Renversé
روسی نظم
16 novembre 2022
اوور سائٹ بورڈ نے Meta کا ایک Facebook پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے اس پوسٹ میں یوکرین میں موجود روسی فوج کا موازنہ نازی سے کیا گیا ہے اور اقتباس میں ایک نظم کا حوالہ دیا گیا جس میں فاشسٹوں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے
یہ فیصلہ روسی زبان میں (اس سکرین کے اوپری حصے میں مینو کی معرفت قابل رسائی "زبان" ٹیب کے ذریعے)، لیٹوین میں ( یہاں)، اور یوکرین میں بھی ( یہاں) دستیاب ہے۔
Lai iepazītos ar lēmumu latviski, spied šeit.
Щоб прочитати це рішення українською мовою, натисніть тут.
کیس کا خلاصہ
اوور سائٹ بورڈ نے Meta کا ایک Facebook پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے اس پوسٹ میں یوکرین میں موجود روسی فوج کا موازنہ نازی سے کیا گیا ہے اور اقتباس میں ایک نظم کا حوالہ دیا گیا جس میں فاشسٹوں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بورڈ نے Meta کے اس تعین کو بھی منسوخ کر دیا ہے کہ اسی پوسٹ میں موجود ایک تصویر جس میں ایک مردہ جسم دکھایا گیا ہے "متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کے خلاف ہے۔ Meta نے تصویر سے پالیسی کی خلاف ورزی ہونے کے سبب اس پر وارننگ سکرین کا اطلاق کیا تھا۔ اس کیس میں متنازع حالات میں مواد کے ماڈریشن کے بارے میں اہم مسائل پیدا ہوئے ہیں۔
کیس کا تعارف
اپریل 2022 میں لٹویا کے ایک Facebook صارف نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں سڑک پر منہ کے بل پڑی ہوئی ایک لاش دکھائی گئی ہے۔ اس پر کوئی زخم نظر نہیں آ رہا ہے۔ Meta نے بورڈ کو اس بات کی تصدیق کرائی کہ اس شخص کو یوکرین کے بوچا شہر میں گولی ماری گئی تھی۔
تصویر کے ساتھ موجود متن میں یہ دلیل پیش گئی ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی میں سوویت کے فوجیوں نے مبینہ طور پر جو ظلم ڈھائے تھے انہیں اس بنیاد پر بری کر دیا گیا تھا کہ یہ USSR (سوویت یونین) میں نازی فوجیوں کے کیے ہوئے جرائم کا بدلہ ہے۔ اس سے نازی فوج اور یوکرین میں موجود روسی فوج کا موازنہ کیا جا رہا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ روسی فوج "فاشسٹ بن گئی" ہے۔
اس پوسٹ میں یوکرین میں روسی فوج کی طرف سے مبینہ طور پر ڈھائے ہوئے ظلم کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ "after Bucha, Ukrainians will also want to repeat... and will be able to repeat."(بوچا کے بعد، یوکرین کے باشندے بھی اس طرح کے اعمال کو دہرانا چاہیں گے...اور دہرانے کے قابل ہو جائیں گے)۔ اس پوسٹ کے اختتام میں سوویت کے ایک شاعر Konstantin Simonov کی نظم "Kill him!" (اسے قتل کرو) کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں کچھ اس طرح کے اشعار ہیں: "kill the fascist...(فاشسٹ کا قتل کرو) Kill him! (اسے قتل کرو!) Kill him! (اسے قتل کرو!) Kill! (قتل کرو)"
کسی اور Facebook صارف نے اس پوسٹ کی رپورٹ کی تھی اور Meta نے اپنے نفرت انگیز مواد کے متعلق کمیونٹی کے معیار کی خلاف ورزی کے سبب اسے ہٹا دیا تھا۔ جب بورڈ نے اس کیس کا انتخاب کیا تو Meta کو لگا کہ اس نے پوسٹ کو غلطی سے ہٹا دیا ہے اور پھر اسے بحال کر دیا۔ تین ہفتوں بعد Meta نے اپنی متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کے تحت اس تصویر پر وارننگ سکرین کا اطلاق کر دیا۔
کلیدی نتائج
بورڈ کو لگا کہ پوسٹ کو ہٹا دینا، اور پھر بعد میں اس پر وارننگ سکرین کا اطلاق کر دینا Facebook کمیونٹی کے معیارات، Meta کی اقدار، یا انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں ہے۔
بورڈ اس نتیجے پر پہنچا کہ "روسی فوجی نازی ہیں" اس بات کا الزام لگانے کی بجائے اس پوسٹ میں یہ دلیل پیش کی گئی ہے کہ روسی فوج نے کسی مخصوص وقت اور جگہ پر نازی جیسا سلوک کیا جو کہ ایک تاریخی واقعہ سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس پوسٹ میں روسی فوجیوں کو ان کے جنگجو کردار کیلئے ہدف بنایا گیا ہے نہ کہ ان کی قومیت کی بناء پر۔ اس تناظر میں نہ تو Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں اور نہ ہی اس کی نفرت انگیز مواد کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت فوجیوں کو ہولناک سلوک کے حوالے سے کیے جانے والے دعووں سے بری رکھا جائے نہ ہی ان کے اعمال اور ماضی میں ہوئے واقعات کے درمیان موازنہ کرنے پر روک لگائی جائے گی۔
اس بات کی تشخیص کرنے کیلئے کہ آیا مواد سے تشدد پر اُکسایا جا رہا ہے بورڈ نے تناظر کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کیس میں بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ "Kill him!" (اسے قتل کرو) نظم کا اقتباس ایک فنکارانہ اور ثقافتی حوالہ ہے جسے خطیبانہ انداز میں استعمال کیا گیا ہے۔ تناظر کے لحاظ سے مکمل پوسٹ پڑھنے پر بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ اقتباس لوگوں کو ورغلانے کیلئے نہیں بلکہ ذہنی کیفیت کی وضاحت کیلئے استعمال کیے گئے ہیں۔ اقتباس میں اس بات کی تنبیہ کی گئی ہے کہ یوکرین میں تشدد کا دور اور تاریخ کے دہرائے جانے کا امکان ہے۔
ماڈریٹرز کیلئے Meta کی اندرونی راہنمائی میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ کمپنی تشدد اور اشتعال کے متعلق اپنے کمیونٹی کے معیار میں اس طرح کے "کسی ممکنہ نتیجے کیلئے غیر جانب دارانہ حوالہ(حوالے)" اور "مشاورتی تنبیہ(انتباہات) شامل" کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ تاہم، عوامی کمیونٹی کے معیارات میں اس کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ اسی طرح متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کے تحت تصاویر میں پُرتشدد موت دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔ ماڈریٹرز کیلئے اندرونی راہنمائی میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ Meta اس بات کا تعین کیسے کرتی ہے کہ آیا تصویر میں پُرتشدد موت کا مظاہرہ کیا گیا ہے لیکن اسے عوامی پالیسی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اس کیس میں بورڈ کی اکثریت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ماڈریٹرز کیلئے Meta کی اندرونی راہنمائی کے مطابق، پوسٹ میں موجود تصویر میں تشدد بھڑکانے والی کوئی واضح نشانی نہیں ہے، جس کی بناء پر وارننگ سکرین کا اطلاق کیا جائے۔
مجموعی طور پر بورڈ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اس پوسٹ سے تشدد بھڑکنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم، بورڈ نے غور کیا کہ بین الاقوامی تنازع کی صورتحال میں جہاں بین الاقوامی قانون کے تحت جنگجوؤں کو ہدف بنانے کی اجازت ہے، متشدد مواد کی تشخیص کرنے میں اضافی پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کو بین الاقوامی سطح پر غیر قانونی مانا گیا ہے۔ بورڈ Meta سے گزارش کرتا ہے کہ غیر قانونی فوجی مداخلت کے حالات کو زیر غور لانے کیلئے اپنی پالیسیوں میں ترمیم کرے۔
اوور سائٹ بورڈ کا فیصلہ
اوور سائٹ بورڈ نے Meta کا پوسٹ کو ہٹانے کا ابتدائی فیصلہ اور اس تعین کو منسوخ کر دیا کہ پوسٹ میں موجود تصویر سے متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں Meta نے وارننگ سکرین کا اطلاق کیا۔
بورڈ تجویز کرتا ہے کہ Meta یہ کرے:
