے اسی طرح انسانی حقوق کے احترام کا عزم کیا ہے جیسا کہ UNGPs میں واضح کیا گیا ہے۔ یہ عزم بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ انسانی حقوق پر محیط ہے جیسا کہ، دیگر معاہدوں کے بشمول، ICCPR کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے۔

I۔ قانونی حیثیت (اصول کی وضاحت اور رسائی پذیری)

اظہار کی آزادی پر کوئی بھی پابندی اتنی قابل رسائی اور واضح ہونی چاہیے کہ وہ اس بارے میں رہنمائی فراہم کر سکے کہ کس چیز کی اجازت ہے اور کس چیز کی اجازت نہیں ہے۔ بورڈ یہ نتیجہ اخذ کرتا ہے کہ متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی اس بات کو واضح نہیں کرتی ہے کہ Meta کس طرح صارفین کو خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے یا انہیں تحریر کرنے کیلئے صارفین کو گرافک مواد شیئر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کمیونٹی معیار کا استدلال، جو پالیسی کے اہداف کو متعین کرتا ہے، پالیسی کے اصولوں کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ پالیسی استدلال بیان کرتا ہے کہ Meta صارفین کو گرافک مواد پوسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ”بیداری پیدا کرنے میں لوگوں کی مدد کر سکے“، مگر بذات خود پالیسی ”غیر طبی تناظر میں لوگوں یا لاشوں کے کٹے ہوئے اعضاء“ کی ویڈیوز سے منع کرتی ہے (چاہے اسے آگاہی پیدا کرنے کیلئے شیئر کیا گیا ہو یا نہیں)۔ حالانکہ Meta اس مواد کو بحال کرنے کیلئے قابل خبر ہونے کی وسیع اجازت پر درست بھروسہ کیا ہے، مگر متشدد اور گرافک مواد کا کمیونٹی معیار اس بات کو واضح نہیں کرتا ہے کہ آیا پلیٹ فارم پر اس قسم کے مواد کی اجازت دی جائے گی۔

بورڈ یہ نتیجہ بھی اخذ کرتا ہے کہ قابل خبر ہونے کی اجازت اس بات کو واضح نہیں کرتی ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں یا سفاکیوں کو تحریر کرنے والے مواد کو اس اجازت سے کب فائدہ ملے گا۔ حالانکہ ہم Meta سے یہ اتفاق کرتے ہیں کہ قابل خبر ہونے کا تعین کرنا ”بہت زیادہ موضوعی“ ہو سکتا ہے، مگر زیر بحث اصول اس اصطلاح کی وضاحت بھی نہیں کرتا ہے۔ یہ پالیسی بیان کرتی ہے کہ کمپنی ”اس مواد کو خاص قدر و قیمت تفویض کرتی ہے جس کی وجہ سے صحت عامہ یا تحفظ کو ناگزیر خطرات لاحق ہوتے ہیں یا جو ایسا تناظرات کو آواز فراہم کرتا ہے جن پر سیاسی پراسس کے حصے کے بطور بحث کی جا رہی ہے۔“ علامتی مثالوں اور واضح اصولوں سے اس اجازت کو لاگو کرنے میں صوابدید کی مشق سے رہنمائی ملنی چاہیے۔ ان کی عدم موجودگی میں، اس کا استعمال غیر مطابقت پذیر اور استبدادی ہو سکتا ہے۔ مزید برآں، قابل خبر ہونے کی اجازت میں اس مواد کیلئے وارننگ سکرینوں (یا ادخالات) کے استعمال کا کوئی حوالہ نہیں دیا جاتا ہے جس سے بصورت دیگر Meta کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی۔

آخر میں، بورڈ نے، ایک سابقہ کیس (”کولمبیا مظاہروں“) میں، تجویز کی کہ Meta ”مواد کے جائزہ کاروں کیلئے واضح معیار فروغ دے اور عام کرے تاکہ مفاد عامہ کے مواد کے اضافی جائزہ کیلئے اس کو آگے بڑھایا جا سکے۔“ Meta نے جواب دیا کہ اس نے قابل خبر ہونے کے بارے میں ٹرانسپرنسی سنٹر کے مضمون کے ذریعے ایسکیلیشن کیلئے معیار کو پہلے ہی عام کر دیا ہے۔ تاہم، اس مضمون میں ان عناصر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن پر Meta قابل خبر ہونے کی اجازت کو لاگو کرتے وقت غور کرتا ہے، اور اس معیار پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی ہے جو ماڈریٹرز کو اس وقت کیلئے فراہم کیا جاتا ہے جب مواد کو آگے بھیجنا ہوتا ہے (یعنی اس اضافی جائزے کیلئے بھیجنا ہو)۔ اگر قابل خبر ہونے کی اجازت کا مقصد کمپنی کے سکیل کردہ مواد کے ماڈریشن سسٹم کا حصہ بننا ہو تو ایسکیلیشن کے پراسسز اور استعمال سے وہ مقصد پورا ہو سکتا ہے۔ بورڈ نے بیان کیا کہ اس بارے میں وضاحت کی کمی، کہ کب اور کیسے قابل خبر ہونے کی اجازت کو لاگو کیا جاتا ہے، کی وجہ سے اس پالیسی کو ظالمانہ طور پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔

II۔ جائز مقصد

اظہار کی آزادی پر پابندیوں کی وجہ سے کوئی جائز مقصد پورا ہونا چاہیے، جس میں دوسروں کے حقوق کا تحفظ شامل ہے، جیسے دکھائے گئے افراد کی رازداری کا حق (جنرل کمنٹ 34، پیرا 28) اور جسمانی دیانتداری کا حق۔ پالیسی کے استدلال میں Meta یہ بھی بیان کرتا ہے کہ ”ایسا مواد جو تشدد کو بڑھاوا دیتا ہے یا دوسروں کے دکھ یا رسوائی کا جشن مناتا ہے… اس سے شرکت کی حوصلہ شکنی کرنے والا ماحول پیدا ہوسکتا ہے۔“ بورڈ اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی سے کئی جائز مقاصد پورے ہوتے ہیں۔

III۔ ضرورت اور تناسب

اظہار رائے پر پابندی ”اپنے حفاظتی فنکشن کو حاصل کرنے کیلئے مناسب ہونا چاہئے؛ جو ان کے حفاظتی فنکشن کو حاصل کر سکتے ہیں انہیں کم از کم مداخلت والے آلات ہونا لازمی ہے؛ [اور] انہیں مفادات کے مطابق متناسب ہونا چاہئے“ (جنرل کمنٹ 34 پیرا 34)۔

اس کیس میں، بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مواد پر انتباہی لیبل لگانا اظہار کی آزادی پر ضروری اور مناسب پابندی تھی۔ وارننگ سکرین ان لوگوں پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالتی ہے جو مواد کو دیکھنا چاہتے ہیں، جبکہ دوسروں کو مواد کی نوعیت کے بارے میں باخبر کرتی ہے اور انہیں یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیتی ہے کہ آیا اسے دیکھیں یا نہ دیکھیں۔ وارننگ سکرین دکھائے گئے فرد اور اس کے خاندان کے وقار کا بھی مناسب طور پر تحفظ کرتی ہے۔

بورڈ یہ بھی بیان کرتا ہے کہ، جیسا کہ سیکشن 8.1 میں بیان کیا گیا ہے، Meta کے ذریعے پوسٹ کو بحال کرنے میں تقریباً پانچ ہفتوں کی تاخیر ہوگئی ہے۔ اس تاخیر کا سوڈان میں جاری تشدد اور میڈيا کے پابندی والے ماحول کے سیاق و سباق میں اظہار کی آزادی پر غیر مناسب اثر پڑا ہے۔ اس طرح کی تاخیر اس مواد کے فوائد کو ختم کر دیتی ہے، جو شہریوں کو انتباہ فراہم کرنا اور آگاہی پیدا کرنا ہیں۔

بورڈ یہ نتیجہ بھی اخذ کرتا ہے کہ چونکہ قابل خبر ہونے کی اجازت کا استعمال کبھی کبھار ہوتا ہے، اس لیے یہ ایسا مؤثر طریقۂ کار نہیں ہے جس کے ذریعے خلاف ورزیوں کو تحریر کرنے والے یا بڑے پیمانے پر پلیٹ فارم پر آگاہی پیدا کرنے والے مواد کی اجازت دی جاتی ہے۔ Meta نے بورڈ کو بتایا کہ اس نے ”گزشتہ 12 ماہ میں (8 مارچ، 2022 سے 12 ماہ پہلے) متشدد گرافک مواد کی پالیسی کے سلسلے میں 17 قابل خبر اجازتوں کو تحریر کیا ہے۔ اس کیس میں مواد ان 17 اجازتوں میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے۔“ اس کے بالمقابل، Meta نے 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں اس کمیونٹی معیار کے تحت مواد کے 90.7 ملین اجزاء کو ہٹا دیا ہے۔ بورڈ کو یہ ناممکن لگتا ہے کہ پوری دنیا میں ایک سال کے اندر، اس پالیسی سے متعلقہ مواد کے صرف 17 اجزاء کو قابلِ خبر ہونے کے بطور اور عوامی مفاد میں پلیٹ فارم پر رہنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ قابل خبر ہونے کی اجازت پلیٹ فارم پر اس نوعیت کے مواد کو محفوظ کرنے کیلئے مناسب طریقۂ کار فراہم نہیں کرتی ہے۔ تحفظ یافتہ اظہارات کو سینسر کرنے سے بچنے کیلئے، Meta کو بذات خود متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی میں ترمیم کرنا چاہیے تاکہ اس طرح کا مواد پلیٹ فارم پر باقی رہے۔

