Renversé

یہودیت کی مخالفت پر ردعمل دینا

کسی صارف نے Meta کے Instagram کی ویڈیو پوسٹ کو ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے، اس ویڈیو میں موسیقی فنکار Ye (جو کہ امریکہ کے ریپر جنہیں پہلے Kanye West کے نام سے جانا جاتا تھا) کی جانب سے Hitler کی تعریف اور ہولوکاسٹ کی تردید پر مشتمل تبصروں کی مذمت کی گئی ہے۔ بورڈ کی جانب سے اپیل کو Meta کی توجہ دلانے کے بعد کمپنی نے اپنا اصل فیصلہ واپس لے لیا اور پوسٹ کو بحال کر دیا۔

Type de décision

Résumé

Politiques et sujets

Sujet
Liberté d’expression
Norme communautaire
Personnes et organisations dangereuses

Régions/Pays

Emplacement
Turquie, États-Unis

Plate-forme

Plate-forme
Instagram

یہ فیصلے کا خلاصہ ہے۔ فیصلے کے خلاصے میں ایسے کیسز کا جائزہ لیا جاتا ہے جن میں بورڈ کی طرف سے کیس پر کمپنی کی توجہ دلانے کے بعد Meta نے مواد کے حوالے سے اپنا ابتدائی فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ ان فیصلوں میں Meta کی تسلیم شدہ غلطیوں کے تعلق سے معلومات شامل ہیں۔ ان کی منظوری مکمل بورڈ سے نہ ہو کر بورڈ کے ممبر کے پینل سے ہوتی ہے۔ وہ پبلک کمنٹس کو زیر غور نہیں لاتے ہیں اور بورڈ کیلئے اس میں کوئی نظیری قدر نہیں ہوتی ہے۔ فیصلے کے خلاصے میں Meta کی اصلاحات پر شفافیت فراہم کی جاتی ہے اور ان شعبوں کو نمایاں کیا جاتا ہے جہاں کمپنی اپنی پالیسی کے نفاذ کو بہتر بنا سکتی ہے۔

کیس کا خلاصہ

کسی صارف نے Meta کے Instagram کی ویڈیو پوسٹ کو ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے، اس ویڈیو میں موسیقی فنکار Ye (جو کہ امریکہ کے ریپر جنہیں پہلے Kanye West کے نام سے جانا جاتا تھا) کی جانب سے Hitler کی تعریف اور ہولوکاسٹ کی تردید پر مشتمل تبصروں کی مذمت کی گئی ہے۔ بورڈ کی جانب سے اپیل کو Meta کی توجہ دلانے کے بعد کمپنی نے اپنا اصل فیصلہ واپس لے لیا اور پوسٹ کو بحال کر دیا۔

کیس کی تفصیل اور پس منظر

جنوری 2023 میں ترکی کے ایک Instagram صارف نے کوئی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انگریزی زبان میں Ye کے انٹرویو کا ایک اقتباس شامل ہے جہاں وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ Adolph Hitler کو "پسند" کرتے ہیں اور یہ کہ Hitler نے "60 لاکھ یہودیوں کا قتل نہیں کیا ہے"۔ اس کے بعد ویڈیو میں ایک شخص نظر آتا ہے جو TV رپورٹر معلوم ہوتا ہے اور وہ Ye کے بیانات پر غم و غصے کا اظہار کرتا ہے اور اس بات کو یاد کرتا ہے کہ کس طرح ہولوکاسٹ میں اس کے فیملی ممبرز کو قتل کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں ترکش زبان میں سب ٹائٹل موجود ہے اور ایک کیپشن شامل ہے جس کا ترجمہ "Kanye West پر TV رپورٹ کا ردعمل" ہے۔

‏Meta نے خطرناک افراد اور تنظیموں (DOI) اور نفرت انگیز مواد کے متعلق اپنی پالیسیوں کا حوالہ دے کر ابتدا میں اس پوسٹ کو Instagram سے ہٹا دیا۔ ‏Meta کی DOI کی پالیسی کے تحت کمپنی نامزد افراد جس میں Adolf Hitler بھی شامل ہے کی تعریف پر مشتمل مواد کو ہٹا دیتی ہے۔ تاہم، پالیسی میں یہ بات تسلیم کی گئی ہے کہ "صارفین ایسا مواد شیئر کر سکتے ہیں جس میں نامزد خطرناک تنظیموں اور افراد کا حوالہ ان کی خبر دینے، ان کی یا ان کی سرگرمیوں کی مذمت کرنے یا ان کے متعلق غیر جانبدارانہ گفتگو کرنے کیلئے دیا جاتا ہے۔" نفرت انگیز مواد کے متعلق اپنی پالیسی کے تحت کمپنی نقصان دہ دقیانوسی باتوں کی شکل میں ہولوکاسٹ سے انکار پر مشتمل مواد کو ہٹا دیتی ہے جس کا تعلق "محفوظ خاصیت کی بنیاد پر دھمکانے، بائیکاٹ کرنے یا تشدد سے جڑے تاریخی واقعہ سے ہوتا ہے۔" نفرت انگیز مواد کے متعلق پالیسی میں یہ بات بھی تسلیم کی گئی ہے کہ "بعض اوقات لوگ مذمت کرنے یا آگاہی بڑھانے کیلئے کسی اور کے نفرت انگیز بیان یا گالیوں پر مشتمل مواد شیئر کرتے ہیں۔