- Meta کی پالیسی کی ترجمانی کے مطابق اس بات کی وضاحت کیلئے عوامی تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کے معیار میں ترمیم کرے کہ اس میں ایسے مواد کی اجازت ہے جس میں "ممکنہ نتیجے کیلئے غیر جانب دارانہ حوالہ" دیا جاتا ہے۔
- عوامی متشدد اور گرافک مواد کے متعلق کمیونٹی کے معیار میں یہ وضاحت کرے کہ وہ اس بات کا تعین کیسے کرتی ہے کہ آیا تصویر میں "کسی شخص کی پُرتشدد موت" دکھائی گئی ہے۔
- ایسے ٹولز پیش کرنے کے امکان کا جائزہ لے جن سے بالغ صارفین کو یہ طے کرنے کی سہولت ملے کہ آیا گرافک مواد کو دیکھنا چاہیے، اگر ہاں، تو آیا اسے وارننگ سکرین کے ساتھ یا اس کے بغیر دیکھنا چاہیے۔
* کیس کے خلاصے میں کیس کا مجموعی جائزہ فراہم کیا جاتا ہے اور اس میں نظیری قدر نہیں ہوتی ہے۔
کیس کا مکمل فیصلہ
1۔ فیصلے کا خلاصہ
اوور سائٹ بورڈ نے یوکرین کے تنازع کے متعلق Facebook پوسٹ کو ہٹانے کا Meta کا ابتدائی فیصلہ کالعدم کر دیا ہے۔ اس کا مواد روسی زبان اور لٹویا میں پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں متن سمیت ایک سڑک کی تصویر شامل ہے اور اس تصویر میں ممکنہ طور پر ایک لاش زمین پر پڑی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اس متن میں سوویت کے ایک مشہور شاعر Konstantin Simonov کی نظم کا اقتباس شامل ہے جس میں دوسری عالی جنگ میں جرمنی کے حملہ آوروں سے کیے گئے مقابلے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے، اور اس حقیقت کو بیان کیا گیا ہے کہ روسی حملہ آور یوکرین میں اسی طرح کا کردار ادا کر رہے ہیں جو USSR (سوویت یونین) میں جرمنی کے فوجیوں نے کیا تھا۔ جب بورڈ نے جائزے کیلئے اس پوسٹ کا انتخاب کیا تو Meta نے اپنا فیصلہ بدل دیا اور مواد کو پلیٹ فارم پر بحال کر دیا۔ اس مواد سے Meta کی نفرت انگیز مواد اور تشدد اور اشتعال کے متعلق پالیسیوں کی وضاحت کے متعلق اہم سوالات پیدا ہوئے ہیں۔ پوسٹ کو بحال کرنے کے کچھ ہفتوں بعد Meta نے اس تصوير پر وارننگ سکرین کا اطلاق کر دیا۔ بورڈ کی اکثریت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مواد کے ماڈریٹرز کیلئے Meta کی اندرونی گائیڈ لائنز کے بیان کے مطابق، اس تصویر سے متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے کیوں کہ تصویر میں تشدد بھڑکانے والی کوئی واضح نشانی نہیں ہے، جس کی بناء پر وارننگ سکرین کا اطلاق کیا جائے۔
2۔ کیس کی تفصیل اور پس منظر
اپریل 2022 میں لٹویا کے ایک Facebook صارف نے اپنی نیوز فیڈ میں ایک تصوير اور روسی زبان میں متن پوسٹ کیا۔ اس پوسٹ کو تقریباً 20000 بار دیکھا گیا، 100 مرتبہ شیئر کیا گیا، اور اس پر 600 رد عمل اور 100 سے زائد کمنٹس موصول ہوئے۔
تصوير میں ایک شخص زمین پر ایک گری ہوئی سائکل کے آگے کسی لاش کی طرح پڑا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس پر کوئی زخم نظر نہیں آ رہا ہے۔ متن کی شروعات "they wanted to repeat and repeated" (وہ دہرانا چاہتے ہیں اور دہرایا جائے گا) سے ہوئی ہے۔ پوسٹ میں دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی میں مبینہ جرائم مرتکب سوویت کے فوجیوں پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ اس طرح کے جرائم کو اس بنیاد پر معاف کیا گیا تھا کہ فوجی اس ظلم کا بدلہ لے رہے ہیں جو نازیوں نے سوویت یونین پر کیے تھے۔ اس میں دوسری عالمی جنگ اور یوکرین پر حملے کے درمیان تعلق کو بیان کیا گیا ہے، یہ دلیل دی گئی کہ روسی فوج "became fascist" ("فاشسٹ ہو گئی ہے")۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ یوکرین میں روسی فوج "rape[s] girls, wound[s] their fathers, torture[s] and kill[s] peaceful people" ("لڑکیوں کی عصمت دری کرتی ہے، ان کے والدوں کو اذیت دیتی ہے، امن پسند لوگوں پر ظلم و تشدد اور ان کا قتل کرتی ہے"۔) اس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ "بوچا کے بعد، یوکرین کے باشندے بھی اس طرح کے اعمال کو دہرانا چاہیں گے ... اور دہرانے کے قابل ہو جائیں گے"۔ پوسٹ کے آخر میں صارف نے سوویت کے ایک شاعر Konstantin Simonov کی نظم "Kill him!" (اسے قتل کرو) کے اقتباس سے کچھ اشعار شیئر کیے جس کا ترجمہ یوں ہے: "kill the fascist so he will lie on the ground’s backbone, not you"; "kill at least one of them as soon as you can"; ("فاشسٹ کا قتل کرو تاکہ وہ زمین پر گرے، نہ کہ آپ"، "جتنی جلدی ممکن ہو، ان میں سے ایک کا قتل کرو")؛ "Kill him! (اسے قتل کرو!) Kill him! (اسے قتل کرو!) Kill! (قتل کرو)"
جس دن مواد پوسٹ کیا گیا اسی دن کسی اور صارف نے اس کی "متشدد اور گرافک مواد" کے طور پر رپورٹ کی۔ انسانی جائزہ کار کے فیصلے کے مطابق، Meta نے اس مواد کو اپنے نفرت انگیز مواد کے متعلق کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کے تحت ہٹا دیا۔ کچھ گھنٹوں بعد، مواد کو پوسٹ کرنے والے صارف نے اپیل کی اور دوسرے جائزہ کار نے مواد کی تشخیص اسی پالیسی کی خلاف ورزی کے طور پر کی۔
صارف نے اوور سائٹ بورڈ سے اپیل کی۔ 31 مئی 2022 کو بورڈ نے جائزہ لینے کیلئے اس اپیل کا انتخاب کیا جس کے نتیجے میں Meta نے یہ تعین کیا کہ اس کا مواد کو ہٹانے کا فیصلہ ایک غلطی تھی اور اسے بحال کر دیا۔ 23 جون 2022 یعنی مواد کو بحال کرنے کے 23 دنوں بعد Meta نے متشدد اور گرافک مواد کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت پوسٹ کی تصوير پر وارننگ سکرین کا اطلاق کیا اس بنیاد پر کہ اس میں کسی شخص کی پُرتشدد موت دکھائی گئی ہے۔ وارننگ سکرین پر یہ لکھا ہوتا ہے "حساس مواد – ہو سکتا ہے اس تصوير میں آپ کو پُرتشدد یا گرافک مواد نظر آئے" اور صارفین کو یہ دو آپشن نظر آتے ہیں: "مزید جانیں" اور "تصوير دیکھیں"۔
مندرجہ ذیل حقائق پر مبنی پس منظر بورڈ کے فیصلے کیلئے موزوں ہے اور بورڈ کی طرف سے منظور شدہ تحقیق پر مبنی ہے:
- 2 مارچ 2022 کو منعقدہ اقوام متحدہ کی عام اسمبلی ( A/RES/ES-11/1) میں یوکرین پر روس کے حملے کو غیر قانونی مانا گیا۔
- اقوام متحدہ کی کمیشنر عالی برائے انسانی حقوق محترمہ Michelle Bachelet نے یوکرین میں "ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں اٹھنے والے سنگین اور پریشان کن سوالات، انسانی فلاح و بہبود کے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں" کے بارے میں اظہار تشویش کیا۔
- سوویت کی بعد کی ثقافتوں میں، خاص طور پر دوسری عالی جنگ کے تناظر میں لفظ "فاشسٹ" کو اکثر نازی جرمنی سے منسوب کیا جاتا ہے۔ تاہم، لفظ "فاشسٹ" کی تعریف اب براہ راست نازی جرمنی سے وابستہ نہیں ہے۔ روس اور یوکرین میں سیاسی مباحثوں کی وجہ سے یہ اصطلاح غیر واضح ہو گئی جہاں لفظ "فاشسٹ" کا استعمال سیاسی سپیکٹرم کے مختلف حصوں میں مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
- صارف کی پوسٹ کا پہلا جملہ "They wanted to repeat and repeated" (وہ دہرانا چاہتے ہیں اور دہرایا جائے گا) روس کے معروف نعرے "[w]e can repeat" (ہم دہرائیں گے) کا حوالہ ہے، جس کا استعمال کچھ لوگ دوسری عالمی جنگ میں نازی کے مقابلے سوویت کی فتح کا حوالہ دینے کیلئے کرتے ہیں۔ صارف نے اپنے بیان "after Bucha, Ukrainians will also want to repeat... and will be able to repeat" (بوچا کے بعد، یوکرین کے باشندے بھی اس طرح کے اعمال کو دہرانا چاہیں گے...اور دہرانے کے قابل ہو جائیں گے) میں روسی فوج کی کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس نعرے پر مزید زور دیا۔