جنگ یا سیاسی عدم استحکام کے سیاق و سباق میں، خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے یا انہیں تحریر کرنے کے مقصد سے صارفین کے ذریعے مزید گرافک اور متشدد مواد کیپچر اور پلیٹ فارم پر شیئر کیا جائے گا۔ جوابدہی کو پروموٹ کرنے کیلئے یہ مواد اہم ہے۔ بورڈ نے "سابق صدر ٹرمپ کی معطلی" کے کیس میں بیان کیا ہے کہ Meta کی یہ ذمہ داری ہے کہ ”وہ مجاز حکام اور احتساب کے طریقہ کار سے بین الاقوامی فوجداری، انسانی حقوق اور انسانیت پسند قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ممکنہ قانونی کارروائی میں سپورٹ کے لیے معلومات کو جمع، محفوظ اور، جہاں مناسب ہو، شیئر کرے۔“ بورڈ نے یہ تجویز بھی کی ہے کہ Meta اس بارے میں اپنے کارپوریٹ انسانی حقوق کی پالیسی کے پروٹوکولز میں وضاحت کرے اور یہ بیان کرے کہ بین الاقوامی معیارات اور ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے سابقہ عوامی مواد کو کیسے دستیاب کرایا جائے۔ اس کے جواب میں، Meta نے جاری کوششوں کے بارے میں بورڈ کو باخبر کرنے کا عزم کیا ہے تاکہ مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ چونکہ بورڈ نے یہ تجویز 5 مئی، 2021 کو شائع کی ہے، Meta نے اس مسئلے پر کسی پیشرفت کی اطلاع نہیں دی ہے۔ متشدد تنازع (مثلاً یوکرین کی حالیہ جنگ جہاں صارفین سوشل میڈیا کے ذریعے خلاف ورزیوں کو تحریر کر رہے ہیں) اور دنیا بھر میں سیاسی عدم استحکام کی صورتحال میں پلیٹ فارم کے ذریعے ادا کردہ کردار کے مد نظر، بورڈ نے اتنی لمبی تاخیر اور پیشرفت میں کمی کو تشویشناک پایا ہے۔

بالآخر، بورڈ نے Meta کیلئے "سابق صدر ٹرمپ کی معطلی" کے کیس سے اپنی تجویز کو واپس لے لیا تاکہ وہ ”ایسی پالیسی تیار اور شائع کرے جو بحرانوں یا نئے حالات پر Facebook کے رد عمل کی نگرانی کرے جہاں اس کے باقاعدہ پراسسز ناگزیر نقصان کو روک نہ سکیں یا اس سے بچ نہ سکیں۔“ Meta نے اوور سائٹ بورڈ کے بارے میں 2021 کی سہ ماہی 4 کے اپ ڈیٹ میں رپورٹ کیا ہے کہ کمپنی نے بورڈ کی تجویز کے جواب میں ایک نئے بحران پروٹوکول کیلئے تجویز تیار کیا ہے اور اس کو اپنا لیا گیا ہے۔ Meta نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ یہ جلد ہی ٹرانسپرنسی سنٹر پر اس پروٹوکول کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ Meta نے بورڈ کو اطلاع دی ہے کہ سوڈان میں بغاوت کے وقت یہ پروٹوکول نافذ نہیں تھا، نہ ہی یہ اس کیس کے جائزہ کے دوران نافذ العمل تھا۔ کمپنی 2022 میں بعد میں اس پروٹوکول کو لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اچھی طرح سے ڈیزائن کردہ پروٹوکول کو بحران کے حالات میں ضروری اور مناسب جوابات کو فروغ دینے اور نافذ کرنے میں Meta کی رہنمائی کرنا چاہیے۔ اس پروٹوکول کو نافذ کرنے اور اس بارے میں حتی الامکان زیادہ سے زيادہ تفصیل فراہم کرنے کیلئے Meta کو مزید تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے کہ یہ پروٹوکول Meta کے موجودہ پراسسز کے ساتھ کس طرح عمل اور انٹریکٹ کرے گا۔ Meta کے پلیٹ فارمز دنیا بھر کے تنازع اور بحران والے حالات میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اور غلطیوں کو روکنے کیلئے کمپنی کو تیزی اور سسٹم سے جواب دینے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