اپنی اپیل میں صارف نے بورڈ کو یہ دلیل پیش کی کہ ویڈیو میں Adolf Hitler کی حمایت نہیں کی گئی ہے اور یہ کہ انہیں غلط سمجھا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے یہ کیس Meta کی توجہ میں لانے کے بعد کمپنی نے یہ طے کیا کہ مواد سے اس کی پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ اگرچہ ویڈیو میں Adolf Hitler کی تعریف اور ہولوکاسٹ سے انکار شامل ہے لیکن ویڈیو کے دوسرے حصے میں ان بیانات کی مذمت کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس پر قابل اجازت تناظر کا اطلاق ہوتا ہے۔ لہذا کمپنی نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ابتدا میں مواد کو ہٹانا اس کی غلطی تھی اور مواد کو پلیٹ فارم پر بحال کر دیا۔

بورڈ کی اتھارٹی اور سکوپ

جس صارف کا مواد ہٹا دیا گیا ہو اس کی اپیل کے بعد بورڈ کو Meta کے فیصلے کا جائزہ لینے کا اختیار ہے (چارٹر آرٹیکل 2، سیکشن 1؛ خصوصی قوانین آرٹیکل 3، سیکشن 1)۔

جہاں Meta تسلیم کرتی ہے کہ اس نے غلطی کی ہے اور بورڈ کے جائزے کیلئے زیر غور کیس میں اپنا فیصلہ واپس لے لیتی ہے تو بورڈ اس کیس کو فیصلے کے خلاصے کیلئے منتخب کر سکتا ہے (خصوصی قوانین آرٹیکل 2، سیکشن 2.1.3)۔ بورڈ مواد کے ماڈریشن کے عمل کی سمجھ میں اضافہ کرنے، غلطیوں کو کم کرنے اور Facebook اور Instagram استعمال کرنے والے لوگوں کیلئے انصاف میں اضافہ کرنے کیلئے اصل فیصلے کا جائزہ لیتا ہے۔

کیس کی اہمیت

اس کیس میں Meta کی DOI اور نفرت انگیز مواد کی پالیسیوں میں مستثنیات کے اطلاق میں ہونے والی غلطی کی مثالیں نظر آئی ہیں۔ اس طرح کی غلطیاں ایسے اظہار خیال میں رکاوٹ بن سکتی ہیں جن کا مقصد نفرت انگیز مواد، بشمول ہولوکاسٹ سے انکار پر ردعمل دینا، یا Hitler جیسے خطرناک افراد کی تعریف پر مشتمل بیانات کی مذمت کرنا ہوتا ہے۔ غلط معلومات اور نفرت انگیز مواد جیسے نقصان دہ مواد سے نمٹنے کیلئے اظہار خیال کی آزادی اور ٹول کو فروغ دینے کیلئے نفرت کا جواب دینے والے مواد کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔ بورڈ نے پہلے تجویز کی ہے کہ: ‏Meta کو چاہیے کہ نفاذ میں غلطیوں کا سبب بننے والے سسٹم سے متعلق مسائل کی نشاندہی کرنے کیلئے DOI سے متعلق پالیسی کے تحت خبر دینے کے استثنا کو نافذ کرنے والے جائزہ کاروں کی درستگی کی تشخیص کرے ( نیوز رپورٹنگ میں طالبان کا ذکر، تجویز نمبر 5)؛ Meta کو DOI کی پالیسی کے نفاذ کیلئے خودکار ماڈریشن کے پراسیسز کا جائزہ لینا چاہیے ( Öcalan کی قید تنہائی، تجویز نمبر 2)؛ اور Meta کو مذمت کرنے، آگاہی بڑھانے، خود کا حوالہ دینے، اور بااختیار بنانے کیلئے استعمال ہونے والے اظہار خیال کے طریقوں پر مشتمل اپنی نفرت انگیز مواد کی پالیسی کے مستثنیات کا جائزہ لینا چاہیے ( ویمپم بیلٹ، تجویز نمبر 3)۔ Meta نے نیوز رپورٹنگ میں طالبان کا ذکر، تجویز نمبر 5) پر پیش رفت کی اطلاع دی ہے، Öcalan کی قید تنہائی، تجویز نمبر 2) پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے، اور ویمپم بیلٹ، تجویز نمبر 3) پر عمل کر کے دکھایا ہے۔

بورڈ نے دہرایا کہ ان تجاویز کا مکمل نفاذ کرنے سے نفرت انگیز مواد اور خطرناک تنظیموں اور افراد کے متعلق پالیسیوں کے تحت مستثنیات کے نفاذ میں غلطیوں کی شرح کم ہو سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں نفرت کا جواب دینے والے مواد کی حفاظت ہوگی اور مجموعی طور پر اظہار خیال کی آزادی بہتر ہوگی۔

فیصلہ

بورڈ نے Meta کے مواد کو ہٹانے کے ابتدائی فیصلے کو کالعدم کر دیا ہے۔ بورڈ نے Meta کی طرف سے اس کی ابتدائی غلطی کی اصلاح کو تسلیم کیا جب بورڈ کیس Meta کی توجہ میں لایا۔

Retour aux décisions de cas et aux avis consultatifs politiques