3۔ اوور سائٹ بورڈ کی اتھارٹی اور دائرۂ کار
جس صارف کا مواد ہٹا دیا گیا ہو اس کی اپیل کے سلسلے میں بورڈ کو Meta کے فیصلے کا جائزہ لینے کا اختیار ہے (چارٹر آرٹیکل 2، سیکشن 1؛ خصوصی قوانین آرٹیکل 3، سیکشن 1)۔ بورڈ Meta کے فیصلے کو برقرار رکھ یا کالعدم کر سکتا ہے (چارٹر آرٹیکل 3، سیکشن 5)، اور یہ فیصلہ کمپنی پر لازم ہے (چارٹر آرٹیکل 4)۔ Meta کو متوازی سیاق و سباق کے ساتھ یکساں مواد کے سلسلے میں اپنے فیصلے کا اطلاق کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لینا چاہیے (چارٹر آرٹیکل 4)۔ بورڈ کے فیصلے غیر مشروط تجاویز کے ساتھ پالیسی کے مشاورتی بیانات پر مشتمل ہو سکتے ہیں جن کا Meta کو جواب دینا لازمی ہے (چارٹر آرٹیکل 3، سیکشن 4؛ آرٹیکل 4)۔
جب بورڈ اس طرح کے کیسز منتخب کرتا ہے جن میں Meta اپنی غلطی قبول کر لیتی ہے تو بورڈ پھر ابتدائی فیصلے کا جائزہ لیتا ہے تاکہ اس بات کی تفہیم میں اضافہ کرے کہ غلطیاں کیوں سرزد ہوتی ہیں، اور تاکہ ایسے مشاہدات یا تجاویز پیش کرے جو غلطیوں کو کم کرنے اور منصفانہ اور شفاف طریقہ عمل کو بہتر بنانے میں معاون ہو سکیں۔
4۔ اتھارٹی کے ذرائع
اوور سائٹ بورڈ نے درج ذیل اختیارات اور معیارات پر غور کیا ہے:
I۔ اوور سائٹ بورڈ کے فیصلے:
اوور سائٹ بورڈ کے سب سے زیادہ متعلقہ پچھلے فیصلوں میں درج ذیل شامل ہیں:
- "تیگرے کمیونیکیشن افیئرز بیورو" کیس ( 2022-006-FB-MR)۔ اس کیس میں بورڈ نے Meta کا مواد کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا کیوں کہ بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ صارف کی پروفائل (علاقائی حکومتی وزارت)، استعمال کی گئی زبان (ہتھیار نہ ڈالنے والے فوجیوں کو مارنے کا واضح مطالبہ) اور پیج تک رسائی (تقریباً 260,000 فالوورز) کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پوسٹ سے مزید تشدد بھڑکنے کا بہت زیادہ امکان ہے۔
- "سوڈان گرافک ویڈیو" کیس ( 2022-002-FB-MR). اس کیس میں بورڈ نے Meta کو تجویز کی کہ: (i) متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی کے معیار میں ترمیم کرے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے یا انہیں تحریر کرنے کے مقصد سے شیئر کردہ لوگوں یا لاشوں کی ویڈيوز کی اجازت دی جا سکے؛ اور (ii) پالیسی فروغ دینے کا ایسا پراسس اپنائے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے یا انہیں تحریر کرنے کے مقصد سے شیئر کرتے وقت لوگوں یا لاشوں کی ویڈيوز کی شناخت کرنے کا معیار فروغ دے۔
II۔ Meta کی مواد کی پالیسیاں:
نفرت انگیز مواد کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت، Meta "پُرتشدد" اور "غیر مہذب" مواد کی اجازت نہیں دیتی ہے جس میں لوگوں یا گروپس کو ان کی تحفظ یافتہ خصوصیات کی بناء پر ہدف بنایا جاتا ہے۔ پالیسی میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ "غیر مہذب مواد" میں پُرتشدد اور جنسی جرائم پیشہ افراد کا یا ان کے بارے میں موازنہ، عام تصورات یا ناشائستہ بیانات شامل ہیں۔ اس پالیسی کا اطلاق واضح طور پر ناشائستہ بیانات پر نہیں ہوتا ہے۔ وہ گروپس "جو متشدد جرائم یا جنسی جرائم کے مرتکب ہیں" نفرت انگیز مواد کی پالیسی کے تحت حملوں سے تحفظ یافتہ نہیں ہیں۔
تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت Meta ایسی "دھمکیوں کی اجازت نہیں دیتی ہے جن کے نتیجے میں موت (اور دیگر شکلوں میں انتہائی شدید تشدد) واقع ہو سکتی ہے، یہاں "دھمکی" سے مراد، دیگر چیزوں سمیت، "انتہائی شدید تشدد کا مطالبہ" اور "انتہائی شدید تشدد کی حمایت کرنے والے بیانات" ہیں۔ مواد کے جائزہ کاروں کیلئے Meta کی اندرونی گائیڈ لائنز میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ کمپنی اس پالیسی میں "کسی کارروائی کے ممکنہ نتیجے کیلئے غیر جانب دارانہ حوالہ یا مشاورتی تنبیہ" والے بیانات پر مشتمل مواد کی اجازت دیتی ہے۔
متشدد اور گرافک مواد کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت "ایسی تصاویر جن میں کسی فرد یا لوگوں کی حادثے یا قتل کی وجہ سے ہونے والی پُرتشدد موت دکھائی جاتی ہے" ان پر وارننگ سکرین کا اطلاق ہوتا ہے۔
III۔ Meta کی اقدار:
Meta نے کمیونٹی کے معیارات کے تعارف میں Facebook کی دیگر اقدار سمیت "اظہار رائے"، "عظمت و وقار" اور "تحفظ" کی وضاحت کی ہے۔ اگر اور معقول طور پر متعلقہ ہو تو اس فیصلے میں ان اقدار سے رجوع کیا جائے گا۔
IV۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات:
بزنس اور انسانی حقوق کے حوالے سے UN انسانی حقوق کاؤنسل کی حمایت یافتہ UN راہنمائی کے اصول (UNGPs) نے 2011 میں پرائیویٹ بزنسز کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے رضاکارانہ فریم ورک کا قیام کیا۔ 2021 میں Meta نے اپنی انسانی حقوق کی کارپوریٹ پالیسی کا اعلان کیا جس میں اس نے UNGPs کی مطابقت میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کے اپنے عزم کی دوبارہ توثیق کی۔ اس کیس میں Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے بارے میں بورڈ کا تجزیہ انسانی حقوق کے درج ذیل معیارات پر غور کرتے ہوئے کیا گیا ہے:
- اظہار رائے اور اظہار خیال کی آزادی کے حقوق: آرٹیکل 19، معاشرتی اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی معاہدہ ( ICCPR)، جنرل کمنٹ نمبر 34، حقوق انسانی کمیٹی 2011؛ اظہار رائے اور اظہار خیال کی آزادی پر اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس کی رپورٹس: A/HRC/38/35 (2018)، A/74/486 (2019) اور A/HRC/44/49/Add.2 (2020)؛ اقوام متحدہ کی کمیشنر عالی برائے انسانی حقوق کی رپورٹ: A/HRC/22/17/Add.4 (2013)۔
- مساوات اور عدم امتیاز: آرٹیکل 2، پیرا 1 (ICCPR)۔
- حق مادی سیکورٹی: آرٹیکل 9 (ICCPR)۔
- حق زندگی: آرٹیکل 6 (ICCPR)۔
5۔ صارف کی جمع کرائی گئی معلومات
بورڈ سے اپنی اپیل میں صارف نے کہا کہ جو تصوير انہوں نے شیئر کی ہے وہ "بوچا شہر میں روسی فوج کے جرائم" کی ریکارڈ کی گئی "سب سے بے ضرر" تصوير ہے "جہاں درجنوں شہریوں کی لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں۔ صارف کا کہنا ہے کہ ان کی پوسٹ تشدد کو بڑھاوا نہیں دیتی بلکہ وہ "ماضی کی تاریخ اور زمانہ حال" کے بارے میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نظم اصل میں "نازیوں کے خلاف سوویت کے فوجیوں کی جدوجہد" کیلئے لکھی گئی تھی اور یہ کہ انہوں نے یہ نظم یہ دکھانے کیلئے پوسٹ کی کہ کیسے "روسی فوج فاشسٹ فوج کی مانند بن گئی ہے"۔ اپنی اپیل میں انہوں نے کہا کہ وہ صحافی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ لوگوں کو حالت حاضرہ کے بارے جاننا بہت ضروری ہے خاص طور پر حالت جنگ میں۔
6۔ Meta کی جمع کرائی گئی معلومات