9. اوور سائٹ بورڈ کا فیصلہ

اوور سائٹ بورڈ 18 سال سے زيادہ عمر کے افراد کی رسائی پر پابندی لگانے والی اسکرین پر مواد چھوڑنے کے Meta کے فیصلے کو برقرار رکھتا ہے۔

10۔ پالیسی کا مشاورتی بیان

مواد کی پالیسی

1. Meta کو متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی کے معیار میں ترمیم کرنا چاہیے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے یا انہیں تحریر کرنے کے مقصد سے شیئر کردہ لوگوں یا لاشوں کی ویڈيوز کی اجازت دی جا سکے۔ ایک وارننگ سکرین کے ساتھ اس مواد کی اجازت دی جانی چاہیے تاکہ لوگ باخبر رہیں کہ مواد پریشان کن بھی ہو سکتا ہے: بورڈ کی نظر میں اس تجویز کا نفاذ اس وقت ہوگا جب Meta کمیونٹی کے معیار کو اپ ڈیٹ کر دے۔

2. Meta کو پالیسی فروغ دینے کا ایسا پراسس اپنانا چاہیے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے یا انہیں تحریر کرنے کے مقصد سے شیئر کرتے وقت لوگوں یا لاشوں کی ویڈيوز کی شناخت کرنے کا معیار فروغ دے۔ جب Meta پالیسی ڈیولپمنٹ کے پراسس کے نتائج کو شائع کرے گا تو بورڈ اس تجویز کے نفاذ پر غور کرے گا، جس میں پراسس کے بارے میں معلومات اور بڑے پیمانے پر اس مواد کی شناخت کرنے کا معیار شامل ہے۔

3. Meta کو قابل خبر ہونے کی اجازت کی اپنی تفصیل میں ان تمام کارروائیوں کی وضاحت کرنا چاہیے جنہیں یہ اس پالیسی کی بنیاد پر کر سکتی ہے (مثلاً، وارننگ سکرین کے ساتھ بحالی)۔ بورڈ کی نظر میں اس تجویز کا نفاذ اس وقت ہوگا جب Meta پالیسی کو اپ ڈیٹ کر دے۔

نفاذ

4. یہ یقینی بنانے کیلئے کہ صارفین اصولوں کو سمجھتے ہیں، Meta جب قابل خبر ہونے کی اجازت کی بنیاد پر صارفین کے مواد پر کارروائی کرے تو اسے انہیں نوٹیفائی کرنا چاہیے جس میں وارننگ سکرین کے مواد یا ایپلی کیشن کی بحالی بھی شامل ہے۔ صارف نوٹیفیکیشن قابل خبر ہونے کی اجازت کے شفافیت مرکز کی وضاحت سے جڑا ہو سکتا ہے۔ جب Meta یہ اپ ڈیٹ کردہ نوٹیفیکیشن سبھی مارکیٹس میں صارفین کو فراہم کرے گا اور یہ اظہار کرے گا کہ صارفین نفاذ کے ڈيٹا کے ذریعے اس نوٹیفیکیشن کو موصول کر رہے ہیں تو بورڈ اس نفاذ پر غور کرے گا۔

*طریقۂ کار کا نوٹ:

اوور سائٹ بورڈ کے فیصلے پانچ ممبروں کی پینلز تیار کرتی ہیں اور اسے بورڈ کی اکثریت منظور کرتی ہے۔ ضروری نہیں کہ بورڈ کے فیصلے تمام ممبرز کے ذاتی خیالات کی نمائندگی کرتے ہوں۔

اس کیس کے فیصلے کیلئے بورڈ کی جانب سے آزاد تحقیق کا آغاز کیا گیا تھا۔ گوتھینبرگ یونیورسٹی میں واقع ایک آزاد تحقیقی ادارہ اور اس میں چھ براعظموں کے 50 سے زیادہ سماجی سائنس دانوں کی ٹیم کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ممالک سے 3200 سے زائد ماہرین شامل ہیں۔ بورڈ کو Duco Advisors نے بھی مدد فراہم کی، جو کہ ایک مشاورتی کمپنی ہے جو جغرافیائی سیاست، بھروسہ و تحفظ اور ٹیکنالوجی کے مقام انقطاع پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

मामले के निर्णयों और नीति सलाहकार राय पर लौटें