Meta کی طرف سے بورڈ کو پیش کردہ دلیل میں کمپنی نے اس کیس کے مواد کا تین مختلف پالیسیوں کی روشنی میں جائزہ لیا اور ان میں سب سے پہلے نفرت انگیز مواد ہے۔ Meta نے اپنے ابتدائی فیصلے کی وجہ بیان کرنے کی بجائے اس بات پر توجہ دی کہ کمپنی نے اپنا ابتدائی فیصلہ واپس کیوں لیا۔ Meta کے مطابق روس اور یوکرین کے تنازع کے تناظر میں اس بات کا دعویٰ کرنا کہ روسی فوجی جرائم کے مرتکب ہیں نفرت انگیز مواد کی پالیسی کے تحت حملہ نہیں سمجھا جاتا ہے کیوں کہ پلیٹ فارم پر "ماضی کے طرز عمل کی بنیاد پر دیے جانے والے بیانات" کی اجازت ہے۔ Meta نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فسطائیت ایک سیاسی نظریہ ہے، اور روسی فوج کو محض کسی مخصوص سیاسی نظریے سے منسوب کرنا کوئی حملہ نہیں مانا جائے گا کیوں کہ "(روسی فوجیوں کے مقابلے، جو کہ افراد ہیں) روسی فوج ایک ادارہ ہے، لہذا یہ نفرت انگیز مواد کی پالیسی کے تحت کوئی محفوظ خاصیت پر مشتمل گروپ یا اس کا حصہ نہیں ہے۔" بالآخر، Meta نے یہ بتایا کہ پوسٹ کے متن میں "Kill him!" (اسے قتل کرو!) نظم کے مختلف اشعار ہیں (مثلاً، "kill a fascist" (فاشسٹ کا قتل کرو)، "kill at least one of them" (ان میں سے کم از کم ایک کا قتل کریں)، "kill him!" (اسے قتل کرو!)) جن میں "نازیوں" کا حوالہ دوسری عالمی جنگ کے تناظر میں دیا گیا ہے۔
Meta نے اس پوسٹ کا اپنی تشدد اور اشتعال کی پالیسی کی روشنی میں بھی جائزہ لیا ہے۔ اس سلسلے میں Meta نے وضاحت کی کہ یہ بیان دینا کہ بوچا کے واقعات کے بعد "Ukrainians will also want to repeat… and will be able to repeat" (یوکرین کے باشندے بھی اس طرح کے اعمال کو دہرانا چاہیں گے...اور دہرانے کے قابل ہو جائیں گے) تشدد کی حمایت نہیں کرتا ہے۔ Meta کا دعویٰ ہے کہ یہ "ممکنہ نتیجے کیلئے ایک غیر جانب دارانہ حوالہ ہے" اور کمپنی تشدد اور اشتعال کی پالیسی میں اس کی اجازت دیتی ہے۔ Meta نے یہ بھی کہا کہ Simonov کی نظم کا حوالہ اس بات کی آگاہی پیدا کرنے کیلئے دیا گیا ہے کہ یوکرین میں اس تاریخ کے دہرائے جانے کا امکان ہے۔ بالآخر کمپنی نے اس بات کی وضاحت کی کہ خطرناک افراد اور تنظیموں کی پالیسی کے تحت آنے والے افراد مثلاً نازیوں (جنہیں Simonov کی نظم میں "فاشسٹ کہا گیا ہے) کے خلاف تشدد کی حمایت کرنا تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت منظور شدہ ہے۔
اس کے بعد Meta نے بتایا کہ پوسٹ پر "متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی" کے مطابق وارننگ سکرین اور عمر کے لحاظ سے مناسب پابندیوں کا اطلاق کیا گیا کیوں کہ مواد میں موجود تصویر میں ایک شخص کی پُرتشدد موت دکھائی گئی ہے۔ Meta نے اس بات کی تصدیق کی کہ تصویر میں وہ فرد دکھایا گیا ہے جسے یوکرین کے بوچا شہر میں گولی ماری گئی تھی۔
بورڈ کے سوالات کے جواب میں Meta نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی کہ یوکرین کے تنازع کے تناظر میں اس نے کون سے اقدامات کیے ہیں۔ تاہم، Meta نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان میں سے کوئی بھی اقدام ابتداء میں اس کیس کے مواد کو ہٹانے یا وارننگ سکرین کے ساتھ اسے بحال کرنے کے فیصلے سے متعلقہ نہیں تھا۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ تنازع کی صورتحال میں مناسب احتیاط کو یقینی بنانے کیلئے اس نے بزنس اور انسانی حقوق کے متعلق اقوام متحدہ کے راہنما اصولوں کے مطابق بعض اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت یوکرین اور روس کی سول سوسائٹی، اور روس کی آزاد میڈیا سے رابطہ کیا گیا اور ان اقدامات کے اثرات کے بارے میں رائے طلب کی گئی جو تنازع کے آغاز پر Meta نے کیے تھے۔
بورڈ نے Meta سے 11 سوالات پوچھے، اور Meta نے تمام سوالوں کے جواب دیے۔
7۔ پبلک کمنٹس
اوور سائٹ بورڈ کو اس کیس سے متعلق آٹھ پبلک کمنٹس موصول ہوئے۔ تین کمنٹ یورپ سے، چار امریکہ اور کینیڈا سے اور ایک لاطینی امریکہ اور کیریبین سے جمع کرائے گئے تھے۔ جمع کرائی گئی معلومات میں درج ذیل موضوعات شامل تھے: بین الاقوامی مسلح تنازع؛ مواد کے ماڈریشن میں تناظر کی اہمیت؛ تنازع کی صورتحال میں صحافیوں کا کردار؛ جنگی جرائم کی تحریری شہادت پر مشتمل دستاویز؛ اور فنکارانہ اظہار رائے۔
اس کیس کیلئے جمع کرائے گئے پبلک کمنٹس پڑھنے کی خاطر براہ کرم یہاں کلک کریں۔
8۔ اوور سائٹ بورڈ کا تجزیہ
بورڈ نے سب سے پہلے اس بات کا جائزہ لیا کہ کیا Meta کی مواد کی پالیسیوں کے تحت اس مواد کی اجازت ہے، جہاں ضروری ہو پلیٹ فارم کی اقدار کی روشنی میں اس کی ترجمانی کی گئی ہے، اور پھر اس بات کا جائزہ لیا کہ کیا کمپنی کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے مطابق اس مواد پر کارروائی کی گئی ہے۔
بورڈ نے اس کیس کا انتخاب اس لیے کیا کیوں کہ اس پوسٹ کو ہٹائے جانے سے فنکارانہ اظہار رائے کے متعلق اہم خدشات پیش آئے اور ثقافتی حوالوں نے کسی نئے تناظر کا رخ کر لیا جس کی وجہ سے تنازع کی صورتحال میں تشدد بھڑکنے کا خطرہ لاحق ہو گیا۔ آن لائن مقامات اظہار رائے کی خاطر خاص طور پر جنگ کے متاثرین لوگوں کیلئے اہم ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو چاہیے کہ ان کے حقوق کے تحفظ پر خاص توجہ دیں۔ اس کیس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تناظر کا مناسب تجزیہ نہ ہونے کی صورت میں، جو کہ بڑے پیمانے پر مواد کے ماڈریشن میں عام ہے، ممکن ہے کہ صارفین کو تنازع کے متعلق اظہار خیال کرنے اور سرگرم طور پر تاریخی واقعات سے مشابہت کرنے باز رکھا جائے۔
8.1 Meta کے مواد کی پالیسیوں کی تعمیل
بورڈ کو معلوم ہوا کہ اس کیس میں مواد سے نفرت انگیز مواد کے متعلق کمیونٹی کے معیار، یا تشدد اور اشتعال کے متعلق معیار کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ بورڈ کی اکثریت اس نتیجے پر پہنچی کہ اس مواد سے متشدد اور گرافک مواد کے متعلق کمیونٹی کے معیار کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔
I۔ نفرت انگیز مواد
Meta کی نفرت انگیز مواد کی پالیسی میں تحفظ یافتہ خصوصیات، بشمول قومیت کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف حملوں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اگر پیشے کا حوالہ محفوظ خاصیت کے ساتھ دیا جاتا ہے تو اس صورت میں پیشے کو "کچھ تحفظ" حاصل ہوتا ہے۔ ماڈریٹرز کیلئے کمپنی کی اندرونی گائیڈ لائنز میں اس بات کی مزید وضاحت کی گئی ہے کہ "جزوی تحفظ یافتہ ذیلی حصہ"، جس میں وہ گروپس شامل ہیں جن کا محفوظ خاصیت کے ساتھ پیشہ بھی بیان کیا جاتا ہے، عام طور پر نفرت انگیز مواد کے درجہ 1 کے حملوں سے تحفظ کا حقدار ہوتا ہے۔ اس طرح کے حملوں میں دیگر مواد سمیت "متشدد مواد" اور "غیر مہذب کلام" شامل ہے "جن میں پُرتشدد اور جنسی جرائم پیشہ افراد کا موازنہ اور کردار کشی کی جاتی ہے یا ان کے بارے میں من گھڑت بیانات دیے جاتے ہیں۔" Meta کی نفرت انگیز مواد کی پالیسی کے تحت وہ گروپس تحفظ یافتہ نہیں ہوتے ہیں "جو متشدد جرائم یا جنسی جرائم کے مرتکب ہیں"۔
مواد اور تناظر کی بنیاد پر کیے جانے والے عام دعووں جیسے کہ روسی فوجیوں میں جرائم کا ارتکاب کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے، سے Meta کی نفرت انگیز مواد کی پالیسی کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ پالیسی کے تحت اس طرح کے دعوے "من گھڑت بیانات" کی شکل میں "غیر مہذب کلام" کے حوالے سے ممنوع قرار پا سکتے ہیں۔ Meta کی پالیسی میں مندرجہ ذیل چیزوں کے درمیان تفریق کی گئی ہے: (i) قومیت، قومی نژاد یا دیگر تحفظ یافتہ خصوصیات کی بنیاد پر کسی گروپ کی کردار شکنی کرنا یا نامناسب خصلتیں منسوب کرنا (Meta کے مطابق "کردار کشی" سے یہی مراد ہے)؛ (ii) کسی گروپ کے ممبروں پر بلا جواز تنقید کرنا (Meta کے مطابق "من گھڑت بیانات" سے یہی مراد ہے؛ اور (iii) کسی گروپ کے ممبروں پر ان کے ماضی کے کردار کی بنیاد پر تنقید کرنا (Meta کے مطابق "ماضی کے طرز عمل کی بنیاد پر دیے جانے والے بیانات" سے یہی مراد ہے)۔ اس کیس میں حملہ آور روسی فوجیوں کے بارے میں جو دعوے ہیں وہ عام نہیں ہیں بلکہ یوکرین میں ان کی کارروائی کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔
یہاں سوال یہ ہے کہ کیا صارف نے جو روسی فوجیوں کا موازنہ دوسری عالمی جنگ کے دور میں جرمن فاشسٹوں سے کیا ہے، اور ان کے یہ دعوے کہ عورتوں کی عصمت دری کی گئی، ان کے والدوں کا قتل کیا گیا، معصوم لوگوں کا قتل اور ان پر ظلم و تشدد کیا گیا، اس بات سے Meta کی نفرت انگیز مواد کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ Meta اور بورڈ دونوں اس نتیجے پر پہنچے کہ مختلف وجوہات کے باوجود یہ پوسٹ نفرت انگیز مواد کی پالیسی کے تحت کسی تشدد یا غیر مہذب کلام پر مشتمل نہیں ہے۔ نفرت انگیز مواد کی پالیسی کا بس یہی وہ حصہ ہے جو اس پوسٹ سے متعلقہ پایا گیا ہے۔
Meta نے یہ دلیل پیش کی کہ اس پوسٹ سے خلاف ورزی نہیں ہو رہی ہے کیوں کہ تہمت آمیز بیانات روسی فوج کیلئے دیے گئے ہیں جو کہ ایک ادارہ ہے، نہ کہ روسی فوجیوں کیلئے جو افراد ہیں۔ بورڈ اس نتیجے پر پہنچا کہ اس امتیاز کا اس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے کیوں کہ صارف "فوج" اور "فوجیوں" کا باری باری حوالہ دے رہا ہے۔
تاہم، بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ صارف نے یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں روسی فوجیوں پر نازیوں جیسے جرائم کا ارتکاب کرنے کا جو الزام لگایا ہے اس کی اجازت ہے۔ یہ بات درست ہے کیوں کہ مخصوص اعمال کا حوالہ دینا (مثلاً، "انہوں نے واقعی بدلہ لینا شروع کر دیا - لڑکیوں کی عصمت دری کی، ان کے والدوں کو اذیت دی، Kyiv کے مضافات کے باشندوں پر ظلم ڈھائے اور ان کا قتل کیا") اور یوکرین میں روسی فوجیوں کی کارروائیوں کا کسی دیگر افواج سے موازنہ کرنا جو کہ جنگی جرائم کے مرتکب کے طور پر جانی جاتی ہیں (مثلاً، "روسی فوج نے 70 سال بعد، جرمنی میں اور جرمنی [فوج] نے یوکرین میں تاریخ دہرائی") "ماضی کے طرز عمل کی بنیاد پر دیے جانے والے بیانات" ہیں جو کسی مخصوص تنازع کی صورتحال میں دیکھا گیا تھا۔
لہذا بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کمیونٹی کے معیارات کے تحت نازیوں کے جرائم کے مخصوص تناظر میں روسی فوجیوں کی کارروائیوں کا موازنہ کرنے کی اجازت ہے، اس بات سے قطع نظر کہ آیا نازیوں سے ایک عمومی موازنہ کرنے کی اجازت ہے یا نہیں ہے۔ Meta کی اندرونی گائیڈ لائنز کے مطابق، ہو سکتا ہے ایسا مواد جس میں بصورت دیگر نفرت انگیز مواد موجود ہو پر اسے پالیسی کے خلاف تصور نہیں کیا جاتا ہے اگر اس کا ہدف وہ گروپس ہوں "جو متشدد جرائم یا جنسی جرائم کے مرتکب ہیں۔" مزید تفصیل کے ساتھ کہا جائے تو کسی خاص تناظر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی رپورٹ کرنا نفرت انگیز مواد کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں مانا جاتا ہے، خواہ ان لوگوں کی شناخت ان کے قومی نژاد کے حوالے سے کی جائے۔
بورڈ نے مزید کہا کہ مواد میں موجود "Kill him!" (اسے قتل کرو!) نظم کے مختلف اقتباس (مثلاً "kill a fascist" (فاشسٹ کا قتل کرو)، "kill at least one of them" (ان میں سے کم از کم ایک کا قتل کرو، "kill him!" (اسے قتل کرو!")) کو "متشدد مواد" نہیں سمجھا جانا چاہیے کیوں کہ ان اشعار کو پوسٹ کے باقی حصے کے ساتھ پڑھنے پر بورڈ کو یہ بات سمجھ آئی کہ صارف تشدد کے ایک دور کی طرف اشارہ کر رہا ہے اور یاد دہانی کرا رہا ہے نہ تشدد کرنے پر اکسا رہا ہے۔
بالآخر، بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پوسٹ میں روسی فوجیوں کو قومیت کے لحاظ سے نہیں بلکہ ان کے جنگجو کردار کی وجہ سے ہدف بنایا گیا ہے۔ یہ دعوے کسی گروپ پر ان کی تحفظ یافتہ خصوصیات "کی بنیاد پر" براہ راست حملے نہیں ہیں۔ بورڈ نے مزید کہا کہ یہ مواد نفرت انگیز مواد نہیں ہے کیوں کہ اس کی بنیاد محفوظ خاصیت نہیں ہے۔
II۔ تشدد اور اشتعال
تشدد اور اشتعال کی پالیسی کے تحت Meta دیگر اقسام کے اظہار رائے سمیت وہ مواد ہٹا دیتی ہے جن میں "انتہائی شدید تشدد کا مطالبہ" کیا جاتا ہے، "انتہائی شدید تشدد کی حمایت" میں بیانات دیے جاتے ہیں اور "انتہائی شدید تشدد کا ارتکاب کرنے پر اکسانے یا اس کی شرط رکھنے والے" بیانات شامل ہوتے ہیں۔ ماڈریٹرز کیلئے کمپنی کی اندرونی گائیڈ لائنز میں اس بات کی مزید وضاحت کی گئی ہے کہ Meta اس کمیونٹی کے معیار میں "کسی کارروائی کے ممکنہ نتیجے کیلئے غیر جانب دارانہ حوالہ یا مشاورتی تنبیہ" پر مشتمل بیانات کی اجازت دیتی ہے۔ مزید برآں، اندرونی گائیڈ لائنز میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ تشدد اور اشتعال کی پالیسی کے تحت ایسے مواد کی اجازت ہے "جس میں پُرتشدد خطرات کی مذمت کی جاتی ہے یا ان کے بارے میں آگاہی بڑھائی" جاتی ہے۔ اس کا اطلاق اس مواد پر ہوتا ہے جس میں "کسی مخصوص موضوع یا مسئلے کے بارے میں دوسروں کو واضح طور پر باخبر کرنے اور معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؛ یا ایسا مواد جس میں ایسے فرد کے بارے میں بتایا گیا ہے جسے خطرے یا تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے"، جس میں اکیڈمک اور میڈیا رپورٹیں شامل ہیں۔
Meta نے بورڈ کو بتایا کہ اس نے مواد کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ اس پوسٹ میں تشدد کی حمایت نہیں کی گئی ہے۔ Meta نے صارف کے اس بیان کو کہ بوچا کے واقعات کے بعد "Ukrainians will also want to repeat … and will be able to repeat" (یوکرین کے باشندے بھی اس طرح کے اعمال کو دہرانا چاہیں گے...اور دہرانے کے قابل ہو جائیں گے) "کسی ممکنہ نتیجے کیلئے غیر جانب دارانہ حوالہ" کے طور پر بیان کیا ہے اور کمپنی تشدد اور اشتعال کی پالیسی میں اس کی اجازت دیتی ہے۔ Meta کا یہ بھی کہنا کہ Simonov کی نظم کا حوالہ اس بات کی آگاہی پیدا کرنے کیلئے دیا گیا ہے کہ یوکرین میں اس تاریخ کے دہرائے جانے کا امکان ہے۔ بالآخر، یہ بات درست ہے کہ Simonov کی نظم میں جرمنی کے فاشسٹوں کا حوالہ دیا گیا ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خطرناک افراد اور تنظیموں کی پالیسی کے تحت آنے والے افراد مثلاً نازیوں کے خلاف تشدد کی حمایت کرنا تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے تحت منظور شدہ ہے۔
بورڈ اس استدلال سے جزوی طور پر راضی ہے۔ وہ اس بات کو قبول کرتا ہے کہ "Ukrainians will also want to repeat... and will be able to repeat" (یوکرین کے باشندے بھی اس طرح کے اعمال کو دہرانا چاہیں گے...اور دہرانے کے قابل ہو جائیں گے) جملے سے نہ ہی تشدد پر اکسایا گیا ہے اور نہ ہی اس کی حمایت کی گئی ہے۔ لفظی معنی دیکھا جائے تو پوسٹ میں محض یہ کہا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے یوکرین کے باشندے روسی فوج کی کارروائیوں پر اتنا ہی پُرتشدد ردعمل دیں جتنا کہ سوویت نے نازیوں کو دیا تھا۔ مزید برآں، یہ "کسی ممکنہ نتیجے کیلئے غیر جانب دارانہ حوالہ" ہے جو Meta کے مطابق تشدد اور اشتعال کی پالیسی کے تحت منظور شدہ ہے اور مواد کے ماڈریٹرز کیلئے فراہم کردہ اندرونی گائیڈ لائنز میں اس کی وضاحت کی گئی ہے۔
بورڈ نے یہ بھی کہا کہ درج بالا سیکشن میں موجود "Kill him!" (اسے قتل کرو!) نظم کے پُرتشدد لہجے پر مشتمل اشعار کو لوگوں کو ورغلانے کے حوالے سے نہیں بلکہ ذہنی کیفیت کی وضاحت کے لحاظ سے پڑھا جا سکتا ہے۔ اگر مکمل پوسٹ کو تصویر کے ساتھ اکٹھے پڑھا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ اشعار یوکرین میں تاریخ کے دہرائے جانے کے امکان کے متعلق ایک بڑے پیغام کا حصہ ہیں جس میں لوگوں کو تنبیہ کی جا ری ہے۔ یہ ایک فنکارانہ اور ثقافتی حوالہ ہے جسے صارف نے اپنا پیغام دینے کیلئے خطیبانہ انداز میں استعمال کیا ہے۔ لہذا، بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ Meta اندرونی گائیڈ لائنز کے مطابق مواد کے اس حصے کی بھی اجازت ہے۔
تاہم، بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ Meta نے اس پوسٹ کا تجزیہ محض نازیوں کے خلاف تشدد کے مطالبے کے طور پر کیا جو کہ بالکل نامناسب ثابت ہوا۔ صارف نے اس بات کی وضاحت کی کہ وہ آج یوکرین میں روسی فوجیوں کو دوسری عالمی جنگ کے دوران روس میں جرمنی کی فوج سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ جس حد تک یہ پوسٹ Simonov کی نظم کے اقتباس کے ساتھ ان فوجیوں کا حوالہ دینے کیلئے استعمال کی جائے گی جو ابھی شہریوں پر ظلم کر رہے ہیں تو اس بات کا خطرہ ہو سکتا ہے کہ اس پوسٹ کو پڑھنے والے اسے آج روسی فوجیوں کے خلاف تشدد کا مطالبہ سمجھیں۔ تاہم، بورڈ Meta کے نتیجے سے اتفاق کرتا ہے کہ پوسٹ سے تشدد اور اشتعال کے معیار کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے کیوں کہ تناظر کے لحاظ سے اس کا بنیادی معنی تشدد کے دور کے متعلق تنبیہ ہے۔
III۔ متشدد اور گرافک مواد
متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کے تحت Meta مواد پر وارننگ لیبلز لگاتی ہے "تاکہ لوگ دیکھنے کیلئے اس پر کلک کرنے پہلے گرافک یا متشدد نوعیت سے آگاہ رہیں"۔ یہی معاملہ ان تصاویر کا ہے "جن میں کسی فرد یا لوگوں کی حادثے یا قتل کی وجہ سے ہونے والی پُرتشدد موت دکھائی جاتی ہے۔" مواد کے ماڈریٹرز کیلئے اپنی اندرونی گائیڈ لائنز میں Meta "پُرتشدد موت جہاں واردات کے بعد مظلوم لاچار حالت میں نظر آتا ہے یا اس کی لاش نظر آتی ہے، اور جہاں تشدد کی مزید نشانیاں نظر آتی ہیں" مثلاً "جسم پر خون یا زخم کے نشان، متاثرہ کا خون سے لت جسم، پھولا ہوا یا بے رنگ جسم، ملبے سے نکالی گئی لاشوں" کی گرافک تصویر کی "پُرتشدد موت کی نشانیوں" کے طور پر بیان کرتی ہے۔ اندرونی گائیڈ لائنز میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ایسی لاشیں جن میں "پُرتشدد موت کی کوئی نشانی نظر" نہیں آتی ہے یا جن میں "تشدد کی کم از کم ایک نشانی" بھی نہیں ہوتی ہے انہیں "پُرتشدد موت" کی عکاسی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔
مواد میں موجود تصوير میں ایک سڑک بتائی گئی ہے جہاں ایک شخص زمین پر پڑا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس پر کوئی زخم نظر نہیں آ رہا ہے۔ Meta نے اس بات کو تصدیق تھی کہ اس شخص کو یوکرین کے بوچا شہر میں گولی ماری گئی تھی۔ بورڈ نے غور کیا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ مواد کے ماڈریٹرز جو بڑے پیمانے پر کام کر رہے ہیں انہیں اس قسم کی معلومات تک رسائی حاصل ہو۔ بورڈ کی اکثریت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مواد کے ماڈریٹرز کیلئے Meta کی اندرونی گائیڈ لائنز کے بیان کے مطابق، اس تصویر سے متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے کیوں کہ تصویر میں تشدد بھڑکانے والی کوئی واضح نشانی نہیں ہے۔ لہذا اکثریت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وارننگ سکرین کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے۔
یوکرین کے مسلح تنازع کے تناظر اور تصویر میں دکھائے ملبے کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ کے اقلیت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مواد سے متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
IV۔ نفاذ کی کارروائی
صارف نے متشدد اور گرافک مواد کے تحت مواد کی رپورٹ کی تھی لیکن اسے نفرت انگیز مواد کی پالیسی کی بناء پر ہٹایا گیا۔ اور جب بورڈ نے اس بارے میں Meta کو توجہ دلائی تب اسے بحال کیا گیا۔ بورڈ کے سوالوں کے جواب میں Meta نے یہ وضاحت پیش کی کہ مواد کو اضافی جائزہ کیلئے پالیسی یا موضوع کے ماہرین کے پاس نہیں بھیجا گیا تھا۔ "جائزہ کیلئے آگے بڑھانے" کا مطلب ہے کہ فیصلے پر بڑے پیمانے پر جائزہ لینے والے مواد کے ماڈریٹرز کی جانب سے نظر ثانی کیے جانے کی بجائے اسے Meta کی اندرونی ٹیم کو بھیجا جاتا ہے جو متعلقہ پالیسی یا موضوع کی ذمہ دار ہوتی ہے۔
8.2 Meta کی اقدار کی تعمیل
بورڈ کے مطابق مواد کو ہٹانا اور اس میں موجود تصویر پر وارننگ سکرین لگانا Meta کی اقدار کے مطابق نہیں ہے۔
بورڈ روسی شہریوں کی صورتحال، اور عام روسی باشندوں کو متشدد مواد کا ہدف بنانے کے ممکنہ اثرات کے متعلق فکر مند ہے۔ تاہم، اس کیس میں بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دراصل مواد سے ان لوگوں کے "عظمت و وقار" اور "تحفظ" کو کوئی خطرہ نہیں جس سے "اظہار رائے" کو ہٹانے جواز ملے، خاص طور پر ایسے تناظر میں جہاں Meta کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ جنگ سے متاثر ہونے والے صارفین اپنے مضمرات کے بارے میں بات کر سکتے ہيں۔
8.3 Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کی تعمیل
بورڈ کا ماننا ہے کہ Meta کا مواد کو ہٹانے کا ابتدائی فیصلہ اور Meta کا مواد پر وارننگ سکرین کا اطلاق کرنے کا فیصلہ دونوں ہی بزنس کے طور پر Meta کی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں تھے۔ Meta نے بزنس اور انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے رہنما اصول (UNGPs) کے تحت انسانی حقوق کا احترام کرنے کا عزم کیا ہے۔ Facebook کی انسانی حقوق کی کارپوریٹ پالیسی میں بیان کیا گیا ہے کہ اِس میں تمدنی اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی عہد (ICCPR) شامل ہے۔
اظہار رائے کی آزادی (آرٹیکل 19 ICCPR)
اظہار رائے کی آزادی کے حق کی گنجائش وسیع ہے۔ ICCPR کے آرٹیکل 19، پیرا 2 میں سیاسی مسائل، اور عوامی امور پر فنکارانہ اظہار سمیت اظہار خیال اور ساتھ ہی انسانی حقوق اور تاریخی دعووں کے مباحثوں ( جنرل کمنٹ نمبر 34، پیرا.11 اور 49) کو زیادہ تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ ایسا اظہار خیال بھی تحفظ کا حقدار ہے جسے "شدید نا گوار" سمجھا جا سکتا ہو (جنرل کمنٹ نمبر 34، پیرا 11)۔ اس کیس میں بورڈ جس مواد کا جائزہ لے رہا ہے وہ ایک سخت زبان پر مشتمل ہے۔ تاہم، یہ سیاسی مباحثے کے مترادف ہے اور اس میں جنگ کے تناظر میں انسانی حقوق کے غلط استعمال کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔
اس کیس کے مواد میں جنگ کے حوالے سے ایک معروف نظم موجود ہے جسے صارف نے اشتعال انگیز ثقافتی حوالے کے طور پر استعمال کر کے اپنے ناظرین کو یوکرین میں روسی فوجیوں کی کارروائیوں کے ممکنہ نتائج کے بارے میں معلومات فراہم کی اور تنبیہ کی۔ اظہار خیال کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس نے اس بات کو نمایاں کیا کہ فنکارانہ اظہار خیال میں "افسانوی اور غیر افسانوی کہانیاں ہوتی ہیں جس معلومات فراہم کرتی ہیں یا توجہ پھیر سکتی ہیں یا اکسا سکتی ہیں" ( A/HRC/44/49/Add.2، پیرا. 5)۔
ICCPR کے آرٹیکل 19 کا تقاضا ہے کہ جہاں ریاست کی طرف سے اظہار خیال پر پابندیاں عائد ہوں انہیں قانونی حیثیت، جائز مقصد اور ضرورت اور تناسب کے تقاضے پورے کرنے ہوں گے (آرٹیکل 19، پیرا 3، ICCPR)۔ اظہار خیال کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی روداد نویس نے آن لائن اظہار خیال کو ماڈریٹ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا کمپنیوں کو ان اصولوں سے راہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے ( A/HRC/38/35، پیرا 45 اور 70)۔
I۔ قانونی حیثیت (اصول کی وضاحت اور رسائی پذیری)
قانون جواز کے اصول کا تقاضا ہے کہ ریاستوں کے ذریعے اظہار خیال کو محدود کرنے میں استعمال کیے گئے اصول واضح اور قابل رسائی ہونے چاہئیں ( عام کمنٹ 34، پیرا 25)۔ انسانی حقوق کی کمیٹی نے مزید نوٹ کیا کہ اصولوں میں "اظہار خیال کی آزادی کی ان لوگوں پر پابندی کیلئے آزادانہ اختیار نہیں دیا جا سکتا ہے جن پر [ان] کا الزام ہے" (جنرل کمنٹ 34، پیرا 25)۔ لوگوں کے پاس تعین کرنے کیلئے کافی معلومات ہونا چاہئے کہ اگر اور کیسے اظہار خیال پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، تاکہ وہ اپنا رویہ اس کے مطابق ایڈجسٹ کر سکیں۔ Facebook کیلئے Meta کے مواد کے اصول کے مطابق اس کے پلیٹ فارمز کے صارفین کو یہ سمجھنے کا اہل ہونا چاہیے کہ کس چیز کی اجازت ہے اور کیا منع ہے۔
تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کے معیار کے نفاذ کے بارے میں Meta کی اندرونی گائیڈ لائنز کے دو سیکشنز خصوصی طور پر Meta اور بورڈ دونوں کے اخذ کردہ نتیجے سے متعلقہ ہے یعنی کہ مواد کو Facebook پر برقرار رہنا چاہیے۔ اول یہ کہ Meta اس پالیسی کے تحت فریقین ثالث کو ایسے میسجز کی اجازت دیتی ہے جن میں ممکنہ تشدد کیلئے تنبیہ کی جاتی ہے، اگر وہ بیانات "کسی کارروائی کے ممکنہ نتیجے کیلئے غیر جانب دارانہ حوالہ یا مشاورتی تنبیہ" پر مشتمل ہوتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ خلاف ورزی کرنے والے مواد کی بصورت دیگر اجازت دی جاتی ہے اگر "اس میں پُرتشدد خطرات کی مذمت کی جاتی ہے یا ان کے بارے میں آگاہی بڑھائی" جاتی ہے۔" تاہم، بورڈ نے غور کیا کہ تشدد اور اشتعال کے متعلق کمیونٹی کے معیار میں یہ اندرونی گائیڈ لائنز عوامی طور پر دستیاب نہیں کرائی گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے ہو سکتا ہے صارفین یہ یقین کر لیں کہ مواد مثلاً اس کیس کی پوسٹ سے خلاف ورزی ہو رہی ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ Meta کو چاہیے کہ تشدد اور اشتعال کی پالیسی میں عوامی طور پر یہ سیکشنز شامل کرے تاکہ صارفین کیلئے یہ کافی واضح ہو جائے۔ بورڈ اس بات سے واقف ہے کہ Meta کی مواد کی پالیسیوں کو زیادہ تفصیل کے ساتھ شائع کرنے سے ہو سکتا ہے بدنیت صارفین کمیونٹی کے معیارات کا زیادہ آسانی سے ناجائز فائدہ اٹھا لیں۔ تاہم، بورڈ کا ماننا ہے کہ وضاحت اور تشریح ان خدشات پر غالب ہیں کہ کچھ صارفین ان کا غلط استعمال کرکے "ہیرا پھیری" کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر صارفین یہ نہیں جانتے ہوں کہ پُرتشدد خطرات کے بارے میں "ممکنہ نتیجے کیلئے غیر جانب دارانہ حوالہ" دینے، "مشاورتی تنبیہ" کرنے، "مذمت کرنے" یا "آگاہی بڑھانے" کی اجازت ہے تو ممکن ہے صارفین Meta پلیٹ فارمز پر عوامی مفاد کے مباحثوں کا آغاز کرنے یا ان میں شامل ہونے سے گریز کریں۔
بورڈ اس بارے میں بھی فکر میں ہے کہ اس کیس میں Meta کا وارننگ سکرین کا اطلاق کرنے کا فیصلہ اس کے مواد کے ماڈریٹرز کیلئے اندرونی گائیڈ لائنز کے مطابق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ہو سکتا ہے Meta صارفین کیلئے متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کی واضح ترجمانی نہ کر رہی ہو۔ Meta کو عوامی پالیسی میں اس بات کی وضاحت کرنی چاہیے کہ کمپنی پالیسی کی ترجمانی کیسے کرتی ہے، اور Meta کی مواد کے ماڈریٹرز کیلئے اندرونی گائیڈ لائنز کے مطابق تنازع کے تناظر میں اس بات کا تعین کیسے کرتی ہے کہ تصویر میں "کسی فرد یا لوگوں کی حادثے یا قتل کی وجہ سے ہونے والی پُرتشدد موت دکھائی گئی ہے"۔
مزید برآں، Meta نے بورڈ کو بتایا کہ مواد کو پوسٹ کرنے والے اصلی صارفین کو ایسا کوئی میسج نہیں بھیجا گیا کہ بعد میں کمپنی نے ان کی پوسٹ کو بحال کر دیا ہے۔ اس سے قانونی حیثیت کے متعلق خدشات پیدا ہوتے ہیں کیوں کہ صارفین کے پاس متعلقہ معلومات کی کمی کی وجہ سے ہو سکتا ہے "مواد کی کارروائیوں کو چیلنج کرنے یا مواد سے متعلق شکایات کے حوالے سے باز پُرس کرنے کی انفرادی صلاحیت میں مداخلت ہو" ( A/HCR/38/35 پیرا 58)۔ بورڈ نے غور کیا کہ رپورٹروں کو ان کے رپورٹ کردہ مواد کے خلاف کی گئی نفاذ کی کارروائی، اور نافذ کردہ متعلقہ کمیونٹی کے معیار کے بارے میں مطلع کرنے سے صارفین کیلئے Meta کے اصولوں کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا آسان بنانے میں مدد ملے گی۔
II۔ جائز مقصد
آزادی اظہار رائے پر کسی پابندی کا کوئی "مستند مقصد" بھی ہونا چاہئے۔ ماضی میں بورڈ نے تسلیم کیا کہ نفرت انگیز مواد کے حوالے سے کمیونٹی کے معیار میں دوسروں کے حقوق کے تحفظ کے جائز مقصد کو پورا کیا جاتا ہے (جنرل کمنٹ نمبر 34، پیرا 28)، جس میں قومیت اور قومی نژاد کی بنیاد پر مساوات اور غیر امتیازی سلوک کے حقوق شامل ہیں (آرٹیکل 2، پیرا 1، ICCPR)۔ لہذا روسی باشندوں کو نفرت کا ہدف بننے سے بچانا ایک جائز مقصد ہے۔ تاہم، بورڈ کے مطابق برے سلوک کے دعووں سے "فوجیوں" کا تحفظ کرنا جائز مقصد نہیں ہے، جہاں جنگ کے دوران ان کے جنگجو کردار کی وجہ سے انہیں ہدف بنایا جا رہا ہو، نہ کہ ان کی قومیت یا دیگر محفوظ خاصیت کی وجہ سے؛ اداروں جیسے کہ فوج پر تنقید کرنے پر پابندی عائد نہیں کی جانی چاہیے (جنرل کمنٹ نمبر 34 پیرا 38)۔
تشدد اور اشتعال کے معیار کو مناسب طریقے سے تیار اور لاگو کر کے، دوسروں کو حقوق کے تحفظ کے جائز مقصد کو پورا کیا جاتا ہے۔ اس کیس کے تناظر میں، اس پالیسی کے تحت تشدد کو بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے روس اور یوکرین کے تنازع سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو جانی (آرٹیکل 9، ICCPR) و مالی (آرٹیکل 6، ICCPR) نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
بورڈ نے غور کیا کہ حملے کی مسلح مزاحمت کے تناظر میں متشدد مواد کی تشخیص کرنے میں اضافی پیچیدگیاں شامل ہوتی ہیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کو بین الاقوامی سطح پر غیر قانونی (A/RES/ES-11/1) مانا گیا ہے، اور اس طرح کی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کیلئے فوج کا استعمال کرنے کی اجازت ہے (آرٹیکل 51، اقوام متحدہ چارٹر)۔ بین الاقوامی مسلح تنازع کے تناظر میں لڑائی میں فریقین کے طرز عمل پر بین الاقوامی انسانی حقوق میں مسلح تنازع کے دوران جنگجوؤں کو قانونی طور پر ہدف بنانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ یہ ان لوگوں کیلئے مناسب نہیں ہے جو مزید جنگ کا حصہ نہیں ہیں جس میں جنگی قیدی بھی شامل ہیں (آرٹیکل 3، مجلس جینوا برائے علاج جنگی قیدی)۔ جب تشدد خود ہی بین الاقوامی قانون کے تحت جائز ہو تو اس طرح کے تشدد پر اکسانے والے بیانات میں مختلف غور طلب باتیں ہوتی ہیں جن کا علیحدہ طور پر جائزہ لیا جانا چاہیے۔ اگرچہ بورڈ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس کیس کے مواد سے خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے لیکن بورڈ Meta سے گزارش کرتا ہے کہ غیر قانونی فوجی مداخلت کے حالات کو زیر غور لانے کیلئے اپنی پالیسیوں میں ترمیم کرے۔
کمپنی کے تصوير پر وارننگ سکرین لگانے کے فیصلے کے حوالے سے Meta نے غور کیا کہ متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی ایسے "مواد جس میں تشدد کو بڑھاوا دیا جاتا ہے یا دوسروں کی تکلیف یا رسوائی پر خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے"، پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک ایسے ماحول کو فروغ دینا چاہتی ہے جو متنوع شرکت کیلئے سازگار ہو۔ بورڈ اس بات سے متفق ہے کہ Meta کے ایک جامع پلیٹ فارم کو پروموٹ کرنے کے ہدف کے تناظر میں یہ ایک جائز مقصد ہے۔
III۔ ضرورت اور تناسب
ضرورت اور تناسب کا اصول اس بات کو لازمی قرار دیتا ہے کہ اظہار رائے پر کوئی بھی پابندی "اپنے حفاظتی فعل کو حاصل کرنے کیلئے مناسب ہونی چاہیے؛ ایسی ہونی چاہیے کہ اپنے حفاظتی فعل کو حاصل کرنے والی دیگر پابندیوں کے مقابلے کم از کم مداخلت کرتی ہو؛ [اور] زیر تحفظ مفاد کے تناسب میں ہونی چاہیے" (جنرل کمنٹ نمبر 34، پیرا۔ 34)۔
پُرتشدد یا نفرت انگیز مواد سے لاحق خطرات کا اندازہ لگانے کیلئے، بورڈ کو عام طور پر رباط پلان آف ایکشن میں بیان کردہ چھ فیکٹر ٹیسٹ سے راہنمائی حاصل ہوتی ہے، جو قومی، نسلی یا مذہبی نفرت کی حمایت کا تذکرہ کرتی ہے جو لڑائی، امتیازی سلوک یا تشدد کیلئے اکساتی ہے۔ اس کیس میں، بورڈ نے پایا کہ، جاری مسلح تنازع کے تناظر اور صارف کے استعمال کردہ ثقافتی حوالوں کے باوجود، اس بات کا امکان نہیں ہے کہ پوسٹ – تشدد کے دور سے متعلق انتباہ – نقصان کا باعث بنے۔ بورڈ نے نتیجہ اخذ کیا کہ ابتدا میں مواد کو ہٹانا ضروری نہیں تھا۔ مزید برآں، بورڈ کی اکثریت نے پایا کہ وارننگ سکرین بھی ضروری نہیں تھی، جب کہ بورڈ کی اقلیت نے پایا کہ یہ ضروری اور متناسب دونوں ہی تھی۔
یہاں متعلقہ عوامل پر غور کر کے، بورڈ نے نتیجہ اخذ کیا کہ روس کے یوکرین پر غیر قانونی حملے کے تناظر کے باوجود جہاں ممکنہ طور پر اشتعال انگیز مواد سے تناؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، صارف کا واضح مقصد (جنگ اور اس کے نتائج کے حوالے سے آگاہی بڑھانا ہے) جنگی نظم کے حوالے سے اپنایا گیا سنجیدہ لہجہ، اور یوکرین کے ہولناک واقعات کے حوالے سے دیگر مواصلات کا پھیلاؤ، جس کا مطلب ہے کہ مواد کا تشدد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کا امکان نہیں ہے۔
بورڈ کی اکثریت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وارننگ سکرین کا استعمال اظہار رائے کی آزادی کو روکتا ہے اور اس صورت میں یہ ضروری ردعمل نہیں ہے کیوں کہ مواد کے ماڈریٹرز کیلئے Meta کی اندرونی گائیڈ لائنز کے بیان کے مطابق تصویر میں تشدد بھڑکانے والی کوئی واضح نشانی نہیں ہے، جس کی بناء پر وارننگ سکرین کا اطلاق کیا جائے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پریشان کُن مواد کے ممکنہ متعدد ردعمل پر غور کرنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پابندیوں پر باریکی سے غور کیا گیا ہے ( A/74/486، پیرا۔ 51)۔ اس سلسلے میں، بورڈ اس بات پر غور کرتا ہے کہ Meta کو مزید حسب ضرورت ٹولز تیار کرنے چاہیے تاکہ صارفین یہ فیصلہ کر سکیں کہ Facebook اور Instagram پر آیا حساس گرافک مواد کو انتباہ کے ساتھ دیکھنا ہے یا بغیر انتباہ کے۔
بورڈ کی اقلیت نے پایا کہ وارننگ سکرین ایک ضروری اور متناسب اقدام تھا جسے شرکت اور اظہار رائے کی آزادی کی ترغیب کیلئے مناسب طریقے سے تیار کیا گیا تھا۔ اقلیت کا ماننا ہے کہ فوت شدہ لوگوں کی عظمت و وقار کے حوالے سے، خاص طور پر مسلح تنازع کے تناظر میں، اور موت اور تشدد کو دکھانے والی تصاویر کے صارفین کی بڑی تعداد پر ہونے والے ممکنہ اثرات کے حوالے سے Meta مواد پر وارننگ سکرین شامل کر کے غلطی کرنے کی بجائے احتیاط سے کام لینے کی غلطی کر سکتی ہے، جیسا کہ ابھی زیر جائزہ مواد میں کیا گیا تھا۔
9۔ اوور سائٹ بورڈ کا فیصلہ
اوور سائٹ بورڈ نے Meta کا مواد کو ہٹانے کا اصلی فیصلہ اور Meta کے اس تعین کو منسوخ کر دیا کہ متشدد اور گرافک مواد کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں کمپنی نے پوسٹ کی تصویر میں وارننگ سکرین کا اطلاق کیا۔
10۔ پالیسی کا مشاورتی بیان
مواد کی پالیسی
1۔ Meta کو اپنے تشدد اور اشتعال کے حوالے سے کمیونٹی کے معیار میں عوامی سطح پر وضاحت کرنی چاہیے کہ کمپنی اس پالیسی کے تحت ایسے مواد کی اجازت دیتی ہے جس کے بیانات "کسی کارروائی کے ممکنہ نتیجے کیلئے غیر جانب دارانہ حوالہ یا مشاورتی تنبیہ" پر مشتمل ہوتے ہیں اور ایسا مواد جو "پُرتشدد خطرات کے بارے میں آگاہی بڑھاتا ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے۔" بورڈ کو توقع ہے کہ اگر اس تجویز کا نفاذ ہوتا ہے تو Meta کو ان شمولیتوں کی عکاسی کرنے کیلئے تشدد اور اشتعال کی پالیسی کی عوامی سطح پر اپ ڈیٹ کرنی ہوگی۔
2۔ Meta کو اپنے متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی معیار کو عوامی طور پر ظاہر کرنا چاہیے کہ کمپنی اپنی اندرونی گائیڈ لائنز کے مطابق اس بات کا تعین کیسے کرتی ہے کہ تصویر میں "کسی فرد یا لوگوں کی حادثے یا قتل کی وجہ سے ہونے والی پُرتشدد موت دکھائی گئی ہے"۔ بورڈ کو توقع ہے کہ اگر اس تجویز کا نفاذ ہوتا ہے تو Meta کو ان شمولیتوں کی عکاسی کرنے کیلئے متشدد اور گرافک مواد کے کمیونٹی معیارات کو عوامی سطح پر اپ ڈیٹ کرنی ہوگی۔
نفاذ
3۔ Meta کو حسب ضرورت ٹولز کا نفاذ کرنے کی عمل پذیری کی تشخیص کرنی چاہئے جو 18 سال سے زیادہ عمر کے صارفین کو یہ فیصلہ کرنے کی سہولت دیں گے کہ Facebook اور Instagram دونوں پر آیا حساس گرافک مواد کو وارننگ سکرین کے ساتھ دیکھنا ہے یا بغیر وارننگ سکرین کے دیکھنا ہے۔ بورڈ کو توقع ہے کہ اگر اس تجویز کا نفاذ ہوتا ہے تو Meta کو عمل پذیری کی تشخیص کے نتائج شائع کرنے ہوں گے۔
*طریقۂ کار کا نوٹ:
اوور سائٹ بورڈ کے فیصلے پانچ ممبروں کی پینلز تیار کرتی ہیں اور اسے بورڈ کی اکثریت منظور کرتی ہے۔ ضروری نہیں کہ بورڈ کے فیصلے تمام ممبرز کے ذاتی خیالات کی نمائندگی کرتے ہوں۔
اس کیس کے فیصلے کیلئے بورڈ کی جانب سے آزاد تحقیق کا آغاز کیا گیا تھا۔ گوتھینبرگ یونیورسٹی میں واقع ایک آزاد تحقیقی ادارہ اور اس میں چھ براعظموں کے 50 سے زائد سماجی سائنس دانوں کی ٹیم کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ممالک سے 3200 سے زائد ماہرین شامل ہیں۔ بورڈ کو Duco Advisors نے بھی مدد فراہم کی، جو کہ ایک مشاورتی کمپنی ہے جو جغرافیائی سیاست، بھروسہ و تحفظ اور ٹیکنالوجی کے مقام انقطاع پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ Lionbridge Technologies, LLC کمپنی نے، جس کے ماہرین 350 سے زیادہ زبانوں میں روانی رکھتے ہیں اور دنیا بھر کے 5,000 شہروں سے کام کرتے ہیں، لسانی مہارت فراہم کی۔
Retour aux décisions de cas et aux avis consultatifs politiques